Quetta kings

Quetta kings Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Quetta kings, Gaming Video Creator, .

11/12/2023
‏مزار پر جاتے ہوئے ایک آدمی کی چابی گر گئی، پیچھے سے ایک بزرگ آرہے تھے انہوں نےچابی اٹھالی اور کافی دیر تک انتظار کیا کہ...
16/10/2023

‏مزار پر جاتے ہوئے ایک آدمی کی چابی گر گئی، پیچھے سے ایک بزرگ آرہے تھے انہوں نےچابی اٹھالی اور کافی دیر تک انتظار کیا کہ کوئی آئے اور اپنی چابی لے لیکن کوئی نہیں آیا
‏بزرگ نے چابی اٹھائی اور درخت پر لٹکا کر مزار کے اندر چلے گئے.
‏پیچھے سے آنے والے ایک شخص نے دیکھا کہ یہاں ایک چابی ٹانگ کر مزار کے اندر جایا جاتا ہے.
‏اب یہ روایت مشہور ہو گئی کہ مزار میں جانے سے پہلے اگر ایک چابی درخت پر لٹکا دی جائے تو منتیں پوری ہوتی ہیں.

‏درخت کا حال بھی آپ کے سامنے ہے اور قوم کا حال بھی آپ کے سامنے ہے ۔۔۔۔

منتخب

یہود ونصاریٰ نے اپنائے ہیں کیسے کیسے ڈھنگ بندہ مؤمن پریشان ہے کہ نکاح کرے یا جنگ⁦❤️⁩😘
09/10/2023

یہود ونصاریٰ نے اپنائے ہیں کیسے کیسے ڈھنگ
بندہ مؤمن پریشان ہے کہ نکاح کرے یا جنگ⁦❤️⁩😘

ایک دن میں نے ایک ریڑھی والے سے قلفی خریدی تو اس نے پیسے لینے سے "انکار" کر دیا،،، اور انتہائی سعادت مندی سے بولا۔۔۔۔۔سر...
06/10/2023

ایک دن میں نے ایک ریڑھی والے سے قلفی خریدی تو اس نے پیسے لینے سے "انکار" کر دیا،،، اور انتہائی سعادت مندی سے بولا۔۔۔۔۔سر۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ نے پہچانا نہیں، میں آپ کا سابقہ شاگرد گل زمان والدِ گل مرجان ہوں اور آج سر آپکی دعاؤں سے ہی اس مقام تک پہنچا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!

#ٹیچرزڈے

Great Ideas 😍
04/10/2023

Great Ideas 😍

آپ کے پاس تیل تو نہیں ہے.   مگر گنے کی پیداوار میں پوری دنیا میں آپ کا پانچواں نمبر ہے۔کیا عوام سستی چینی حاصل کر پا رہے...
02/10/2023

آپ کے پاس تیل تو نہیں ہے. مگر گنے کی پیداوار میں پوری دنیا میں آپ کا پانچواں نمبر ہے۔
کیا عوام سستی چینی حاصل کر پا رہے ہیں۔۔۔؟
جی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کے پاس تیل نہیں پر گندم کی کاشت میں آپ کا دنیا بھر میں آٹھواں نمبر ہے۔
تو کیا عوام کو سستی روٹی میسر ہے۔۔۔؟
جی نہیں۔۔۔۔۔۔۔

آپ کے پاس تیل نہیں مگر چاول کی پیداوار میں آپ دسویں نمبر پہ ہیں مگر کیا عام شہری اچھا چاول باسانی خرید سکتا ہے۔۔۔؟
جی نہیں۔۔۔۔۔۔

کپاس کی پیداوار میں آپ چوتھا بڑا ملک ہیں پر کیا ہر شہری باسانی تن ڈھانپنے کا کپڑا خرید سکتا ہے۔۔۔؟
جی نہیں۔۔۔۔۔۔

آپ کا ملک پاکستان برف پوش پہاڑوں سے لیکر سبز میدانوں، صحراؤں اور خوبصورت سمندری کناروں پہ مشتمل ہے اس کا کیا فائدہ اٹھایا۔۔۔؟
بلکہ دن رات اسے تباہ کر رہے ہیں۔

دودھ پیدا کرنے والے ممالک میں آپکا ملک چوتھے نمبر پر ہے۔ لیکن کیا ایک عام آدمی کو دودھہ کا ایک گلاس ہی رات کو میسر ہے ؟
جی نہیں۔۔۔۔۔۔

دنیا کا بہترین سی فوڈ آپ ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ آپکے اگائے ہوئے پھل دنیا کے کئی ممالک میں جاتے ہیں۔ لیکن یہ اشیاء ایک عام آدمی کو میسر ہیں ؟
جی نہیں۔۔۔۔۔۔۔

عرض ہے کہ اگر اس ملک کی گلی گلی سے سونا، تانبا، گیس، تیل دریافت ہوا بھی، تو وہ بھی اس ملک پر مسلط شدہ ترینوں، چوہدریوں،، ملکوں، خانوں، زرداریوں، گیلانیوں سیدوں،وڈیروں،جاگیرداروں، سرداروں والی اشرافیہ پہ مشتمل 60، 70 گھرانوں کی چمکی ہوئی قسمت کو ہی مزید چمکائے گا۔
جبکہ عوام تب بھی اپنی قسمت و نصیب کے نچوڑے تیل کو دیکھ کر ہی آنکھیں ٹھنڈی کر رہے ہونگے۔

بڑا شور پٹا پڑرہا ہے۔ کہ ڈالر کا ریٹ نیچے کردیا سونے کا ریٹ نیچے کردیا۔ ان احمقوں کو کوئ یہ بتائے۔ ڈالر اور سونے سے ملک کی 90٪ عوام کو کوئی تعلق نہیں۔ عوام کا تعلق آٹے، دال چینی، چاول، گھی سے ہے۔ لیکن جن سے ان چیزوں کے سستا ہونے کی امید لگائی جارہی ہے۔ انھوں نے کون سا یہ چیزیں اپنی جیب سے خرید کر کھانی ہیں۔

خوب چینی پکڑی گئی۔ اب چینی 150 پر ہے۔ 100 پر نہیں۔

مملکتیں تیلوں سے نہیں، بموں توپوں ٹینکوں سے نہیں، بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ترقی کرتی ہیں۔
عوام دریافتوں سے نہیں، انصاف پر مبنی نظام سے خوشحال ہوتے ہیں۔....
(بشکریہ سیدہ کاظمی انتخاب)

23/09/2023

پورے گاؤں میں ایک ٹی وی ہوتا تھا اور مسجد کے خطیب کی اسی گھر سے دشمنی ہوتی تھی۔ اب ہر خطیب کا اپنا یوٹیوب چینل ہے۔

سمجھ میں نہیں آ رہا اس کی بریانی بناوں یا کڑاہی 🤔مشورہ آپ پر ہے گروپ والوں!! 😣🤭🙄😁😅🤣🤣🤣
10/09/2023

سمجھ میں نہیں آ رہا
اس کی بریانی بناوں یا کڑاہی 🤔
مشورہ آپ پر ہے گروپ والوں!! 😣🤭🙄😁😅🤣🤣🤣

‏نیکی کرنے کے لیے لمبی چوڑی منصوبہ بندی کی ضرورت نہیں ہوتی بس جہاں موقع ملے نیکی کیجیے دریا میں ڈالیے
06/09/2023

‏نیکی کرنے کے لیے لمبی چوڑی منصوبہ بندی کی ضرورت نہیں ہوتی بس جہاں موقع ملے نیکی کیجیے دریا میں ڈالیے

غریبوں کے ساتھ ساتھ گریڈ 22 کے افسران بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ۔۔۔😺🤫😬⛸️
30/07/2023

غریبوں کے ساتھ ساتھ گریڈ 22 کے افسران بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ۔۔۔😺🤫😬⛸️

25/07/2023

آگر الیکشن کا اعلان ہوا تو اپ کیس پارٹی کو ووٹ دینگے۔عوامی سروے

اِس میں دو سبق ہے۔1 یا تو پھٹان صرف چوکیداری تک محدود اور اس کا مقام یہاں تک پہنچ گیا 😭2 یا دنیا کے لوگ پھٹانوں پر بھروس...
19/07/2023

اِس میں دو سبق ہے۔
1 یا تو پھٹان صرف چوکیداری تک محدود اور اس کا مقام یہاں تک پہنچ گیا 😭
2 یا دنیا کے لوگ پھٹانوں پر بھروسہ ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے

‏عقیدہ ایک ایسی خطرناک چیز ہے جو انسان کو دودھ ضائع کرنے اور پیشاب پینے پر مجبور کر دیتا ہے۔۔۔!! رب کائنات کا شکر ہے کہ ...
14/07/2023

‏عقیدہ ایک ایسی خطرناک چیز ہے جو انسان کو دودھ ضائع کرنے اور پیشاب پینے پر مجبور کر دیتا ہے۔۔۔!!
رب کائنات کا شکر ہے کہ ہمیں مسلمان پیدا کیا اور محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا امتی بنایا۔اس بات پہ جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔۔۔!!
جمعہ مبارک.... Follow quetta kings

اس تصویر نے کچھ دیر کے لیے میرا دماغ اڑا دیا۔ یہ جولیا پاسٹرنا ہے۔ میکسیکو کی یہ خاتون پیدائشی طور پر بہت نرم دل تھی لیک...
07/07/2023

اس تصویر نے کچھ دیر کے لیے میرا دماغ اڑا دیا۔

یہ جولیا پاسٹرنا ہے۔ میکسیکو کی یہ خاتون پیدائشی طور پر بہت نرم دل تھی لیکن اسے دنیا کی خوفناک ترین شکل کہا جاتا تھا۔ وہ 1834 میں میکسیکو کے پہاڑوں میں پیدا ہوئیں اور پیدائش سے ہی اس کے پورے جسم پر بال بہت تیزی سے بڑھنے لگے۔ کسی نے اسے قبول نہیں کیا کیونکہ ان کے مطابق یہ ایک عفریت تھی اور اس کی وجہ سے جولیا کو گھر سے بھاگنا پڑا۔

سفر کے دوران، جولیا کا سامنا ایک ایسے شخص سے ہوا جو سرکس چلاتا تھا اور اس نے جولیا کو اس سرکس میں نوکری کی پیشکش کی۔ اس سرکس میں جولیا کو ’پاگل‘ کہا جاتا تھا اور لوگ اسے دیکھنے کے لیے پیسے دینے لگے۔ جولیا کے لیے یہ کام مشکل تھا لیکن اس کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ اسے یہ یقینی بنانا تھا کہ وہ کیا کھائے گی اور کہاں سوئے گی۔ اس لیے اس نے یہ کام کیا۔

جولیا نے سرکس میں بہت پیسہ اور شہرت کمائی اور اسی وجہ سے جولیا کے منیجر تھیوڈور لینٹ نے اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اس زمانے کی سب سے زیادہ چرچے والی شادیوں میں سے ایک تھی اور لوگ سوچ رہے تھے کہ کوئی شخص کسی عفریت سے کیسے شادی کر سکتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ جولیا نے ایک نارمل بچے کو جنم دیا۔ لیکن بچے کی پیدائش کے صرف 48 گھنٹے بعد ہی جولیا اور بچہ دونوں کی موت ہوگئی۔

جولیا کی بد قسمتی اس کی موت کے بعد بھی جاری رہی کیونکہ اس کے لالچی شوہر نے اس کی لاش کو ممی کے طور پر لوگوں کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ آدھا انسان آدھا بندر دکھا کر لوگوں سے پیسے کمانا چاہتا تھا۔ جولیا کی لاش کئی بار چوری ہوئی اور بالآخر 2005 میں ایک کوڑے
دان سے ملی۔آخر ڈیڑھ سو سال بعد جولیا کو اسی طرح عزت کے ساتھ دفن کیا گیا جس طرح انسان کو دفنایا جانا چاہیے۔

میڈی ڈیوڈ ایک اسرائیلی عورت تھی، اُس کے گھر خوشی آنے والی تھی۔ میڈی کو روز صبح ایک ادارے میں جانا پڑتا جہاں  اسے 3 گھنٹے...
29/06/2023

میڈی ڈیوڈ ایک اسرائیلی عورت تھی، اُس کے گھر خوشی آنے والی تھی۔ میڈی کو روز صبح ایک ادارے میں جانا پڑتا جہاں اسے 3 گھنٹے تک ریاضی کی مشقیں حل کرائی جاتیں تاکہ بچہ ذہین پیدا ہو، اس کے بعد وہ گھر آکر مچھلی، بادام، دودھ، کھجور، بیف، دالیں اور دیگر پھل وغیرہ کھاتی، دن میں کم از کم دو گھنٹے سکون حاصل کرنے کے لیے موسیقی سنتی۔ سرکاری طور پر اس کو وظیفہ دیا جارہا تھا تاکہ وہ ایک صحت مند یہودی کو پیدا کرسکے۔ اس کے شوہر کا رویہ بھی نہایت مثبت تھا، کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ایک ایسا بچہ پیدا ہو جو نوبیل پرائز حاصل کرے۔
80 فیصد یہودی ہی ہمیشہ سے نوبیل پرائز حاصل کرتے آئے ہیں۔
17 جنوری 1990ء کو آخرکار میڈی کے ہاں 8 پائونڈ کا سولیھن جوزف پیدا ہوا۔ اس کی ماں بھی بہت صحت مند تھی اور بچے کو بہترین ابتدائی غذائیں دے رہی تھی۔ تین سال کی عمر میں اسے نشانہ بازی، تیراندازی اور دوڑ کی مشقیں شروع کرا دی گئی تاکہ یکسوئی اور فیصلہ سازی کا عنصر پیدا ہو۔ سولیھن کو بہت اخلاق و تہذیب بھی سکھایا جاتا، اس کے سامنے کوئی اونچی آواز میں آپس میں بھی بات نہ کرتا۔ ایک دن سولیھن بہت حیران ہوا، اس کے ماں باپ ہر مہمان کی بہت تواضع کرتے تھے، مگر ایک بھارتی مہمان جب سگریٹ پینے لگا تو سولیھن کے والد نے اُس سے کہا کہ آپ گھر سے باہر جا کر سگریٹ پئیں۔ مہمان نے کہا کہ سگریٹ کی 80 فیصد فیکٹریاں یہودیوں کی ہی ہیں۔ تو سولیھن کے والد نے جواب دیا کہ ہاں وہ ہمارا بزنس ہے مگر یہودی اسموکنگ نہیں کرتے، جیسے کہ ہم تمام دنیا کے بچوں کو کارٹون نیٹ ورک اور ڈزنی ورلڈ دکھاتے ہیں مگر اپنے بچوں کو ہم تیراندازی، گھڑ سواری، تیراکی اور ریاضی سکھاتے ہیں، ہمارے اسرائیلی بچے کیلی فورنیا کے بچوں سے ذہنی استعداد میں 6 سال آگے ہیں، ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہم کو کس بچے کو ڈاکٹر یا سائنٹسٹ بنانا ہے، ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہمیں مستقبل میں اپنے کتنے بچوں کو بزنس مین یا انجینئر یا سیاست دان بنانا ہے، ہر ایک کی اسی حساب سے ساری زندگی ٹریننگ ہوتی ہے۔
سولیھن جوزف جب چھٹی جماعت میں گیا تو اسے پراجیکٹ دیا گیا کہ 3 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری سے 10 ہزار ڈالر کما کر دکھائے۔ اسے تیسری جماعت سے کاروباری حساب کتاب پڑھایا جارہا تھا، مگر وہ صرف7 ہزار ڈالر ہی کما سکا۔ اس ناکامی پر اسے کاروباری ریاضی کی ایکسٹرا کلاسیں لینا پڑیں، اور ساتویں جماعت میں وہ اسکول کے فراہم کردہ 5 ہزار ڈالر سے 16 ہزار ڈالر کمانے میں کامیاب ہوگیا۔ اب وہ ایک پکا یہودی بن چکا تھا، اب وہ جو چاہے مضمون اپنے ہائی اسکول کے لیے منتخب کرتا، مگر صرف سائنسی مضامین کی اجازت تھی اور سولیھن نے نیوکلیئر فزکس کا انتخاب کیا۔ یہ وہ سال تھا جب سولیھن نے زندگی میں پہلی بار چپس، پیپسی اور چاکلیٹ چکھے، کیونکہ ساری کچرا خوراک یہودی بچوں کو منع ہوتی ہے۔ سولیھن کا بھی یہ پہلا تجربہ آخری تجربہ رہا اور اس کو ماں باپ سے بہت ڈانٹ پڑی۔ اب وہ پھر سے جیب میں کھجور اور بادام رکھتا ہے، جو ٹافیوں اور الم غلم سے بدرجہا بہتر ہیں۔
جب سولیھن تعلیم سے فارغ ہوا تو اس کے والد نے اسے نیویارک کے ایک ادارے میں بھیجا۔ صدیوں کے سودخور یہودی اس ادارے میں یہودی بچوں کو بلا سود قرضے فراہم کرتے تھے تاکہ یہودی بچے اپنے ہنر و تعلیم کے مطابق کاروبار کا آغاز کریں، نہ کہ نوکریاں ڈھونڈتے پھریں۔ پڑھائی تک یہ سوچ کر نہ کریں کہ نوکری مل جائے، بلکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے کوئی نیا کاروبار کریں۔
سولیھن کو اپنی طلب کے مطابق قرضہ مل گیا، اس نے اسرائیل میں ایک لیبارٹری کھولی جہاں اس کے سب سائنس دان دوست بھی اس کے ساتھ مل گئے۔ اس کے بعد جدید ٹیکنالوجی سے ان لوگوں نے وہ، وہ ہتھیار بنائے کہ دنیا کا ہر ملک اسرائیل سے ڈرنے لگا۔
اسرائیلی دنیا پر کیوں حکومت کررہے ہیں،
اور مسلمان کیوں زوال کا شکار ہیں۔
ایک اسرائیلی بچہ پیدا ہونے سے پہلے ہی تربیت پانا شروع کردیتا ہے، یہودی ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ چل رہے ہیں اور وہ اپنی نسلوں کی ایسی ٹھوس تربیت کرتے ہیں کہ ہر آنے والی نسل پچھلی نسل کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھتی ہے، کسی نسل پر بھی ان کی حکمت عملی میں خلا نہیں پیدا ہونے پاتا۔ کوئی بچہ اپنے آبا و اجداد کی حکمت عملی سے اختلاف نہیں کرتا، اور یہودیوں کے منصوبے صدیوں تک بغیر کسی مشکل کے جاری رہتے ہیں۔
یہودیوں کی ایک اور خوبی جو اُن کی ترقی کی ضمانت ہے، یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کا راستہ نہیں کاٹتے، بلکہ ایک یہودی دوسرے یہودی کی مدد کرتا ہے۔ ساری دنیا کو انہوں نے سود در سود کے چکر میں پھنسایا ہوا ہے، مگر ایک یہودی جب دوسرے یہودی کو قرض دیتا ہے تو ایک پیسے کا بھی سود نہیں لیتا، چاہے کتنے عرصے میں رقم کی واپسی ہو۔ یہودی خاندان جو اسرائیل میں بستے ہیں، ان میں طلاق کی شرح صرف 3 فیصد ہے، وہ بھی صرف شوبز وغیرہ سے وابستہ لوگوں میں… عام یہودی خاندانوں میں طلاق ممکن ہی نہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ایک مضبوط قوم کے لیے سب سے پہلے مضبوط خاندان ضروری ہے تاکہ بچوں کی تربیت عمدہ انداز میں ہو۔ یہی وہ لوگ ہیں جو دنیا بھر کو ڈراموں اور فلموں کے ذریعے طلاق کی تربیت دے رہے ہیں، مَردوں کی تفریح کے اتنے ذرائع پیدا کردیے گئے ہیں کہ ان کو گھروں میں دلچسپی محسوس ہی نہیں ہوتی، بلکہ وہ خاندان کو ایک بوجھ سمجھنے لگے ہیں جو ان کی آزادی اور تفریح کی راہ میں رکاوٹ ہے، اور پھر آخرکار بچوں کی جنت اجڑ جاتی ہے، یہ بچے کسی چچا،مامو کے گھر یہ سنتے ہوئے زندگی گزار دیتے ہیں'' برے باپ کی بری اولاد'' اور کچھ بن نہیں پاتے۔
یہودی اپنے بچوں کو اپنی تمام مذہبی کتب اور مذہبی رسومات ازبر کرا دیتے ہیں۔ اگر ان کا عقیدہ حضرت عیسیٰؑ کے دور میں تھا کہ وہ آئیں گے تو دنیا میں یہودیوں کی حکومت قائم ہوگی، تو آج بھی وہ نہ صرف ایک مسیح کا انتظار کررہے ہیں بلکہ ان کا بچہ بچہ دجال مسیح کی آمد کا میدان تیار کررہا ہے۔ شام کی تباہی بھی دجال کی آمد کی نشانی ہے جسے وہ دل لگا کر پورا کررہے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ترکی، مصر، مدینہ، عراق اور تمام عرب ممالک گریٹر اسرائیل کا وہ نقشہ ہیں جن کی فتح کے بعد ہی دجال آسکے گا اور تمام دنیا کو یہودیوں کی جاگیر بنادے گا
ویسے سچی بات تو یہ ہے کہ یہودی اتنے متحد اور ذہین ہیں کہ اب بھی تمام دنیا پر بلاواسطہ انہی کا قبضہ ہے، وہ جو چاہتے ہیں وہی ہوتا ہے
اور مسلمان حکمران خدا کو خوش کرنے سے زیادہ یہودیوں کو خوش کرنے کی فکر میں رہتے ہیں
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو وہ جس قدر نقصان یہودی پہنچا رہے ہیں وہ ناقابلِ برداشت ہے
تاہم یہ بات صحیح ہے کہ ہم اپنے رب کے احکام پر عمل کریں تو ان کی سازشیں کچھ نہیں کرسکتیں۔اور اپنے اسلاف کے طریقے پر چلیں جس کو وہ مشعل راہ بنائے ہوئے ہیں۔
یہودی اُس وقت تک اسلام کو نقصان نہیں پہنچا سکتا جب تک ہم میں سے کوئی اس کا رازدار ساتھی نہ بنے، اس کے ایجنڈے کو مسلمانوں میں ترویج نہ دے… تو پھر غلطی کس کی ہے؟
براہِ مہربانی اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں امام مہدی اور حضرت عیسیٰ کی فوجوں میں شامل ہونا ہے، ان کو ایمان کی لَو دیں۔ اس سوچ کے ساتھ ان کی تربیت نہ کریں کہ یہ بس کسی ملٹی نیشنل کمپنی میں کسی یہودی کے ملازم بن جائیں۔ یاد رکھیں کہ مرضی تو پھر ساری دنیا میں باس کی ہی چلتی ہے، ملازم کی نہیں
اللہ اسلام اور مسلمانوں کو غالب کرے
آمین..
منقول
🕋

انسانیت اس وقت صرف چرسیوں میں رہ گئ ھے
22/06/2023

انسانیت اس وقت صرف چرسیوں میں رہ گئ ھے

آج گرمی نے کوئٹہ والوں کی پسنے نکال دیئے 😂😂😂
20/06/2023

آج گرمی نے کوئٹہ والوں کی پسنے نکال دیئے 😂😂😂

یونان ڪشتی حادثہ صرف "ڪــــــشتی" نہیں ڈوبی خواب ڈوبے، ارمان ڈوبے۔ملڪ و روزگار ڈوبے، حڪــــــومت و سیاستدان ڈوبے۔گھرانے ...
19/06/2023

یونان ڪشتی حادثہ
صرف "ڪــــــشتی" نہیں ڈوبی خواب ڈوبے، ارمان ڈوبے۔
ملڪ و روزگار ڈوبے، حڪــــــومت و سیاستدان ڈوبے۔
گھرانے و خاندان ڈوبے، روٹی ڪمانے ڪے طلبگار ڈوبے 😢

،،، اس کو کہتے ہیں پھٹان جو اپنا کا بار کیسے کرتے ہیں ،پھٹان تو پھٹان ھے
13/06/2023

،،، اس کو کہتے ہیں پھٹان جو اپنا کا بار کیسے کرتے ہیں ،
پھٹان تو پھٹان ھے

ہاۓ رے غربت😭جس ماں نے اپنے بیٹے کو بیگ کے پیسے نہ ہونے پر یہ بستہ بنا کر دیا ہوگا وہ کس کرب سے گزری ہوگی🥲
09/06/2023

ہاۓ رے غربت😭
جس ماں نے اپنے بیٹے کو بیگ کے پیسے نہ ہونے پر یہ بستہ بنا کر دیا ہوگا وہ کس کرب سے گزری ہوگی🥲

انسان جب بھوک سے لڑنے لگ جائے تو کوئی سرحد نہیں دیکھتا ۔۔۔😥
08/06/2023

انسان جب بھوک سے لڑنے لگ جائے تو کوئی سرحد نہیں دیکھتا ۔۔۔😥

‏یہ  ذات، نسل، رنگ وہ تمہارا مسئلہ ہےمیری ماں مجھے  روز  چومتی  ہے..❤
04/06/2023

‏یہ ذات، نسل، رنگ وہ تمہارا مسئلہ ہے
میری ماں مجھے روز چومتی ہے..❤

01/05/2023

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta kings posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share