Chaman such news 6

  • Home
  • Chaman such news 6

Chaman such news 6 نیوزچمن

07/11/2024

چمن کثیر ابادی پر مشتمل محلہ حاجی دوست محمد میں سرکاری ٹیوب ویل کی ٹرانسفارمر واپڈا حکام کی جانب سے منقطع کرنے کی دو ماہ گزرنے کے باوجود تاحال سرکاری ٹیوب ویل کی ٹرانسفارمر بحال نہیں کیا گیا علاقہ مکین بوند بوند پانی کو ترسنے لگے علاقہ مکین نے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے --ڈی پی او شیر یارشہر کے کاروباری مراکزوں میں پیٹرولینگ گشت مقر...
14/10/2024

شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے --ڈی پی او شیر یار

شہر کے کاروباری مراکزوں میں پیٹرولینگ گشت مقرر کیا جائے -- چیرمین حبیب اللہ اچکزئی

چمن (نامہ نگار: حبیب اللہ اچکزئی)
مرکزی انجمن تاجران و دکانداران کے ضلعی چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی کی قیادت میں ایک وفد نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او شیر یار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں سٹی صدر صابر خان اچکزئی، سٹی جنرل سیکریٹری حاجی لطیف خان اچکزئی، قبائلی رہنما ملک عین الدین اچکزئی، حاجی خلیل درانی، حاجی حسن، ایاز احمد، حیات اللہ، سرور خان اور دیگر شامل تھے وفد نے ڈی پی او شیر یار کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور شہر کے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ تاجروں نے بتایا کہ بے روزگاری اور کاروباری سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے حالات تشویشناک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے شہر کے کاروباری مراکز میں پیٹرولنگ گشت کی ضرورت پر زور دیا اور ٹریفک مسائل کو فوری حل کرنے کی درخواست کی تاجروں کا کہنا تھا کہ غلط اور بے جا پارکنگ کی وجہ سے نہ صرف گاڑیاں چلانا مشکل ہو چکا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران پروفیشنل اور سینئر اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ معزز شہریوں کو بلاوجہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے تاجروں نے ہمیشہ کی طرح انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈی پی او شیر یار نے تاجروں کو یقین دلایا کہ شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری بلا خوف و خطر اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھے اور شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ــ ڈپٹی کمشنر راجہ اطہر عباس چمن (نامہ نگار حبیب ال...
10/10/2024

شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ــ ڈپٹی کمشنر راجہ اطہر عباس

چمن (نامہ نگار حبیب اللہ اچکزئی) مرکزی انجمن تاجران و دکانداران کے ضلعی صدر حاجی عبد الشکور نورزئی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر راجہ اطہر عباس سے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی، حاجی خلیل درانی، سرور خان، حاجی حسن اکا، عبد الغفار، ایاز احمد، نجیب اللہ اور دیگر کابینہ کے ارکان شامل تھے وفد نے ڈپٹی کمشنر کو شہر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت شہر میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حالیہ پرائس لسٹ کو معطل کیا جائے اور ایک عوام دوست پرائس لسٹ جاری کی جائےشہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شام کے اوقات میں پیٹرولنگ گشت کی ضرورت پر زور دیا گیا، تاکہ تاجر برادری بلا خوف و خطر اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھ سکے مزید برآں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ میں اضافہ کرنے کی بھی درخواست کی گئی وفد نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے فری پاسپورٹ کے اجراء کا عمل عام اور خاص افراد کے لیے یکساں ہونا چاہیے، نہ کہ صرف مخصوص افراد کے لیے۔ اس کی تمام تر پروسیسنگ ضلعی ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے ہونی چاہیے، تاکہ عام شہریوں کے لیے رسائی میں آسانی ہو ڈپٹی کمشنر راجہ اطہر عباس نے وفد کے مسائل کو غور سے سنا اور کچھ مسائل حل کرنے کے فوری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کچھ دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی آخر میں، وفد نے ڈپٹی کمشنر راجہ اطہر عباس کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔

04/10/2024

شیلاباغ میں موجود انار کے باغ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اور برساتی نالے کی نکاسی آب بحتر نہ ہونے کی وجہ سے باغ شدید مشکلات سےدوچارہےمزید جانتے ہیں حبیب اللہ اچگزئی کی رپورٹ میں

27/09/2024
06/09/2024

پاک افغان سرحدی شہر چمن میں 6 ستمبر یوم دفاع کے سلسلے میں پاکستان زندہ اباد مومینٹ کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت محمد طاہر خان درانی کررہے تھے ریلی میں جنرل سیکرٹری عبد الغنی چیرمین حکمت خان اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری محمد طاہر خان درانی عبد الستار نور علی فتح محمد ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد ابراہیم عبداللہ شاعر اللہ محمد سائل ساتول درانی ودیگرنےشرکت کی مزید دیکھتے ہیں حبیب اللہ اچگزئی کی رپورٹ سچ ٹی وی چینل اسکرین پر

27/08/2024

کالعدم تنظیم بی ایل اے کے حالیہ دہشت گردی کے خلاف چمن میں نوجوانان یوتھ کمیٹی کے چیئرمین محمد علی اچگزئی کی سربراہی میں ایک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا ہے

19/08/2024

چمن پسنجر ٹرین حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث معطل ہوگئی ہے متاثرہ ٹریک پر کام جاری ہے جلدروانی کے لئے بحال ہوگی- ریلوے حکام

11/07/2024

دسائل اللہ محمد سائل یو شعر وہ بیننگہ سڑی تہ 11 . . . 7. . . . . 2024

چمن ڈاکوراج۔/ محلہ حاجی دوست محمد میں ڈاکووں کی فائرنگ سے 11سالہ بچہ جمال الناصر ولد یارمحمد شہید جبکہ بی بی حسینہ ولد ی...
01/06/2024

چمن ڈاکوراج۔
/ محلہ حاجی دوست محمد میں ڈاکووں کی فائرنگ سے 11سالہ بچہ جمال الناصر ولد یارمحمد شہید جبکہ بی بی حسینہ ولد یارمحمد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔۔
والد یارمحمد کے مطابق بہن بھائی کو برف لینے دوکان گئے تھے ظالموں بےرحم ڈاکو کےگولیوں کے نشانہ بن گئے
ڈاکو دوکاندار کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر دکاندار نے مزاحمت کی ڈاکو نے فائرنگ کی۔ جمال ناصر موقع پر شہید ہوگئے جبکہ بہن حسینہ شدید زخمی ہوگئ۔
انتظامیہ ڈاکو کے سامنے بےبس ہوگئے عوام کے جان ومال غیر محفوظ ہوگئے

ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین مجید خان اچکزئی کے ساتھ سچ ٹی وی کے نمائندہ اورمرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے ضلعی چیرمین حبیب الل...
30/05/2024

ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین مجید خان اچکزئی کے ساتھ سچ ٹی وی کے نمائندہ اورمرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے ضلعی چیرمین حبیب اللہ اچگزئی ملاقات کررہاہے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaman such news 6 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share