Jobs and News Info

  • Home
  • Jobs and News Info

Jobs and News Info Stay tuned with Jobs and News Info

24/01/2024
پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ایم ایل کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف نے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ تعاون پر اعتماد کا اظہار...
15/12/2023

پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ایم ایل کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف نے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین اسٹریٹجک ہم آہنگی ہمارے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے بہت فائدہ مند ہوگی، کیونکہ اس معاہدے سے حقیقی فائدہ ہمارے صارفین کو ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار دونوں کے پاس مضبوط اور باصلاحیت ٹیمیں موجود ہیں جو دونوں کمپنیوں کی بہترین خوبیوں کو اپناتے ہوئے معیاری خدمات کی فراہمی اور مل جل کر کام کرنے کے کلچر کو فروغ دیں گی۔

دوسری جانب ای اینڈ کے گروپ سی ای او حاتم ڈویدار کا کہنا تھا کہ ٹیلی نار پاکستان کا حصول مارکیٹ کے استحکام کے لیے ایک بہترین موقع ہے، جو ہمیں پاکستان میں مستقبل کے جدید نیٹ ورک کے قیام میں مدد دے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے سے پاکستان کے ٹیلی کام شعبے کو ترقی دینے کے ہمارے عزم کو تقویت ملی ہے جس سے ہم اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو اضافی فوائد پہنچا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا تاریخی ٹیلی کام نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں، جہاں مربوط جدت طرازی اور کنیکٹیوٹی کے ذریعے صارفین اور تمام لوگوں کی بہتر خدمت اور مستقبل میں ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کی رفتار بڑھانے کے مواقع پیدا کیے جاسکیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی سی ایل بورڈ کے چیئرمین حسن ناصر جامی نے کہا کہ پی ٹی سی ایل گروپ پاکستان کے عوام کو رابطے کی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔

انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مل کر پاکستان کی ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن میں کردار ادا کریں گے، ’اس معاہدے سے ایک خوشحال اور ڈیجیٹل طور پر مربوط قوم کی تعمیر اور پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے قومی علمبردار کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت ملی ہے۔‘

اعلامیے کے مطابق فروخت کا عمل 2024 میں مکمل ہوگا جو ضوابط کی منظوری سے مشروط ہے۔

14/10/2023

اسرائیل سے 4 ممالک کی سرحدیں ملتی ہیں
1:
اردن
پاپولیشن 63 لاکھ
2:
شام
پاپولیشن 2 کروڑ 24 لاکھ
3:
لبنان
پاپولیشن 44 لاکھ
4:
مصر
8 کروڑ 45 لاکھ
اور غزہ سے صرف مصر کی 12 کلومیٹر کی سرحد ملتی ہے
وہی مصر جہاں جنرل سیسی کی حکومت ہے
جنکے قابض ہوتے ہی ہمارے مقدس اور محترم سعودیہ عرب نے انہیں اربوں ڈالرز کی امداد کی۔
اور اسرائیل کی کل ابادی 82 لاکھ ہے جو صرف ہمارے شہر کراچی کی ابادی کا 37 فی صد حصہ بنتی ہے
اسرائیل کے پڑوسی ممالک کے مسلمانوں کی 11 کروڑ 76 لاکھ ہے جس کی نسبت اسرائیل کی آبادی 7 فی صد بنتی ہے
یوں کہا جاسکتا ہے کہ 100 مسلمانوں کو 7 یہودی حصے میں آتے ہیں
اسکے باوجود ہمارے مسلمان اتنے کمزور ہوچکے ہیں کہ صرف بدعاؤں اور مذمت سے کام چلا رہے ہیں
اگر 313 کا ایمان نہ ہوتو 57 ممالک کا اتحاد بھی کچھ نہیں کرسکتا۔😢😢😢💔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jobs and News Info posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share