The Balochistan News

  • Home
  • The Balochistan News

The Balochistan News News

21/03/2025

پرامن مظاہرین پر بدترین کریک ڈاؤن: ریاستی جبر اور دہشت گردی کی بدترین علامت ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیبرگ بلوچ، ان کے بھائی حمل، ڈاکٹر الیاس، سعیدہ فیصل اور متعدد دیگر جبری لاپتہ افراد کی رہائی کے لیے آج بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے پرامن دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، ریاست نے اس پرامن دھرنے پر وحشیانہ کریک ڈاؤن کرکے ظلم و جبر کی بدترین مثال قائم کی۔

احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی ریاست نے جبر کا آغاز کر دیا۔ دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر پولیس، خواتین کانسٹیبلز کے ہمراہ، دھرنے کے لیے جمع ہونے والے افراد کو گرفتار کرنے لگی۔ 3 بج کر 30 منٹ پر جب مزید مظاہرین یونیورسٹی کے قریب پہنچے، تو جبر میں مزید شدت آ گئی۔ پولیس نے وحشیانہ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی، جس سے پورا علاقہ میدانِ جنگ بن گیا۔ مظاہرین—جن میں مرد و خواتین دونوں شامل تھے—کو گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈالا گیا۔ اس وقت درجنوں مظاہرین گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ کئی کی طبیعت شدید خراب ہے۔

ادھر، سریاب میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جہاں گھروں اور گلیوں میں چھاپے مار کر مزید مظاہرین کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ پہلے سے گرفتار شدہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

گزشتہ روز سے کوئٹہ میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ ریاست نے علاقے میں موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے تاکہ عوامی آواز کو دبایا جا سکے۔

یہ بلیک آؤٹ اور کریک ڈاؤن، انصاف کے متلاشی آوازوں کو خاموش کرنے کی واضح کوشش ہے۔ تاہم، ریاستی جبر کے باوجود، بلوچ یکجہتی کمیٹی اپنے پُرامن مزاحمتی عزم پر قائم ہے۔ ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

ہم ریاست پر واضح کرتے ہیں کہ تشدد، آنسو گیس اور گرفتاریاں ہمیں کمزور نہیں بلکہ مزید منظم اور مضبوط کریں گی۔


17/01/2025

بلوچستان کتاب کاروان

سوراب

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نا کنڈان پوسکنا سال ئنا بخیرٹ کن “بلوچستان کتاب کاروان” نا پن ئٹ کتاب مُچی اڈ تننگو۔
اولیکو دے ئنا جاغہ : شہید بالاچ چوک سوراب
تاریخ : 19-1-2025

ارٹمیکو دے ئنا جاغہ : گدر بازار سوراب
رمس: 20-1-2025

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

26 دسمبر 2024 کو حب میں راشد حسین کے لیے ایک پُرامن ریلی نکالی جا رہی ہے۔ تمام انسان دوستوں سے درخواست ہے کہ اس ریلی میں...
25/12/2024

26 دسمبر 2024 کو حب میں راشد حسین کے لیے ایک پُرامن ریلی نکالی جا رہی ہے۔ تمام انسان دوستوں سے درخواست ہے کہ اس ریلی میں شرکت کریں اور ایک ماں کی فریاد کو اپنی آواز دیں۔ راشد حسین کی بوڑھی ماں، کبھی کراچی پریس کلب، کبھی کوئٹہ پریس کلب، تو کبھی لسبیلہ پریس کلب کے سامنے اپنے بیٹے کےلیے آواز اٹھا رہا ہے۔

یہ ماں پچھلے 6 سال سے اپنے بیٹے کی راہ تک رہی ہے۔ چھ سال کا یہ وقت ہمارے لیے شاید ایک عدد ہو، مگر اس ماں کے لیے ہر لمحہ ایک صدی بن گیا ہے۔ بغیر بیٹے کے یہ چھ سال اُس کے لیے ایسے گزرے ہیں جیسے کانٹوں پر چلنا ہو۔ اُس کی زندگی کی آخری خواہش ہے کہ وہ اپنی موت سے پہلے اپنے بیٹے کو گلے لگا سکے، اس کا چہرہ دیکھ سکے۔

ہم پر لازم ہے کہ ہم اس ماں کے درد کو محسوس کریں اور اُن تمام ماؤں کے حق میں آواز بلند کریں جن کے بیٹے زندانوں میں ہیں، یا وہ لاپتہ ہیں۔ یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، بلکہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا ہے۔ راشد حسین کے لیے آواز اٹھائیں تاکہ کسی اور ماں کو اپنے بچے کی راہ نہ دیکھنی پڑے۔ آیئے، ان ماؤں کے لیے انصاف کا مطالبہ کریں اور انسانیت کا ثبوت دیں۔

01/12/2024

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Balochistan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share