09/04/2024
نصیر آباد ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستان سمیت تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک پیش کرتے ہوئے کہاکہ میری دعا ہے کہ یہ مبارک گھڑی ہم سب کی زندگی میں ڈھیروں مسرتیں اور خوشیاں لے کر آئے۔ رمضان المبارک کے روزوں اور عبادات سے ہماری زندگی میں صبر، قناعت اور دوسروں کے احساس کا جو جذبہ پیدا ہوا عیدالفطر پر اس کے عملی اظہار کا بھی ایک موقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے اردگرد ضرورت مندوں، محتاجوں، یتیموں اور ناداروں کے ساتھ صلہ رحمی کا مظاہرہ کریں، یہ مشکل دور ہے جس میں صاحب ثروت کے ایثار ومحبت کی عام حالات سے زیادہ ضرورت ہے، ان سب کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں جو مشکلات کے جبر کا شکار ہیں۔میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ عید کا تہوار، رواداری، برداشت، امن و آشتی، ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے، روزہ جہاں ہماری انفرادی روحانی تربیت کرتا ہے وہیں اجتماعی طور پر بھی ملت اسلامیہ کو ایک منظم وحدت میں پرو کر اس کے آفاقی اور عالمگیرپیغام کی تشہیرکا سبب بھی بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں باہمی رنجشیں اور کدورتیں ختم کر کے بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے، ہمیں یہ نیک کام انفرادی سطح پر بھی کرنا ہے اور اجتماعی سطح پر بھی تاکہ پوری قوم یک جان ہوکر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔میر سلیم احمد خان کھوسہ نے مزید کہا کہ ہم عید کے پر مسرت موقع پر سیکیورٹی اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے جوان شب وروز دفاع وطن میں مصروف ہیں، پوری قوم ان کے جذبے کو سلام کرتی ہے اللہ تعالیٰ ہمارے نوجوانوں کو ہر محاذ پر کا