"Before You say something stop and think about extremely If some one said it to you to what would yo
18/02/2024
18/02/2024
موسم سرما کی برسات میں پھولوں کی انگڑائی
12/01/2024
15/03/2023
جشن بہاراں ذہنی لطافت
پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں ثقافتی جشن بہارآں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ سلسلہ اپریل کے وسط تک جاری رہے گا۔ پنجاب بھر میں چھوٹے بڑے پیمانے پر بے شمار میلے، سنگ، دھمالیں اور بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے شمعیں روشن کی جائیں گی۔ ان ثقافتی تہواروں میں بے شمار مقامی سرگرمیاں جیساکہ کبڈی، گھڑ سواری، نیزہ بازی، دھمال، قوالی، گیت، رقص اور موسیقی کا جادو دیکھایا جائے گا۔ بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے ان تہواروں پر مختلف لزیز اور میٹھے پکوانوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ کیونکہ جشن بہاراں گندم کے پکنے سے پہلے آتا ہے اسلیے دیہی علاقوں کے تمام لوگ پورے جوش و خروش سے ثقافتی میلوں میں شرکت کر کے لطف اندوز ہوں گے۔
رنگوں سے محبت دراصل انسان کی ذہنی لطافت کی عکاسی ہے۔ اس لیے موسم بہار ہر انسان کا دل موہ لیتا ہے کیونکہ اسکے دلفریب نظارے اور ٹھنڈی میٹھی مہک انسان کے فطرتی میلان کی شدید طلب ہے۔ ماہرین نفسایت کے مطابق جب انسانی آنکھ خوبصورت رنگ، صاف نظارے اور منظم اشکال دیکھتی ہے تو خوشی کے ہارمون خود بخود انسانی جسم میں پیدا ہو کر پوری انسانی کیمسٹری کو بدل دیتے ہیں اور انسان تمام ذہنی آسودگیوں سے بری ہو کر لمحہ موجود کا لطف اٹھانے لگتا ہے۔ پنجاب بھر میں بہار کو زرق برق اور شوخ لباس پہن کر خوش آمدید کیا جاتا تھا اور لوگ ان ثقافتی تہواروں کے لیے خاص زرق برق لباس بھی تیار کرواتے تھے۔
لیکن گزشتہ چند سالوں میں دیسی ثقافتی اجتماعات اور میلوں میں شوخ رنگوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ اسکی وجہ بے ہنگم مہنگائی، بے روزگاری، انتہا پرستی، آلودگی، طلاطمی تغافل، برقی آلات کا بے جا استعمال اور فطرت سے متضاد طرز زندگی اور عادات اپنا کر جدید انسانوں نے اتنے مسائل پال لیے ہیں کہ انکا ذہنی طور پر صحت مند رہنا دشوار ہو گیا ہے اور اپنی ان ذہنی بیماریوں کو چھپانے کے لیے بے رنگ اور سیاہ لباسوں کو زیادہ پہننے کا رواج وجود میں آ گیا۔ وہ سادہ لوگ چونکہ جدید طرز زندگی سے بری تھے اس لیے انکے شوخ لباسوں میں انکی ذہنی لطافت کا عکس ہوتا تھا لیکن اب تو دیسی ثقافتی میلوں میں بھی شوخ رنگوں کی زیبائش کی شرح کم ہو گئی ہے۔
اس لیے جس حد تک ممکمن ہو اپنی آنکھوں سے براہ راست موسم بہار کے فطرتی نظارے دیکھیں اور شوخ لباس پہن کر رنگوں کی رنگینیوں کو محسوس کریں۔ اس سے ہمیں انسان کی فطرتی میلان کی راحت کے ساتھ ساتھ ذہنی آسودگیوں اور بے چینیوں سے چھٹکارا ملے گا اور دائمی جمالیاتی لطافت سمیٹنے کا موقع بھی۔
رستم علی ماہر نفسیات
12/12/2022
پنجاب کی سوغات سرسوں کا ساگ
23/06/2022
کانچ کی گولیوں سے کھیلنے والے کھلاڑیوں اپنی حاضری لگوائیں
Be the first to know and let us send you an email when اصحابہ بنگلہ جھنگ پنجاب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.