Sports of Sarria

  • Home
  • Sports of Sarria

Sports of Sarria www.facebook.com sarria ki sports ki makaml info

30/06/2024
30/06/2024

ایک تو مہنگائی نے عوام کا بیڑہ غرق کر دیا ہیں۔ اوپر سے بجلی کی بلوں میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار شروع ہے ☹️



12/06/2021

فائنل میچ
والی بال ٹورنامنٹ سریعہ۔4 جون 2021
مہمان خصوصی کی آمد

گمنام ہیروسید شجاعت مظفر صاحب آف سرسالہ گجرات پاکستان۔یہ ہمارے علاقے کا وہ اعزاز ہیں جس سے ہم بے خبر ہیں۔یہ پاکستان کی  ...
07/04/2021

گمنام ہیرو
سید شجاعت مظفر صاحب آف سرسالہ گجرات پاکستان۔
یہ ہمارے علاقے کا وہ اعزاز ہیں جس سے ہم بے خبر ہیں۔
یہ پاکستان کی نیشنل ڈیس ایبل کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔انہوں نے اپنےانٹرنیشنل کیریئر کا آغاز مارچ 2012 میں کیا جب افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔جس میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے اس میں سید شجاعت مظفر صاحب نے بہترین گیند بازی کی اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔فائنل تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی انٹرنیشنل پلیر جنید خان اور امریکن ایمبیسڈر تھے۔
اس کے بعد جولائی 2012 میں جب پاکستان کی ٹیم انڈیا کا دورہ کرنے گی تو سید شجاعت مظفر صاحب بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔یہ دورہ تین ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹونٹی میچ پر مشتمل تھا۔ٹیم دہلی سے ہوتی ہوئی فریدہ آباد پہنچی اور فریدہ آباد کے انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں تین ون ڈے میچز کھیلے۔پاکستان نے یہ ون ڈے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی اس سیریز میں سید شجاعت مظفر نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔یہ تینوں میچ ڈی ڈی سپورٹس انڈیا پر لائیو دیکھاے گے۔
ٹی ٹونٹی میچ ستیوک درشن کے سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں سید شجاعت مظفر نے اپنی لائف کی سب سے یادگار پرفارمنس دی۔انہوں نے اپنے مقررہ چار اوورز میں صرف13 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کر پاکستان کی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔
سید شجاعت مظفر صاحب نا صرف ٹی ٹونٹی میچ کے مین آف دی میچ قرار پاے بلکہ وہ ون ڈے سیریز کے مین اف دی سیریز بھی رہے۔
سن 2012 دسمبر میں انڈیا کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا جس میں سید شجاعت مظفر نے چار اوورز کے سپیل میں صرف 20 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کر کہ پاکستان کو میچ جیتوایا اور میچ کے بیسٹ پلئیر کا ایوراڈ بھی حاصل کیا۔ اس کے بعد دسمبر 2013 میں پاکستان کی ٹیم نے ڈیس ایبل ڈے پر انڈیا کا دورہ کیا اور یوراج سنکھ کے شہر گڑ گاوں میں ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا۔اس میچ کے مہمانِ خصوصی یوراج سنکھ کے کوچ تھے۔بد قسمتی پاکستان کی ٹیم وہ میچ ہار گئی ۔
اس کے بعد سید شجاعت مظفر کی محکمہ ایجوکیشن میں بطور ٹیچر جاب ہو گی۔اور جاب میں مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سید شجاعت صاحب ٹیم کوچ طاہر صاحب اور عرفان خٹک صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ان کی بہت سپورٹ کی۔اج کل سید شجاعت مظفر صاحب گورنمنٹ ہائی سکول سریعہ میں بطور ٹیچر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور سریعہ لائنز کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی ہیں۔

کلر کرکٹ لیگ کوٹلہفائنل جیت لیا ہماری ٹیم اے بی ایس کلب(عزیز بھٹی شہید کلب)نے ایورشائن سے جیت لیا۔3-4-21
05/04/2021

کلر کرکٹ لیگ کوٹلہ
فائنل جیت لیا ہماری ٹیم اے بی ایس کلب(عزیز بھٹی شہید کلب)نے ایورشائن سے جیت لیا۔
3-4-21

سریعہ قلندرز  سریعہ کنگز سے میچ جیتنے کے بعد۔۔۔بیسٹ پلئیر اف دی میچ شانی5-4-21
05/04/2021

سریعہ قلندرز سریعہ کنگز سے میچ جیتنے کے بعد۔۔۔بیسٹ پلئیر اف دی میچ شانی
5-4-21

05/04/2021

فخر سریعہ راجہ نومی لیفٹی نے اج پنج گراں فرینڈز لیگ کے سیمی فائنل میں صبور سلطان کی طرف سے کھیلتے ہوے کمال کی بیٹنگ کی۔۔اللہ مزید عزت دے آمین

14 مارچ 2021کوٹلہ سٹیڈیم
18/03/2021

14 مارچ 2021
کوٹلہ سٹیڈیم

گہیال ٹیم اور سریعہ لائنز ایک ساتھ18 مارچ 2021
18/03/2021

گہیال ٹیم اور سریعہ لائنز ایک ساتھ
18 مارچ 2021

16/01/2021

کوٹلہ سٹیڈیم
ہرڈ بال لیگ کواٹرفائنل
عزیز بھٹی شہید کلب کوٹلہ بمقابلہ بنیاں کلب
رضوان بیٹنگ فرام عزیز بھٹی شہید کلب
عزیز بھٹی کلب نے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
16_1_21

سریعہ لائنز بمقابلہ بھگوالسریعہ لائنز نے میچ ماشااللہ 146 رنز  سے جیت لیا.مین آف دی میچ: بوم بوم سرمبشر(31 بالز پر 87 رن...
08/01/2021

سریعہ لائنز بمقابلہ بھگوال
سریعہ لائنز نے میچ ماشااللہ 146 رنز سے جیت لیا.
مین آف دی میچ: بوم بوم سرمبشر(31 بالز پر 87 رنز۔ 12چھکے )
میچ ڈیٹیل:
سریعہ لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نومی اور رضوان نے اوپنگ کی ۔تین اور میں 48 کے مجموعی سکور پر رضوان بیس رنز بنا کر اوٹ ہو گیا۔اس کے بعد کامران چھوتے اوور میں1 رنز بنا کر اور ان فارم نومی لیفٹی ساتویں اوور میں 27 رنز بنا کر اوٹ ہو گیا۔سریعہ لائنز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا چکی تھی۔رن ریٹ تو اچھا تھا پر تین وکٹیں گر چکی تھی۔سریعہ لائنز کو بڑا جھٹکا تو اس وقت لگا جب بگ ہٹر راجہ فہد بھی ساتویں ہی اور میں بغیر کوئی رن بناے اوٹ ہو گیا۔سات اوور میں 73 رنز پر چار اوٹ۔۔سریعہ لائن کو شکست کا سایہ نظر انے لگا تھا۔پولین میں بیٹھے سب پلئیرز بہت پرشان تھے۔ٹیم کیپٹن کامران الحق کے چہرے پر مایوسی کے بادل چھاے ہوے تھے اور وہ بہت پریشان تھے۔ اب سریعہ لائنز کی سب امیدیں سر مبشر اور عزیر پر تھی جو کریز پر موجود تھے۔سر مبشر آے اور اتے ہی مخالف ٹیم پر ہاوی ہو گے۔67 میٹر کی لمبی بونڈری جیسے کوئی معنی ہی نہیں رکھتی تھی ان کے سامنے۔ انہوں نے لمبے لمبے سکس کی برسات شروع کر دی۔عزیر نے بھی زمہ داری سے ان کا ساتھ نبھایا۔سولھویں اوور میں مجموعی سکور 185 پر سر مبشر کا بونڈری پر بہت شاندار کیچ پکڑ لیا گیا اور سر مبشر ایک دفعہ فر سینچری سے مرحوم رہ گے۔سر مبشر نے 31 بالز پر 87 رنز بناے جس میں بارہ چھکے شامل تھے۔عزیر اور سر مبشر کے درمیان 112 رنز کی پارٹنرشپ ہوِی۔اس کے بعد سریعہ لائنز عزیر کے39 رنز اور شانی کے 22 رنز کی مدد سے بیس اوورز میں 229 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو گی۔
اسکے بعد جمعہ کا وقفہ ہوا اور سب پلئیرز نے جمعہ کی نماز مسجد میں ادا کی۔ساتھ ہی مہمان ٹیم کو ریفریشمنٹ بھی کروا دی گی۔
بھگوال ٹیم کی بیٹنگ لائن لمبی اور مضبوط تھی۔بہت سے نامور بلے باز ان کی ٹیم میں شامل تھے۔اس لیے سریعہ لائنز کو میچ جیتنے کے لیے بہت محنت کی ضرورت تھی۔
بھگوال نے اننگ کا سٹارٹ کیا تو فہد اور سر مبشر نے بہت اچھی بالنگ کی پہلے چار اوور میں 36 رنز کے عوض ایک قیمتی وکٹ بھی اڑا دی۔۔میچ کا پاسا تب پلٹا جب پانچویں اوور میں شانی نے سیٹ اوپنر بیٹسمین کو اور فہد نے چھٹے اوور میں بھگوال ٹیم کے کیپٹن کو اوٹ کر دیا۔چھے اوورز میں46 رنز پرتین اوٹ ہو چکے تھے۔اس کے بعد رضوان کامران رضا اور منگو نے مل کر سولھویں اوور میں بھگوال کی ال ٹیم کو 82 رنز پر اوٹ کر دیا۔کامران نے 3 ۔رضا نے 2۔ فہد' سر مبشر اور رضوان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سریعہ لائنز کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد۔

سریعہ لائنز بمقابلہ ساکہ(Saka)سریعہ لائنز نے ماشاللہ میچ 189 رنز سے جیت لیا۔مین اف دی میچ: بوم بوم سر مبشر(24 بالز پے 88...
07/01/2021

سریعہ لائنز بمقابلہ ساکہ(Saka)
سریعہ لائنز نے ماشاللہ میچ 189 رنز سے جیت لیا۔
مین اف دی میچ: بوم بوم سر مبشر(24 بالز پے 88 رنز ۔۔13 چھکے)
میچ ڈیٹیل:
سریعہ لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
نومی اور رضوان نے اوپنگ کی۔گراونڈ کا سائز چھوٹا تھا۔رضوان کا پہلی بال پر ہی آسان کیچ ڈراپ ہو گیا جو ساکہ ٹیم کو کافی مہنگا ثابت ہوا۔رضوان نے پہلے تین اوور میں مجموعی سکور 54 تک پہنچا دیا اور خود تیسرے اور کی لاسٹ بال پر 46 رنز بنا کر آوٹ ہو گیا۔اس کے بعد فہد الحسن کریز پر آے اور اپنی کلاس شو کی۔وکٹ گرنے کے باوجود رنز کی رفتار کو سلو نا ہونے دیا۔فہدالحسن اور نومی نے 153 رنز کی پرٹنرشپ کی۔فہد الحسن تیرھویں اور میں 202 کے مجموعی سکور پر 68 رنز بنا کر آوٹ ہو گے۔اسی اور کی لاسٹ بال پر نومی بھی شاندار 82 رنز بنا کر آوٹ ہو گیا۔بدقسمتی سے اس دفعہ وہ سینچری سکور نا کر سکا۔۔13 اوور میں سکور 224 ہو چکا تھا اور کریز پر سریعہ لائنز کے دو بڑے پلیرز فہد راجہ اور بوم بوم سر مبشر موجود تھے۔۔دونوں نے چھکوں کی برسات کر دی اور شائقین کو میچ کا مزہ دے دیا۔لاسٹ سات اوورز میں دونوں نے 161 رنز بنا دیے۔فہد نے 18 بالز پر 61 رنز بناے جبکہ بوم بوم سر مبشر نے صرف 24 بالز پر 88 رنز بناے۔اور ساکہ کو سامنے بیس اوورز میں ایک پہاڑ ٹوٹل 386 رنز رکھ دیا۔جو کہ سریعہ لائنز کی ہسٹری کا اب تک کا ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ سکور ہے۔
ساکہ نے بیٹنگ سٹارٹ کی تو دونوں اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا۔فہد اور سر مبشر کے خلاف اچھی بیٹنگ کی اور ابتدائی 3 اورز میں65 رنزبنا لیے۔صورت حال نازک تھی تو سریعہ ٹیم کے کیپٹن راجہ کامران نے بالنگ میں جلدی تبدیلی کر لی۔اور شانی کو بالنگ پر لایا۔ شانی جسے سریعہ ہارڈبال کی ہسٹری میں مین اف کرائسس کے نام سے پہچانا جاتا ہے جس نے درجنوں دفعہ بہت مشکل بالنگ کنڈیشنز میں اپنے یارکرز اور سلو بالز کی مکسنگ سے میچ کا پاسا پلٹا ہے۔شانی نے اچھا اوور کیا اور سیٹ بیٹسمین کو آوٹ بھی کر دیا۔ شانی کے ساتھ رضوان کو بالنگ پر لایا گیا۔ رضوان نے بھی اچھے یارکرز کیے۔ رضوان اور شانی نے اٹھ اورز کا سپیل کیا جس میں رنز بنانے کی رفتار کو آہستہ کر دیا۔شانی اور رضوان نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔گیارہ اوورز میں ساکہ ٹیم کا سکور چار وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز تھا۔اس کے بعد سپن اٹیک کامران اور عامر آے ۔دونوں نے تین تین وکٹیں حاصل کی۔اس طرح ساکہ کی آل ٹیم سولھویں اوور میں 196 رنز پر آوٹ ہو گی۔
سریعہ لائنز کو اس شاندار کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو۔

سریعہ بمقابلہ گہیالسریعہ لائنز نے میچ95 رنز سے جیت لیا ۔ماشااللہمین اف دی میچ: نومی لیفٹی(115 رنز اور 4 وکٹیں)میچ ڈیٹیل:...
04/01/2021

سریعہ بمقابلہ گہیال
سریعہ لائنز نے میچ95 رنز سے جیت لیا ۔ماشااللہ
مین اف دی میچ: نومی لیفٹی(115 رنز اور 4 وکٹیں)
میچ ڈیٹیل:
سریعہ لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اور بیس اورز میں 271 کا ٹارگٹ دیا۔آج کے میچ کی خاص بات راجہ نومی لیفٹی کی سینچری ہے۔نومی نے 115 رنز سکور کیے۔نومی نے نا صرف اچھی بیٹنگ کی بلکہ بالنگ میں بھی کمال کر دیکھایا۔اپنے 2 اورز میں صرف 9 رنز دے کر چار وکٹیں بھی حاصل کی۔اس کے علاوہ ٹیم کیپٹن راجہ کامران نے بھی سپین بالنگ کا خوب جادو چمکایا اور 3 وکٹیں حاصل کی اور گہیال کی ال ٹیم کو 175 رنز پر آوٹ کر دیا۔۔پورے میچ میں نومی لیفٹی ون مین شو رہا۔۔نومی کی اس سیزن میں لگاتار اچھی پرفارمنس جا رہی ہے۔اللہ بھائی کو مزید عزت دے اور اسی طرح اچھے کھیل سے سریعہ لائنز کا نام روشن کرتا رہے۔آمین۔
سریعہ لائنز کو اس شاندار کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو۔

سریعہ لائنز بمقابلہ کریالہ کلب(سرائےعالمگیر)ماشااللہ سریعہ لائنز نے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔مین اف دی میچ:سر مبشر(4 وکٹیں...
02/01/2021

سریعہ لائنز بمقابلہ کریالہ کلب(سرائےعالمگیر)
ماشااللہ سریعہ لائنز نے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔
مین اف دی میچ:سر مبشر(4 وکٹیں)
میچ ڈیٹیل:
کریالہ کلب سرائے عالمگیر ایک مظبوط کلب ہے۔کریالہ نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اوپنگ جوڑی نے اتے ہی پہلے3اورز میں 37 رنز بنا لیے۔ان کا ارادہ ایک بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنا تھا۔پر ان کا سامنا تھا ہارڈ بال کے 2 ٹاپ کلاس پیسرز سے۔چھوتھے اور میں سر مبشر نے دونوں اوپنرز کو اوٹ کر دیا اور رنز بنانے کی رفتار سلو ہو گئی۔چھٹے اوور میں سر مبشر نے ایک اور وکٹ حاصل کر لی اور کریالہ ٹیم فل پریشر میں آچکی تھی۔چھے اور میں 54رنزکےٹوٹل پر تین پلیرز اوٹ تھے۔اس کے بعد رضوان۔نبیل بٹ نے پیس بالنگ کے ساتھ اور کامران الحق نے سپین بالنگ کے ساتھ اٹیک کیا اور کریالہ ٹیم بیس اورز میں صرف 149 رنز بنا سکی۔سریعہ کی طرف سے سر مبشر نے 4' کامران' نبیل اور رضوان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سریعہ کی طرف سے نومی اور رضوان نے اوپنگ کی اور ابتدائی 5 اورز میں ہی 60 رنز بنا دیے۔نومی راجہ اوٹ کلاس کھیل رہا تھا۔پانچویں اور کی لاسٹ بال پر رضوان 17 رنز بنا کر آوٹ ہو گیا۔اس کے بعد کامران الحق بیٹنگ پر اے اور کلاسیکل شارٹس کی مدد سے نومی کے ساتھ مل کر78 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ کی۔نومی تیرھویں اوور میں صرف42بالز پر 77 رنز بنا کر اوٹ ہوگے۔نومی کی یہ ایک یادگار اننگ تھی۔ایک سٹرانگ بالنگ اٹیک کے خلاف کمال کی بیٹنگ کی۔اس کے بعد رضا اور کامران نےچودویں اوور میں میچ فنش کر دیا۔کامران نے39رنز ناٹ آوٹ کیے۔
سریعہ لائنز کو اس شاندار کامیابی ہر مبارک باد۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sports of Sarria posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share