27/11/2023
یہ پوسٹ وائرل ہو چکی ہے ،اس حوالے سے طالبات اور اساتذہ سے معلومات درکار ہیں اگر آپ اس کالج میں ہیں تو اس خبر کی تفصیل حاصل کر کے شئیر کریں ۔
*💥 کراچی الرٹ :-*
*توجہ نظر نگراں وزیر اعلی سندھ صاحب*
*نگراں خاتون وزیر تعلیم سندھ*
*اور سیکرٹری کالجز*
*کیا آپ لوگ ایک گرلز کالج میں "سانحہ بہاولپور یونیورسٹی" کے منتظر ہیں ۔۔؟؟*
*انکشاف ہوا ہے کہ شہر کے معروف "کالج خاتون پاکستان" میں طالبات کے لیئے بنائے گئی ایک عمارت میں ڈائریکٹر کالجز کراچی سلیمان سیال نے رہائش اختیار کرلی ہے*
*ساتھ ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کراچی شہباز علی شاہانی اور ڈپٹی سیکرٹری راشد احمد کھوسو کو بھی ایک ایک حصہ الاٹ کر دیا گیا ہے ۔۔*
*خاتون پاکستان کالج کراچی میں 2 ہزار سے ذائد طالبات زیر تعلیم ہیں جس میں ڈگری کلاس کی طالبات بھی شامل ہیں ایسے میں کالج کے بیچوں بیچ مرد افسران کی رہائش معنی خیز و بہت بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ۔*
*ذاتی رہائش _ مہمانوں کا آنا جانا _ بند کمرہ _ بیڈ + LCD + AC گویا مطلب آگے بہت کچھ سوچ کر رونگھٹے کانپ اٹھتے ہیں ۔*
*❓ سوال یہ ہے کہ کیا قانونی طور پر ان افسران کی پوسٹ میں رہائش کی فراہمی کی مراعات شامل ہیں ،*
*اگر ایسا ہے تو باقی افسران کو یہ مراعات کیوں نہیں ۔۔؟*
*دوسری بات کیا یہ ضروری ہے کہ گرلز کالج میں ہی رہائش دی جائے ۔؟*
*گرلز کالج بہت حساس نوعیت رکھتے ہیں ۔۔*
*یہی وجہ ہے کہ نگراں وزیر اعلی سندھ مقبول باقر صاحب نے ایک گرلز کالج کے دورے میں باتھ روم میں صرف کنڈی نہ ہونے پر ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور پرنسپل کو معطل کر دیا تھا ۔*
*تو کیا نگراں وزیر اعلی اب اس بات کا نوٹس نہیں لیں گے ۔۔؟*
*کہ ان مرد لاڈلے افسران جن کی تنخواہیں لاکھوں میں _ دو دو سرکاری گاڑیاں _ فری کا پیٹرول لینے والوں کو گرلز کالج کے بیچوں بیچ رہائش فراہم کرکے کس طرح بچیوں کی عزت و عصمت کو داؤ پر لگایا جارہا ہے ۔۔*
*کالج کی طالبات اور خواتین اسٹاف میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے*
*اس حوالے سے کالج کی پرنسپل کو بھی کٹہرے میں لانا چاہئے*
*کہ انہوں نے طالبات کے لیئے بنائے گئی عمارت میں مرد افسران کو رہائش کی پرمیشن کیوں کر دی ۔۔؟؟*
*اس صورت حال کے تناظر میں نگران وزیر اعلی سندھ صاحب آپ کو فوری نوٹس و ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔۔*
*اس پوسٹ کو اگے زیادہ سے زیادہ اپنے تمام گروپس اور فیس بک میں شیئر کریں ،*
*تاکہ مقبول باقر صاحب تک یہ اہم مسئلہ پہنچے اللہ پاک تمام بہن بیٹوں کی حفاظت فرمائے ۔۔*
*"آمین یارب العالمین"*