Light of Life

  • Home
  • Light of Life

Light of Life لائٹ آف لائف ٹی وی ایک انٹرنیٹ ٹی وی ویب سائٹ ہےجو آن لائن معیاری پروگرام پیش کرتی ہے۔
(2)

جب یِسُوع نے دیکھا کہ لوگ دَوڑ دَوڑ کر جمع ہورہے ہیں تو اُس ناپاک رُوح کو جِھڑک کر اُس سے کہا اَے گُونگی بہری رُوح! میں ...
19/02/2024

جب یِسُوع نے دیکھا کہ لوگ دَوڑ دَوڑ کر جمع ہورہے ہیں تو اُس ناپاک رُوح کو جِھڑک کر اُس سے کہا اَے گُونگی بہری رُوح! میں تُجھے حُکم کرتا ہُوں اِس میں سے نِکل آ اور اِس میں پھِر کبھی داخِل نہ ہو۔ وہ چِلّا کر اور اُسے بہُت مڑوڑ کر نِکل آئی اور مُردہ سا ہوگیا اَیسا کہ اکثروں نے کہا کہ وہ مرگیا۔مگر یِسُوع نے اُس کا ہاتھ پکڑکر اُسے اُٹھایا اور وہ اُٹھ کھڑا ہُؤا۔ جب وہ گھر میں آیا تو اُس کے شاگِردوں نے تنہائی میں اُس سے پُوچھا کہ ہم اُسے کِیُوں نہ نِکال سکے؟۔ اُس نے اُن سے کہا کہ یہ قِسم دُعا اور روزے کے سِوا کِسی اور طرح نہِیں نِکل سکتی۔
مرقس 9:29

تُم میں دانا اور فہِیم کَون ہے؟ جو اَیسا ہو وہ اپنے کاموں کو نیک چال چلن کے وسِیلہ سے اُس حِلم کے ساتھ ظاہِر کرے جو حِکم...
18/02/2024

تُم میں دانا اور فہِیم کَون ہے؟ جو اَیسا ہو وہ اپنے کاموں کو نیک چال چلن کے وسِیلہ سے اُس حِلم کے ساتھ ظاہِر کرے جو حِکمت سے پَیدا ہوتا ہے۔
یعقُوب 3:13


یسوع نے چالیس دن اور چالیس رات کچھ نہ کھایا تب اسے بہت بھوک لگی۔  تب اسکا امتحان لینے کیلئے شیطان نے آکر کہا، “اگر تو خد...
17/02/2024

یسوع نے چالیس دن اور چالیس رات کچھ نہ کھایا تب اسے بہت بھوک لگی۔ تب اسکا امتحان لینے کیلئے شیطان نے آکر کہا، “اگر تو خداکا بیٹا ہی ہے تو ان پتھروں کو حکم کر کہ وہ روٹیاں بن جائیں۔”

یسوع نے اس کو جواب دیا یہ “صحیفہ میں لکھا ہے:
کہ انسان صرف روٹی ہی سے نہیں جیتا ،
بلکہ خدا کے ہر ایک کلام سے جو اس نے کہیں۔”

16/02/2024

کہ جا اور سوسن میں جتنے یہودی موجود ہیں انکو اکٹھا کر اور تم میرے لئے روزہ رکھو اور تین روز تک دن اور رات نہ کچھ کھاؤ نہ پیو۔میں بھی اور میری سہیلیاں اسی طرح سے روزہ رکھینگی اور ایسے ہی میں بادشاہ کے حضور جاؤنگی جو آئین کے خلاف ہے اور اگر میں ہلاک ہوئی تو ہلاک ہوئی۔ آستر 4:16

15/02/2024

اور جب تُم روزہ رکھّو تو رِیاکاروں کی طرح اپنی صُورت اُداس نہ بناؤ کِیُونکہ وہ اپنا مُنہ بِگاڑتے ہیں تاکہ لوگ اُن کو روزہ دار جانیں۔ مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ وہ اپنا اجر پا چُکے۔ بلکہ جب تُو روزہ رکھّے تو اپنے سر میں تیل ڈال اور مُنہ دھو۔ تاکہ آدمِی نہِیں بلکہ تیرا باپ جو پوشِیدگی میں ہے تُجھے روزہ دار جانے۔ اِس صُورت میں تیرا باپ جو پوشِیدگی میں دیکھتا ہے تُجھے بدلہ دے گا۔ متّی 18-6:16

لائٹ آف لائف ٹی وی ایک انٹرنیٹ ٹی وی ویب سائٹ ہےجو آن لائن معیاری پروگرام پیش کرتی ہے۔

14/02/2024

راکھ بائبل میں موت کی علامت ہے۔ خدا نے انسانوں کو مٹی سے بنایا:
تب خداوند خدا نے انسان کو زمین کی مٹی سے بنایا۔ اس نے زندگی کی سانس اس آدمی کے جسم میں ڈالی، اور وہ آدمی ایک زندہ انسان بن گیا۔ (پیدائش 2:7، انسان مرنے کے بعد خاک اور راکھ میں لوٹ جاتے ہیں:
تُو اپنے مُنہ کے پسینے کی روٹی کھائیگا جب تک کہ زمین میں تُو پھر لوٹ نہ جائے اِسلئے کہ تُو اُس سے نِکالا گیا ہے کیونکہ تو خاک ہے اور خاک میں پھر لوٹ جائیگا ۔ پیَدایش 3:19

کیونکہ خُداوند بھلا ہے۔ اُسکی شفقت ابدی ہے وہ اُسکی وفاداری پُشت در پُشت رہتی ہے۔ زبُور 100:5                           ...
13/02/2024

کیونکہ خُداوند بھلا ہے۔ اُسکی شفقت ابدی ہے وہ اُسکی وفاداری پُشت در پُشت رہتی ہے۔
زبُور 100:5

12/02/2024

آسمانی باپ،

میں آج آپ کے سامنے حاضر ہوں، اس حسد کو تسلیم کرتے ہوئے جس نے میرے دل کو جکڑ لیا ہے۔ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں نے حسد اور موازنہ کو اپنے رشتوں کو زہر آلود کرنے، اپنے فیصلے پر بادل ڈالنے اور مجھے تجھ سے دور کرنے کی اجازت دی ہے۔ آگ کی طرح، اس حسد نے میرے خیالات اور اعمال کو بھسم کر دیا ہے، اور مجھے اس سے دوسروں اور اپنے آپ کو پہنچنے والے نقصان پر بہت افسوس ہے۔ مجھے دوسروں سے اپنا موازنہ کرنے کے بجائے آپ کی لامحدود محبت اور فضل پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کریں۔

اگر تم خداوند کو چھوڑ کر اجنبی معبودوں کی پرستش کرو تو اگرچہ وہ تم سے نیکی کرتا رہا ہے تو بھی وہ پھر کر تم سے برائی کرے ...
11/02/2024

اگر تم خداوند کو چھوڑ کر اجنبی معبودوں کی پرستش کرو تو اگرچہ وہ تم سے نیکی کرتا رہا ہے تو بھی وہ پھر کر تم سے برائی کرے گا اور تم کو فنا کر ڈالے گا۔
یشوؔع 24:19

نگین کی مانند مجھے اپنے دِل میں لگا رکھ اور تعویذ کی مانند اپنے بازو پر کیونکہ عشق موت کی مانند زبردست ہے اور عبرت پاتال...
10/02/2024

نگین کی مانند مجھے اپنے دِل میں لگا رکھ اور تعویذ کی مانند اپنے بازو پر کیونکہ عشق موت کی مانند زبردست ہے اور عبرت پاتال سی بے مُروت ہے۔اُسے شعلے آگ کے شعلے ہیں اور خداوند کے شعلہ کی مانند۔
غزلُ الغزلات 8:6

لیکِن اگر تُم اپنے دِل میں سخت حسد اور تفرقے رکھتے ہو تو حق کے خِلاف نہ شیخی مارو نہ جھُوٹ بولو۔ یہ حِکمت وہ نہِیں جو اُ...
09/02/2024

لیکِن اگر تُم اپنے دِل میں سخت حسد اور تفرقے رکھتے ہو تو حق کے خِلاف نہ شیخی مارو نہ جھُوٹ بولو۔ یہ حِکمت وہ نہِیں جو اُوپر سے اُترتی ہے بلکہ دُنیوی اور نفسانی اور شَیطانی ہے۔ اِس لِئے کہ جہاں حسد اور تفرقہ ہوتا ہے وہاں فساد اور ہر طرح کا بُرا کام بھی ہوتا ہے۔
یعقُوب 16-3:14

اور ہابل بھی اپنی بھیڑ بکریوں کے کُچھ پہلوٹھے بچوں کا اور کُچھ اُنکی چربی کا ہدیہ لایا اور خُداوند نے ہاؔبل کو اور اُسکے...
08/02/2024

اور ہابل بھی اپنی بھیڑ بکریوں کے کُچھ پہلوٹھے بچوں کا اور کُچھ اُنکی چربی کا ہدیہ لایا اور خُداوند نے ہاؔبل کو اور اُسکے ہدیہ کو منظور کِیا ۔۔ پر قاؔئنِ کو اور اُسکے ہدیہ کو منظور نہ کیا اِسلئے قاؔئنِ نہایت غضبناک ہُوا اور اُسکا مُنہ بِگڑا ۔ اور خُداوند نے قاؔئنِ سے کہا تُو کیوں غضبناک ہُوا ؟۔ اور تیرا مُنہ کیوں بگڑا ہُوا؟۔ اگر تُو بھلا کرے تو کیا مقبول نہ ہوگا؟ اور اگر تُو بھلا نہ کرے تو گُناہ دروازہ پر دبکا بیٹھا ہے اور تیرا مُشتاق ہے پار تُو اُس پر غالب آ۔
پیَدایش 7-4:4

کیونکہ حسد سے آدمی غضبناک ہو تا ہےاور وہ اِنتقام کے دِن نہیں چھوڑیگا ۔  اِمثال 6:34
07/02/2024

کیونکہ حسد سے آدمی غضبناک ہو تا ہےاور وہ اِنتقام کے دِن نہیں چھوڑیگا ۔
اِمثال 6:34

خدا سے ڈرنے کا مطلب ہے اس کی تعظیم، عزت اور اطاعت کرنا۔ ایسا کرتے ہوئے، ہم اپنی زندگیوں پر اس کے اختیار کو تسلیم کرتے ہی...
06/02/2024

خدا سے ڈرنے کا مطلب ہے اس کی تعظیم، عزت اور اطاعت کرنا۔ ایسا کرتے ہوئے، ہم اپنی زندگیوں پر اس کے اختیار کو تسلیم کرتے ہیں اور اس کی تعلیمات کے تابع ہوتے ہیں۔ پولوس رسول ہمیں نصیحت کرتے ہیں،’’اور اِس جہان کے ہمشکل نہ بنو بلکہ عقل نئی جانو‘‘(رومیوں 12:2) مسیح میں ایماندار ہونے کے ناطے، ہم اپنے حالات پر خُدا کے کلام کو لاگو کر سکتے ہیں اور اُن دُنیاوی طریقوں کو رد کر سکتے ہیں جو خُدا کی مرضی کے خلاف ہیں۔

خُدا سے ڈر اور اُس کے حکموں کو مان کہ انسان کا فرض کُلی یہی ہے۔                                             واعظ 12:13  ...
05/02/2024

خُدا سے ڈر اور اُس کے حکموں کو مان کہ انسان کا فرض کُلی یہی ہے۔
واعظ 12:13

بلکہ خواہ مُوت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گُذر ہو میں کسی بلا سے نہیں ڈرونگا کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے تیرے عصا اور تیری ...
04/02/2024

بلکہ خواہ مُوت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گُذر ہو میں کسی بلا سے نہیں ڈرونگا کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مجھے تسلی ہے۔
زبُور 23:4

تو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراسان نہ ہو کیونکہ میں تیرا خدا ہوں میں تجھے زوربخشونگا۔ میں یقیناً تیری مدد کرونگا ...
03/02/2024

تو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراسان نہ ہو کیونکہ میں تیرا خدا ہوں میں تجھے زوربخشونگا۔ میں یقیناً تیری مدد کرونگا اور میں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھسے تجھے سنبھالونگا۔
یسعیاہ 41:10

خداوند ! ہم اس محبت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس جوڑے کو بانٹتا ہے اور اس عزم کے لیے جو انھوں نے ایک دوسرے سے ک...
02/02/2024

خداوند ! ہم اس محبت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس جوڑے کو بانٹتا ہے اور اس عزم کے لیے جو انھوں نے ایک دوسرے سے کیے ہیں۔ ان کی شادی ان کے آس پاس کے لوگوں کے لیے خوشی اور برکت کا باعث ہو، اور وہ آپ کے نام کو عزت بخشیں۔
مسیح یسوع کے نام میں ہم دعا کرتے ہیں، آمین۔

شادی خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ درحقیقت، یہ شادی کے استعارے کے ذریعے ہی ہے کہ یسوع اپنے آپ کو ایک محبت کرنے والے شوہر کے...
01/02/2024

شادی خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ درحقیقت، یہ شادی کے استعارے کے ذریعے ہی ہے کہ یسوع اپنے آپ کو ایک محبت کرنے والے شوہر کے طور پر ہمارے سامنے ظاہر کرتا ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہماری طرف سے قربانیاں دیتا ہے۔ ایک صحت مند شادی، جو مسیح پر مرکوز ہے، زندگی کو خوشی دیتی ہے اور خُدا کی عزت کرتی ہے۔ اور خُداوند خُدا نے کہا کہ آدمؔ کا ایکلا رہنا اچھّا نہیں ۔ میں اِس کے لِئے ایک مددگار اُسکی مانِند بناؤ نگا۔ ۔
پیَدایش 2:18

اگر کِسی کو دُوسرے کی شِکایت ہو تو ایک دُوسرے کی برداشت کرے اور ایک دُوسرے کے قُصُور مُعاف کرے۔ جَیسے خُداوند نے تُمہارے...
31/01/2024

اگر کِسی کو دُوسرے کی شِکایت ہو تو ایک دُوسرے کی برداشت کرے اور ایک دُوسرے کے قُصُور مُعاف کرے۔ جَیسے خُداوند نے تُمہارے قُصُور مُعاف کِئے وَیسے ہی تُم بھی کرو۔
کُلسّیوں 3:13

اَے شوہرو! تُم بھی بِیویوں کے ساتھ عقل مندی سے بسر کرو اور عَورت کو نازک ظرف جان کر اُس کی عِزّت کرو اور یُوں سَمَجھو کہ...
29/01/2024

اَے شوہرو! تُم بھی بِیویوں کے ساتھ عقل مندی سے بسر کرو اور عَورت کو نازک ظرف جان کر اُس کی عِزّت کرو اور یُوں سَمَجھو کہ ہم دونو زِندگی کی نعِمت کے وارِث ہیں تاکہ تُمہاری دُعائیں رُک نہ جائیں۔
پطرس ۱ 3:7

ایمان سے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ایک صحت مند شادی میں ہمارا کردار خود غرضی سے ہماری تمام ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنا نہ...
29/01/2024

ایمان سے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ایک صحت مند شادی میں ہمارا کردار خود غرضی سے ہماری تمام ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنا نہیں ہے۔ ہمارا کردار خدا کے بارے میں بہت زیادہ ہے کہ وہ ہماری غیر مشروط محبت، حمایت اور ایمان کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ساتھی کو یسوع جیسا بننے کے لیے تشکیل دیتا ہے۔ ایک ہی وقت میں خُداوند اِس کا استعمال ہمیں اُس کے جیسا بننے اور اُس کی تشکیل کے لیے کرتا ہے۔

اِسی سبب سے آدمِی باپ سے اور ماں سے جُدا ہوکر اپنی بِیوی کے ساتھ رہے گا اور وہ دونوں ایک جِسم ہوں گے۔          افسیوں 5:...
28/01/2024

اِسی سبب سے آدمِی باپ سے اور ماں سے جُدا ہوکر اپنی بِیوی کے ساتھ رہے گا اور وہ دونوں ایک جِسم ہوں گے۔
افسیوں 5:31

شوہرو، اپنی بیویوں سے محبت رکھیں، بالکل اُسی طرح جس طرح مسیح نے اپنی جماعت سے محبت رکھ کر اپنے آپ کو اُس کے لئے قربان کی...
27/01/2024

شوہرو، اپنی بیویوں سے محبت رکھیں، بالکل اُسی طرح جس طرح مسیح نے اپنی جماعت سے محبت رکھ کر اپنے آپ کو اُس کے لئے قربان کیا.
افسیوں 25:5

اے آسمانی باپ ساری اچھی نعمیتیں تیری طرف سے ہیں تو میرا بادشاہ ہے اور میرا چھڑانے والا تو ہی زندگی بخشنے والا اور دُنیا ...
26/01/2024

اے آسمانی باپ ساری اچھی نعمیتیں تیری طرف سے ہیں تو میرا بادشاہ ہے اور میرا چھڑانے والا تو ہی زندگی بخشنے والا اور دُنیا کا نجات دہیندہ ہے میں تجھ پر بھروسہ رکھتا ہوں اور صرف تو ہی میرے گناہوں سے مجھے نجات دے سکتا ہے میں ایمان رکھتا ہوں کہ یسوع مسیح دُنیا کا نجات دہیندہ ہے میں ایمان رکھتا ہوں کہ یسوع اس لیے مرا کہ میں ہمیشہ کی زندگی پاوں اب سے میں اُس پر ہی بھروسہ رکھوں گا میں اپنی زندگی تجھے دیتا ہوں اور تیرے جلال کے لیے جینا چاہتا ہوں . آمین

اگرچہ انجِیر کا درخت نہ پُھولے اور تاک میں پَھل نہ لگے اور زَیتُوؔن کا حاصِل ضائِع ہو جائے اور کھیتوں میں کُچھ پَیداوار ...
25/01/2024

اگرچہ انجِیر کا درخت نہ پُھولے اور تاک میں پَھل نہ لگے اور زَیتُوؔن کا حاصِل ضائِع ہو جائے اور کھیتوں میں کُچھ پَیداوار نہ ہو اور بھیڑ خانہ سے بھیڑیں جاتی رہیں اور طویلوں میں مویشی نہ ہوں تَو بھی مَیں خُداوند سے خُوش رہُوں گا اور اپنے نجات بخش خُدا سے خُوش وقت ہُوں گا۔
حبقُّوق 17:3-18

کیا تُم نہِیں جانتے کہ بدکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے؟ فریب نہ کھاؤ۔ نہ حرامکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث ہوں گ...
24/01/2024

کیا تُم نہِیں جانتے کہ بدکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے؟ فریب نہ کھاؤ۔ نہ حرامکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث ہوں گے۔ نہ بُت پرست نہ زنا کار نہ عیاش۔ نہ لَونڈے باز۔ نہ چَور۔ نہ لالچی نہ شرابی۔ نہ گالِیاں بکنے والے نہ ظالِم۔ اور بعض تُم میں اَیسے ہی تھے بھی مگر تُم خُداوند یِسُوع مسِیح کے نام سے اور ہمارے خُدا کے رُوح سے دُھل گئے اور پاک ہُوئے اور راستباز بھی ٹھہرے۔ کُرنتھِیوں ۱ 10- 6:9

مگر وہی جو اس میں ایمان نہیں رکھتے اسکا نام کیسے پکار سکتے ہیں ؟ اور وہی جنہوں نے اس کے بارے میں سنا ہی نہیں اس پر ایمان...
23/01/2024

مگر وہی جو اس میں ایمان نہیں رکھتے اسکا نام کیسے پکار سکتے ہیں ؟ اور وہی جنہوں نے اس کے بارے میں سنا ہی نہیں اس پر ایمان کیسے لا ئیں گے ؟ اور پھر بھلا جب تک کو ئی منا دی کر نے والا نہ ہو وہ کیسے سن سکیں گے ؟ اور جب تک وہ بھیجے نہ جائیں منادی کیوں کر کریں ؟جیسا کہ لکھا ہے، “کیا ہی خوشنما ہیں انکے قدم جو خوشخبری لا تے ہیں۔”
رومیوں 10: 16- 14

جِس کے پاس بَیٹا ہے اُس کے پاس زِندگی ہے اور جِس کے پاس خُدا کا بَیٹا نہِیں اُس کے پاس زِندگی بھی نہِیں۔  یُوحنّا ۱ 5:12...
22/01/2024

جِس کے پاس بَیٹا ہے اُس کے پاس زِندگی ہے اور جِس کے پاس خُدا کا بَیٹا نہِیں اُس کے پاس زِندگی بھی نہِیں۔ یُوحنّا ۱ 5:12

کِیُونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشِش ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔ رومیوں 6:23      ...
21/01/2024

کِیُونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشِش ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔ رومیوں 6:23

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Light of Life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

Internet TV Channel

زندگی کا نور ٹی وی ڈاٹکام آن لائن ناظرین کے لئے ایک سے زیادہ زبانوں میں معیاری پروگرامنگ فراہم کرتا ہے. ہماری ویب سائٹ پر پوری فلموں، مختصر کلپس اور ویڈیوز دیکھیں اور یسوع مسیح کی زندگی اور دعووں کی تلاش کریں