Hayya Alal Falah حي على الفلاح

  • Home
  • Hayya Alal Falah حي على الفلاح

Hayya Alal Falah حي على الفلاح Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hayya Alal Falah حي على الفلاح, Video Creator, .

12/09/2023

‏میں نے کرسچن ہیگن کی ایجاد کردہ گھڑی کو دیکھا نماز کا وقت قریب تھا۔
میں نے ڈیملر اور میبچ کا ایجاد کردہ موٹر سائیکل نکالا اور مسجد کی جانب روانہ ہو گیا۔
وہاں پہنچ کر ہالسے ٹیلر کے ایجاد کردہ واٹر کولر سے فلٹر شدہ صاف پانی پیا۔۔۔
اور کلارکس والوں کے جوتے اتار کر وضو کرنے لگا،

بینجامن موغن کے ایجاد کردہ گیزر کی وجہ سے گرم پانی آ رہا تھا اور سردی میں بھی کوئی مشکل پیش نہیں آ رہی تھی۔
اس کے بعد مسجد کے اندرونی گیٹ کی طرف گیا اور رابرٹ ہاومن کا ایجاد کردہ شیشے کا دروازہ کھولا،
ایڈیسن کا ایجاد کردہ بلب آن کیا،
بینجامن فریکلن کی ایجاد کردہ بجلی سے مسجد روشن ہو گئی
سامنے ولس کیریر کا ایجاد کردہ اے سی بھی لگا ہوا تھا مگر چارلس بیکر کا ایجاد کردہ ہیٹر آن تھا۔
اور جیمز ویسٹ کے ایجاد کردہ مائیکروفون پہ اذان ھورہی تھی ،
ایڈورڈ کیلگ اور چیسٹر رائس کے ایجاد کردہ لاوڈ سپیکر کی وجہ سے آواز سب مسلمانوں تک پہنچ رہی تھی۔
میں نے میڈ ان چائنہ جائے نماز پہ نماز پڑھی اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے۔
*"یا اللہ کافروں کو نیست و نابود کر اور مسلمانوں کو ان پہ غلبہ عطا فرما ..."*

واہ مسلمانوں 🙂

آج قومی اسمبلی کا آخری روز  ممبران قومی اسمبلی کے رات کے کھانے میں مٹن کنہ، ترکش ریشمی کباب، لبنانی بون لیس بوٹی، میاں ج...
09/08/2023

آج قومی اسمبلی کا آخری روز
ممبران قومی اسمبلی کے رات کے کھانے میں مٹن کنہ، ترکش ریشمی کباب، لبنانی بون لیس بوٹی، میاں جی کی دال، چکن بون لیس ہانڈی شامل
کھانوں میں مٹن بخارا پلاؤ، بھنڈی مصالحہ، 3 طرح کے سیلڈ، نان کی مختلف اقسام.
اور عوام کو 2 وقت کے روٹی میسر نہیں۔

اصل اعتبار خاتمہ کا ھے اور  ہم میں سے ھر ایک کو خاتمہ بالایمان کے لئے مستقل دعا کرنا چاھئے تصویر میں دائیں جانب موجود شخ...
11/07/2023

اصل اعتبار خاتمہ کا ھے اور ہم میں سے ھر ایک کو خاتمہ بالایمان کے لئے مستقل دعا کرنا چاھئے
تصویر میں دائیں جانب موجود شخص امریکہ سے تعلق رکھنے والا جوزف اسٹس ہے( Joseph Estes)اپنے کیریئرکا آغاز ایک ایسے تاجر سے کیا جو انتہا درجے کا متعصب عیسائی تھا مسلمانوں پرطنزوتضحیک اس کا وطیرہ تھا۔( اللہ کی پناہ ۔ کعبۃ اللہ کے بارے میں ) از راہ طنز اس کا کہنا تھا کہ : مسلمان صحراء میں پڑے ایک سیاہ صندوق کی عبادت کرتے ہیں ۔
تصویر میں بائیں جانب شخص بلاد حرمین سے تعلق رکھنے والا عبد اللہ القصیمی ہے۔ آغاز میں کمال درجے کا داعی اورمبلغ تھا
یہاں تک کہ اسے ابن تیمیہ دوٸم کا لقب دیا گیا ۔ اس کی مشہور زمانہ کتاب « الصراع بين الإسلام والوطنية » اسلام اور نیشنلزم کا ٹکراؤ،،
اہل علم میں اس کتاب کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ۔ کتاب کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ اس وقت حرم مکی کے امام نے اس کے بارے میں پورا قصیدہ پڑھا تھا ۔ مشہور عالم دین صلاح منجد نے ذکر فرمایا ہے کہ بعض اہل علم کا کہنا ہے کہ : قصیمی نے اس کتاب کو لکھا گویا کہ جنت کا مہر ادا کیا ۔
سن انیس سو اسی میں اس وقت قصیمی اچانک ایک سو اسی درجے پھر گیا جب بیروت میں ایک عیسائی لڑکی کے ساتھ اسے عشق ہوگیا ، اس کے بعد اس نے بے دین گمراہ افکار کا دفاع شروع کیا اور کتاب لکھی ،،" يكذبون لكي يروا الاله جميلا " ،،وہ جھوٹ اس لیے بولتے ہیں کہ معبود کو خوبصورت دیکھیں۔ اسی طرح « هذي هي الأغلال » ،، یہی وہ زنجیریں ہیں،،(کتاب میں صوم وصلاۃ اور دیگر عبادات کو گلے کے طوق کے ساتھ تشبیہ دی ہے ) پھر اس نے اپنے ملحد ہونے اور اللہ کے وجود سے انکار کا اعلان کردیا۔
سن انیس سو چھیانوے میں زمین اس کے وجود سے پاک ہوئی۔
اسی دوران جوزف اسٹس نے اپنے خاندان سمیت ایک مصری مبلغ کے ہاتھوں اسلام قبول کیا،یوں ایک متعصب عیسائی سے جوزف امریکہ میں اسلام کا داعی بنا،اپنا نام تبدیل کرکے یوسف رکھا ،اور اس کے ہاتھوں سینکڑوں افراد حلقہ بگوش اسلام ہوئے ۔
دلوں کو پھیرنے والی ذات کے کمالات !
ابتداء ہی سب کچھ نہیں بلکہ انجام اور خاتمہ جاہ عبرت ہے !!!!

اس لٸیے اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ خاتمہ باالخیر کی دعا کرنا چاہیے۔

ربنا توفنا مسلما و الحقنا بالصالحین۔

اب آپ کون سی مذمت کرے گے؟
08/07/2023

اب آپ کون سی مذمت کرے گے؟

08/07/2023

سعادت حسن‏ منٹو لکھتا ھے کہ میں شدید گرمی کے مہینے میں ھیرا منڈی چلا گیا.
جس گھر میں گیا تھا وھاں کی نائیکہ 2 عدد ونڈو ائیر کنڈیشنڈ چلا کر اپنے اوپر رضائی اوڑھ کر سردی سے کپکپا رھی تھی.
میں نے کہا کہ میڈم دو A/C چل رھے ھیں آپ کو سردی بھی لگ رھی ھے آپ ایک بند کر دیں تا کہ آپ کا بل بھی کم آئے ‏گا تو وہ مسکرا کر بولی کہ، "اساں کیہڑا اے بل اپنی جیب وچوں دینا اے".
منٹو کہتے کہ کافی سال گزر گئے اور مجھے گوجرانوالہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس کسی کام کے لیے جانا پڑ گیا. شدید گرمی کا موسم تھا،
صاحب جی شدید گرمی میں بھی پینٹ کوٹ پہنے بیٹھے ھوئے تھے اور 2 ونڈو ائیر کنڈیشنر ‏فل آب و تاب کے ساتھ چل رھے تھے اور صاحب کو سردی بھی محسوس ھو رھی تھی.
میں نے کہا کہ جناب ایک A/C بند کر دیں تا کہ بل کم آئے گا تو صاحب بہادر بولے،
"اساں کیہڑا اے بل اپنی جیب وچوں دینا اے".
منٹو کہتا کہ میرا ذھن فوراً اسی محلہ کی نائیکہ کی طرف چلا گیا کہ دونوں کے مکالمے اور سوچ ‏ایک ھی جیسی تھی، تب میں پورا معاملہ سمجھ گیا۔یعنی اس ملک کے تمام ادارے ایسی ہی نائیکہ سوچ رکھنے والے افراد کے ہاتھوں میں ہیں۔۔۔۔۔!! کاپی

عالمی شہرت یافتہ استاذ القراء قاری المقری نوید الحسن لکھوی اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔  جنازہ رات عشاء کی نماز کے بعد جامع...
27/02/2023

عالمی شہرت یافتہ استاذ القراء قاری المقری نوید الحسن لکھوی اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔ جنازہ رات عشاء کی نماز کے بعد جامعہ سلفیہ میں ادا کیا جائے گا۔

27/02/2023

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hayya Alal Falah حي على الفلاح posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share