Ghuncha News

Ghuncha News Welcome to the official Ghuncha News page. Get breaking news, exclusive interviews, and all the latest updates only on Ghuncha News.
(1)

All the information we present here is reliable, honest and well-researched.

19/02/2024

ڈیرہ اسماعیل خان نیوز مورخہ 19.02.2024
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)ڈیرہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کا جینا دوبھرکردیا۔معمولات زندگی بری طرح متاثرٹرانسپورٹ مالکان بھی سرپکڑکر بیٹھ گئے ،ٹرانسپورٹ مافیا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی آڑ میں کئی گناکرایہ بڑھا دیا گیا ،ٹرانسپورٹرزشہریوں کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پردہائی ،حکومت عوام کوسفری ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے ،ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چنگ چی رکشہ اور شہر کے سٹینڈز مالکان نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پٹرولیم مصنوعات کے بڑھنے سے خودساختہ اضافہ کر لیا، مسافروں کا کہنا ہے کہ جس حساب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں اس سے کئی گنا کرایوں میں اضافہ کردیاگیا ہے ،شہر کے مختلف علاقوں میں آمدورفت کے لئے چنگ چی رکشوں سے لیکر ویگن مالکان نے اپنے اپنے کرایے مقرر کردیئے ہیں دیہاڑی دار طبقہ مہنگائی میں پہلے ہی بہت زیادہ پس چکا ہے رہی سہی کسرخودساختہ کرایہ ناموں نے نکال دی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹرانسپورٹ کے کرایوں کوسرکاری کرایہ نامہ کے مطابق عملدرآمد کروائیں بلاتفریق زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جائیں، دوسری طرف ٹرانسپورٹرز کا موقف ہے کہ وہ پہلے ہی اپنی ٹرانسپورٹ مشکل سے چلا رہے ہیں آئے دن پٹرو ل ڈیزل ادھارلے کر ڈلواتے ہیں موجود پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے وہ کرایہ بڑھانے پر مجبور ہیں ان کا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے کئی ٹرانسپورٹرزنے تواپنی گاڑیاں ادھار لی ہوئی ہیں وہ اپنی روزانہ کی اقساط دینے سے بھی تنگ ہیں، پٹرولیم مصنوعات بڑھنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے ڈیزل ٹائرز اور مینٹنس کے اخراجات ورکشاپس کے کرایوں کی وجہ سے پہلے ہی وہ تنگ ہیں حکومت مسافروں کو ریلیف دینے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو پٹرولیم مصنوعات بڑھنے سے مزید معاشی مشکلات سے بچایا جا سکے۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)شہر میں ناقص و غیر معیاری اجزا سے تیار کی جانے والی مٹھائیاں، نمک پاروں کے استعمال سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح کے بازاروں میں قائم سویٹ شاپس میں تیار ہونے والی مٹھائیاں ، نمک پاروں کے استعمال سے شہری ، بچے ، بزرگ مختلف امراض میں مبتلا ہونا شروع ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ سویٹس شاپس کے مالکان انتہائی ناقص وغیر معیاری اجرا کا استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے چکروں میں شہریوں میں بیماریاں فروخت کررہے ہیں ، ناقص و غیرمعیاری مٹھائیوں ، نمک پاروں کے استعمال کی وجہ سے بچے، بڑے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے شہریوں کے مسائل سے مکمل لا تعلقی اختیار کرلی ہے ۔ جس کی وجہ سے سویٹ شاپس کے مالکان دیدہ دلیری کے ساتھ ناقص و غیر معیاری مٹھائیاں، نمک پارے فروخت کر رہے ہیں۔شہریوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیاہے کہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کو سویٹ شاپس کے کارخانوں کو چیک کرنے کا پابند بنایا جائے ناقص و غیر معیاری اجزا سے تیار کرنے والی سویٹس شاپس کو سیل کیا جائے تاکہ شہری مہلک امراض سے محفوظ رہ سکیں ۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے پریشانیاں مزید بڑھ گئیں، مرغی کا گوشت 680 روپے فی کلو کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے کوسوں میل دور۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب، چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ، شہری سراپا احتجاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق روزمرہ کی اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ روز کا معمول بن چکا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر غریب صارفین سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔اگر ہم مرغی کے گوشت کی قیمت کی بات کریں تو مرغی کے گوشت کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے جس کیوجہ سے صارفین کے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔مرغی کا گوشت جو کہ گزشتہ ہفتے 640روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا تھا اچانک مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروںنے فی کلو گوشت میں 40روپے کا اضافہ کرکے 680 روپے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے ۔ جو کہ غریب پسے ہوئے طبقے کے ساتھ ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے دکانداروں کو صارفین کی چمڑیاں ادھیڑنے کی انتظامیہ نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا ، کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ڈیرہ میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا جائے تاکہ ضلع بھر میں قائم ہونے والی خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ کا تھانہ چودھوان کا دورہ،دونوں افسران کی علاقہ معززین سے ملاقات،پولیس اور فوج سے تعاون پر تشکر،پولیس نے ہمیشہ دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا جو قابل تحسین ہے ،اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ محمد عامر،عوام کے تعاون سے علاقہ سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کرینگے،ڈی پی او ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر محمد عامر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے دیگر افسران کے ہمراہ تھانہ چودھوان کا دورہ کیا ، دورے کے موقع پر تھانہ چودھوان میں علاقہ معززین سے بھی ملاقات کی ۔ معززین علاقہ نے پولیس اور پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔تھانہ میں تعینات ایس ایچ او سمیت تمام عملہ سے ملاقات کی اور گزشتہ رات نامعلوم دہشت گردوں کے حملے کو دلیری اور بہادری سے پسپا کرنے پر ایس ایچ او سمیت تمام جوانوں و افسران کو ویلڈن اور شاباش دی ۔ اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر محمد عامر نے تھانہ میں پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا ۔ گزشتہ رات ہونیوالے حملے کو پسپا کرکے پولیس نے ایک اور بہادری کی مثال قائم کی ہے ۔ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت فورسز کی اولین ترجیح ہے جبکہ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے دہشت گردی کیخلاف معززین علاقہ کے پولیس سے تعاون کو خوب سراہا اور کہا کہ دہشت گردوں نے ہمیشہ چھپ کر وار کیا ۔ انکا ہر جگہ پیچھا کرینگے ۔ عوام کے تعاون سے علاقہ سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کرینگے ۔دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)ایس ایچ او تھانہ یارک کی کامیاب کاروائی1ماہ قبل چھینی گئی موٹرکار برآمد ، ملزمان فرار ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور چوروں و ڈکیتوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں تھانہ یارک پولیس زیر قیادت ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سلیم بلوچ ہمراہ ایس ایچ او خباب ولی بلوچ و انچارج انوسٹی گیشن نے مخبر کی اطلاع پر کہ 2ملزمان شہاب علی ولد لعل شاہ سکنہ پائی اور جاوید اسلام ولد جواز خان سکنہ لکی مروت ڈیرہ سے تقریبا 1ماہ قبل چھینی گئی موٹر کار پر ڈیرہ کی جانب روانہ ہیں اطلاع پر مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او یارک خباب ولی بلوچ اور انچارج انوسٹی گیشن تھانہ یارک نے چنڈہ کے قریب ناکہ بندی کی جہاں متذکرہ بالا سرقہ شدہ گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی کو قریبی پہاڑی سلسلہ کی جانب موڑا اور فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے بھی ملزمان کا تعاقب کیا جس پر تھوڑا دور جانے پر پولیس نے سرقہ شدہ گاڑی نمبری AUA-158 کو کھڑا پایا جبکہ گاڑی میں سوار ملزمان پہاڑ کا فائدہ اٹھائے ہوئے فرار ہوگئے جس کے بعد پولیس نے سرقہ شدہ گاڑی کو قبضہ میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ) دنیاوی تعلیم سے شعور کی آگاہی کے ساتھ ساتھ اچھے روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں۔ جبکہ دینی و مذہبی تعلیم سے دنیا و آخرت کی کامیابی کی راہیں کھلتی ہیں۔ دینی تعلیم اللہ رب العزت اور رسول کریم ﷺ کی عطا فرمودہ متوازن اور قابل عمل نظام حیات سے آگاہی فراہم کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم المدارس کے صوبائی ناظم اعلٰی علامہ رحمت اللہ قادری نے نورانی دارالعلوم کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صوبائی معاون امتحانات آغا عبدالرحمان ،جے یو پی کے صدر قاری عبدالخالق اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورہ کے موقع پر صوبائی ناظم اعلٰی نے حال ہی میں ختم ہونے والے طلباءو طالبات کے امتحانات کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم المدارس نے ہمیشہ امتحانات کے پرامن و پر سکون انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی صوبہ بھر میں ہزاروں طلباءو طالبات نے درس نظامی کا امتحان دیا ہے۔ اور اس سال ماضی کی نسبت زیادہ بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پورے صوبے میں سینکڑوں مراکز میں امتحان دینے والے ہزاروں طلباءمیں سے کسی ایک کی بھی شکایت سامنے نہیں آئی۔ صوبائی ناظم اعلٰی نے دارالعلوم غوثیہ کیچ،جامعہ فاطمہ للبنات جھوک قریشی اور بیت الرحمان اسلامک انسٹٹیوٹ ڈیرہ کا بھی دورہ کیا۔ مدارس کے ذمہ داران اور تنظیمی عہدیدارون میںسے صاحبزادہ محمد جواد الحسن ،صاحبزادہ محمد فیض الحسن،مولانا عطاالمصطفٰی ،ڈاکٹر قسمت اللہ خان ، علامہ طالب حسین قریشی اور دیگر کئی علمائے کرام نے علامہ رحمت اللہ قادری اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔ سالانہ امتحانات کے کامیاب انعقاد پر ان کی کوششوں کو سراہا اور ان کے رابطہ¿ مدارس پروگرام کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے دورے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔جن سے باہمی تبادلہ خیالات کے مواقع میسر آتے رہیں گے۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ایک سازش کے تحت اداروں کےخلاف من گھڑت بیان بازی سیاست ، معیشت اور افواج کو نشانہ بنانا کسی طرح بھی درست نہیں انہوں نے کہا کہ ہم ،ہارے ضرور ہیں لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری۔انشااللہ ملک کی خوشحالی اور ترقی کےلئے ایک مرتبہ پھر قربانی دینے کےلئے تیار ہیں ۔اس وقت مولانا کا کردار سمجھ سے باہر ہے جن کی وجہ سے مولانا ہارا آج ان کےساتھ بیٹھ کر میاں صاحب کو آنکھیں دکھا رہا ہے ۔ اس وقت ملک سخت بحران کی زد میں ہے تمام محب وطن سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)طاہر زمان نامی نوجوان کی شادی کے دوران جانےوالی باراتیوں کو کٹہ خیل میں جمال الدین بند کے قریب مسلح ملزم نے روک کر مبارکی کی رقم طلب کی ، مبارکی کی زیادہ رقم نہ ملنے پر ملزم نے دولہا کے ماموں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، دولہے کی گاڑی کو بھی نقصان ، مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید نواب میں کٹہ خیل کے رہائشی 43سالہ عبدالحمید کٹہ خیل ولد منا راز نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے بھانجا طاہر زمان کی شادی تھی ، جس کی بارات لیکر موٹر کار میں روانہ تھے ،دیگر باراتیوں کی گاڑیاں ہمارے پیچھے آرہی تھیں ،کٹہ خیل میں جمال الدین بند کے قریب پہنچے تو ملزم حضرت علی ولد بادشاہ سکنہ کٹہ خیل موقع پر موجود تھا، جس نے ہماری گاڑی کو روک کر دولہن کی مبارک کی رقم طلب کی ، میں نے دو ہزار روپے ملزم کو دیئے تو ملزم نے رقم نہ لی اور زیادہ رقم کا مطالبہ کیا، میرے انکار پر ملزم نے غصہ میں آکر پستول سے مجھ پر فائرنگ کردی، جس سے دائیں کندھے پر لگ کر میں زخمی ہوا، جبکہ دیگر ہمراہی محفوظ رہے، موٹر کار کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)ریسکیو1122کمانڈ اینڈ کنٹرول کی جانب سے گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونےوالے افراد کے لواحقین کو ان کا قیمتی لوٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنوں روڈ پشہ پل کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کو انکا قیمتی سامان ریسکیو 1122 کمانڈ اینڈ کنٹرول کی جانب سے واپس لوٹا دیا گیا۔ لواحقین کے حوالے کیئے جانے والے سامان میں نقد 6850روپے، ایک عدد لیپ ٹاپ، ایک عدد موبائل فون سمیت دیگر ضروری کاغذات وغیرہ شامل تھے۔اس موقع پر سامان وصول کرنے والے لواحقین نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ) اخروٹ ہر موسم میں آسانی سے دستیاب اور بیشتر افراد کو پسند بھی ہوتے ہیں اخروٹ میں متعدد اقسام کے فیٹی ایسڈز، فولیٹ، وٹامن ای اور دیگر غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔اخروٹ کھانے کی عادت متعدد امراض سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔اگر آپ اخروٹ کھانا پسند کرتے ہیں تو یہ ضرور جاننا پسند کریں گے کہ اس گری کو کھانے سے صحت کو کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔اخروٹ میں وٹامن ای، میلاٹونین اور پولی فینولز نامی نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ غذا میں اخروٹ کو شامل کرنے سے تکسیدی تناو¿ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے جس سے خون کی شریانوں کے امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔خون میں چکنائی یا کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے سے امراض قلب، فالج اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔2016 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔اسی طرح 2022 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اخروٹ کھانے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے متعدد عناصر کی روک تھام ہوتی ہے۔اس تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے، پیٹ نکلنے کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ بلڈ پریشر اور خون میں چکنائی کی شرح کم ہوتی ہے۔یہ سب عناصر امراض قلب کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔متعدد تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں یا ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد کو روزانہ اخروٹ کھانے سے امراض قلب میں مبتلا ہونے سے تحفظ ملتا ہے۔2015 میں ذیابیطس کے مریضوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ اخروٹ کھانے سے خون کی شریانوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہیاسی طرح کچھ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ اخروٹ کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں ممکنہ مدد مل سکتی ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اخروٹ کھانے سے مردوں کی تولیدی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔اس تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے سے اسپرمز کی صحت بہتر ہوتی ہے جس سے بانجھ پن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔البتہ بانجھ پن کے مسائل کے شکار مردوں کو اخروٹ کھانے سے کوئی فائدہ ہوتا یا نہیں، اس بارے میں تحقیق میں کچھ نہیں بتایا گیا۔اخروٹ میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے مگر اعتدال میں رہ کر اسے کھانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔اخروٹ کھانے سے کھانے کی اشتہا کم ہوتی ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر امراض قلب اور فالج کا باعث بننے والا اہم عنصر ہے۔کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق اخروٹ کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھا دئے گئے۔ مہنگائی کے باعث روزانہ گاڑیاں کھڑی رہنے سے مالکان شدید پریشان۔ سروے رپورٹ کے مطابق شہر سے روزانہ دوسرے شہروں کو مال لانے اور لے کر جانے والی گاڑیوں کی تعداد آدھی رہ گئی ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیورحضرات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے کو بڑھانا مجبوری بن گیا تھا۔اس اضافے کے بعد لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اور کرایہ سن کر خاموشی اختیار کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔ پہلے روزانہ کی بنیاد پر گڈز ٹرانسپورٹ کرنے کے لئے بکنگ ہوجاتی تھی مگر اب ہفتے میں سے تین سے چار دن فارغ بیٹھے رہتے ہیں۔جس سے گھر کے اخراجات پورے کرنا نہایت مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اگر حالات ایسے ہی رہے تو وہ دن دور نہیں جب ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے اور نوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی۔ گڈز ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیور حضرات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے نہ صرف یہ فیصلہ واپس لیں بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی بھی کریں۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)ٹیکس میں اضافے کے بعد سگریٹ فی پیکٹ 70فیصد اضافہ ، مارکیٹ سے سگریٹ غائب، سگریٹ نوش شہری پریشان ، مہنگے داموں سگریٹ خریدنے پر مجبورتمباکو انڈسٹری ٹیکس چوری کرنے میں مصروف ، دکانداروں کی چاندی ہو گئی ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ، متاثرہ شہریوں نے بالا حکام سے اضافی رقم وصول کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیکس ڈیوٹی میں اضافے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دکانداروں نے سگریٹ مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دی ہے اور مختلف سگریٹ برانڈ کے فی پیکٹ پر 70فیصد اضافہ کر کے مارکیٹ سے منافع خوروں نے سگریٹ غائب کر دی جس کے باعث تمباکو نوشی کرنے والے شہری پریشان حال دیکھائی دے رہے ہیںاورمجبوراً مہنگے داموں سگریٹ خریدنے پر مجبورہو گئے ہیںجبکہ صحت سے کھیلنے والی تمباکو انڈسٹری مختلف حیلے بہانوں سے ٹیکس چوری کرنے میں مصروف عمل ہے ، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غیر فعالی کی وجہ سے مہنگے داموں سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کی چاندی ہو گئی اس حوالے سے متاثرہ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے اعلان کے بعد ہی فی پیکٹ تیس اور بیس روپے بڑھا دیئے گئے تھے اب سگریٹ کے فی پیکٹ پر 70فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے اور شکایات پر تمباکو انڈسٹریز کے مالکان سمیت دکانداروں نے مارکیٹ سے سگریٹ غائب کر دی ہیں تاکہ شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا سکے ، پرائس کنٹرول کمٹیاں اور سرکاری محکمے اضافی نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر دیکھائی دیتے ہیں ، تمباکو نوشی کرنے والے متاثرہ شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام اشیاءخوردنوش سمیت سگریٹ کی غیر قانونی اضافی رقم وصولی کا نوٹس لیکر اضافی رقم وصول کرنے والے تمباکو انڈسٹریز مالکان سمیت منافع خور دکانداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ) ڈیرہ میں وکلاءکا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کررکھاہے لوگ بھوک بدحالی کا شکار ہیں ان کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا ہواہے۔لیکن حکومت کو اس کا احساس تک نہیں ہے وہ محض اپنے اقتدار کو بچانے میں مصروف ہے اس کی غفلت کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے اور بچے تک فروخت کرنے پر مجبور ہیں حکومت عوام کو کفایت شعاری کے لیکچرز دے رہی ہے مگر اس نے اپنے شاہانہ اخراجات میں کوئی کمی نہیں کی ہے اس کی بے حسی عوام کو سڑکوں پر آنے پرمجبور کررہی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے بے حسی ختم کرکے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرے اور عوام کو ریلیف دے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

19/02/2024

ڈیرہ اسماعیل خان ( )اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ کا تھانہ چودھوان کا دورہ،دونوں افسران کی علاقہ معززین سے ملاقات،پولیس اور فوج سے تعاون پر تشکر،پولیس نے ہمیشہ دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا جو قابل تحسین ہے ،اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ محمد عامر،عوام کے تعاون سے علاقہ سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کرینگے،ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر محمد عامر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے دیگر افسران کے ہمراہ تھانہ چودھوان کا دورہ کیا ، دورے کے موقع پر تھانہ چودھوان میں علاقہ معززین سے بھی ملاقات کی ۔ معززین علاقہ نے پولیس اور پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔تھانہ میں تعینات ایس ایچ او سمیت تمام عملہ سے ملاقات کی اور گزشتہ رات نامعلوم دہشت گردوں کے حملے کو دلیری اور بہادری سے پسپا کرنے پر ایس ایچ او سمیت تمام جوانوں و افسران کو ویلڈن اور شاباش دی ۔ اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر محمد عامر نے تھانہ میں پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا ۔ گزشتہ رات ہونیوالے حملے کو پسپا کرکے پولیس نے ایک اور بہادری کی مثال قائم کی ہے ۔ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت فورسز کی اولین ترجیح ہے جبکہ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے دہشت گردی کیخلاف معززین علاقہ کے پولیس سے تعاون کو خوب سراہا اور کہا کہ دہشت گردوں نے ہمیشہ چھپ کر وار کیا ۔ انکا ہر جگہ پیچھا کرینگے ۔ عوام کے تعاون سے علاقہ سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کرینگے ۔دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( )ایس ایچ او تھانہ یارک کی کامیاب کاروائی1ماہ قبل چھینی گئی موٹرکار برآمد ، ملزمان فرار ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور چوروں و ڈکیتوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں تھانہ یارک پولیس زیر قیادت ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سلیم بلوچ ہمراہ ایس ایچ او خباب ولی بلوچ و انچارج انوسٹی گیشن نے مخبر کی اطلاع پر کہ 2ملزمان شہاب علی ولد لعل شاہ سکنہ پائی اور جاوید اسلام ولد جواز خان سکنہ لکی مروت ڈیرہ سے تقریبا 1ماہ قبل چھینی گئی موٹر کار پر ڈیرہ کی جانب روانہ ہیں اطلاع پر مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او یارک خباب ولی بلوچ اور انچارج انوسٹی گیشن تھانہ یارک نے چنڈہ کے قریب ناکہ بندی کی جہاں متذکرہ بالا سرقہ شدہ گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی کو قریبی پہاڑی سلسلہ کی جانب موڑا اور فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے بھی ملزمان کا تعاقب کیا جس پر تھوڑا دور جانے پر پولیس نے سرقہ شدہ گاڑی نمبری AUA-158 کو کھڑا پایا جبکہ گاڑی میں سوار ملزمان پہاڑ کا فائدہ اٹھائے ہوئے فرار ہوگئے جس کے بعد پولیس نے سرقہ شدہ گاڑی کو قبضہ میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( ) دنیاوی تعلیم سے شعور کی آگاہی کے ساتھ ساتھ اچھے روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں۔ جبکہ دینی و مذہبی تعلیم سے دنیا و آخرت کی کامیابی کی راہیں کھلتی ہیں۔ دینی تعلیم اللہ رب العزت اور رسول کریم ۖ کی عطا فرمودہ متوازن اور قابل عمل نظام حیات سے آگاہی فراہم کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم المدارس کے صوبائی ناظم اعلٰی علامہ رحمت اللہ قادری نے نورانی دارالعلوم کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صوبائی معاون امتحانات آغا عبدالرحمان ،جے یو پی کے صدر قاری عبدالخالق اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورہ کے موقع پر صوبائی ناظم اعلٰی نے حال ہی میں ختم ہونے والے طلباء و طالبات کے امتحانات کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم المدارس نے ہمیشہ امتحانات کے پرامن و پر سکون انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی صوبہ بھر میں ہزاروں طلباء و طالبات نے درس نظامی کا امتحان دیا ہے۔ اور اس سال ماضی کی نسبت زیادہ بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پورے صوبے میں سینکڑوں مراکز میں امتحان دینے والے ہزاروں طلباء میں سے کسی ایک کی بھی شکایت سامنے نہیں آئی۔ صوبائی ناظم اعلٰی نے دارالعلوم غوثیہ کیچ،جامعہ فاطمہ للبنات جھوک قریشی اور بیت الرحمان اسلامک انسٹٹیوٹ ڈیرہ کا بھی دورہ کیا۔ مدارس کے ذمہ داران اور تنظیمی عہدیدارون میںسے صاحبزادہ محمد جواد الحسن ،صاحبزادہ محمد فیض الحسن،مولانا عطاالمصطفٰی ،ڈاکٹر قسمت اللہ خان ، علامہ طالب حسین قریشی اور دیگر کئی علمائے کرام نے علامہ رحمت اللہ قادری اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔ سالانہ امتحانات کے کامیاب انعقاد پر ان کی کوششوں کو سراہا اور ان کے رابطۂ مدارس پروگرام کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے دورے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔جن سے باہمی تبادلہ خیالات کے مواقع میسر آتے رہیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( )پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ایک سازش کے تحت اداروں کیخلاف من گھڑت بیان بازی سیاست ، معیشت اور افواج کو نشانہ بنانا کسی طرح بھی درست نہیں انہوں نے کہا کہ ہم ،ہارے ضرور ہیں لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری۔انشااللہ ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ایک مرتبہ پھر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔اس وقت مولانا کا کردار سمجھ سے باہر ہے جن کی وجہ سے مولانا ہارا آج ان کیساتھ بیٹھ کر میاں صاحب کو آنکھیں دکھا رہا ہے ۔ اس وقت ملک سخت بحران کی زد میں ہے تمام محب وطن سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( ) طاہر زمان نامی نوجوان کی شادی کے دوران جانیوالی باراتیوں کو کٹہ خیل میں جمال الدین بند کے قریب مسلح ملزم نے روک کر مبارکی کی رقم طلب کی ، مبارکی کی زیادہ رقم نہ ملنے پر ملزم نے دولہا کے ماموں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، دولہے کی گاڑی کو بھی نقصان ، مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید نواب میں کٹہ خیل کے رہائشی 43سالہ عبدالحمید کٹہ خیل ولد منا راز نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے بھانجا طاہر زمان کی شادی تھی ، جس کی بارات لیکر موٹر کار میں روانہ تھے ،دیگر باراتیوں کی گاڑیاں ہمارے پیچھے آرہی تھیں ،کٹہ خیل میں جمال الدین بند کے قریب پہنچے تو ملزم حضرت علی ولد بادشاہ سکنہ کٹہ خیل موقع پر موجود تھا، جس نے ہماری گاڑی کو روک کر دولہن کی مبارک کی رقم طلب کی ، میں نے دو ہزار روپے ملزم کو دیئے تو ملزم نے رقم نہ لی اور زیادہ رقم کا مطالبہ کیا، میرے انکار پر ملزم نے غصہ میں آکر پستول سے مجھ پر فائرنگ کردی، جس سے دائیں کندھے پر لگ کر میں زخمی ہوا، جبکہ دیگر ہمراہی محفوظ رہے، موٹر کار کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( ) ریسکیو1122کمانڈ اینڈ کنٹرول کی جانب سے گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین کو ان کا قیمتی لوٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنوں روڈ پشہ پل کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کو انکا قیمتی سامان ریسکیو 1122 کمانڈ اینڈ کنٹرول کی جانب سے واپس لوٹا دیا گیا۔ لواحقین کے حوالے کیئے جانے والے سامان میں نقد 6850روپے، ایک عدد لیپ ٹاپ، ایک عدد موبائل فون سمیت دیگر ضروری کاغذات وغیرہ شامل تھے۔اس موقع پر سامان وصول کرنے والے لواحقین نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

18/02/2024

ڈیرہ اسماعیل خان( )دہشتگردو ں کا تھانہ چودھوان پر ایک اور حملہ ، چودھوان پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر حملے کو ناکام بنا دیا ، دہشتگرد پسپاہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان پر دہشتگردوں نے رات کے وقت اچانک حملہ کردیا، جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ، اس دوران مقامی مساجد میں دہشتگردو ںکیخلاف اکٹھا ہونے کے اعلانات کئے گئے جس کے بعد مقامی لوگو ںنے پولیس کیساتھ مل کر دہشتگردو ں کیخلاف لشکر کشی کی بعد میں تھرمل کیمروں میں نظر آنے والے دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ذرائع کے مطابق پولیس نے تھرمل کیمروں کے ذریعے دہشتگردوں کو پہلے دیکھ لیا تھا ،جس کی وجہ سے دہشتگردوں کا حملہ بھی ناکام ہوا، ذرائع کے مطابق چند روز قبل دہشتگردوں نے تھانہ چودھوان پر اچانک حملہ کردیا گیا جس میں متعدد پولیس اہلکار شہید ہوئے اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، اس واقعہ کے بعد مقامی پولیس پہلے سے الرٹ تھی ، جس کی وجہ سے حملے کو پسپا کردیا گیا تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( )واسا کے عملہ صفائی کی غفلت کے باعث ڈیرہ بنوں روڈ،نئی چونگی ، کوٹلی امام حسین ، باب ڈیرہ ، خیرآباد کالونی ، نیو خیر آباد کالونی میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے، نکاسی آب کے نالے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اٹ گئے، ہر طرف بدبو ہی بدبو ، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، واسا نے اے سی ڈیرہ کو ماموں بنا دیا، عوامی ،تجارتی حلقوں کا مذکورہ علاقوں میں فوری طور پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق خوشحالی خیبرپختونخواہ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں جاری مہم کے سلسلے میں ڈیرہ اوسماعیل خان میں واسا نے اے سی ڈیرہ کو ماموں بنا دیا ،بنوں روڈ پر کوٹلی امام حسین ، بنوں اڈا، نیو بنوں چونگی کے علاوہ خیر آباد کالونی اور نیو خیر آباد کالونی کے علاقوں میں ہر طرف گندگی ہی گندگی ہے،سڑک کے کناروں پر ہر طرف مٹی ہی مٹی موجود ہے، جس کی وجہ سے تاجران اور شہری ٹی بی اور دمہ کے مرض میں مبتلا ہو نے لگے ہیں ، عوامی اور تجارتی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک سے اس بارے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( )محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے یونیسیف میں قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر تعینات دو اعلیٰ حکام کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ جبکہ ان بھرتیوں پر یونیسیف کے اعلی حکام ٹیم لیڈ ملیسا کورکورم اور سینئر کمیونیکیشن منیجر جولیانے بیرونگی کی خاموشی پر بھی حیرانگی ظاہر کی جارہی ہے ۔سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے یونیسیف کے زیر نگرانی پولیو پروگرام میں ہیلتھ اسپیشلسٹ کی پوسٹ پر تعینات ڈاکٹر طفیل اور ایس بی سی کی پوسٹ پر تعینات ڈاکٹر جنید کے خلاف لیٹر نمبر SOH(E-II)/4-1/2024 کے تحت محکمہ کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محمد طفیل اور سیکشن آفیسر لیٹیگیشن خوشی محمد پر مشتمل دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جلد از جلد اس حوالہ سے تحقیقات مکمل کریں۔ مذکورہ دونوں اہلکاروں کے خلاف راشد تہیم نامی شخص نے محکمہ کو درخواست دی ہے کہ ڈاکٹر طفیل احمد دوہری ملازمت کررہے ہیں وہ یونیسیف میں بھی تعینات ہیں اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ٹی ایم او بھی تعینات ہیں جبکہ ڈاکٹر جنید کی تعیناتی قوائد و ضوابط سے ہٹ کر کی گئی ہے اور ان دونوں تعیناتیوں سے سب سے زیادہ پولیو پروگرام ہی متاثر ہوگا۔ اس حوالہ سے سے یونیسیف کی ٹیم لیڈ ملیسا کورکورم اور سینیئر کمیونیکیشن منیجر جولیانے بیرونگی کو بھی آگاہ کیا گیا ہے تاہم ان کی جانب سے بھی اس حوالہ سے کسی قسم کی کارروائی دیکھنے کو نہیں ملی جو مذید تشویشناک ہے کیونکہ تعیناتی کے عمل کی زمہ داری یونیسف کے حکام پر عائد ہوتی ہے اور اتنی بڑی پوسٹوں پر پولیو جیسے اہم مسئلہ پر متنازعہ بھرتیاں یقینا صوبہ خیبر پختونخوا کے لیئے پریشان کن ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( )تھانہ کینٹ پولیس کی چوری کیخلاف بڑی کامیابی ،موٹرسائیکل و کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2کارندے گرفتارسرقہ شدہ 5عدد موٹرسائیکل اور مال مسروقہ فروختگی رقم 37لاکھ روپے برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ کینٹ پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او کینٹ گل شیر خان نے چوروں و ڈکیتوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گاڑیاں و موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کو ٹریس کرکے گروہ کو دو کارندے اکرم اور اکرام کو نہایت حکمت عملی سے گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے سرقہ شدہ 5 عدد موٹرسائیکل اور گاڑیاں و موٹرسائیکل فروختگی رقم مبلغ 37لاکھ روپے برآمد کرلئے ۔ ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان کا کہنا ہے کہ متذکرہ بالا گروہ اور گروہ کے گرفتار کارندے ضلع میں ہونیوالی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( )ایس ڈی او پیسکو مندھراں سب ڈویژن نعیم الدین نے تھانہ صدر میں مندھراں موڑ پر 50Kvٹرانسفارمر ، ہمت میں نصب 100Kvٹرانسفارمر اور جاوید نگر میں بھی نصب 100Kvکے بجلی کے ٹرانسفارمر کی کوائلیں رات کے وقت چوری کرنے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسین پیسکو رورل ڈویژن اسد جان خان کی ہدایت پر ایس ڈی او پیسکو مندھراں سب ڈویژن نعیم الدین نے تھانہ صدر میں مندھراں موڑ پر 50Kvٹرانسفارمر ، ہمت میں نصب 100Kvٹرانسفارمر اور جاوید نگر میں بھی نصب 100Kvکے بجلی کے ٹرانسفارمر کی کوائلیں رات کے وقت چوری کرنے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرا دیئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( )گومل یونیورسٹی پولیس نے کڑی جمعہ خان میں سرچ آپریشن کے دوران ملزم احمد خان سلیمان خیل سکنہ کڑی جمعہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے چوری شدہ چھ گارڈر سرکاری ، اسلحہ 1رائفل اور 14کارتوس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے کڑی جمعہ خان میں سرچ آپریشن کے دوران ملزم احمد خان سلیمان خیل سکنہ کڑی جمعہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے چوری شدہ چھ گارڈر سرکاری ، اسلحہ 1رائفل اور 14کارتوس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

18/02/2024

#موسم : مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے بالائی وسطی علاقوں پر شدت اختیار کر رہا ہے اس وقت خیبرپختونخوا، شمال مغربی بلوچستان، بالائی وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود بعض مقامات پر گہرے بادل وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری آج شام رات سے جاری بارشوں میں شدت متوقع۔

🔴 آج رات کل بالائی وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور کوئٹہ سمیت شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں بالائی وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری کا امکان کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، کیرتھر کے پہاڑی سلسلے، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان۔

🔴 موسم کے متعلق مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے

17/02/2024

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ بھکرروڈ رکشہ، ڈمپر اور گنے سے لوڈ ٹرالی میں خوفناک تصادم ، 1نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بھکرروڈ رکشہ، ڈمپر اور گنے سے لوڈ ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 16سالہ فیروز نا می نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد 45سالہ اللہ واسیا اور 48سالہ حسن بخش سکنائے بند دھپانوالہ زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے جاں بحق و زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

17/02/2024

⚠️⚠️موسم کا الرٹ ⚠️⚠️

🔴 طاقتور مغربی سلسلے کے زیر اثر ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں اکثر مقامات پر گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بعض مقامات پر موسلا دھار بارش پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی!

🔴 تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلہ کا آغاز کل بعد دوپہر سے پاکستان کے بالائی مغربی علاقوں سے ہوگا آہستہ آہستہ دیگر وسطی بعض جنوبی علاقوں میں پھیل جائے گا جس کے زیر اثر بالائی وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بعض مقامات پر شدید ژالہ باری اور تیز آندھی کا خدشہ۔

🔴دورانیہ 17 تا 25 فروری 2024 :

🔴تفصیلی رپورٹ!

🔴 #بلوچستان کا موسم : 17 تا 19 فروری کے دوران بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت ، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار، لسبیلہ ، تربت، آوران، پنجگور، چمن، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، سبی ، خاران اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اس دوران شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان دیگر تمام علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔

🔴 #خیبرپختونخوا کا موسم: خیبرپختونخوا میں 17 تا 25 فروری کے دوران خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری کا امکان جس میں خاص طور پر پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مردان، کوہستان، شانگلہ، بونیر، لکی مروت، میران شاہ، مولازئی، بنوں، پاراچنار، چترال، دیر، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان اس دوران بالائی، بعض مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان جبکہ میدانی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری کا امکان جس کے باعث کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ۔

🔴 #سندھ کا موسم: 17 تا 25 فروری کے دوران صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں علاقوں میں موسم خشک دن کے وقت دھوپ کی شدت تیز رہنے کا امکان تاہم مغربی سلسلے کے ہلکے اثرات کراچی سمیت سندھ کے جنوب مغربی اور بالائی علاقوں پر مرتب ہوں گے جس کے باعث کراچی، لاڑکانہ، سکھر، کیرتھر اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان دیگر تمام علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔

🔴 #پنجاب کا موسم: پنجاب کے بیشتر بالائی وسطی، مغربی علاقوں، بعض جنوبی علاقوں میں 17 تا 25 فروری کے دوران مطلع ابر آلود رہنے گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بالائی وسطی علاقوں میں تیز بارش شدید ژالہ باری کا امکان جس میں خاص طور پر لاہور سمیت مشرقی پنجاب، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولنگر، ساہیوال، میانوالی، جھنگ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، خوشاب، جہلم، نارووال، سیالکوٹ، نور پور تھل، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، جڑانوالہ، اوکاڑہ، گجرات، تلہ گنگ، پنڈی گھیپ، لیہ، بھکر، میانوالی، جوہرآباد، کے علاقے شامل ہیں اس دوران جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈیوژن میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش کوہ سلیمان سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان جبکہ بالائی وسطی علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز آندھیاں متوقع۔

🔴 کا موسم: 17 تا 25 فروری کے دوران گلگت کی تمام وادیوں میں وقفے وقفے سے تیز بارشوں پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان جس میں خاص طور پر دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر کے تمام علاقے شامل ہیں تیز بارش اور برفباری کے باعث سیاحت سے منسلک لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

🔴 #کشمیر میں 17 تا 25 فروری کے دوران اکثر مقامات پر گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش پہاڑوں پر زبردست برفباری کا امکان جس میں خاص طور پر وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر اور میر پور کے تمام علاقے شامل ہیں۔

⚠️ الرٹ: ● تیز بارش اور شدید ژالہ باری کے پیش نظر کسان تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

● موسلا دھار بارشوں شدید برفباری کے باعث سیاحتی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ سیاحتی سفر کرتے ہوئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

● بالائی وسطی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں اور شدید ژالہ باری کے پیش نظر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ۔

🔴 موسم کے متعلق مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے

Address

Tareen Abad

Telephone

03219602581

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghuncha News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share