چوہدری ثناءﷲ گجر

  • Home
  • چوہدری ثناءﷲ گجر

چوہدری ثناءﷲ گجر خَاتِمُ الْنَبِیِیُن، حضرت مُحمّد صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم �

02/01/2023

یہ سنار کی دکان لگتی ہے شاید کوئی اپنی بیٹی کی شادی کا زیور لینے آیا تھا یا شادی کی وجہ سے بیچنے آیا ہوگا جو موت کو سامنے دیکھتے ہوئے بھی اس کی پروا نہیں کر رہا لیکن یہ سوچتا ہوگا میری بیٹی کی شادی ہو جائے یا اس کی شادی کے زیور بیچ جائے میری جان چاہے چلی ہی جائے
زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر کرے گا🥺😭😭

19/12/2022

ماں باپ کے بغیر زندگی ادھوری ھے
اے میرے مالک پروردگار یااللہ ہر کسی کے ماں باپ کو سلامت رکھنا..آمین

18/12/2022

*عورت سے ہاتھ ملانا* 👩‍⚕️

*ایک انگریز نے عالم دین سے سوال کیا:* 🤔

*اسلام میں کیوں مرد اور عورت جو نامحرم ہیں ان کا ہاتھ ملانا حرام ہے؟*

*عالم دین نے جواب دیا:* 😊
کیا تم ملکہ الزبتھ (ملکہ برطانیہ) سے ہاتھ ملا سکتے ہو؟

اس انگریز مرد نے کہا:

یقینا ایسا نہیں ہے، کیونکہ فقط محدود اور خاص لوگ ہیں جو ملکہ الزبتھ سے ہاتھ ملا سکتے ہیں.
عالم دین نے کہا:

ہماری عورتیں بھی ملکہ کی طرح ہیں اور جو ملکہ ہوں تو بیگانے مردوں سے ہاتھ نہیں ملاتیں....💯👍
پھر اس انگریز نے سوال کیا:

کیوں مسلمان عورتیں اپنے بالوں اور اپنے بدن کو چھپاتی ہیں اور حجاب کی پاپند ہوتی ہیں؟

اس عالم دین نے تبسم فرمایا :

دو ٹافیاں لیں،
ایک ٹافی کو کھولا اور دوسری کو نہیں کھولا ویسے رہنے دیا ، پھر بعد میں دونوں کو مٹی میں ملایا، اور اسی انگریز کو کہا :
اگر میں آپ سے کہوں کہ ان دو ٹافیوں میں سے ایک اٹھاؤ تو آپ کس کو اٹھائیں گے؟
اس انگریز مرد نے کہا:
ظاھر سی بات ہے میں اسی ٹافی کو اٹھاؤں گا جو لپٹی ہوئی ہے اور مٹی میں آلودہ نہیں ہے....😍
عالم دین نے جواب دیا:
یہ دلیل ہے کہ ہماری عورتیں کیوں حجاب کرتی ہیں...
👑

06/12/2022

لو جی پاوا ٹھنڈا ہوگیا جے 😂😂

❤️باپ❤️ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہو یا نہ ہو لیکن "بوڑھے باپ" کی جوانی ضرور ہوتی ہے ۔ اس لیے اپنے والدین ک...
20/11/2022

❤️باپ❤️
ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہو یا نہ ہو لیکن "بوڑھے باپ" کی جوانی ضرور ہوتی ہے ۔ اس لیے اپنے والدین کی قدر کیجیۓ. یہ وہ درخت ہیں جو اکھڑ جائیں تو پھر کبھی نہیں لگتے۔
رَبِّ ارحَمهُما كَما رَبَّيانى صَغيرًا
"رَبَّنَا اغفِرلى وَلِوٰلِدَىَّ وَلِلمُؤمِنينَ
یَومَ يَقومُ الحِسابُ"

18/11/2022

-"✨
وہ جس نے مچھلی کے منہ میں بند اپنے بندے کے دل کی صدا سن لی
تمہیں کیا لگتا ہے اس کو تمہارے ٹوٹے دل کی صدا نہیں سنائی دیتی ہوگی؟
✨وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُؕ✨

👑

18/11/2022

ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺗﮍﭘﺘا ﮨﻮا ..
‏ﺩﻭﮌتا چلا ﺁﻭﮞ گا !!
‏ﺍﭘﻨﮯ دامن ﻣﯿﮟ ﭼﮭﭙﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ نا ﻣﺠﻬﮯ ﯾﺎﺭﺳﻮﻝ ﺍللہ ﷺ...😔❤

👑

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : " ۔Bar B Q ... "ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻧﮩﯿﮟ :" ۔Ice Cream ... "ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﮑﮧ ﻧﮑﺎﻻ :" ﮨﯿﮉ or ﭨﯿﻞ ...؟ "ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ :" ﭨﯿﻞ .....
16/11/2022

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ :
" ۔Bar B Q ... "

ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻧﮩﯿﮟ :
" ۔Ice Cream ... "

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﮑﮧ ﻧﮑﺎﻻ :
" ﮨﯿﮉ or ﭨﯿﻞ ...؟ "

ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ :
" ﭨﯿﻞ ... "

ﺍﺱ ﺑﺎﺭ ﮨﯿﮉ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺑﺎﺭﺑﯽ ﮐﯿﻮ ﭼﻠﮯ
ﮔﺌﮯ ...!

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ :
" ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮ ﻟﻮ ...؟ "

ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ :
" ﮐﺰﻥ ﺳﮯ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ ... "

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﮑﮧ ﻧﮑﺎﻻ :
" ﮨﯿﮉ or ﭨﯿﻞ ...؟ "

ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ :
" ﭨﯿﻞ ... "

ﺍﺱ ﺑﺎﺭ ﮐﻤﺒﺨﺖ ﭨﯿﻞ ﺁﯾﺎ، ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﮐﺰﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭼﻠﯽ گئی ...

ﮐﻞ ﺍُﺳﮯ ﻓﻮﻥ ﮐﯿﺎ۔ میں نے ﭘﻮﭼﮭﺎ :
" ﮐﺰﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ... ؟ "

اس نےﮐﮩﺎ :
" ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ...! ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﺮﺗﺎ ہے، ﺳﮑﮯ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺍﺗﺎ ...! "

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ :
" ﻣﻄﻠﺐ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺭﺍﺋﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﯿﺘﺎ ...؟ "

ﺍُﺱ ﮐﯽ ﮨﭽﮑﯽ ﺑﻨﺪﮪ گئی ﺍﻭﺭ ﻓﻮﻥ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ...!!!

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺳﮑﮯ ﺟﯿﺐ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻟﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﺍﭼﮭﺎﻝ ﺩئیے🙂

ﷺ
15/11/2022

مرد کی صرف پیدا ہونے کی خوشی منائی جاتی ہے باقی اسکی تمام زندگی عورت کی خدمت میں گزر جاتی ہیں۔چاہے وہ ماں کا خیال رکھنا ...
13/11/2022

مرد کی صرف پیدا ہونے کی خوشی منائی جاتی ہے باقی اسکی تمام زندگی عورت کی خدمت میں گزر جاتی ہیں۔
چاہے وہ ماں کا خیال رکھنا ہو بہن کا جہیز ہو بیوی کے خرچے يا پھر بیٹی کی پرورش۔😌
مرد اکثر اوقات نہیں روتا ،
مگر جب روتا ہے تو سب کہ دل چیر دیتا ہے 💔

یہ ہوتی ہے تربیتایک ننھا بھائی اور چار بہنیں ہیں،یہ ریاض شہر کے ایک مدرسے میں تحفیظ القرآن کی کلاس میں جا رہے ہیں،باپ ان...
13/11/2022

یہ ہوتی ہے تربیت

ایک ننھا بھائی اور چار بہنیں ہیں،یہ ریاض شہر کے ایک مدرسے میں تحفیظ القرآن کی کلاس میں جا رہے ہیں،باپ ان کا دو سال پہلے فوت ہوچکا تھا،آہ کہ ہفتہ پہلے ان کی ماں بھی اس دنیا سے رخصت ہوچکی ہے،ہمارے گھر کے سامنے سے گزر کر تحفیظ القرآن کلاس جانا ان کے روز کا معمول تھا،آج پھر گھر کے سامنے سے گزرتے دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی کہ ہفتہ پہلے ان کی والدہ کا انتقال ہوا ہے،میں نے آواز دے کر انہیں روکا،بیٹا کچھ دن گھر میں آرام کرتے،میں جا کر مدیر سے چھٹی لوں گا،وہ بڑی معصومیت سے بولے انکل ہم اگر مدرسہ نہ جائیں تو امی ابو کو قبر میں دکھ ہوگا وہ ہم سے ناراض ہوں گے.😓

منقول اردو ترجمہ کے ساتھ

04/11/2022

ایک آدمی عشاء کی نماز کے بعد اپنی بیوی کے پاس آیا اور اولاد کو سوتے ہوئے پایا
اس نے بیوی سے سوال کیا کہ بچوں نے نماز پڑھی ہے یا نہیں؟
بیوی نے کہا میرے پاس کھانا نہیں تھا میں نے انکو بہلا پھسلا کرسلا دی اس لئے نماز نہیں پڑھی.
خاوند نے کہا انہیں اٹھاو تاکہ وہ نماز پڑھیں
اس نے کہا اگر میں نے انہیں اٹھا دیا تو وہ بھوک کی وجہ سے روئیں گے.
خاوند نے کہا کہ مجھے اللہ نے یہ حکم دیا ہے کہ میں انکو نماز پڑھاؤن انکا رزق میرے ذمے نہیں ہے انکو اٹھاؤ رزق اللہ کے ذمے ہے۔
اللہ فرماتے ہیں
وَ اۡمُرۡ اَہۡلَکَ بِالصَّلٰوۃِ وَ اصۡطَبِرۡ عَلَیۡہَا ؕ لَا نَسۡـَٔلُکَ رِزۡقًا ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُکَ ؕ وَ الۡعَاقِبَۃُ لِلتَّقۡوٰی ﴿۱۳۲﴾
اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور اس پر خوب پابند رہ، ہم تجھ سے کسی رزق کا مطالبہ نہیں کرتے، ہم ہی تجھے رزق دیں گے اور اچھا انجام تقویٰ کا ہے۔

(بچوں کی) ماں نے کہنا مانتے ہوئے بچوں کو اٹھا دیا جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو دروازے پر دستک ہوئی کوئی غنی آدمی دستر خوان اٹھائے ہوئے تھا جس پر لذیذ قسم کا کھانا تھا
اس نے باپ سے کہا اسے اپنے گھر والوں کیلئے لے جاو
باپ نے پوچھا معاملہ کیا ہے
غنی نے بتایا کہ میرے پاس شہر کا کوئی بڑا بندہ آیا تھا میں نے اسکیلئے یہ کھانا تیار کروایا تھا
کھانا کھانے سے پہلے ہی ہمارا آپس میں جھگڑا ہو گیا اس نے قسم اٹھا لی کہ وہ کچھ نہیں کھائے اور وہ چلا گیا
پس میں نے یہ کھانا اٹھایا اور چل پڑا اور کہا میں یہ کھانا اس بندے کو دوں گا جس کے پاس میرے قدم رک گئے تو اللہ کی قسم نہیں میرے قدم رکے مگر آپ کے دروازے پر اور اللہ کی قسم میں نہیں جانتا کہ کونسی چیز مجھے آپکے دروازے پر لے کر آئی ہے
باپ نے اسی وقت ہاتھ اٹھائے اور دعا شروع کر دی
رَبِّ اجۡعَلۡنِیۡ مُقِیۡمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ٭ۖ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلۡ دُعَآءِ
اے میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد میں سے بھی، اے ہمارے رب! اور میری دعا قبول کر۔
آمین سبحان الله

02/11/2022

حضرت عائشہ کو آٹا گوندھنا نہیں آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم گوندھ دیا کرتے تھے 🥰💯

یہ بات بس "سبحان اللہ"کہنے والی نہیں ہے غور کرنے والی ہے اگر ہماری بیوی بہو کو آٹا گوندھنا نہیں آئے تو ہم اس کو معافی نہیں دیتے 👌

تربیت صرف بیٹیوں کی ہی نہیں بیٹوں کی بھی کرنی چاہیے بس نماز روزہ سکھا دیا تو تربیت کے فرض پورے ہو جاتے اسے معاشرے میں رہنے کے گر سکھاؤ اس کو سیکھاو کہ رشتے ہوتے کیا ہیں اور نبھانے کیسے ہیں💯⁦❤️⁩

👑

01/11/2022

اپنی بیٹیوں کو درج ذیل باتیں سکھائیے ۔
1۔سیڑھی پر اس وقت مت چڑھو جب آپ کے پیچھے کوٸی مرد بھی سیڑھی چڑھ رہا ہو بلکہ سیڑھی کے کسی ایک زاویہ پر رک جاٶ اور اس کے بعد چڑھیے۔
_____
2۔لفٹ پر کسی اجنبی مرد کی موجودگی میں مت چڑھو ہو اس کے نکلنے کا انتظار کرو اور بعد میں چڑھیے ۔
_____
3۔اپنے چچا،ماموں ،خالہ کے بیٹوں سے ہاتھ کے ساتھ مصافحہ مت کیجیے۔
_____
4۔اپنے ساتھ گفتگو کرنے والے شخص کےساتھ ہمیشہ مناسب فاصلہ رکھیے۔
_____
5۔ہمیشہ کسی کے ساتھ معاملہ کرنے کی حد مقرر کریں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، اور اپنے وقار کا خیال رکھیے۔
_____

6- سڑک پر اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق نہ کریں اور سڑک کے آداب کا خیال رکھیے۔
_____
7- جب کوٸی ملنے آٸے تو اسے توجہ دو ، بڑے کے احترام میں کھڑے ہو جاٶ اور تھکے ماندے اور بوڑھے کو بیٹھنے کے لیے کرسی دیجیے
___________
8-گلی محلہ کے سبھی مرد باپ کے سوا اجنبی ہوتے ہیں، اس لیے ان سے بلاضرورت بات نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ہراساں کرنے والے ذہنی مریض ہوتے ہیں، چاہے وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔
________
9-جب آپ زمین سے کوئی چیز اٹھانے کے لیے نیچے جھکیں یا کسی دکان، بازار یا عوامی جگہ پر کوئی چیز دیکھیں تو رکوع کی حالت میں مت جھکو.. کوشش کرو بیٹھ کر چیز دیکھو .. پھر کھڑے ہو جائیں.. تاکہ آپ کا پردہ یعنی ستر یا جسم پیچھے سے بے نقاب نہ ہو۔
________
10-اپنی پوری زندگی بس یا ٹیکسی میں بلند آواز سے باتیں مت کیجیے۔۔۔!!
سبھی بیٹوں, لڑکوں, مردوں کے لیے بھی یہی سب باتیں اور آداب 'ضرور' کرنے والے ہیں

ارے بہن! لڑکی کے گھر والوں نے جہیز میں کیا دیا؟بہن! بہت ہی اچھے لوگ ہیں۔ انہوں نے تو اپنی پوری جمع پونجی ہی ہمارے سپرد ک...
25/10/2022

ارے بہن! لڑکی کے گھر والوں نے جہیز میں کیا دیا؟

بہن! بہت ہی اچھے لوگ ہیں۔
انہوں نے تو اپنی پوری جمع پونجی ہی ہمارے سپرد کردی۔
وہ پونجی جس پر انہوں نے اپنی زندگی کے 25، 24 سال لگادئیے۔
ہمارا تو گھر ہی بھر کر رکھ دیا لڑکی کے گھر والوں نے۔ اپنی قیمتی متاع ہمارے حوالے کردی۔
ہم تو ان کے احسان کے زیر بار ہی آگئے ہیں۔
کون کسی کو بھلا اس طرح برسوں سرمایہ لگی اپنی پونجی یوں حوالے کردیتا ہے۔
ہم تو بس اب یہ سوچتے ہیں کہ کیا ایسا کریں کہ انکا احسان اتارسکیں۔

ارے بہن! ایسا بھی کیا دیدیا انہوں نے؟

اپنی پلی پلائی بیٹی!!! 💙

25/10/2022

جہاں بے وقوف زیادہ ہوں وہاں دھوکے باز بھوکا نہیں مرتا ۔ پہلے موٹیوشنل اسپیکر اس معاشرے کو شارٹ کٹ کا ذریعہ سکھانے پر تلے ہوئے تھے اور ایک چاول سے دیگ بنانے کے خواب دکھاتے تھے ، ان کو سنتے ہوئے نوجوانوں کو ایسا لگتا تھا کہ ان کے اندر ایک غیر مرئی طاقت آ چکی ہے ابھی وہ اس سیشن سے اٹھیں گے اور باہر کی دنیا پہ چھا جائیں گے ، دو ہفتوں میں وہ کسی کمپنی کے سی ای او بن جائیں گے ۔ لیکن سیشن سے اٹھنے کی دیر ہوتی تھی باہر نکل کر جب حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا تو وہ سارا جوش و جذبہ جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا جبکہ چاول سے دیگ بنانے کی ترکیب بتانے والا لاکھ ڈیڑھ لے کر اگلے سیشن کے لیے نکل کھڑا ہوتا ۔۔۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ اس راز کو سمجھ گئے کہ نوے فیصد محض باتیں اور خیالی پلاو ہیں جبکہ میدان میں کامیابی کے چانس صرف دس فیصد ہیں اور وہ بھی میرٹ اور جہد مسلسل کی بنیاد پر ۔۔۔۔۔
پھر ڈیجیٹل میڈیا کا انقلاب آیا فری لانسنگ ، گرافک ڈیزائننگ ، یو ٹیوب چینلز سے کروڑ پتی بننے کے خواب دکھانے والے میدان میں آ گئے ۔ ازاد چائے والا ، اشرف چوہدری اور ان جیسے سینکڑوں شارٹ کٹ کا لالچ دے کر اپنے سبسکرائیبرز لاکھوں میں لے گئے اور سیکھنے والے صرف خواب ہی دیکھتے رہے۔ اس وقت نصف سے زیادہ نوجوانوں کو موبائل کے ایک ٹچ سے لکھ پتی ہونے کا لالچ دے کر یہ لوگ نفسیاتی بنا چکے ہیں ۔ خواب دکھانا برا نہیں لیکن حقیقت کو نظر انداز کرنا برا ہے ۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو یہ کورس کروانے والے آپ کو بتاتے ہیں کہ بس ایک موبائل اور انٹرنیٹ کا پیکج لیجیے اور پیسہ آپ کے قدموں میں ۔۔۔
نتیجہ یہ نکلا کہ ہر کوئی سمجھنے لگا ادھر گرافک ڈیزائننگ سیکھی ادھر ڈالرز آنا شروع ۔۔۔ یو ٹیوب چینل بنتے ہی مونیٹائز ہوجائے گا ۔۔۔ کانٹینٹ رائٹنگ کا کورس کرنے والے سمجھنے لگے وہ اب ہیری پوٹر جیسا شاہکار تخلیق کرنے لگیں گے اور لوگ ان کی خدمات لینے لائن میں کھڑے ہیں ۔
حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ، آپ جو بھی ہنر سیکھتے ہیں ، اس میدان میں آپ سے پہلے لاکھوں لوگ سیکھ کر کام ملنے کے انتظار میں ہیں۔
پہلے سو لکھنے والے تھے تو ہزار پڑھنے والے ، اب ہزار لکھنے والے ہیں تو پڑھنے والوں کی تعداد سو سے بھی کم ہے۔ ہر کسی کا اپنا چینل اور اپنا پیج ہے تو لاکھوں میں آڈینس کہاں سے آئے ؟
ویب سائٹ ، یو ٹیوب چینل ، فیس بک پیج بنانے کے بعد بھی ایک لمبا سفر ہے جو طے کرنا پڑتا ہے ، لاکھوں میں کوئی ایک ہوتا ہے جس کے سر پہ ہما بیٹھتا ہے اور راتوں رات وہ وائرل ہوجاتا ہے ۔ آپ ڈیجیٹل ہنر ضرور سیکھیں لیکن جھوٹے خواب دکھانے والوں سے دور رہیں ، حقیقت موبائل کے ایک ٹچ سے بہت مختلف ہے ۔
,, آن لائن ارننگ ،، اتنی آسان نہیں جتنی آپ کو بتائی جاتی ہے ، اسے آپ اضافی سورس آف انکم کے طور پر چن سکتے ہیں ۔ یہ ہوائی روزی ہے جس پر خاندان کی پرورش نہیں ہوسکتی ۔ کوئی ایسا ہنر سیکھیے جو واقعی آپ کی شناخت بنے ، مشکل وقت میں آپ کے کام آئے ، جس کی سند آپ کے پاس ہو ۔۔۔ یقین جانئیے قسمت اتنی بھی مہربان نہیں کہ موبائل کے ایک ٹچ سے بدل جائے ۔۔ قسمت بنانی پڑتی ہے ۔

‏"وقت آ گیا ہے کہ مسلمانوں کو مساجد میں کچھ تبدیلیاں کرنا ہونگیمساجد کے درودیوار کے رنگ و روغن پر، بیت الخلإ کے سنگ مرمر...
21/10/2022

‏"وقت آ گیا ہے کہ
مسلمانوں کو مساجد میں کچھ تبدیلیاں کرنا ہونگی

مساجد کے درودیوار کے رنگ و روغن پر، بیت الخلإ کے سنگ مرمر پر ، قمقموں فانوس و جھومر پر، اٸر کنڈیشن اور اٸر کولرز پر اور نفیس قالینوں پر بہت زیادہ خرچ

مگر اب وقت آ گیا ہے کہ ترجیحات بدل کر کچھ ضروری جگہوں پر ‏بھی اپنا مال خرچ کیا کریں
مگر کیسے؟
چند تجاویز 👇

1۔ مساجد کو صرف نماز پڑھنے کی ہی جگہ نہ بناٸیں بلکہ اسلامی کمیونٹی سنٹر کی طرز پر وہاں غریبوں کے کھانے کا انتظام موجود ہو

2۔ ڈپریشن میں الجھے لوگوں کی رہنمائی (counseling) ہو

3۔ لوگوں کے خاندانی جھگڑے سلجھانے کا انتظام ہو ‏4۔ مدد مانگنے والوں کی مناسب تحقیق کے بعد اجتماعی و انفرادی طور پر مدد کی جا سکے

5۔ اپنے گھروں کے فالتو سامان کو نادار افراد کیلیۓ عطیہ کرنے کی غرض سے مساجد کا ایک حصہ مخصوص ہو

6۔ آپس میں رشتے ناتے کرنے کیلیۓ ضروری واقفیت کا موقع ملے

7۔ نکاح کا بندوبست سادگی کے ساتھ مساجد ‏میں کیۓ جانے کو ترجیح دی جاۓ

8۔ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کیلیۓ اجتماعی کوششوں کا آغاز مساجد سے ہو

9۔ بڑی جامعہ مساجد سے ملحق مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم کا بھی اہتمام ہو

10۔ ھماری مساجد میں ایک شاندار لاٸبریری ہو جہاں پر مکمل اسلامی و عصری کتب ‏مطالعے کیلیۓ دستیاب ہوں

11- آخری اور سب سے اہم یہ کہ مساجد میں بچوں کی دلچسپی کا ماحول اور لوازمات ہونے بہت ضروری ہیں تاکہ نئی نسل مسجد کے ساتھ جڑ سکے۔

اپنے اندر عوامی فلاح و بہبود کی سوچ والے لوگ پیدا کریں

ان میں سے کوئی بھی تجویز نٸ نہیں ہے ان تمام کاموں کی نظیر 1400 ‏سال پہلے دور نبوی ﷺ کے مدینہ میں بھی ہوتے تھے

جیسے ہی ہم نے ان شاندار روایات کو چھوڑا ہم بربادی کی طرف بڑھتے چلے گیۓ اور چلے ہی جا رہے ہیں۔

Copied

14/10/2022

سنو پیاری لڑکیوں ۔۔۔ ❤
اور جو مرد بن کر والدین سے ہاتھ نہ مانگ سکے ایسے شخص کیلئے کبھی اپنی دہلیز پار نہیں کرتے...

💞

جمعتہ المبارک 💐
14/10/2022

جمعتہ المبارک 💐

13/10/2022

نماز رزق کو کھینچ لاتی ہے، صحت کی محافظ ہے، تکالیف رفع کرتی ہے، بیماریاں دور کرتی ہے، دل کو تقویت دیتی ہے، چہرہ روشن کرتی ہے، طبیعت خوشگوار بناتی ہے، سستی کو پرے مارتی ہے۔“❤

👑

13/10/2022

ایک ایسا سچا قصہ جسے پڑھ کر آنکھیں نم ہو جائیں

ہم 1988 میں جب نویں کلاس میں پڑھتے تھے ، اس وقت اسکول یونیفارم میں کیمل کے شلوار قمیض اور سفید جوتے ہوتے تھے ۔
ہیڈ ماسٹر صاحب یونیفارم کے معاملے میں بہت سختی سے پیش آتے تھے اس لئے تمام طلباء یونیفارم پہن کر آتے تھے سوائے دو ایک کے جو غریب ہوتے تھے۔

ایک دن صبح کی اسمبلی کے دوران میٹرک کے طالب علم بیکھو مل بغیر یونیفارم کے اسمبلی کی قطار میں کھڑا تھا ، جیسے ہی ہیڈ ماسٹر کی نظر اس پر پڑی بہت ہی غصے میں بیکھو مل کو کالر سے پکڑ کر باہر لیکر آیا ، ہیڈ ماسٹر کا غصہ دیکھتے ہوئے بیکھو مل نے زور زور سے کہنے لگا
سائیں میری بات سنیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری بات سنیں
میرا باپ باسو مل غریب آدمی ہے وہ مجھے کہاں سے یونیفارم اور جوتے لیکر دے سکتا ہے ؟
مجھے آپ ماریں نہیں میں کل سے اسکول نہیں آؤں گا ۔
ہیڈ ماسٹر استاد غلام حیدر کھوکھر نے اسے چھوڑ دیا اور اسٹیج پر چڑھ کر تمام طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے بعد بیکھو مل ایک ایک کلاس میں آئے گا ، آج اس آپ کو جو خرچی ملی ہے وہ آپ بیکھو مل کو دے دینا تاکہ وہ یونیفارم خرید کر سکے۔
میرے پاس حسب معمول آٹھ آنے جیب خرچ ملتا تھا سوچا آج کے دن سموسہ نہیں کھاؤں گا وہ میں بیکھو مل کو دے دوں گا ۔
کلاس میں ابھی بیٹھے ہی تھے کہ کلاس کے ٹیچر استاد فقیر محمد حیات ہسبانی کلاس میں آ گئے ، تھوڑی دیر بعد بیکھو مل بھی استاد سے اجازت لیکر ہماری کلاس میں داخل ہوا ۔
اس کے ہاتھ میں ایک ایک روپے چند نوٹ اور کچھ سکے تھے جو شاید اس نے اپنی کلاس سے جمع کئے تھے ۔
استاد فقیر محمد حیات ہسبانی بہت غصے میں ہم سب کو منع کیا کہ کوئی بھی اس کو پیسے نہیں دے گا اور بیکھو مل کی جانب دیکھتے ہوئے غصے میں کہا کہ ڈوب نہیں مرتے جو بھیک مانگتے پھرتے ہو
کیا ابھی غربت کی آڑ میں ساری زندگی بھیک مانگتے پھرو گے ؟
واپس اپنے کلاس میں جاؤ اور جن جن سے پیسے لئے ہیں ان کو واپس کر کے آؤ میں تمہیں یونیفارم لیکر دوں گا
بیکھو مل استاد کے کہنے پر واپس اپنی کلاس میں گیا اور سب کو ان کے پیسے واپس کر کے آ گیا ۔
استاد فقیر محمد حیات ہسبانی نے پوچھا کہ شام کے وقت کون سا کام کر سکتے ہو ؟
بیکھو مل نے جواب دیا کہ میرا باپ موچی ہے ، میں بوٹ پالش کرنا اور جوتوں کی مرمت کا کام کر سکتا ہوں مگر میرے پاس سامان خرید کرنے کیلئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے
استاد نے پوچھا کتنے پیسے لگتے ہیں ؟
اس نے کہا ایک لکڑی کی پیٹی اور چند برش ، پالش سب ملا کر کوئی ڈیڑھ سو روپے میں سب سامان آ جائے گا

استاد نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور ڈیڑھ سو روپے گن کر دیئے اور کہا کہ یہ ادھار ہے ، تم مجھے روز کے حساب سے ہر ہفتے سات روپے واپس کرنا۔
اس کے بعد مجھ سے کاپی مانگی اور اس کے تین کورے صفحات پھاڑ کر نکال لئے اور ان پر کچھ لکھنے لگے تینوں چٹھیاں بیکھو مل کو دیتے ہوئے کہا ایک چٹھی رشید پنجابی کو دینا وہ تمہیں کپڑا دے گا اور تمہیں ایک روپے روزانہ کے حساب سے اس کا قرض واپس کرنا ہے ، دوسری چٹھی خالق دینا منگی دینا وہ تجھے بوٹ دے گا اسے بھی ایک روپیہ روز کے حساب سے قرضہ واپس کرنا ہے ، یہ تیسری چٹھی یوسف درزی کو دینا وہ تمہیں یونیفارم سی کر دے گا اسے بھی ایک روپے روزانہ دینے ہیں، چار روپے قرضہ اتارنے کیلئے تمہیں ہر صورت میں اتنا کمانا ہیں تاکہ تم قرضہ چکا سکو اور اسے کے بعد تمہیں اپنی محنت کے ذریعے آگے بڑھنا ہے
ایک بار بھیک مانگنے کی عادت پڑ گئی تو ساری زندگی بھیک مانگتے ہی گزرے گی
بیکھو مل وعدہ کر کے چلا گیا بعد میں استاد نے ہمیں کہا کہ آپ لوگ اپنے جوتوں کی مرمت اور بوٹ پالش ہمیشہ بیکھو مل سے کروایا کریں

وقت تیزی سے گزر گیا 12 سال پلک جھپکتے گزر گئے

1999 میں ہائے اسکول کرونڈی میں دسویں کلاس کے طلباء کی الوداعی پارٹی ہو رہی تھی ، استادوں کے ساتھ شہر کی معززین کو بھی دعوت تھی۔
تقریر کرنے کیلئے شہر کی ایک بڑی فلور مل کے معزز جنرل مینیجر بیکھو مل کو دعوت دی گئی ، کاٹن کے سوٹ میں ملبوس ، ماتھے پر ری بین کا چشمہ رکھے اپنی تقریر میں اسی اسکول میں پیش آئے 1988 کا قصہ سناتے ہوئے زار و قطار روتے ہوئے اسٹیج پر بیٹھے اپنے استاد فقیر محمد حیات ہسبانی کے پیروں کو چھوتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایک کامل استاد نے مجھے بھیک مانگنے سے بچایا اور محنت کا سبق دیا ۔

محترم محمد ایوب قمبرانی کی سندھی تحریر کا اردو ترجمہ
منتخب

13/10/2022

*🥀ﺩﻭﻟﮩﺎ ﮐﯽ ﺑﮩﻨﯿﮟ ﻓﺨﺮﯾﮧ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ سہیلیوﮞ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﺗﯽ ﭘﮭﺮﺗﯿﮟ ﮐﮧ "ﺑﮭﯿﺎ ﺍﻧﮕﻠﯿﻨﮉ ﺳﮯ ﻣﯿﻢ ﻻﺋﮯ ﮨﯿﮟ،"*
*ﺑﭽﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﻤﺮﮮ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﯽ ﻧﮧ ﺗﮭﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﻣﯿﻢ ﺗﮭﯽ،*

*ﺍﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﺍﻧﮕﻠﺶ ﺗﻮ ﺁﺗﯽ نہیں ﺗﮭﯽ* *ﻟﯿﮑﻦ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺭﻭﺍﯾﺘﺎً ﭼﺎﺩﺭ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﭦ ﮔﻮﺭﯼ ﮐﻮ ﺩﯾﺎ،*
*ﺑﻼﺋﯿﮟ ﻟﯿﺘﯽ ﻟﯿﺘﯽ ﺭﮦ ﮔﺌﯿﮟ ﮐﮧ ﭘﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﯿﻢ ﮐﻮ ﮐﯿﺴﺎ ﻟﮕﮯ.*
*ﮨﺎﮞ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﺟﯽ ﺑﮭﺮ ﮐﺮ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺩﯾﺘﯽ ﺭﮨﯿﮟ.*
*ﺻﺮﻑ ﺍﺑﺎﺟﯽ ﺗﮭﮯ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ بیٹے ﺳﮯ پوچھا*
*ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮐِﯿﺎ ﮨﮯ....؟*
*ﺑﯿﭩﺎ ﺟﯽ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﺟﯽ ﺍﺱ ﻧﮯ *ﮐﻠﻤﮧ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ،*
*ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﺑﺎﺟﯽ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﮨﻮﮔﺌﮯ!*

*🌹ﻣﺸﺘﺮﮐﮧ ﺧﺎﻧﺪﺍﻧﯽ ﻧﻈﺎﻡ ﺗﮭﺎ،*
*ﮐﭽﮫ دنوں بعد ﺍﯾﮏ ﻧﯿﺎ ﮐﺎﻡ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺍ،*
*ﻣﯿﺎﮞ ﮐﮯ ﺁﻓﺲ ﺟﺎﻧﮯ پر ﻣﯿﻢ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﭘﺮ ﺧﺎﻭﻧﺪ ﮐﯽ ﺑﺎنہوﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﮭﻮﻝ ﺟﺎتیں*
*ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﭼﮧ میگوئیاں ﮨﻮﺋﯿﮟ،*
*ﺑﯿﭩﺎ ﺟﯽ ﻧﮯ ﺍﺳﺘﻔﺴﺎﺭ ﭘﺮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺳﻤﺠﮫ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ*
*"ﮐﻠﻤﮧ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ"*

*🌹ﮔﺮﻣﯿﺎﮞ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺋﯿﮟ*
*ﮔﻮﺭﯼ ﻧﮯ چھوٹا اور باریک لباس پہننا شروع کردیا،*
*ﺍﺑﺎﺟﯽ نے ﺗﻮ ﮐﻤﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻠﻨﺎ ھی ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ*
*ﺍﻭﺭ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﮔﮭﺮ ﺁﻧﮯ ﻟﮕﮯ،*
*ﺍﻣﺎﮞ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺗﮑﺘﯽ ﺭﮨﺘﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﮩﯿﮟ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮦ ﮔﺌﯿﮟ!*
*ﺑﯿﭩﮯ ﺳﮯ ﺷﮑﻮﮦ ﮨﻮﺍ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﺑﺘﺎﯾﺎ *"ﮐﻠﻤﮧ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ"۔*

*🌹ﺍﯾﮏ ﺷﺎﺩﯼ ﭘﺮ ﮔﻮﺭﯼ ﻧﮯ ﺑﺮﯾﮏ ﻭ ﮐﯿﺒﺮﮮ ﮈﺍﻧﺲ ﮐﺎ ﺍﯾﺴﺎ ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﻤﻮﻧﮧ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ, ﺩﻝ ﺗﮭﺎﻡ ﮐﺮ ﺭﮦ ﮔﺌﮯ،*
*ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﭘﮭﺮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ *"ﮐﻠﻤﮧ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ"*

*🌹ﮔﻮﺭﯼ ﻋﯿﺪ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺗﻮ ﮐﺮﺗﯽ*
*ﻟﯿﮑﻦ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﮐﺮﺳﻤﺲ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﮮ اہتماﻡ ﺳﮯ ﻣﻨﺎﺗﯽ*
*ﺑﯿﭩﺎﺟﯽ ﮨﺮ ﺩﻓﻌﮧ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﭘﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺘﮯ*
*"ﮐﻠﻤﮧ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ"*

*🌹ﻭﻗﺖ ﮔﺰﺭﺗﺎ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ،*
*ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺗﯽ ﭼﻠﯽ ﮔﺌﯽ،*
*ﺑﭽﮧ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﮔﻮﺭﯼ ﻧﮯ ﺧﺘﻨﮯ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯽ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻇﻠﻢ ﮨﮯ،*
*ﺑﯿﭩﺎﺟﯽ ﮐﮭﺴﯿﺎﻧﯽ ﺳﯽ ہنسی ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﻮﻟﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ*
*"ﮐﻠﻤﮧ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ''*

*🌹ﮈﺍﻧﺲ، ﻣﯿﻮﺯﮎ، ﻓﻠﻤﯿﮟ، ﮐﺎﮎﭨﯿﻞ ﭘﺎﺭﭨﯿﺰ، ﮐﺮﺳﻤﺲ، ﺳﺮﻋﺎﻡ ﺑﻮﺱﻭﮐﻨﺎﺭ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﮐﻠﭽﺮ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﺑﻨﮯ،*
*ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺑﮭﺎﺑﯽ ﺳﮯ ﻓﺮﯼ ﮨﻮﺗﮯ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ،*
*ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ۔*
*🌹ﺑﮩﻨﯿﮟ ﺑﮭﺎﺑﯽ ﮐﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺗﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﯿﻨﺰ ﮐﯽ ﭘﯿﻨﭩﯿﮟ ﭘﮩﻦ ﭘﮩﻦ کر ﺷﯿﺸﮯ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﭼﯿﮏ ﮐﺮﺗﯿﮟ*
*ﮐﻠﻤﮧ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ،*
*ﺑﮭﺎﺑﯽ ﺳﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﺗﯿﮟ،*
*🌹ﮔﻮﺭﯼ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﺎﺭ ﻧﻤﺎﺯ ﺟﻤﻌﮧ ﭘﮍﮪ ﻟﯿﺘﯽ ﺗﮭﯽ*
*ﺍﺱ لئے ﺍﺑﺎﺟﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ *"ﮐﻠﻤﮧ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ"*
*🌹ﺩﻭﺳﺖ ﺍﺣﺒﺎﺏ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﻣﻠﻨﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﻮ ﮔﻮﺭﯼ ﺧﺎﻭﻧﺪ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﻮ ﺳﮯ ﭼﭙﮏ کے ﺑﯿﭩﮭﺘﯽ،*
*ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﭘﺮ ﺻﺮﻑ ﺍﺗﻨﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﻠﺘﺎ *"ﮐﻠﻤﮧ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ"*

*🌹ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻡ ﮔﻮﺭﯼ ﮐﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﺗﮭﺎ*
*ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﺎﮨﺮ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻭﻏﯿﺮﮦ کے لیئے ﻧﮑﻠﺘﯽ ﺗﻮ ﺟﯿﻨﺰ ﺷﺮﭦ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﺒﻮﺱ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺳﺮ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﭘﭩﮧ ﺳﺎ ﮈﺍﻝ ﻟﯿﺘﯽ۔*
*ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﮨﯽ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﮐﺮﻟﯿﺘﮯ ﮐﮧ*
*"ﮐﻠﻤﮧ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ..."*

*⬅️آج ہم بھی اپنی زندگی میں کہی نہ کہی گوری میم کا کردار ادا کر رہے ہیں۔*

*⬅️آج ہمارے گھروں میں بھی میاں بیوی بانہوں میں بانہیں ڈال کر جھول رہے ہوتے ہیں۔*

*⬅️آج ہمارے گھروں میں بھی خواتین نے بہودہ کپڑے، جینز پینٹ شرٹ، ٹروزار، ٹائٹس پہننا شروع کر دیے ہیں۔*

*⬅️آج ہمارے شادیوں اور خوشی کے موقع پر خواتین ڈانس کرتی ہیں*

*⬅️آج ہم بھی غیر مسلم کے تہوار کرسمس ڈے،*
*ہیپی نیو ایئر، برتھ ڈے مناتے ہیں اور شامل ہوتے ہیں۔*

*⬅️آج ہمارے گھروں میں بھی بھابھی کے ساتھ دیور اور جیٹھ نے اوپن مائنڈ کا نام دےکر آہستہ آہستہ ساری حدیں پار کردیں ہیں۔*
*اتنا ہنسی مذاق تو شوہر بھی نہیں کرتا جتنا ہنسی مذاق دیور، جیٹھ کرتے ہیں۔۔*

*⬅️آج ہم نے پانچ نمازوں کو خیرباد کہہ دیا ہے*
*اور ہفتے بعد کبھی کبھار جمعہ پڑھ لیتے ہیں*
*ہزاروں کی آبادی میں نمازی 20,30 افراد۔۔۔۔*

*آج جو بھی ہمیں سمجھاتا ہے ہم نے ﺩﯾﻦ ﮐﮯ ﮨﺮ ﺍﺑﺎﺟﯽ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ*
*صرف نام کے مسلمان مت بنیں۔*
*اپنی زندگی میں اسلام لانے کی کوشش کیجئے.*

*ورنہ گوری کی طرح ھم نے بھی بس *کلمہ ہی پڑھا ھوا ہے۔۔۔۔*
*کسی کو کوئی بات بری لگی ہو تو معزرت چاہتا ہوں۔*

مالدیپ ایک سیاحتی ملک جو صرف 2 ماہ میں بدھ مت چھوڑ کر پورا ملک مسلمان ہوا !!مالدیپ🇲🇻 بحر ھند میں واقع ایک سیاحتی ملک ہے،...
09/10/2022

مالدیپ ایک سیاحتی ملک جو صرف 2 ماہ
میں بدھ مت چھوڑ کر پورا ملک مسلمان ہوا !!
مالدیپ🇲🇻 بحر ھند میں واقع ایک سیاحتی
ملک ہے، یہ ملک 1192 چھوٹے جزیروں پر
مشتمل ہے جن میں سے صرف 200 جزیروں پر
انسانی آبادی پائی جاتی ہے۔

مالدیب کی ٪100 آبادی مسلمان ہے جب کہ یہاں کی شہریت لینے کے لئے مسلمان ہونا ضروری ہے۔

عجیب بات یہ ہےکہ مالدیب بدھ مت کے پیروکاروں کا ملک تھا صرف 2 ماہ کے اندر اس ملک کا بادشاہ،عوام اور خواص سب دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔

مگر یہ معجزہ کب اور کیسے ہوا ؟

یہ واقعہ مشہور سیاح ابن بطوطہ نے مالدیب کی سیاحت کے بعد اپنی کتاب میں لکھا ہے ابن بطوطہ ایک عرصے تک مالدیب میں بطور قاضی کام کرتے بھی رہے ہیں۔

وہ اپنی کتاب ' تحفة النظار في غرائب الأمصار وعجائب الأمصار ' میں لکھتے ہیں کہ

مالدیب کے لوگ بدھ مت کے پیروکار تھے اور حد درجہ توہم پرست بھی تھے اسی بدعقیدگی کے باعث ان پر ایک عفریت (جن) مسلط تھا، وہ عفریت ہر مہینہ کی آخری تاریخ کو روشنیوں اور شمعوں کے جلو میں سمندر کی طرف سے نمودار ہوتا تھا اور لوگ سمندر کے کنارے بنے بت خانہ میں ایک دوشیزہ کو بناؤ سنگھار کرکے رکھ دیتے وہ عفریت رات اس بت خانے میں گزارتا اور صبح وہ لڑکی مردہ پائی جاتی اور لوگ اس کی لاش کو جلاتے.

عفریت کے لئے دوشیزہ کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی ہوتا تھا اس بار قرعہ اندازی میں ایک بیوہ بڑھیا کی بیٹی کا نام نکل آئیس اس پر رو رو کر بڑھیا نڈھال ہوچکی تھی گاؤں کے لوگ بھی بڑھیا کے گھر جمع تھے ،دور سے آئے اس مسافر نے بھی بڑھیا کے گھر کا رخ کیا اس کے استفسار پر اسے سب کچھ بتایا گیا کہ عفریت کے مظالم کتنے بڑھ گئے ہیں۔

مسافر نے بڑھیا کو دلاسہ دیا اور عجیب خواہش کا اظہار کیا کہ آج رات آپ کی بیٹی کی جگہ بت خانے میں مجھے بٹھایا جائے، پہلے تو وہ لوگ خوف کے مارے نہ مانے کہ عفریت غصہ ہوئے تو ان کا انجام بد ہوسکتا ہے لیکن مرتا کیا نہ کرتا وہ راضی ہوگئے، مسافر نے وضو کیا اور بت خانے میں داخل ہو کر قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دی
عفریت آیا اور کبھی واپس نہ آنے کے لئے چلا گیا، لوگ صبح نہار بت خانہ کے باہر جمع ہوئے تاکہ لاش جلائی جا سکے لیکن مسافر کو زندہ دیکھ کر وہ سکتے میں آ گئے۔

یہ مسافر مشہور مسلم داعی مبلغ اور سیاح ابو البرکات بربری تھے، ابو برکات کی آمد اور عفریت سے دو دو ہاتھ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، بادشاہ نے شیخ کو شاہی اعزاز کے ساتھ اپنے دربار میں بلایا شیخ ابو برکات نے بادشاہ کو اسلام کی دعوت دی بادشاہ نے اسلام قبول کیا اور صرف 2 ماہ کے اندر مالدیب کے سب لوگ بدھ مت سے تائب ہو کر مسلمان ہوچکے تھے۔

یہ 1314ء کی بات ہےاس مبلغ اور داعی نے مالدیب کو اپنا مسکن بنایا لوگوں کو قرآن وحدیث کی تعلیم دی، ہزاروں مسجدیں تعمیر کیں، اور مالدیب میں ہی فوت ہوئے اسی مٹی پر ہی دفن ہوئے۔

کہنے کو ابو البرکات بربری ایک شخص لیکن تنہا ایک امت کا کام کر گئے، آج بھی ان کو برابر اجر مل رہا ہوگا۔“

08/10/2022

بہت پیار آتا ہے اللّٰہ پاک کو جب آپ کسی بچے کی طرح جا کر اللّٰہ کو اپنے سارے دن کی کہانی سناتے ہو جب آپ رو رو کر اللّٰہ کو بتاتے ہو مجھے فلاں چیز چاہیے جب آپ اپنے ٹوٹ جانے پر اپنے رب کے سامنے سجدے پر سجدہ کرتے ہو❤✨

"اَلْلّٰھُمَّ اخْتِم حَیَاتِی بِعَمَلٍ صَالِحِ اَلقَاكَ بِه"

"یا اللّٰہ!!میری زندگی کو کسی عملِ صالح پر ہی ختم کیجئے گا وہ عملِ صالح جس کیساتھ میں آپ سے مِلوں!" ❤

🇵🇰

سچا ہیرو یہ بچہ رات 11 بجے سڑک پہ ملا اور بولا بھائی بوائل انڈہ خرید لیں۔ میں نے اس کو غور سے دیکھا اور جیب سے کچھ رقم ن...
08/10/2022

سچا ہیرو
یہ بچہ رات 11 بجے سڑک پہ ملا اور بولا بھائی بوائل انڈہ خرید لیں۔ میں نے اس کو غور سے دیکھا اور جیب سے کچھ رقم نکال کر اس کو دینے کی کوشش کی پیسے دیکھ کر وہ بولا بھائی اگر انڈہ خریدنا ہے تو لے لیں مجھے بھیک نہیں چاھیے۔ میرے دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ جماعت چہارم کا طالبعلم ھوں اور باقاعدگی سے سکول جاتا ھوں والد صاحب وفات پاگئے ھیں اپنی 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی ھوں اور گھر کا خرچہ چلانے کیلئے رات کو انڈے بیچ کر روزانہ تقریبا" 100 روپے کما لیتا ھوں کیونکہ بابا نے وفات سے پہلے مجھے کہا تھا کہ بیٹا میرے بعد گھر والوں کا خیال رکھنا ۔
اس بچے کی باتیں سن کر میں حواس باختہ ھو گیا اور سوچنے پہ مجبور ہو گیا کہ اگر یہ اس پاکستان 🇵🇰کا
مستقبل ہے تو ترقی ضرور قدم چومے گی

🇵🇰

Address


Telephone

+923000034150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when چوہدری ثناءﷲ گجر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to چوہدری ثناءﷲ گجر:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share