Muhammad Qasim Dreams محمد قاسم کے خواب

  • Home
  • Muhammad Qasim Dreams محمد قاسم کے خواب

Muhammad Qasim Dreams محمد قاسم کے خواب Muhammad Qasim Bin Abdul Kareem
(3)

08/09/2022
01/09/2022

محمد قاسم بن عبدالکریم کون؟ پہلا خواب کب آیا ؟ خوابوں کو بیان کرنے کا مقصد کیا ؟ مکمل تفصیلات
بسم اللہ رحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
یہ تحریر 2015 میں لکھی گئی ہے

میرا نام محمد قاسم ہے اور میں پاکستان سے ہوں۔ ﺍﻟﻠﮧ پاک اور خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خوابوں میں بتایا ہے کہ میں اپنے خوابوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے بیان کروں اور میں بس اتنا ہی کر رہا ہوں مجھے پر الزام مت لگائیں۔ اللہ پاک کی رحمت ہر ایک اور ہر چیز کے لیے ہے۔ میں صرف اللہ کا دوست بننا چاہتا ہوں اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ صرف اللہ ہی میرا کارساز ہے۔

میں پچھلے 28 سالوں سےایسے خواب دیکھ رہا ہوں۔ اللہ پاک میرے خوابوں میں 500 سے زیادہ مرتبہ اور خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم 280 سے زیادہ مرتبہ آئے ہیں۔ میں تقریبا 12 یا 13 سال کا تھا جب اللہ اور محمدﷺ دونوں پہلی بار میرے خوابوں میں آئے اور پھر اس کے بعد 1993 میں جب میں 17 سال کا تھا ، اللہ اورخاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے خوابوں میں مستقل طور پر آنا شروع کیا اور تب سے ، اللہ اور خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے خوابوں میں آ رہے ہیں۔

خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری رسول اور نبی ہیں اور میں انکا امتی ہوں (خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا امتی ہوں) ﷺ۔ اور مجھے فخر ہے کہ میں خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہوں۔

بہت سارے خوابوں میں اللہ نے مجھے بتایا ، ”قاسم! جاؤ اور دنیا میں روشنی پھیلاؤ جیسے یہ پہلے روشن تھی۔ " ایک خواب میں اللہ نے مجھے فرمایا “قاسم! میں پاکستان کا دفاع کروں گا اور پاکستان کو بچاؤں گا۔ اللہ اورخاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خوابوں میں کئی بار بتایا ہے کہ "قاسم! ایک دن آپ پوری امت کو اندھیروں اور پھر پوری دنیا اندھیروں سے نکالو گے ، اور اس کے بعد ، دنیا پر امن ہوجائے گی لیکن اس کی شروعات پاکستان سے ہوگی۔

میرے خوابوں میں اللہ اور خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سیدھے راستہ کی طرف راغب کیا۔ 2007 سے اللہ اور خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ان کاموں کے بارے میں سکھانا شروع کیا جو مجھے کرنا چاہئے۔ اور کن چیزوں سے مجھے پرہیز کرنا چاہئے۔ زیادہ تر اللہ اور خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کہا ہے کہ ہر قسم کی شرک سے باز رہو (اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا) اور یہ کہ اچھا انسان بن جاوں۔

اپریل 2014 ، اللہ اور خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے خوابوں میں سب کے ساتھ بیاں کے لئے حکم دینا شروع کیا۔ اور پھر میں نے اپنے خوابوں کو اپنے خاندان کے افراد ، دوستوں اور کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ بیان کرنا شروع کیا۔ میں نے اپنے خوابوں کو ای میل کے ذریعے پاکستان آرمی کی سرکاری سائٹوں اور پاکستان گورنمنٹ سائٹوں اور مقبول لوگوں اور اسلامی ممالک کی سرکاری ویب سائٹوں کے ساتھ بھی شیئر کیا۔ لیکن ایسا لگتا تھا کہ کوئی مجھ پر یا میرے خوابوں پر یقین نہیں کر رہا ہے اور ان سب نے مجھے نظرانداز کیا۔ اس کے بعد ، میں نے اپنے خوابوں کو بیان کرنا بند کردیا۔ لیکن دسمبر 2014 میں ، خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی رات میں میرے خوابوں میں دو بار آیے اور مجھ سے فرمایا "قاسم ، آپ کو پاکستان کو بچانے اور اسلام کو بچانے کے لئے ان خوابوں کو سب کے ساتھ بیان کرنا ہوگا "۔ میں الجھن میں پڑ گیا اور میں نے اپنے آپ سے کہا کہ میں نے بہت سے لوگوں کے ساتھ اپنے خواب شیئر کیے ہیں اور وہ مجھ پر یقین نہیں کر رہے ہیں۔ مجھے اور کیا کرنا چاہئے؟ پھر پشاور اسکول پر حملہ ہوا اور میں نے اس کے بارے میں سوچا۔ پھر میں نے انٹرنیٹ پر اپنے خوابوں کو بیان کرنے کا فیصلہ کیا۔

میں یہ واضح کردوں کہ میں ایک سادہ انسان ہوں اور زیادہ مذہبی نہیں ہوں۔ میں کلین شیو ہوں۔ اور نہ ہی میں زیادہ عبادت اور ریاضت کا پابند ہوں میں صرف سچ کہتا ہوں جھوٹ نہیں بولتا۔

1994 کے ایک خواب میں ، اللہ نے مجھے آسمان سے فرمایا مجھے اج بھی وہ الفاظ یاد ہیں کہ "قاسم ، جو وعدے میں نے آپ سے کئے ہیں میں واقعی ان کو پورا کروں گا اور اگر میں اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا تو میں تمام جہانوں کا بادشاہ نہیں ۔ " اس دن سے ہی میں اللہ کا انتظار کر رہا ہوں کہ اللہ پاک کے وعدے کا وقت کب آئے گا اور میرا صبر کب ختم ہوگا؟ میں اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں۔ جب بھی میں مایوسی کا شکار ہوتا تب اللہ یا خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے خواب میں آتے ہیں ۔ اور فرماتے ہیں کہ "قاسم ، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو"۔ "قاسم صبر کرو ، اللہ صبر کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا"۔ اور اللہ ہی معاملات کو نپٹانے والا ہے۔ وہ مجھے اس طرح کے الفاظ سے تحریک ملتی ہے اور میں پھر تازہ دم ہوجاتا ہوں۔

جنوری 2014 میں ، اللہ نے مجھے بتایا کہ قاسم ، "میں نے 20 سال سے آپ کا امتحان لیا ہے"۔ "میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو اللہ کی رحمت سے ناامید ہوتے ہیں یا نہیں"۔

میں نے یہ خواب موسم گرما 2003 میں دیکھا ، اللہ نے فرمایا "قاسم اس وقت تک جب میرے وعدے کا وقت آ نہ جائے"۔ "یہاں تک کہ اگر آپ اپنا سونے میں ہاتھ ڈوبیں گے تو وہ خاک ہو جائے گا"۔ "لیکن جب میرا وعدہ آجائے گا"۔ "پھر اس کے بعد ، اگر آپ اپنے ہاتھ خاک میں ڈوبیں گے تو وہ میرے حکم سے سونا ہوجائے گا۔" میں نے یہ خواب موسم بہار 2002 میں دیکھا تھا۔ خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "قاسم! میرا بیٹے! اللہ کے رحم و کرم پر مایوس نہ ہو۔ قاسم! یہ ناممکن ہے کہ آپ کا وجود ہو اور عجیب و غریب چیزیں واقع نہ ہوں۔ تیرے زمانے میں ، زمین اپنے خزانے برسائے گی۔ درخت زیادہ پھل لائیں گے اور کم پتے ڈالیں گے۔ رزق پر روزی ہوگی۔ کوئی بھی غریب نہیں رہے گا ، اور ہر جگہ امن و امان ہو گا اور قانون و انصاف ہوگا جو کہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

میں اپنے خوابوں میں اللہ کی طرف نہیں دیکھتا اور مجھے صرف اپنے خوابوں میں محسوس ہوتا ہے کہ اللہ عرش العظیم (تخت) پر ہے۔ اور وہاں سے اس کی آواز آرہی ہے یا مجھے نور (روشنی) نظر آرہا ہے اور نور سے ایک آواز آرہی ہے۔ یا اللہ مجھ سے آسمان سے بات کرتا ہے۔ ہر خواب میں ، میں اللہ کو اپنی شہہ رگ سے قریب محسوس کرتا ہوں۔

میں خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو نہیں دیکھتا لیکن میں اس کا جسم دیکھ سکتا ہوں۔ ایک خواب میں میں نے خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو گلے لگایا اور میرے پورے جسم نے گواہی دی کہ میں خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو گلے لگا رہا ہوں۔ میں نے اپنے خوابوں میںخاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی بار مصافحہ کیا ہے۔ اور میرے ہاتھ گواہ ہوتے ہیں کہ میں خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہاتھ ملا رہا ہوں۔

ستمبر 2015 میں اپنی زندگی میں پہلی بار ایک خواب میں ، میں خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم​ کی آنکھوں میں دیکھتا ہوں۔ جب میری نگاہیں خاتم النبیین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم​ کی آنکھوں پر پڑتی ہیں تو پھر وہ وہیں ٹھہر جاتی ہیں اور میں انہیں ہٹا ںہ سکا۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسےان کی نگاہوں میں اللہ نے اپنا نور بھر دیا ہو۔ وہ میرے لئے ناقابل یقین لمحہ تھا۔ میں نے اپنے خوابوں میں بہت سے دوسرے انبیائے اکرام (علیہ السلام) کو بھی دیکھا ہے لیکن میں نے صرف سلیمان (علیہ السلام) کے چہرے کو دیکھا۔ اور میں نے اپنے خوابوں میں عیسیٰ ( علیہ السلام) کو کئی بار دیکھا ہے۔

چند خوابوں میں ، میں نے دیکھا کہ جب پوری دنیا پرامن ہوجاتی ہے تو چند سالوں بعد دجال آ جاتا ہے اور دنیا کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک خواب میں ، میں نے عیسیٰ (علیہ السلام) کو آسمان سے اترتے دیکھا۔ اور یاجوج و ماجوج باہر نکل آتے ہیں اور وہ پوری زمین میں پھیل جاتے ہیں۔ میں اور بہت ہی کم لوگ عیسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ شامل ہوجاتے ہیں اور پھر ہم عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ رہتے ہیں۔

1993 میں ، جب خواب شروع ہوئے تھے تو میں نے ایک نوٹ بک بنائی تھِ ۔ اور میں اپنے خوابوں کو نوٹ بک میں نوٹ کرتا تھا۔ اور ایسی چیزیں جیسے میں نے اپنے خوابوں میں اللہ کو کتنی بار دیکھا۔ اور میں نے کتنی بار رسول اللہ کو اپنے خوابوں میں دیکھا لیکن کچھ سال پہلے میں نے وہ نوٹ بک دوسری جگہ منتقلی کے دوران میں نے اسے کھو دیا ۔ کل خواب 800 سے زیادہ تھے اور مجھے اب بھی ان میں ست بہت سے خواب یاد ہیں۔

کئی سال پہلے ایک خواب میں۔ اللہ نے مجھے حکم دیا کہ قاسم "سونے سے پہلے سورہ اخلاص سورہ الفلق سورہ الناس پڑھا کرو"۔ "اور پھر سو جاؤ شیطان تم سے دور رہے گا"۔ اور میں پچھلے کئی سالوں سے یہ کام کر رہا ہوں۔ اللہ نے مجھے بہت سے خوابوں میں بتایا ہے کہ “قاسم! ایک دن میں آپ کی مدد کروں گا اور آپ کو کامیابی دوں گا۔ اور میں اپنے تمام وعدے پورے کروں گا یہاں تک کہ اگر قیامت کے دن سے ایک دن باقی رہ گیا ہے اور پوری دنیا آپ کی کامیابی کو دیکھے گی۔ لیکن اللہ نے مجھے نہیں بتایا کہ وہ دن کب آئے گا اور میں گذشتہ 22 سالوں سے انتظار کر رہا ہوں۔ یہ میرے لئے ایک طویل سفر ہے اور اب بھی ، میں اللہ کا انتظار کر رہا ہوں ، میں نے پچھلے 22 سالوں سے اپنی امید نہیں چھوڑی مجھے نہیں معلوم کہ میں کب اور کیسے اپنی منزل تک پہنچوں گا ،

مجھے یہ تک نہیں معلوم کہ میری منزل کیا ہے ، صرف اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ براہ کرم ان خوابوں کو اگے بیان کریں اور میرا یوٹیوب چینل پر میرا فیس بک پیج دیکھیں۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ان پر یقین رکھتے ہیں یا نہیں۔ میرا کام صرف انہیں بیان کرنا ہے ، اس کے بعد انتخاب آپ کا ہے۔ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ “آپ کے آج کے انتخاب کل کے لئے آپ کی تقدیر بنائیں گے۔ تو ان کو دانشمندی سے انتخاب کریں۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیممحمد قاسم نے یہ خواب 11 اگست 2022 کو دیکھا۔ وہ کہتے ہیں کہاس خواب میں میں یہ دیکھتا ہوں کہ ایک ہو...
31/08/2022

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
محمد قاسم نے یہ خواب 11 اگست 2022 کو دیکھا۔ وہ کہتے ہیں کہ
اس خواب میں میں یہ دیکھتا ہوں کہ ایک ہوائی جہاز اُڑ رہا ہوتا ہے اور اس ہوائی جہاز پر پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کے نام کی برینڈنگ ہوتی ہے۔ جیسے اکثر جہازوں پر ائیر لائنز کی اپنی برانڈنگ ہوتی ہے، مثلًا قطر ایئرویز، پی آئی اے یا ایمریٹس کی برانڈنگ۔ اسی طرح اس جہاز پر پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کے نام کی برانڈنگ ہے۔ اس جہاز کے پیچھے کی طرف یعنی دُم کی طرف، میں دیکھتا ہوں کہ ایک انجن لگا ہوا ہوتا ہے جو اس پورے جہاز کو چلا رہا ہوتا ہے۔
میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ اس جہاز کا صرف ایک ہی انجن ہوتا ہے۔ اور اس انجن پر بھی برانڈنگ ہوتی ہے جس پر عمران خان کا نام لکھا ہوتا ہے۔
پھر میں دیکھتا ہوں کہ اس انجن کو روٹوں یا نٹس اور بولٹس کے ذریعے جہاز پر جوڑا ہوا ہوتا ہے۔ لیکن وہ نٹ اور بولٹ اُتر جاتے ہیں یا کمزور ہو جاتے ہیں تو انجن بمشکل لٹک رہا ہوتا ہے۔ جس جیسے جیسے جہاز اُڑ رہا ہوتا ہے، انجن بھی چل رہا ہوتا ہے لیکن نٹس اور بولٹس کی کمزوری کی وجہ سے بہت ہل رہا ہوتا ہے جیسے گرنے والا ہو۔
پھر اچانک سے، میں دیکھتا ہوں کہ یہ انجن ٹُوٹ جاتا ہے اور جہاز سے علیحدہ ہو جاتا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے لوگ بڑے پریشان نظر آتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ "اس جہاز کو اب کون چلائے گا؟ صرف ایک انجن تھا، جو اب ٹُوٹ چکا ہے اور اُتر گیا ہے"۔
"اب اس جہاز کا دوسرا انجن کون بنے گا؟" پھر میں دیکھتا ہوں کہ وہ سب اس جہاز کے لیے دوسرے انجن کی سوچ اور تلاش میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
میں بھی یہ سب دیکھ کر کہتا ہوں کہ " بغیر انجن کے یہ جہاز کیسے چلے گا؟ اور ایک ہی تو انجن تھا جو اُتر گیا۔ پتہ نہیں دوسرا انجن اتنا طاقتور ہو گا یا نہیں کہ وہ اس پورے جہاز کو اُڑا سکے"۔
اور یہ خواب یہیں پر ختم ہوجاتا ہے۔

والسلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Qasim Dreams محمد قاسم کے خواب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share