Lower Dir Khyber news

  • Home
  • Lower Dir Khyber news

Lower Dir Khyber news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Lower Dir Khyber news, TV Network, .

لوئر دیر ایم پی اے اور ڈیڈک چیئرمین عبید الرحمن نے جندول پریس کلب کا دورہ کیا اور وہاں صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ...
27/09/2024

لوئر دیر ایم پی اے اور ڈیڈک چیئرمین عبید الرحمن نے جندول پریس کلب کا دورہ کیا اور وہاں صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جندول پریس کلب کے صدر وحید خان تاجک، جنرل سیکرٹری نورزمان موسیٰ خیل، امجد علی، شعیب ہادی، میاں محمد رشید اور دیگر بھی موجود تھے۔
ایم پی اے عبید الرحمن نے کہا کہ ہسپتال ثمر باغ میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ خیبر پختونخوا کی تمام صحافتی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تمام اداروں اور سٹیک ہولڈرز کو اب اس مسئلے کا ایک پرامن اور ثالثی پر مبنی حل نکالنا ہوگا۔
جندول پریس کلب کی منتخب کابینہ نے ایم پی اے عبید الرحمن کے سامنے اپنے مطالبات رکھے اور کہا کہ ہم پر بھی صحافتی تنظیموں کا شدید دباؤ ہے۔ اگر اس مسئلے کا عوامی مفاد کے خاطر جلد از جلد حل نہیں نکلا تو پھر ہمارے پاس FIR کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا۔ایم پی اے عبید الرحمن نے جندول پریس کلب کے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ جلد سے جلد اس مسئلے کا پرامن اور خوشگوار حل نکل آئے گا۔ تب تک آپ تحمل کا مظاہرہ جاری رکھیں اور ایسی باتوں سے اجتناب کریں جو مسئلے کے حل کے بجائے مزید بگڑنے کا خطرہ پیدا کریں۔

سنٸیر صحافی وحید تاجک پر غنڈہ گردی کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔منجانب۔ڈسٹرکٹ پریس کلب دیر بالا
21/09/2024

سنٸیر صحافی وحید تاجک پر غنڈہ گردی کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔منجانب۔ڈسٹرکٹ پریس کلب دیر بالا

28/07/2024
ملک حاجی گران بادشاہ باجوڑ پولیس ڈی پی او ۔ سجاد خان سے ملاقات
26/07/2024

ملک حاجی گران بادشاہ باجوڑ پولیس ڈی پی او ۔ سجاد خان سے ملاقات

ملک  حاجی ملک گران بادشاہ باجوڑ امن جرگے مشران سے خطاب کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔
18/07/2024

ملک حاجی ملک گران بادشاہ باجوڑ امن جرگے مشران سے خطاب کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔

چارسدہ: پولیس کا ضلع بھر میں  انٹرنیشنل منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن، 37 انٹرنیشنل منشیات فروش گرفتار، آئس...
18/07/2024

چارسدہ: پولیس کا ضلع بھر میں انٹرنیشنل منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن، 37 انٹرنیشنل منشیات فروش گرفتار، آئس اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ،

چارسدہ: آپریشن کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد کی قیادت میں کیا گیا، آپریشن میں ایس پی انویسٹیگیشن چارسدہ احسان شاہ خان ، سرکل ایس ڈی پی او،ز، ایس ایچ اوز، لیڈی پولیس اور دیگر پولیس نفری نے حصہ لیا ،

چارسدہ: آپریشن کے دوران 37 انٹرنیشنل منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے34 کلو904گرام ائس،ایک ایل ایم جی،10 کلاشنکوف ،3شارٹ گن، 10 پستول، 6رائفل اور 709عدد کارتوس مختلف بور کے برامد،

چارسدہ: ملزمان کے خلاف اسلحہ اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،

چارسدہ: نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے، منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، منشیات فروشوں نوجوان نسل کے روشن مستقبل اور والدین کی سنہرے خوابوں کے قاتل ہیں، جن کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد

ایم این اے محمد بشیر خان اور ایم پی اے عبید الرحمان سمیت دیگر ممبران اسمبلی کی کوششیں رنگ لے ائیں۔وزیر اعلی سے ملاقات۔خی...
31/05/2024

ایم این اے محمد بشیر خان اور ایم پی اے عبید الرحمان سمیت دیگر ممبران اسمبلی کی کوششیں رنگ لے ائیں۔
وزیر اعلی سے ملاقات۔
خیبر پختواہ وزیر اعلی نے دیر یونیورسٹی کو اے ڈی پی میں شامل کرنے شامل کرنے پر اتفاق

پشاور: رکن قومی اسمبلی سید محبوب شاہ, صوبائی اسمبلی ہمایون خان, تحصیل چئیرمین سید فیروز شاہ کا دیر لوئر, دیر اپر پارلیمن...
23/05/2024

پشاور: رکن قومی اسمبلی سید محبوب شاہ, صوبائی اسمبلی ہمایون خان, تحصیل چئیرمین سید فیروز شاہ کا دیر لوئر, دیر اپر پارلیمنٹرین کے ہمراہ دیر موٹر وے کے حوالےسے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل خان سے ملاقات ۔

ملاقات میں دیر موٹر وے اور دیگر زیر تعمیر سڑکوں کے حوالےسے ممبران اسمبلی کو تفصیلی بریفننگ دی گئ۔

دیر موٹر وے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انشاء اللہ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ سید محبوب شاہ

 منڈہ دیر لوئر کا عیان خان ولد شاہد صاحب گزشتہ تین دنوں سے  #لاپتہ ہے گھر والے بہت پریشان ہے۔ اگر کسی کو کوئی معلومات ہو...
28/04/2024


منڈہ دیر لوئر کا عیان خان ولد شاہد صاحب گزشتہ تین دنوں سے #لاپتہ ہے گھر والے بہت پریشان ہے۔ اگر کسی کو کوئی معلومات ہو تو دئے گئے نمبر پر رابطہ کریں. پوسٹ کو آگے شیئر کرکے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
0301-5906020
0302-8527027

لوئر دیر آنے والی 37 سالہ سعودی خاتون کو غیر ملکی ویب سائٹ سٹوری کے مطابق کراچی بازیاب کرایا لیا گیا , لیکن یہ سمجھ نہیں...
24/04/2024

لوئر دیر آنے والی 37 سالہ سعودی خاتون کو غیر ملکی ویب سائٹ سٹوری کے مطابق کراچی بازیاب کرایا لیا گیا , لیکن یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کس طرح اغواء کا کیس بنتا ہے کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی مرضی سے آئی تھی جسے لڑکے کے والدین واپس بھیجوادیاتھا اور رمضان کے آخری عشرے میں دوبارہ آئی تھی,, خدارا ایسا بھی نہ کرے کس طرح سعودی عرب سے اغواء کرکے لائی گئی ,,سوال تو بنتا ہے ۔ مرضی کو اغواء کا نام دینا دباؤ ہوسکتا ہے۔

حاجی لعل بادشاہ شیخ کے حجرے میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں فلاحی تنظیم میاں کلی کی مشران حاجی عابدخان ۔ہاشم خان عرف...
24/04/2024

حاجی لعل بادشاہ شیخ کے حجرے میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں فلاحی تنظیم میاں کلی کی مشران حاجی عابدخان ۔ہاشم خان عرف ماما جی ۔ محمدنعیم خان نے شرکت کی۔ عوام کی فلاح و بہود کےلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس کا مقصد غریب اور نادار لوگوں کی ساتھ امداد کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے فلاحی تنظیم میاں کلے کو مزید وسعت دینے کےلئے بھی سوچا گیا۔ مشران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقے میں بہتر مفاد میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اجلاس میں

09/04/2024

لوئر دیر کے کاروباری شخصت عابد ٹریڈرز کے CEO حاجی عابد اللہ طرف تمام مسلمانوں کو عیدالفطر بہت بہت مبارک ہوں

09/04/2024

باجوڑ: ناواگئی بازار میں فائرنگ ۔ ریسکیو 1122

باجوڑ: حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی۔

کنٹرول روم: اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوۓ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کر دی۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل ہونے پر ڈاکٹروں نے حبیب اللہ ولد عالم خان عمر 18 سال کی وفات کی تصدیق کی۔
زخمیوں کے نام فرید اللہ عمر 8 سال اور خان بہادر عمر 30 سال ہے۔

چیئرمین جندول پریس کلب  کے طرف سے عیدالفطر مبارک ہو
08/04/2024

چیئرمین جندول پریس کلب کے طرف سے عیدالفطر مبارک ہو

لوئر دیر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال ہمراہ شریف اللہ SDFO تیمرگرہ رینج، بہادر زیب خان SHO تھانہ خال نے غیر قا...
15/10/2023

لوئر دیر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال ہمراہ شریف اللہ SDFO تیمرگرہ رینج، بہادر زیب خان SHO تھانہ خال نے غیر قانونی ٹمبر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈنڈہ رباط میں غیر قانونی سلیپران ازقسم کائیل ٹمبر بتعداد 3 ڈاینا لوگوں کی کافی مذاحمت کے بعد تحویل میں لے کر برائے قانونی کاروائی محکمہ جنگلات کے حوالہ کیا ..

جے یو ائی کے قائد مولانا فضل الرحمن پشاور میں مفتی محمود کانفرنس سے مخاطب ہیں
14/10/2023

جے یو ائی کے قائد مولانا فضل الرحمن پشاور میں مفتی محمود کانفرنس سے مخاطب ہیں

ڈسٹرکٹ جیل دیر لوئر کو ہزاروں روپے ادویات فراہم"ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال مجید ﷲ نے ضلعی ذمہ داران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا د...
12/10/2023

ڈسٹرکٹ جیل دیر لوئر کو ہزاروں روپے ادویات فراہم"
ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال مجید ﷲ نے ضلعی ذمہ داران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا,سپرینٹینڈینٹ امین شعیب کے ساتھ ملاقات میں قیدیوں کے مسائل اور ضروریات پر گفتگو کی,الخدمت کی جانب سے قیدیوں کے علاج کیلئے ہزاروں روپےادویات فراہم کئے گئے,سپرینٹنڈنٹ جیل نے الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے مسلسل تعاون ہر شکریہ ادا کیا ..

صوبہ بھر کی طرح ضلع مہمند میں بھی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز۔ فول پروف سیکورٹی کے سخت انتظامات۔ 431 ٹیموں کے ساتھ 1...
05/10/2023

صوبہ بھر کی طرح ضلع مہمند میں بھی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز۔ فول پروف سیکورٹی کے سخت انتظامات۔ 431 ٹیموں کے ساتھ 1508 پولیس نفری تعینات۔

تفصیلات کے مطابق آج سے ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے- اس دوران ڈی ایس پی سرکل دلفراز خان نے علاقہ میچنئ میں داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں اور پولیس سیکیورٹی کی چیکنگ کی۔

دوران چیکنگ ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی کامیاب انعقاد اور پولیو ورکرز کی تحفظ ہمارا اولین ترجیح ہے۔ پولیو سے بچاؤ کی قطرے پلانا ہم سب کی قومی فریضہ ہے

پولیو ورکرز کے تمام ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرکے پرامن ماحول میں مہم جاری ہے۔انسداد پولیو مہم کے پرامن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ دوران ڈیوٹی ہیلمٹ، جیکٹ کے استعمال کرنے پر اور الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

پشاور : چمکنی بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے،فریقین کے درمیان شدید فائرنگ، 3 افراد جاں بحق ۔۔ ذرائع پولیس
05/10/2023

پشاور : چمکنی بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے،
فریقین کے درمیان شدید فائرنگ، 3 افراد جاں بحق ۔۔ ذرائع پولیس

سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمن کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں ضلع بھر سے 27 کھلاڑی شریک ہیں۔ خواتین کھلاڑی ...
05/10/2023

سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمن کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں ضلع بھر سے 27 کھلاڑی شریک ہیں۔ خواتین کھلاڑی اس لیگ کو ایک مثبت آغاز قرار دے رہی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے خواتین کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ ہمارے بچیاں تعلیم، طب اور مسلح افواج کے ساتھ میدان میں قدم جما رہے ہیں۔ کرکٹ کے میدانوں کی حدود سے آگے خواتین کرکٹرز سماجی تبدیلی کی علمبردار بن چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے پلیٹ فارم کو صنفی مساوات، خواتین کے حقوق اور تعلیم جیسے اہم مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ ان کا اثر کھیلوں سے بہت آگے تک پھیلا ہوا ہے جس سے دنیا بھر کی کمیونٹیز اور معاشروں پر مثبت اثر پڑتا ہے جیسا کہ خواتین کی کرکٹ میں تیزی آتی جارہی ہے مستقبل غیر معمولی طور پر امید افزا دکھائی دے رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی حمایت، سرمایہ کاری اور مواقع کے ساتھ خواتین کرکٹرز اور بھی بڑے سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں ان کا سفر ہمیں ہر فرد کے اندر لامحدود صلاحیت اور جنس سے قطع نظر ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔خواتین کی کرکٹ امید اور کامیابی کی ایک کرن کے طور پر کھڑی ہے جو ان ناقابل یقین بلندیوں کو ظاہر کرتی ہے جو ٹیلنٹ، محنت اور عزم کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے جیسا کہ اس اہم پیشرفت کو بھی تسلیم کریں اور ایک ایسے مستقبل کے لیے اپنی حمایت کا عہد کریں جہاں کھیلوں میں خواتین کو منایا جائے ان کا احترام کیا جائے اور انہیں چمکنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا میچ، مینگورہ الیون کرکٹ ٹیم نے کبل الیون ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات رنز سے ہرا دیا۔ کبل الیون ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔مینگورہ الیون کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 129 رنز بنائے جس میں مناہل نے 76 جبکہ مہویش نے 28 رنز بنائے جواب میں کبل الیون کے ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور 96 رنز بنائے لیکن اپنے ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے اسی طرح مینگورہ الیون ٹیم نے کبل ٹیم کو سات رنز سے ہرا کر میچ جیت لیا۔ڈپٹی کمشنر سوات کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بابوزی لقمان خان، اسسٹنٹ کمشنر کبل جنید خان، تائیکوانڈو انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ عائشہ آیاز اور دیگر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، سرٹیفیکیس اور نقد انعامات تقسیم کئیں۔آخر میں میچ کے آرگنائزر آیاز نائیک نے ضلعی انتظامیہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اسی طرح سپورٹس کو پراون چڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اور کھلاڑیوں کو مزید مواقع فراہم کریں گے۔

چکدرہ بازار کے آگ واقعہ سے متاثرہ دکانداروں کا گورنر غلام علی سے ملاقات ، نمائندہ وفد نے ادینزی اصلاحی جرگہ کے صدر خواجہ...
03/10/2023

چکدرہ بازار کے آگ واقعہ سے متاثرہ دکانداروں کا گورنر غلام علی سے ملاقات ، نمائندہ وفد نے ادینزی اصلاحی جرگہ کے صدر خواجہ فیض الغفور کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی سے آج گونر ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں نقصانات کی رپورٹ پیش کی ، گورنر نے متاثرہ دکانداروں کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، وفد میں علی بادشاہ ، عنایت اللہ صافی ، ارشد علی ، کشور علی ، بلال ، اکرام صافی ، کاشف ، خلیل الرحمن اور فضل اکبر شامل رہیں ۔

سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنداپور کا عوامی مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کے لئے تھانہ فتحپور میں  کھلی کچہری کا ا...
30/09/2023

سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنداپور کا عوامی مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کے لئے تھانہ فتحپور میں کھلی کچہری کا انعقاد

اولس پولیس کا مل کر عہد اور جیو کا نعرہ۔

منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کا معاشرے سے قلع قمع کرنے کے لئے پولیس اور عوام متحد۔

عوام الناس برے کو برا کہیں اُ ن کا صفایا کرنا ہمارا کام ہے۔

منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی کرنا ،ان سے نفرت کرنا اپ کا کام اور ان کا معاشرے سے صفایا کرنا پولیس کا کام ہے۔ڈی پی او سوات

ہمیں انسان سے نہیں جرم سے نفرت ہے۔

سوات: منشیات فروش اس قبیح دھندے سے باز اجائیں،توبہ تائب ہوجائے اور اپنے ذرائع معاش دکھا کر ایک معزز شہری کیطرح ذندگی بسر کریں۔ڈی پی او سوات

رجسٹرڈ منشیات فروشوں جو کہ بار بار گرفتار ہوئیں پھر وہ چھوٹ گئے ان کے تصویریں تھانوں اور بازاروں میں اویزاں کی جائیگی۔ تاکہ وہ لوگوں میں قابل نفرت بنے۔

سوات: شریف عوام عادی جرائم پیشہ افراد کے ضمانتوں سے گریز کریں اور ٹاوٹیزم کا تھانوں سے خاتمہ کیا جائیگا۔ڈی پی او سوات

سوات:عوام جرائم پیشہ افراد کے ضمانتوں سے گریز کریں، ورنہ ضمانت کرنے والوں کے نام بھی اویزاں کیے جائینگے۔ڈی پی او سوات

سوات () عوام الناس کے مسئلے مسائل سننے اور ان مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ڈی پی او سوات کے خصوصی احکامات پر تھانہ فتحپور میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے ہمراہ ایس پی اپر سوات محمد زمان خان ، ڈی ایس پی سر کل خوازہ خیلہ سید احمد خان سمیت دیگر پولیس افسران اور عوامی نمائندگان اور معززین علاقہ، علمائے کرام اورمیڈیا نمائندگان سمیت عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنداپور نے علاقہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام الناس کے مسئلے مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔ خاص کر وہ مسائل جو مجھ تک براہ راست نہیں پہنچ سکتے۔ عوام الناس کے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے فوری طور پر اس کے حل کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اُٹھانے کے ساتھ ساتھ عوام الناس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان آپس میں حائل فاصلوں کو ختم کرکے ایک دوسرے پر اعتماد بحال کرنا ہے۔ڈی پی او سوات نے شکایات اور تجاویز کو سن کر موقعہ پر حل کرنے احکامات جاری کیے اور چند دارخوستوں پر متعلقہ پولیس افسران کوفوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری کئے۔
اس موقع پرانہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پولیس کے دست راست بن کر ہی معاشرے میں امن قائم ہو سکتا ہے عوام کے تعاون کے بغیر امن وامان کی فضاء قائم رکھنا مشکل ہے، بحثیت مشران علاقہ آپ کافرض بنتا ہے کہ علاقہ میں جو بھی غیر قانونی سرگرمیاں رونما ہوتی ہے تدارک کے لئے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیکر اپنے اردگرد کے ماحول کو اپنے آنے والی نسلوں کے لئے پر امن اور محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تمام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی کرنا، ان سے نفرت کرنا اپ لوگوں کا کام ہے اور ان موت کے سوداگروں کا معاشرے سے صفایا کرنا پولیس کا کام ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں انسان سے نہیں جرم سے نفرت ہے ، منشیات فروش اس قبیح دھندے سے باز اجائیں، توبہ تائب ہوجائے اور اپنے ذرائع معاش دکھا کر ایک معزز شہری کیطرح ذندگی بسر کریں ۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ وہ رجسٹرڈ منشیات فروش جو کہ بار بار گرفتار ہوئیں اور پھر ضمانت پر چھوٹ گئے اور اپنے اس قبیح دھندے سے باز نہ آئیں توان کے تصویریں تھانوں اور بازاروں میں اویزاں کی جائیگی۔ تاکہ وہ لوگوں میں قابل نفرت بنے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ضمانتوں سے گریز کریں، ورنہ ضمانت کرنے والوں کے نام بھی تھانوں اور بازاروں میں اویزاں کیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس اور پولیس کے باہمی تعاون سے ضلع سوات کو امن وامان کا گہواربنایا جائے گا۔ آپ لوگ پولیس کی دست وبازو ہیں، آپ سب مل کر جرائم کے سدباب کے حوالے سے پولیس کے ساتھ آپنا مکمل تعاون کریں۔
کچہری میں موجود مشران اور اہلیان فتحپور نے سوات پولیس کی جرائم کے خلاف کارروائیوں اور اقدامات کو سراہا اور پولیس کے ساتھ ہر فورم پر بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

موجودہ حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان (PSP) کا مختلف گاردات/ بازاروں کا اچانک ملاحظہ۔باجوڑ۔ حالات کے...
29/09/2023

موجودہ حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان (PSP) کا مختلف گاردات/ بازاروں کا اچانک ملاحظہ۔

باجوڑ۔ حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے اج پھاٹک بازار، عنایت کلے بازار اور سول کالونی کے اردگرد مختلف پولیس گاردات کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا۔ سیکیورٹی پر معمور پولیس جوانوں کیساتھ موجود دستیاب وسائل اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر ضروریات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں موجودہ حالات کے پیش نظر مناسب ہدایات جاری کی۔ بازاروں اور گاردات میں تعینات پولیس جوانوں کو سیفٹی فرسٹ کے اصولوں پر کاربند رہنا، ہلمٹ جیکٹ اور دیگر حفاظتی سازوسامان کے استعمال کو یقینی بنانے اور سیکیورٹیSOPs پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایت جاری کی اور کہا کہ دوران ڈیوٹی ہمہ وقت چوکس رہے اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھا جائے تاکہ سماج دشمن عناصر کے ناپاک مقاصد کو ناکام بنایا جا سکے۔

اپر سوات یہ منظر ہے  مین گبین جبہ سڑک کی جو اس سڑک پر ایک بدنما داغ بن چکا ہے۔ مٹہ تحصیل کے  ویلج کونسل دارمئی میں یہ گن...
29/09/2023

اپر سوات
یہ منظر ہے مین گبین جبہ سڑک کی جو اس سڑک پر ایک بدنما داغ بن چکا ہے۔
مٹہ تحصیل کے ویلج کونسل دارمئی میں یہ گندہ پانی مین سڑک پر بہہ رہا ہے جو پیدل انے جانے والے لوگوں اور بالخصوص طلباءوطلبات اور خواتین کیلئے درد سر بن چکا ہے۔عرصہ دراز سے یہ گندہ پانی بہہ رہا ہے مگر نہ صرف ذمہ دار خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں بلکہ مقامی سیاسی رہنما سیاسی سرگرمیوں کو ترغیب دے کر مقامی مسائل کو مکمل نظر اندازکررہے ہیں۔ مقامی لوگوں نےذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ اس مقام پر بڑا کلوٹ بنادیا جائیں تاکہ مزکورہ سڑک پر گندہ پانی کا گرزنا بند ہوسکیں اور امدورفت میں لوگوں کو مشکلات کا سامنابھی نہ ہو۔
یاد رہے ٹی ایم اے مٹہ کے اہلکاروں نے متعدد بار اس مزکورہ بند کلوٹ سے کچرا اٹھا چکے ہیں مگر اس کا مستقل حل بڑا کلوٹ بنانا ہے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lower Dir Khyber news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share