08/12/2023
کمپیوٹر قسط نمبر 51
Network Classes
تمام زیر استعمال نیٹورک مختلف حجم رکھتے ہیں. مثال کے طور پر, ایک کمپنی جو 50 کمپیوٹر رکھتی ہے اسے 5000 کمپیوٹرز کے نیٹورک کی کوئی ضرورت نہیں . اور اس کے برعکس ایک کمپنی 5000 کمپیوٹر رکھتی ہے, تو اسے ایسے نیٹورک کی کوئی ضرورت نہیں جو محض 50 کمپیوٹر رکھتا ہے
یہ بنیادی وجہ ہے کہ انجینئرز نے فیصلہ کیا کہ IP ایڈریس کی جگہ کو مختلف کلاسوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے تاکہ نیٹ ورکس کی مختلف سائز کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
TCP/IP IP ایڈریس کی پانچ کلاسوں کی وضاحت کرتا ہے. کلاس A, B, C, D اور E
ہر کلاس آئی پی ایڈریسز کی valid range رکھتی ہے۔ پہلے آکٹیٹ کی ویلیو کلاس کا تعین کرتی ہے. پہلی تین کلاسوں (A، B اور C) کے IP address host ایڈریسس کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
بقیہ دو کلاسز دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہیں.
Class A
کلاس A کا نیٹورک 255.0.0.0 کا سب نیٹ ماسک بطور default استعمال کرتا ہے اور پہلے آکٹیٹ میں نمبر 0-126 رکھتا ہے. مثال کے طور پر یہ ایڈریسس 10.52.36.11 کلاس A کی ایڈریسس ہے کیونکہ پہلا آکٹیٹ جو کہ 10 ہے 0 سے 126 کے درمیان کا نمبر ہے.
Class B
کلاس بی 255.255.0.0 کو default سب نیٹ ماسک کے طور پر استعمال کرتا ہے. اور پہلا آکٹیٹ 128 سے 191 کے درمیان ہوتا ہے. مثال کے طور پر 172.16.52.62 کلاس بی کی ایڈریسس ہے کیونکہ پہلا octet 172 ہے جو کہ 128 سے 191 کا درمیانی نمبر ہے.
Class C
کلاس سی 255.255.255.0 کو default سب نیٹ ماسک کے طور پر استعمال کرتا ہے. اور پہلا آکٹیٹ 192 سے 223 کے درمیان ہوتا ہے. مثال کے طور پر 192.168.123.134 کلاس سی کی ایڈریسس ہے کیونکہ پہلا آکٹیٹ 192 ہے جو کہ 192 سے 223 کی رینج میں ہے.
Class D اور E
کلاس ڈی میں پہلے آکٹیٹ کی رینج 224 سے 239 جبکہ کلاس ای میں 240 سے 254 ہوتی ہے.
جاری ہے
تحریر سالار میمن