Our service is to enlighten you about every single thing happening in Gilgit-Baltistan and provide you the daily dose of general knowledge.
You will fall in love with news presentation when you follow us.
03/06/2024
دنیور پولیس عملہ کی کاروائی انارہ کیس مرکزی ملزمان گرفتار۔ ایس ایچ او تھانہ دنیور و عملہ نے سراغ لگا کر ملزمان 1۔اظہار اللّہ ولد تاج الدین 2۔ سرتاج عالم ولد علی اصغر ساکنان جگلوٹ تانگیر ضلع دیامر کو گرفتار کر کے تحقیات کرنے پر ملزمان نے اقرار جُرم کیا کہ وہ متوفیہ اناره کے خودکشی کرنے کے اصل سبب بنے۔ جوڈیشل حوالات منتقل کیا گیا اس طرح کے چہروں کے خلاف ہم میڈیا آپریشن بھی جاری کرینگے
30/08/2023
اطلاع
عباس ولد موسیٰ خان سکنہ شروٹ گلگت آج صبح گھر سے نکلا ہے ابھی تک اُس کے ساتھ رابطہ نہیں ہو رہا ہے
اگر کسی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہے تو براہ کرم ان نمبروں پر اطلاع کریں
03555777448
0312-059684
29/08/2023
پریس نوٹ
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم سے ریجنل اسماعیلی کونسل کے وفد نے علاقے کی امن و امان کے حوالے سے ملاقات کی۔ ریجنل اسماعیلی کونسل نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ڈپٹی کمشنر گلگت کا چارج سنبھالنے پر تہہ دل سے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیلی کونسل علاقے کے امن و عامہ کو بر قرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اس حوالے سے پہلے بھی آغا صاحب اور قاضی صاحب سے ملاقات ہوئی ہے دوبارہ سے ملاقات کریں گے اور اس علاقے کو پھر سے امن کا کہوارہ بنایا جائیگا۔ اسماعیلی کونسل کی درخواست ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہیی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں تاکہ ہمارا علاقے کی پر امن فضا بھر قرار رہ سکے گی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریجنل اسماعیلی کونسل کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت کے قیام امن کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائینگے اور سوشل میڈ یا پر نفرت انگیزت مواد شیئر کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے اور اس خطے کی تعمیر ترقی کے لئے جدوجہد کئے جائینگے عوام کے جان ومال کاتحفظ اور حکومت کی رٹ قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔
شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس
گلگت
29/08/2023
*پرانی جیل گلگت کو پبلک لائبریری میں تبدیل* کرنے کااے سی گلگت کیپٹن (ر) عادل کی جانب سے ایک اہم اقدام۔ آج پرانی جیل گلگت کو پبلک لائبریری میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس کا باضابطہ افتتاح وزیر قانون سہیل عباس اور وزیر آئی ٹی سوریہ زمان نے چیف سیکرٹری جی بی محی الدین احمد وانی، آئی جی پی افضل محمود بٹ، کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر اور ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کے ہمراہ کیا۔ جیل کی عمارت گزشتہ 5 سال سے ناکارہ تھی اور اب اسے لائبریری میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ لائبریری میں شامل سہولیات میں ریڈنگ کارنر، انٹرنیٹ کی سہولت، اسٹڈی ٹیبل، ڈیلی اخبار (انگریزی اور اردو دونوں)، میگزین، کمپیوٹر اور بہت سی کتابیں شامل ہیں۔ یہ رات 9 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ یہ مقامی لوگوں کے لیے سازگار ماحول میں سیکھنے اور پڑھنے کا بہترین موقع ہوگا۔
29/08/2023
گلگت بلتستان کی حکومت ان تمام سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کرے گی جو گلگت بلتستان میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال میں ملوث ہوں گے۔ یہ فیصلہ ایپکس کمیٹی جی بی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے، اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا تھا۔ #گلگت بلتستان #سکردو #دیامر
29/08/2023
29/08/2023
پورا ملک مہنگائی، قدرتی آفات، سازشوں ،اور دھشت گردی سے لڈ رہا اگر اس حالت میں فرقہ واریت کی آگ اگر لگی تو سب سے ذیادہ متاثر غریب اور مڈل کلاس طبقہ ہی ہوگا،آپ کا ایک جذباتی قدم دشمن کے نا پاک ساذش میں کامیابی کا باعث بن سکتا ہے۔
صبر کا مظاہرہ کریں امن قائم کریں اور فساد کو ہرائیں۔
25/08/2023
بہتر ین شہری بنیں! مقامی قوانین کو جانئے ، پوسٹ کرنے سے پہلے حقائق کا جائزہ لیں، دوسروں کی رائے کا احترام کریں۔ انٹرنیٹ/سوشل میڈیا پر توہین آمیز، نفرت انگیز اور ریاست مخالف پوسٹیں جیسے غیر قانونی مواد کی تخلیق /شیئر کرنے سے گریز کریں۔
25/08/2023
خوشحال پاکستان نومل کے پاس کار اور گاڈی میں تصادم ۔۔
کار میں سوار افراد سب خیرت سے ہیں۔
20/08/2023
گلگت پولیس ۔
ایس ایچ او ائرپورٹ و عملے کی کامیاب کارروائی ۔
ملزم محمد نواز ولد ظہیر حسین سکنہ سکارکوئ سے سیف الرحمن روڈ کشروٹ کے مقام پر 180گرام چرس برآمد ہو کر مقدمہ نمبر 89/023بجرم 9B CNSA قایم ہوا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔
ایس ایس پی گلگت نے ایس ایچ او و عملہ کی بہترین کارکردگی پر شاباش دی ہے
12/08/2023
یہ چھوٹا بچہ اپنا نام عابد بتا رہا ہے اور والد کا نام قادر بتا رہا ہے ، اپنا تعلق تھک نالہ چلاس سے بتا رہا ہے اور کہتا ہے والد ڈرائیور ہے ، اس کے پاس کوئی رابطہ نمبر بھی نہیں ہے ، یہ اس وقت جمال ہوٹل گلگت میں تھا جہاں سے ائیرپورٹ تھانے کی پولیس نے اپنے پاس رکھا ہے ، جو بھی اس بچے کے والدین کو جانتا ہے ان سے رابطہ کرا کے ثواب حاصل کریں ۔۔۔۔۔ شکریہ
07/08/2023
ہراموش بارچی لینڈ سلائیڈنگ، کوئی جانی نقصان نہیں، البتہ علاقے کے لوگوں کو ایمرجینسی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Gilgit-Baltistan Capital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.