Lovely Naat Videos

  • Home
  • Lovely Naat Videos

Lovely Naat Videos Daily new Videos of Beautiful Naat Sharif

تمام عاشقانِ رسول کو جشنِ عید میلاد النبی  ﷺ مبارک ہو
28/09/2023

تمام عاشقانِ رسول کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو

13/09/2023

ایک انتہائی اہم پوسٹ... جو تمام مسلمانوں کو ایک مرتبہ ضرور پڑھ لینی چاہیے ان شاء اللہ فائدہ حاصل ہو گا۔۔۔۔
====================
بولے جانے والے چند کفریہ کلمات

میں یہاں پر کچھ کفریہ کلمات اپنےدوستوں کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ جو عام طور پر ہمارے مسلمان بھائی بہن بول ڈالتے ہیں۔جن سے ان کا ایمان ضائع ہوجاتا ہے اور ان کو خبر بھی نہیں ہوتی۔ اسی لئے علماء کرام فرماتے ہیں کہ فرائض علوم کو ضرور سیکھئے ۔

1۔ جیسے کوئی مصیبت کے وقت کہے۔" اللہ نے پتہ نہیں مصیبتوں کے لئے ہمارا گھر ہی دیکھ لیا ہے"
2۔ یا موت کے وقت کوئی کہہ دے۔"پتہ نہیں اللہ کو اس شخص کی بڑی ضرورت تھی جو اس کو اپنے پاس اتنی کم عمر میں بلا لیا"۔
3۔ یا کہا ۔ نیک لوگوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ جلدی اٹھا لیتا ہے کیوں کہ ایسوں کی اللہ عَزَّوَجَلَّ کو بھی ضَرورت پڑتی ہے
4۔ یااللہ ! تجھے بچّوں پر بھی ترس نہیں آیا۔
5۔ االلہ ! ہم نے تیرا کیابِگاڑا ہے! آخِر ملکُ الموت کوہمارے ہی گھر والوں کے پیچھے کیوں لگا دیا ہے
6۔ اچّھا ہے جہنَّم میں جائیں گے کہ فلمی اداکار ئیں بھی تو وہیں ہوں گی نہ مزہ آجائے گا۔
7۔ اکثر لوگ فیس بک پر اس طرح کے لطائف لکھ ڈالتے ہیں۔ یہ بھی کفر ہے۔ جیسے اگر تم لوگ جنّت میں چلے بھی گئے تو سگریٹ جلانے کیلئے تو ہمارے ہی پاس (یعنی دوزخ میں)آنا پڑے گا
8۔ آؤ ظہر کی نماز پڑھیں ، دوسرے نے مذاق میں جواب دیا :یا ر ! آج تو چُھٹّی کا دن ہے ، نَماز کی بھی چُھٹّی ہے ۔
9۔ کسی نے مذاق میں کہا:''بس جی چاہتا ہے یہودی یا عیسائی یا قادیانی بن جاؤں۔ ویزہ تو جلدی مل جاتا ہے نا۔
10۔ صبح صبح دعا مانگ لیا کرو اس وقت اللہ فارِغ ہوتا ہے
11۔ اتنی نیکیاں نہ کرو کہ خُدا کی جزا کم پڑجائے
12۔ خُدا نے تمہارے بال بڑی فرصت سے بنائے ہیں
13۔ زید نے کہا:یار!ہوسکتا ہے آج بارش ہوجائے۔ بکرنے کہا:''نہیں یار ! اللہ تو ہمیں بھول گیا ہے۔
14۔ کسی نے نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مذاق اڑایا توکافر ہے۔
15۔ دنیا بنانے والے کیا تیرے من میں سمائی؟ تو نے کاہے کو دنیا بنائی؟ (گانا)
16۔ حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے ۔ خدا بھی نہ جانے تو ہم کیسے جانے (گانا)
17۔ میری نگاہ میں کیا بن کے آپ رہتے ہیں ۔ قسم خدا کی ' خدا بن کے آپ رہتے ہیں ۔ (گانا) اس طرح کے بے شمار گانے جو ہمارے مسلما ن اکثر گنگناتے دیکھائی دیتے ہیں۔
18۔ نَماز کی دعوت دینے پر کسی نے کہا:''ہم نے کون سے گُناہ کئے ہیں جن کو بخْشوانے کیلئے نَماز پڑھیں۔
19۔ایک نے طبیعت پوچھی تو دوسرے نے مذاق کرتے ہوئے جواب دیا: نصْرمِّنَ اللہِ وَ ٹِّھیک ۔ کہہ دیا ۔کہنے والے پر حکم کفر ہے کہ آیت کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔
20۔ رَحمٰن کے گھر شیطان اور شیطان کے گھر رَحمٰن پیدا ہوتا ہے۔
21۔مسلمان بن کر امتحان میں پڑ گیا ہوں۔

وغیرہ وغیرہ۔۔ مزید تفصیل کےلئے "کفریہ کلمات " نامی کتاب کا مطالعہ فائدہ مند رہے گا۔

رحمتُ اللعالمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشادِمُعظَّم ہے:''ان فِتنوں سے پہلے نیک اعمال کے سلسلے میں جلدی کرو !جو تاریک رات کے حِصّوں کی طرح ہوں گے، ایک آدَمی صُبح کو مومِن ہو گا اور شام کو کافِر ہوگااور شام کو مومِن ہوگااور صُبح کو کافِر ہوگا ۔ نیز اپنے دین کو دُنیاوی سازو سامان کے بدلے فروخت کر دے گا۔ '' (مُسلِم حدیث118ص73)

درسِ ہدایت:۔ اللہ عزوجل کی شان میں ہرگزہرگز کوئی ایسا لفظ زبان سے نہ نکالنا چاہے جن سے ان کا ایمان ضائع ہونے کا خطرہ ہو۔ آج کل لوگ بہت لا پرواہی کرتے ہیں اور خداوند تعالیٰ کی شان میں کفریہ الفاظ بول کر ایمان گنوا دیتے ہیں اور وہ دنیا و آخرت میں عذاب کے حق دار بن جاتے ہیں۔اللہ تعالی ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے۔ اور ہمیں کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے ایمان کی حالت میں اس دنیا سے رخصت فرمائے۔ آمین

اس پوسٹ کو ہوسکے تو شئیر کریں۔ اگر ایسا نہ کرسکیں تو یہاں سے کاپی کرکے اپنی ٹائم لائن پروفائل پر ضرور لگائیں۔ یہ آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہوگا۔ اور جو جو پڑھے گا ان شاءاللہ آپ کو ثواب ملتا رہے گا۔
👇👇👇👇👇👇
میری پوسٹ کو شیئر ضرور کر دیا کریں
کیوں کہ آپ کے شیئر کرنے سے کسی کے علم میں اضافہ ہو سکتا ہے اور آپ کی وجہ سے کوئی راہِ راست پر آ سکتا ہے
اور اس کا اجر آپ کو انشاء اللہ آخرت میں ضرور ملے گا
شکریہ۔

علماء کو چھوڑ کر، عادی کرپٹ سیاست دانوں کے ہاتھ ملک دے کر، قوم اب زندگی بچانے کیلئے ترلے کررہی ہے،لیکن آئندہ بھی انہی لٹ...
31/08/2023

علماء کو چھوڑ کر، عادی کرپٹ سیاست دانوں کے ہاتھ ملک دے کر، قوم اب زندگی بچانے کیلئے ترلے کررہی ہے،
لیکن آئندہ بھی انہی لٹیروں کو ووٹ دینے کیلئے تیار بیٹھی ہے،
جو قوم دین پر اعتبار نہیں کرتی وہ ہمیشہ ذلیل ہوتی ہے، ابھی بھی وقت ہے دین کے دامن میں پناہ لے لو، مہنگائی اور ظلم کا طوفان ٹل جائے گا، ان شاءاللہ عزوجل

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lovely Naat Videos posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share