65 News HD

65 News HD 65 News HD is the recently growing media news group in Pakistan brings every little news to its user
(3)

24/06/2022

We have collected Warren Buffett Life Changing Quotes which will increase your Motivation.Read them all and subscribe to our channel and press the bell icon ...

19/03/2022
19/03/2022

09/03/2022

08/03/2022

آج کا دن
ہر اس الہڑ لڑکی کے نام جو کم عمری کے خواب بیچ کر دوسروں کی خاطر سانس لے رہی ہے۔
آ ج کا دن
بہن کی وفات کے بعد بھانجے ،بھانجیوں کی خاطر بہنوئی سے نکاح کرنے والی کم عمر " ماسی ماں " کے نام ۔
آ ج کا دن
دوسروں کے گھروں میں برتن دھو کر بچوں اور نکھٹو شوہر کا پیٹ پالتی معصوم روحوں کے نام ( جنہیں خبر ہی نہیں دین انہیں خلع کا حق دیتا ہے معاشرہ گیا بھاڑ میں)۔

آ ج کا دن
سلائی مشین پر جھک کر بیٹے کی یونیورسٹی فیس پوری کرتی ،کمر ٹیڑھی کروا لینے والی ماں کے نام ۔
آ ج کا دن
مظلوم اور معصوم صفت بہنوں کے نام جنکی وراثت دھوکے سے بھائی کھا رہے ہیں۔
آ ج کا دن
بیٹے کی چاہ میں کوکھ میں ٹکرے ٹکرے کر دی جانے والی بیٹیوں کے نام ۔
آ ج کا دن
ٹھرکی مردوں کی چار دیواری میں قید باوفا بیویوں کے نام ، جنہیں خبر ہی نہیں گھر میں آ لو مشکل سے لانے والا کسی کو پیزا کھلا کر آیا ہے۔
آ ج کا دن
راشن پانی کا جوڑ توڑ کرتی ہر گھریلو عورت کے نام۔
آ ج کا دن
اپنی ذہانت، متانت اور قابلیت سے ایگزیکٹو کرسی پر بیٹھی ہر قابل عورت کے نام ۔
آ ج کا دن
سڑکیں بناتی مرد کے شانہ بشانہ کام کرتی " نام نہاد کمزور" عورت کے نام۔
آ ج کا دن
سسرال میں جہیز کے نام پر نفسیاتی مریض بنتی قابل خواتین کے نام ۔
آ ج کا دن
شادی کے چند ہفتوں بعد دو دوسال شوہر کا انتظار کرتی ، بیس سالہ شادی شدہ زندگی میں بیس مہینے سہاگ کے سنگ گزارنے والی پردیسیوں کی بیویوں کے نام ۔

آ ج کا دن
شمائلہ دلعباد کے نام ❤️
شمائلہ کی طرح شہر جا کر مزید آ گے پڑھنا ہے کے لئے سٹینڈ لیتی نو عمر بچیوں کے نام ❤️

27/02/2022

26/02/2022
24/02/2022

22/02/2022

15/02/2022

یہ ایک حقیقی واقعے کی تصویر ہے۔۔۔ اس لیے ہر انسان لازمی پڑھے

وہ خود ایک اعلیٰ عہدے پر فائز سرکاری ملازم تھا
اس کے تین بیٹے تھے ، تینوں سونے کا چمچ منہ میں لیے پیدا ہوئے اور شاہانہ زندگی گزرتی رہی

وقت تیزی سے گزرا
اور اس کے نام کے ساتھ (ریٹائرڈ ) لگ گیا
عہدے کی مدت ختم ہوئی
ریٹائرڈ ہو گئے اور اب زندگی کا سفر انتہاء کی طرف چل پڑا۔۔۔۔

بیٹوں نے باپ کے عہدے سے خوب لطف اٹھایا..

کہتے تھے ہمیں کیا فکر ہے
ہمارا باپ 22 گریڈ کا افسر ہے...
ہمارے کام خود بخود بنیں گے
اور بنتے بھی رہے
ایک ٹیلی فون کال پر سب کچھ قدموں میں حاضر ہو جاتا تھا

پھر وہ دن آ گیا ۔۔۔۔۔

جب بیٹے یہ بھول گئے کہ یہ وہی باپ ہے
جس کے نام و عہدے کی وجہ سے لوگ ہمیں سر سر کہتے تھے

باپ کسی بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے اور بولنے سے معذور ہو گیا
بیٹے کہنے لگے اب تو باپ کی کمزوری دیکھی نہیں جاتی

ایک بیٹے نے کہا کہ ابا کی جائیداد و مال کی تقسیم کرتے ہیں
نہ جانے کب مر جائے
اب تو شرم آتی ہے بتاتے ہوئے کہ
لوگ کیا کہیں گے
جب دوست آتے ہیں
تو سامنے یہ بوڑھا پڑا ہوتا ہے

چلو ایک نوکر مستقل ان کے ساتھ رہنے کے لیے رکھ لیتے ہیں جو ان کا خیال رکھے
بیس ہزار ماہانہ دے دیں گے

نوکر آ گیا اور اسی گھر کے ایک کمرے میں باپ کو فرش پر گدا لگا دیا گیا
نوکر کو کہا کہ اسکا پورا خیال رکھنا
ہمیں کوئی شکایت نہ ملے
بیٹوں کی شادیاں ہوئیں
ایک نے گرمی کی چھٹیاں گزارنے فرانس کا پروگرام بنایا
اور دوسرے نے لندن
اور تیسرے نے پیرس کا
اور ہر جگہ اپنا تعارف 22 گریڈ کے افسر کے بیٹے ہونے سے شروع کرتے۔
نوکر کو تاکید کی کہ ہماری 3 ماہ بعد واپسی ہوگی
تم بابا کا پورا خیال رکھنا اور وقت پر کھانا دینا
جی اچھا صاحب جی !

سب چلے گئے وہ باپ اکیلا گھر کے کمرے میں لیٹا سانس لیتا رہا
نہ چل سکتا تھا
نہ خود سے کچھ مانگ سکتا

نوکر گھر کو تالا لگا کر بازار سے بریڈ لینے گیا تو اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا لوگوں نے اسے ہاسپٹل پہنچایا
اور وہ قومے سے ہوش میں نہ آ سکا

بیٹوں نے نوکر کو صرف باپ کے کمرے کی چابی دے کر باقی سارے گھر کو تالے لگا کر چابیاں ساتھ لے گئے تھے

ملازم اس کمرے کو تالا لگا کر چابی ساتھ لے کر گیا تھا کہ ابھی واپس آ جاؤں گا
اب بوڑھا ریٹائرڈ سرکاری افسر کمرے میں لاک ہو چکا تھا
اور وہ چل پھر نہیں سکتا تھا
کسی کو آواز نہیں دے سکتا تھا
لہذا
تین ماہ بعد جب بیٹے واپس آئے اور تالا توڑ کر کمرہ کھولا گیا
تو لاش کی حالت وہ ہو چکی تھی جو تصویر میں دکھائی دے رہی ہے

محترم خواتین و حضرات
عبرت کا مقام ہے یہ واقعہ
ہم کس طرح اپنی اولاد کے لئے حلال و حرام کی پرواہ

کئے بغیر ان کا مستقبل سنوارنے کے لئے تن من دھن کھپاتے ہیں
اور زیادہ سے زیادہ دولت جائیدادیں بنا کر ان کا مستقبل محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں

اور سوچتے ہیں کہ یہ اولاد کل بڑھاپے میں میری خدمت کرے گی

اعلیٰ ترین غیر ملکی سکولوں میں دنیاوی تعلیم دلواتے ہیں
اور دین اسلام کی تعلیم
دلوانے کو توہین سمجھتے ہیں جس میں سکھایا جاتا ہے کہ والدین کی خدمت میں عظمت ہے

ہر انسان جو بوتا ہے اسی کا ہی پھل پاتا ہے

ہمیں بھی سوچنے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنی اولاد کو کیا تعلیم دلوا رہے ہیں
کہیں ہمارا حال بھی ایسا تو نہیں ہونے والا

سوچئے گا ضرور

12/02/2022

جب میں بھرتی ھوا میری تنخواہ فقط14000ھزار روپے تھی میری تنخواہ میں ھر سال 700سے 900روپے سالانہ بڑھتی ھے .... 6سال سروس کرنے کے بعد میری تنخواہ ماشاء اللہ 25 ھزار ھوگئی ھے جس پر میں بے حد خوش ھوں ..... کیونکہ میری ضروریات تھوڑی سی ھے میرے بچوں کو سال میں ایک بار نئے کپڑوں کی ضرورت ھوتی ھے وہ موقع اب قریب اں پہنچا ھے چونکہ عید قریب ھے .... .... کل میں کپڑوں کے دوکاندار کے پاس گیا انھوں نے مجھے اچھے کپڑے دیکھائے ان کا خیال تھا کہ یہ فوجی ھے اس کی تنخواہ زیادہ ھے میں نے کپڑوں کی قیمت پوچھی جواب ملا یہ جو چھوٹی بچی کا سوٹ ھے یہ1800روپے کا ھے میں ھنس دیا میں نے کہا یار مذاق نہ کر صحیح صحیح قیمت بتا انھوں نے پھر سے کہا جناب یہ فل اینڈ فائنل قیمت ھے میں نے اپنے جیب کی طرف دیکھا تو میرے جیب میں 2000روپے تھے اور تین بچیوں کو سوٹ خریدنے تھے ....میں نے دوکاندار سے تھوڑی بحث کی یار اتنا مہنگا کیوں دے رھو جواب ملا مہنگائی کا کچھ پتہ ھے اپ کو ......میں خاموش ھوا میرے پاس جواب نہ تھا مجھے کیا پتہ تھا 4 مہینے بعد عید کے لئے گھر ایا تھا ...جس پہاڑ پر میری ڈیوٹی تھی وھاں ھم نے پرندوں کی زبانیں سیکھی تھی یہ اخبار کیا ھوتا ھے یہ ٹی وی کیا ھوتی ھے ھمیں کیا معلوم ........... نکل پڑا .... ساتھ میں ریڑھی والے سے بچوں کے لئے آلو کے چپس اور پکوڑے خریدے..ریڑھی والے نے اخبار کے ایک پیس میں ڈال دئے اخبار پر نظر پڑھی تو ان پر موٹی سرخی درج تھی ""ھمارے ٹیکس پر پلنے والے فوجی""

سوچ سوچ کر انکھوں سے انسو نکل پڑے ....ھمیں یہ بھی نھیں خبر کہ لوگ ھمارے بارے میں ایسا بھی سوچتے ھیں ...ھم تو اس دھرتی کو ماں سمجھ کر بارڈر لائن پر دشمن کو سینہ تان کر کھڑے ھوتے ھیں اور یہاں کچھ لوگ ھمارے بارے میں ایسا بھی سوچتے ھیں .....

میری تنخواہ قلیل ھے لیکن شکر ھے میرا اس پر گزارہ ھوتا ھے میری ضروریات بھت کم ھے میری تنخواہ حلال ھے کیونکہ میں جہاں بھی ڈیوٹی کے لئے جاتا ھوں ھر روز موت کا سامنا کرتا ھوں کبھی یہ نھیں سوچا کہ میرے بھائی مجھے صرف 20ھزار ٹیکس کی تنخواہ دیتی ھے اس تھوڑے سے پیسوں میں جان کیوں گنواو ....بلکہ اس وقت میرے زھن میں ایک خیال اتا ھے کہ اگر پاکستان ھے تو ھم ھیں اگر پاکستان نھیں تو ھم نھیں .......میں نے کبھی بچوں کا نھیں سوچا کہ وہ میرے جانے کے بعد کیا کرینگے ....😥

==》 جوانی کی موت کس کو پسند ہے صاحب

اگر ہم نہیں مریں گے تو تم کیسے جیو گے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 65 News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 65 News HD:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share