Health Magazine

  • Home
  • Health Magazine

Health Magazine Discalmer
Health Magazine is an informational and educational page about Health,traditional and Mode
(1)

We need a content writer for posting articles on websites In Sargodha city.Job timings: Evening shift starts 2 pm.Sailry...
25/12/2023

We need a content writer for posting articles on websites In Sargodha city.
Job timings: Evening shift starts 2 pm.
Sailry: 15 k to 20 k.
Good English and internet skills required.
Please Whatsapp CV.

31/10/2023

‏دیسی علاج
اگر آپ متفق ہوں تو استعمال کریں بصورت دیگر نظر انداز کردیں

اک نسخہ سو سال تک 100 بیماریوں کی گارنٹی
اگر آپ پٹھوں اور ہڈیوں کی کمزوری میں مبتلا ہیں۔ گھٹنوں ، کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہتا ہے
۔ آج میں آپ کو ایک ایسا خاص علاج جس کو صرف تین دن استعمال کرنے سے آپ کی یہ ساری تکالیف ختم ہوجائیں گی۔ مہروں اور جوڑوں کا درد ساری زندگی نہیں ہوگا۔ یہ علاج اس لیے بھی قابل اعتما د ہے کیونکہ ہمارے اپنے بزرگ بھی اس علاج کو باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔ جو کبھی گھٹنوں اور مہروں کی تکلیف کی وجہ سے چل نہٰیں سکتے تھے ۔آج ستر سال کی عمر میں بھی گھوڑوں کی طرح چلتے اور کام کرتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ نسخہ دماغی کمزوری، نظر کی کمزوری اور اعصابی کمزوری کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ یہ لوگوں کو بار بار کھانسی ، نزلہ اور زکام کے ساتھ ہوتا ہے۔ ان کے لیے یہ بھی علاج بہت ضروری ہے۔ توآئے جانتے ہیں کہ اس علاج کو بنانے کا خاص طریقہ۔
ھوالشافی ۔۔سب سے پہلے ہم لیں گے بیس گرام السی کے بیج۔ اور پچاس گرام لیں گے سفید تل۔ آپ السی اور سفید تل کو علیحدہ علیحدہ ہلکی آنچ پر بھون لیں۔
یاد رکھیں کہ یہ جلیں نا۔ جب چٹکنے کی آواز آئے تو ان کو اتا رکر ٹھنڈ ا کر لیں۔ اب دوسری چیزیں چاہیں ہوں گی۔وہ گوند کتیرا چالیس گرام اور پھول مکھانے پچاس گرام ، بادام کی گریاں پچاس گرام ، اخروٹ کا مغز پچاس گرام اور چار مغز بیس گرام لیں گے ۔ان پانچوں اجزاء کو دیسی گھی میں ہلکا فرائی کرلیں۔۔ جیسے ہی رنگ تبدیل ہونے لگے تو اتار کر ان کو بھی ٹھنڈ ا کر لیں۔ جب یہ اجزاء ٹھنڈیں ہوجائیں تو ان میں السی اور تل بھی ملا لیں۔ تما م اجزاء کو گرینڈر میں ڈال کرتین سے چار وقفوں میں گرینڈ کرلیں۔ آپ پچاس گرام مصری کو باریک پیس کر اس سفو ف میں اچھی طرح مکس کرلیں۔ بعض دفعہ گھٹنوں میں لیس دار مادے یعنی لباب کم ہونے کی وجہ بھی درد ہوتا ہے۔اس نسخے میں موجود السی اور گوند کتیرا کا استعمال گھٹنو ں میں لباب کی کمی کو فوری طور پر پورا کرتا ہے۔ اس نسخے میں موجود سفید تل کیلشیم سے مالا مال ہوتے ہیں۔جو ہڈیوں کو مضبو ط اور طاقت ور بناتے ہیں۔
بادام کا استعمال ذہنی اور دماغی کمزوری کے ساتھ آنکھوں کی کمزوری کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔ اخروٹ میں موجود منرلنز نہ صرف اعصابی کمزوری بلکہ جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کو کم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔ پھول مکھانوں کا استعمال صدیوں سے ہڈیوں، پٹھوں اور جوڑوں کی کمزوری کو ختم کرنے کےلیے استعمال ہوتا آرہا ہے۔ اب اس رمیڈی کے چار چمچ صبح خالی پیٹ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ اگر گرمی ہے تو صرف تین چمچ استعمال کریں۔۔ اس رمیڈی کو مسلسل تین سے پانچ دن استعمال کرلیں۔ آپ کے جسم کی تمام کمزوریاں ، چاہے وہ دماغی کمزوری یا اعصابی کمزوری ہو۔
انشاءاللہ فوری آرام ملے گا۔

12/10/2023

کھانوں میں ان 5 اشیاء کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کریں۔
دیکھیں کمنٹ میں

06/07/2023

جس نے اس دعا کو معمول
بنا لیا، وہ خیر و عافیت والی زندگی پائے گا اور اس کا
خاتمہ بالخیر ھو گا

05/07/2023

حج اور عمرہ کی خواہش ھے
تو فوراً یہ عمل شروع کر دیں

17/06/2023

ذہنی طور پر مضبوط بننے کے طریقے

١- مہینے میں کم از کم ایک بار کوئی مشکل کام کریں۔۔۔ کیوں کے ایسا کرنا ذہنی طور پر مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔

٢- کتنا سفر رہ گیا ہے کی بجاے۔۔۔۔۔ کتنا سفر تے ہو گیا ہے کئی خوشی مناییں۔۔۔۔ کیوں کے ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔

٣- برائی کا جواب اچھائی دے دیں۔۔۔۔ کیوں کے ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔۔

٤- دن میں شعوری طور پر کم از کم 15 منٹ خاموش رہیں۔۔۔ کیوں کے ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔

٥- اپنی زندگی کے اہم لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں۔۔۔ کیوں کے ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔۔

٦- حال میں رہیں۔۔۔ اپنی طاقت ماضی کے ماتم اور مستقبل کے خوف میں رہنے کئی بجاے حال میں رہیں۔ ۔۔ کیوں کے ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔

٧- خود پر تنقید کرنے سے پرہیز کریں۔۔۔۔ کیوں کے ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔۔

٨- جسم صرف وہی کر سکتا ہے جو ذہن اس کو بتاتا ہے کے تم کر سکتے ہو۔۔۔۔میں کیا نہیں کر سکتا کی بجائے۔۔۔میں کیا کر سکتا ہوں پر غور کرنا شروع کریں۔ ۔ کیوں کے ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔

٩- حالت اور حالات کئی بجاے حل پر توجو دیں۔۔۔ کیوں کے ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔

١٠- زندگی میں ذہنی طور پر تکلیف کے لئے تیار رہیں ۔۔. کیوں کے ایسا کرنا مضبوط بننے میں مدد دیتا ہے۔۔۔

15/06/2023

40 سال کی عمر کے بعد
صحت مند رہنے کے 3 اصول ۔
کمنٹ میں دیکھیں۔

04/06/2023

جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج کا قدرتی بے ضرر طریقہ ؟

26/05/2023

چلتے پھرتے ھوئے کیا ذکر کرنا چاہیے ؟

22/05/2023

کوئی فیصلہ فوری کرنا ھو اور کشمکش میں ھوں تو ان مختصر مسنون دعاؤں سے اللّٰہ تعالیٰ سے استخارہ کر لیں۔
1- اَللّٰھُمَّ خِرْ لِیْ وَاخْتَرْ لِیْ․ (کنز العمال) ترجمہ: اے اللہ ! میرے لئے آپ (صحیح راستہ) پسند کردیجئے اور میرے لئے آپ انتخاب فرما دیجئے
2۔اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ وَسَدِّدْنِیْ․(صحیح مسلم) ترجمہ: اے اللہ ! میری صحیح ہدایت فرمایے اور مجھے سیدھے راستے پر رکھیے۔
3۔اَللّٰہُمَ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ․ (ترمذی)
ترجمہ: اے اللہ ! جو صحیح راستہ ہے وہ میرے دل پر القا فرمادیجیے

‏پرانی پوسٹ ... اکثر لوگوں کو ناک کی ہڈی بڑھی ہونے کا مسلہ ہوتا ہے. اس کو sinus پرابلم کہتے ہیں . اس بیماری میں ناک بند ...
14/04/2023

‏پرانی پوسٹ ... اکثر لوگوں کو ناک کی ہڈی بڑھی ہونے کا مسلہ ہوتا ہے. اس کو sinus پرابلم کہتے ہیں . اس بیماری میں ناک بند ہو جاتی ہے . سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے . لگاتار چھینکیں آتی ہیں اور ناک مسلسل بہنا شروع کر دیتی ہے. یہ بہت تکلیف دہ بیماری ہے اور بندہ اس دوران اپنے کام پہ فوکس نہیں کر سکتا . لوگوں کے سامنے چھینکیں آنے یا ناک بہنے سے بھی انتہائی شرمندگی ہوتی ہے. مجھے بھی یہ بیماری تھی . پہلے کم تھی لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی گئی .٢٠٠٩ میں ...میں نے لیاقت نیشنل ہسپتال میں اسپیشلسٹ ای این ٹی ڈاکٹر کو چیک کروایا .ڈاکٹر صاحب نے کنفرم کیا کہ مجھے sinus کا مسلہ ہے . انہونے دو ڈراپس لکھ کے دیئے ، ایک زاینو سن تھا .دوسرا بیٹنی سول تھا . ڈاکٹر صاحب نے ناک میں بھاپ لینے کو بھی کہا. میں نے ڈراپس استعمال کئے . اور بھاپ لی تو میری ناک بلکل کلیر ہو گئی اور مجھے بہت سکون ملا . اس کے بعد مجھے لگاتار یہ ڈراپس استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہ آئی . ڈاکٹر صاحب نے کہا تھا کہ اگر ڈراپس سے مسلہ حل نہ ہوا تو پھر ناک کی ہڈی کا آپریشن کرنا پڑے گا .
٢٠١٦ میں یہ بیماری بہت زیادہ بڑھ گئی .میں تب لندن میں تھا .میں نے غور کیا کہ جب میں گھر پہ ہوتا ہوں تو میری ناک بند ہو جاتی ہے . ہر بارہ گھنٹے بعد مجھے سپرے لینا پڑتا اور بھاپ لینا پڑتی . میں نے نیٹ پہ سرچ کی . لوگوں نے لکھا ہو کہ اس کی ایک وجہ ... ڈسٹ مائٹس ہوتی ہیں. یہ بلکل انتہائی چھوٹے چھوٹے کیڑے ہوتے ہیں جو انسان آنکھ کو تو نظر بھی نہیں آتے .یہ خورد بین سے نظر آتے ہیں . مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو اس سے الرجی ہوتی ہے . جس کی وجہ سے ناک بند ہو جاتی ہے . سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے .چھینکیں آتی ہیں اور ناک مسلسل بہتی ہے .
میں نے اس کا پراپر علاج کروانا شروع کیا . یہاں ایک سپرے ملتا ہے . اوٹرا ون . یہ آپ کی ناک تو چند سیکنڈز میں کھول دیتا ہے . آپ کو سکون مل جاتا ہے . لیکن پھر آپ کو یہ سپرے ہر بارہ گھنٹے بعد استعمال کرنا پڑتا ہے . یہ کوئی پکا حل نہیں .میں نے ای این ٹی اسپیشلسٹ کو چیک کروایا . انہونے پہلے چند ماہ مجھے سٹیرایڈ سپرے دیئے کہ sinus بہتر ہو جائے . اس کے بعد ... انہونے مجھے avamy s سپرے کے استعمال کا مشورہ دیا .
Avamys کو لونگ ٹرم میں استعمال کرنا کوئی مسلہ نہیں . لیکن سٹیرائیڈ سپرے لونگ ٹرم میں استعمال کرنا ٹھیک نہیں رہتا کیوں کہ اس کے سائیڈ افیکٹس ہوتے ہیں اور
اس سے شوگر کی بیماری کا خطرہ ہوتا ہے . avamys سے ایسا کوئی مسلہ نہیں . avamys بہت اچھا سپرے ہے .
بیماری کا لونگ ٹرم حل ہے .مسلسل استعمال کرنے کی ضرورت نہیں . تین دن میں ایک دفعہ استعمال کر لیں . اسپیشلسٹ نے مجھے کہا تھا ہم پوری کوشش کریں گے کہ آپریشن نہ کریں . کیوں کہ بہت سے کیسز میں آپریشن سے بھی مسلے حل نہیں ہوتے .مریض کو صبر سے پراپر علاج کروانا ہوتا ہے . اس کے بعد میرے ٹیسٹ لئے گے . اور کنفرم کیا گیا کہ مجھے ڈسٹ مائٹس سے الرجی ہے . یہاں کے سرکاری ادارے این ایچ ایس کی طرف سے باقاعدہ مختلف قسم کی الرجی ز کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جاتی ہے . ان کی ویب سائٹ پہ انہونے ڈسٹ مائٹس الرجی سے بچنے کے طریقے بتائے ہیں . دسٹ مائٹس....انسانی جسم کے ڈیڈ سیلز کو کھاتی ہیں . یہ کارپٹ اور بیڈ میٹرس وغیرہ میں ہوتی ہیں. ان کا انسان کو کوئی نقصان نہیں . لیکن یہ میرے جیسوں کو الرجی ضرور کر دیتی ہیں. ان سے کیسے بچا جائے. انٹی الیرجی بیڈنگ لیں. میں نے رضائی ، تکیے اور میٹریس کوور ... انٹی الیرجی لیا ہے . رضائی کے کوور اور بیڈ شیٹ کو اگر ساٹھ ڈگری سے زیادہ گرم پانی پہ دھویا جائے تو ڈسٹ مائٹس مر جاتی ہیں . جتنی ممکن ہو ... صفائی رکھی جائے . یہ طریقے ہیں جن سے ڈسٹ مائٹس پہ قابو پایا جا سکتا ہے .
صحت ہزار نعمت ہے . اگر انسان جسمانی طور پہ فٹ نہیں تو وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا . اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں .میں نے بہت سے لوگوں کو یہ sinus والا مسلہ ہوتے دیکھا ہے .
لوگ حکیموں کے پاس جاتے ہیں . دیسی نسخے آزماتے ہیں . کوئی ہومیو پتھک علاج کرواتا ہے . لیکن اس کا بیسٹ علاج ... اچھا ای این ٹی اسپیشلسٹ ہی کر سکتا ہے .امید ہے میری اس پوسٹ سے دوستوں کی آگاہی میں اضافہ ہو گا .
احمد فہیم

اس چھوٹے سے پلانٹ کی مدد سے بارش کے پانی کو فلٹر کر کے زیر زمین محفوظ کریں۔ پانی بچائیں اپنے لئے ، اپنی آئندہ نسلوں کے ل...
30/03/2023

اس چھوٹے سے پلانٹ کی مدد سے بارش کے پانی کو فلٹر کر کے زیر زمین محفوظ کریں۔ پانی بچائیں اپنے لئے ، اپنی آئندہ نسلوں کے لئے

save filtered rain water with this simple technique

27/01/2023

نوکٹوریا کا مطلب ہے کہ رات کو پیشاب کرنا دل کی خرابی کی علامت ہے، مثانے کی نہیں۔
شیو پوری کے مشہور ڈاکٹر بنسل بتاتے ہیں کہ نوکٹوریا دراصل دل اور دماغ میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کی علامت ہے۔ بالغوں اور بوڑھوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے کیونکہ انہیں پیشاب کرنے کے لیے رات کو کثرت سے اٹھنا پڑتا ہے۔ بزرگ نیند میں خلل کے خوف سے رات کو سونے سے پہلے پانی پینے سے گریز کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اگر آپ پانی پی لیں گے تو آپ کو پیشاب کرنے کے لیے بار بار اٹھنا پڑے گا۔ وہ جو نہیں جانتے وہ یہ ہے کہ سونے سے پہلے یا رات کو پیشاب کرنے کے بعد پانی نہ پینا بالغوں اور بوڑھوں میں بار بار صبح سویرے ہارٹ اٹیک یا فالج کا ایک اہم سبب ہے۔ درحقیقت نوکٹوریا کا مطلب ہے کہ بار بار پیشاب آنا مثانے کی خرابی کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ عمر کے ساتھ ساتھ بزرگوں میں دل کے کام میں کمی کی وجہ سے ہوتا ہے، کیونکہ دل اب جسم کے نچلے حصے سے خون چوسنے کے قابل نہیں رہتا ہے۔
ایسی حالت میں دن کے وقت جب ہم کھڑے کھڑے ہوتے ہیں تو خون کا بہاؤ زیادہ نیچے کی طرف ہوتا ہے۔ اگر دل کمزور ہو تو دل میں خون کی مقدار ناکافی ہو جاتی ہے اور جسم کے نچلے حصے پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اسی لیے بڑوں اور بوڑھوں کو دن کے وقت جسم کے نچلے حصے میں سوجن آجاتی ہے۔ جب وہ رات کو لیٹتے ہیں تو جسم کے نچلے حصے کو دباؤ سے آرام ملتا ہے اور اس طرح ٹشوز میں بہت زیادہ پانی جمع ہو جاتا ہے۔ یہ پانی خون میں واپس آتا ہے۔ اگر پانی بہت زیادہ ہو تو گردوں کو پانی کو الگ کرنے اور مثانے سے باہر دھکیلنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ یہ نوکٹوریا کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔
لہذا جب آپ سونے کے لیے لیٹتے ہیں اور پہلی بار ٹوائلٹ جاتے ہیں تو اس میں عموماً تین یا چار گھنٹے لگتے ہیں۔ اس کے بعد جب خون میں پانی کی مقدار دوبارہ بڑھنے لگے تو تین گھنٹے بعد دوبارہ بیت الخلا جانا پڑتا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ برین اسٹروک یا ہارٹ اٹیک کی اہم وجہ کیوں ہے؟
جواب یہ ہے کہ دو تین بار پیشاب کرنے کے بعد خون میں پانی بہت کم ہوتا ہے۔ سانس لینے سے جسم کا پانی بھی کم ہو جاتا ہے۔ اس سے خون گاڑھا اور چپچپا ہو جاتا ہے اور نیند کے دوران دل کی دھڑکن سست ہو جاتی ہے۔ گاڑھا خون اور خون کا بہاؤ سست ہونے کی وجہ سے خون کی تنگ نالی آسانی سے بند ہو جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بالغوں اور بوڑھوں کو ہمیشہ صبح 5-6 بجے کے قریب ہارٹ اٹیک یا فالج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حالت میں وہ نیند میں ہی مر جاتے ہیں
نوکٹوریا سے مت ڈرو۔ وافر مقدار میں پانی پئیں، کیونکہ پانی نہ پینا آپ کی جان لے سکتا ہے۔
تیسری بات یہ ہے کہ دل کی کارکردگی بڑھانے کے لیے آپ کو معمول کے وقت میں زیادہ ورزش کرنی چاہیے۔ انسانی جسم کوئی مشین نہیں ہے کہ اگر اسے زیادہ استعمال کیا جائے تو وہ خراب ہو جائے، اس کے برعکس اسے جتنا زیادہ استعمال کیا جائے گا، اتنا ہی مضبوط ہو گا۔ غیر صحت بخش خوراک، خاص طور پر زیادہ نشاستہ دار اور تلی ہوئی چیزیں نہ کھائیں۔
میری آپ سے گزارش ہے کہ اس مضمون کو اپنے بالغ اور بزرگ دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔
بزرگ شہریوں کے لیے بہت ضروری ہے۔
یہاں ڈاکٹر بنسل کا ایک دلچسپ اور معلوماتی مضمون ہے، جس میں صحت کے مسئلے کے بارے میں کیا ہے.. *Nocturia*.

چونکہ یہ خاص طور پر بزرگ شہریوں کے لیے ہے، پڑھنا مت چھوڑیں اور ان لوگوں کو بھیجیں جنہیں اس کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحت کاملہ عطا فرمائے (آمین)

25/12/2022

اسے ہمیشہ دہرائیں۔
"میں اللّٰہ کی پناہ مانگتا ہوں اس نظر سے جو دل کو متاثر کرے اور اسے غمگین کرے،
ایسی نظر سے جو رزق کو کم کردے
اور ایسی نظر سے جو کامیابی کو ناکامی میں بدل دے"۔

25/12/2022

سردی میں فالج اور ہارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوہات ہیں👇🏻
نمبر 1: لوگ سردی میں اکثر پانی نہیں پیتے جس سے جسم میں پانی کم ہوجاتا ہے اور خون جم جاتا ہے۔
نمبر2: سردی میں خون کی رگیں تنگ ہوجاتی ہے۔لہذا سردی کے موسم میں گرم مشروبات اور نیم گرم پانی ذیادہ پئیں
-------------
⭐اپنے جسم کو گرم کپڑے،پاجامہ،جرابے،ٹوپی،داستانے چادر کوٹ پہن کر گرم رکھیں۔بوڑھے افراد اور بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔شکریہ

23/12/2022

‏بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾

*اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ على نَبِيِّنَا مُحمَّدﷺ*

22/12/2022

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

01/04/2022

*بوڑھوں کو خوب پانی پلائیں۔*
By Arnaldo (Liechtenstein, physician)
میں جب بھی میڈیسن کے چوتھے سال میں طلباء کو کلینیکل میڈیسن سکھاتا ہوں تو میں مندرجہ ذیل سوال پوچھتا ھوں: بوڑھوں میں ذہنی الجھن کی وجوہات کیا ہیں؟
کسی کا جواب ہوتا ہے:
*سر میں ٹیومر۔*
میں نے جواب دیا: نہیں۔
دوسرے تجویز کرتے ہیں: *الزائمر کی ابتدائی علامات۔*
میں نے پھر جواب دیا: نہیں۔
ان کے جوابات کو مسترد کرنے کے بعد جب وہ خاموش ہوجاتے ہیں۔ تو جب میں انہیں تین عام وجوہات کی فہرست دیتا ہوں تو ان کے منہ کھلے کے کھلے رہ جاتے ہیں۔
*1- بے قابو ذیابیطس۔*
*2- پیشاب کا انفیکشن۔*
*3- پانی کی کمی۔*
یہ وجوہات بظاھر لطیفے کی طرح لگتی ہیں۔
لیکن ایسا نہیں ہے۔
*عام طور پر 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پیاس لگنا بند ہوجاتی ہے* اور اس کے نتیجے میں وہ مائعات پینا بند کردیتے ہیں۔ اور اگر کوئی ارد گرد موجود فرد انہیں کچھ پانی وغیرہ پینے کی یاد نہ دلائے تو وہ تیزی سے ڈی ہائیڈریٹ ہو نے لگتے ہیں۔ ان کےجسم میں پانی کی کمی شدید ہو جاتی ہے اور اس سے پورے جسم پر اثر پڑتا ہے۔
*جو اچانک ذہنی الجھن،*
*بلڈ پریشر میں کمی،*
*دل کی دھڑکن میں اضافہ،*
*انجائنا (سینے میں درد)،*
*کومہ اور یہاں تک کہ موت کا سبب بن سکتا ہے۔*
پانی وغیرہ پینا بھولنے کی یہ عادت 60 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے۔
ہمارے جسم میں پانی کی مقدار %50 فی صد سے زیادہ ہونا چاہئے۔
*جب کہ60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے بدن میں پانی کا ذخیرہ کم ہوتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر عمر بڑھنے کے عمل کا ایک حصہ ہے۔*
لیکن! اس میں مزید پیچیدگیاں بھی ہیں۔ یعنی اگرچہ وہ پانی کی کمی سے دوچار ہوتے ہیں پر انہیں پانی پینے کی طلب نہیں ہوتی، کیوں کہ ان کے جسم کے اندرونی توازن کے طریقہ کار زیادہ بہتر طور پر کام نہیں کررہے ہوتے ہیں۔
*نتیجہ*
*60سال سے زیادہ عمر کے لوگ آسانی سے پانی کی کمی کاشکار ہو جاتے ہیں*
*کیونکہ نہ صرف اس وجہ سے کہ ان کے پاس پانی کی فراہمی بہت کم ہےبلکہ وہ جسم میں پانی کی کمی کو محسوس نہیں کرتے ہیں۔*
اس کے باوجود اگرچہ 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد صحت مند نظر آسکتے ہیں۔
لیکن رد عمل اور کیمیائی افعال کی کارکردگی ان کے پورے جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
اس لئےاگر آپ کی عمر سال 60سے زیادہ ہے تو آپ:
*1۔ مائعات پینے کی عادت ڈالیں۔ مائع میں پانی، جوس، چائے، ناریل کا پانی، دودھ، سوپ، اور پانی سے بھرپور پھل، جیسے تربوز، آڑو اور انناس شامل ہیں۔ اورنج اور ٹینجرین بھی کام کرتے ہیں۔*
*یہ اہم بات یاد رکھیں کہ، ہر 2 دو گھنٹے کے بعد، آپ کو کچھ مائع لازمی پینا چاہئے۔*
*2- کنبہ کے افراد کے لئے انتباہ! 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو مستقل طور پر پانی وغیرہ پیش کریں اور اسی وقت ان کی صحت کا مشاہدہ بھی کریں۔*
اگر آپ کو یہ محسوس ہو کہ وہ ایک دن سے دوسرے دن تک پانی اور جوس وغیرہ پینے سے انکار کر رہے ہیں اور وہ چڑچڑے ہو رہے ہیں یا ان میں سانس کا مسئلہ ہوتا ہے یا توجہ کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں تو، یہ ان کے جسم میں پانی کی کمی کے قریب قریب آنے والی علامات ہیں۔
ان معلومات کو صدقہ جاریہ سمجھ کر یہ معلومات دوسروں کو بھیجیں۔
آپ کے دوستوں اور کنبہ والوں کو اسےجاننے کی ضرورت ہے۔ سب سے شئیر کریں گے تو اس طرح وہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو صحت مند اور خوش باش رہنے میں مدد کر سکیں گے۔

ملتمس دعا🤲:
جزاک اللہ خیرا کثیرا" کثیرا

23/03/2022

. کاش آپ یہ پڑھ لیں

کبھی آپ لمبے سفر پر ہوں بارہ چودہ گھنٹے کا ہوائی جہاز کا سفر یا پھر چھ آٹھ گھنٹے کی اڑان پھر دوچار گھنٹے کا وقفہ پھر اتصالی اڑان تو گھر پہنچتے پہنچتے بیس بائیس گھنٹے بیت گئے ہوں یا پھر کسی ہنگامی حالت میں کسی اپنے کے لیے بنا وقفہ اتنا عرصہ ہسپتال میں بھاگ دوڑ کرتے گذر گیا ہو اور آپ دانت صاف نہ کر پائے ہوں. تواپ نے محسوس کیا ہوگا کہ آپ کے دانت معمول سے ہٹ کر کچھ کھردرے سے ہورہے ہیں.

ایسے میں اگر ٹوتھ پک سے دانتوں میں خلال کیا جائے تو ایک نرم سا سفید مادہ دانتوں سے برآمد ہوتا ہے. یہ مادہ plaque پلیک کہلاتا ہے…. پلیک کیا ہے. بس یوں سمجھ لیں صرف جراثیم ہی ہیں. روئے زمین پر کسی شے کے ایک گرام وزن میں زیادہ سے زیادہ جراثیم اگر کہیں پائے جاتے ہیں تو وہ پلیک ہی ہوتا ہے.ایک گرام پلیک میں دس ارب سے زائد جراثیم ہوتے ہیں.

اچھا اگر اس پلیک کو کچھ عرصہ کے صاف نہ کیا جائے تو یہ خوراک میں موجود نمکیات جیسے میگنیشیم، کیلشیم، میگنیز اور زنک وغیرہ کے ساتھ مل کر ایک سخت سی تہہ میں تبدیل ہوجاتا ہے. اس تہہ کو ٹارٹر کہتے ہیں اور یہ ٹارٹر کی تہہ پھر دانت صاف کرنے والے برش سے اتارنا ناممکن ہوتا ہے اس کی صفائی کے لیے دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جانا مجبوری بن جاتا ہے.

ہمارے منہ میں سات سو اقسام کے کے اربوں جراثیم ہر وقت موجود رہتے ہیں. جیسے ہی ہم کچھ کھاتے ہیں، سمجھیں انہیں بھی کھانا مل گیا. فوراً شروع ہوجاتے ہیں اپنے اپنے کام. بیشتر جراثیم غذائی اشیاء جیسے شکر یا کاربوہائیڈریٹس وغیرہ سے اپنی غذا حاصل کرنے کے دوران اسے تیزابی مادے جیسے لیکٹک ایسڈ میں تبدیل کرتے جاتے ہیں. کھانے کے بعد ہمارے منہ کی پی ایچ ( تیزاب کی مقدار جانچنے کا پیمانہ ) سات ہوتی ہے جس کا مطلب کہ نہ تیزابی نہ ہی اساسی گویا بالکل نیوٹرل.

لیکن جیسے جیسے بیکٹیریا لیکٹک ایسڈ بناتے جاتے ہیں پی ایچ کم ہوتی جاتی ہے. حتی کہ کچھ وقت میں جب یہ ساڑھے پانچ پر پہنچ جاتی ہے تو بس پھر سمجھیں جراثیموں کے لیے بہترین ماحول مہیا ہوگیا. ساڑھے پانچ پی ایچ، سینتیس درجے سینٹی گریڈ اوربہت سی نمی یہ جراثیموں کی افزائش کے لیے ایک طرح کا مثالی ماحول ہے. ایسے میں یہ فقط بیس منٹ میں اپنی تعداد دوگنا تگ بڑھا سکتے ہیں. جیسے جیسے ان کی تعداد بڑھتی ہے ویسے ہی منہ میں اور خاص طور پر دانتوں کے ساتھ لیکٹک ایسڈ بڑھتا ہے.

اب یہ تو ہم سب جانتے ہی ہیں کہ دانت کیلشیم سے بنے ایک نامیاتی مرکب سے بنے ہیں. اور کیلشیم لیکٹک ایسڈ کے لیے خاص وابستگی رکھتا ہے، جیسے پی ایچ کم ہوتی ہے کیلشیم دانتوں سے نکل کر کیلشیم لیکٹیٹ بناتا ہے اور دانتوں کی سطح پر باریک سوراخ ہوجاتا ہے. یہی عمل دانتوں کی تباہی کا نقطہ آغاز ہے. اوائل عمری میں تو اس کیلشیم کی کمی دانتوں میں کسی طور پوری ہوتی رہتی ہے گرچہ سو فیصد نہیں لیکن تھوڑی بڑی عمر کے لوگوں میں قدرتی طور پر دانتوں سے اس طریقے سے ضائع ہونے والے کیلشیم کا مداوا قریب ناممکن ہوتا ہے اور نتیجہ دانت ناکارہ ہونے کی صورت میں نکلتا ہے.

اچھا اس سارے عمل میں مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ساری کارروائی ان بیکٹیریاز یا جراثیموں کی کارروائی ہے جو ہمارے دوست بیکٹیریا ہیں. جبکہ سات سے سے زائد اقسام کے ان جراثیموں میں جو دودرجن کے قریب خطرناک یا نقصان پہنچانے والے بیکٹیریاز ہیں اس دوران وہ کیا کررہے ہوتے ہیں. تو جناب وہ بھی اسی رفتار سے بڑھتے ہیں. ان میں سے کچھ گلے اور مسوڑوں کی سوزش کا باعث بنتے ہیں.

آپ میں سے اکثردوستوں کا تجربہ رہا ہوگا کہ اگر دانت صاف کرنے میں غفلت ہوجائے تو زبان یا مسوڑوں پر چھالے بن جاتے ہیں وہ سب انہیں دشمنوں کی کارستانی ہوتی ہے. اسی طرح کئی دفعہ ہم سو کر اٹھتے ہیں تو ہمارا ایک طرف کا گلا دکھ رہا ہوتا ہے. اس کی وجہ بھی یہی رہی کہ گلے میں سوزش پیدا کرنے والے جراثیموں کی رات بھر میں خوب افزائش ہوئی، اور جیسے ہی ہم نے نیند کی حالت میں کروٹ پرلیٹے ہوئے لعاب نگلا یہ اس طرف والے گلے تک پہنچ گئے جو نیچے کی اور تھا، نتیجہ صبح تک اس طرف کے گلے میں سوزش اور درد شروع ہوچکی ہوتی ہے.

یہ تو تھے سوزش کرنے والے بیکٹیریا. اب ایک دشمن کا بطور خاص ذکر ضروری ہے اس کا نام ہے پورفیروموناس جینجیوالس Porphyromonas gingivalis. منہ میں اور دانتوں میں ہوئی سو میں سے پچاسی خرابیوں کا یہ اکیلا جراثیم ذمہ دار ہے یا ان کا حصہ ہے . یہ خاس طور پر عضلات پر حملہ آور ہوتا ہے اور انہیں کمزور کرکے ناکارہ بنانے کی کوشش کرتا ہے. دانتوں کو پکڑ کر رکھنے والے مسوڑوں کے عضلات کو کمزور کرکے دانتوں کو گرانے میں سب سے زیادہ کردار اسی کا ہے. لیکن منہ اور دانتوں سے بڑھ کر اس کی خطرناکی کہیں زیادہ ہے. یہ منہ میں کسی زخم کے ذریعہ خون میں شامل ہوجاتا ہے. اور پھر اس کی تباہ کاریاں ہولناک ہیں.

خون میں شامل ہوکر یہ سب سے پہلے خون کی ترسیل کرنے والی شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے. حال ہی میں ہوئی ایک اعلی سطحی طبی تحقیق کے مطابق ایک ہسپتال میں آئے دل کی شریانوں کے مریضوں کی سو فیصد تعداد میں یہ بیماری اسی جرثومے پی جینجی والس کی وجہ سے تھیں. دل اور شریانوں کی بیماری کے علاوہ جوڑوں کے درد کی بیماری rheumatoid arthritis کا سبب بنتا ہے.

بات یہیں تک نہیں رکتی. اگر اس کی زیادہ مقدار خون میں شامل ہو تو ایسے میں کسی چھینک کے نتیجے میں یہ دماغ میں بھی داخل ہوسکتا ہے. ایسی صورت میں یہ خرابی یاداشت کی بیماری Alzheimer’s disease کا باعث بنتا ہے. اس کے علاوہ بعض شواہدات کے مطابق یہ برین ہیمرج کا باعث بھی بنتا ہے.

جس رفتار اور تواتر کے ساتھ منہ میں پائے جانے والے جراثیموں کے سبب مختلف جسمانی بیماریوں کے شواہدات موصول ہورہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب جدید سائنس باآواز بلند یہ دہائی دے رہی ہوگی کہ دانت دن میں دو بار نہیں کم از کم پانچ بار صاف کرنا چاہئیں. تب ہم فخر سے شور مچارہے ہوں گے کہ ہمارے آقا نے تو ڈیڑھ ہزار سال قبل ہی یہ حکم دے دیا تھا کہ ہر نماز سے پہلے مسواک کرنا ضروری ہے. وہ الگ بات ہے کہ عمل ہم نے پہلے بھی نہیں کیا اور اب بھی نہیں کریں گے….

( جاری ہے )

15/03/2022

*معاف کریں*
کیونکہ زندگی کا سفر مختصر ھے
ملتے رہیں کیونکہ عمر بس ایک لمحہ ھے
ہم سب نے جانا ھے
بس ہر کسی کی روانگی کا وقت مختلف ھے
یا اللہ میں تجھ سے حسن الخاتمہ کا سوال کرتا ھوں۔

پاکستان میں نوجوانی میں دل کے دورے۔https://jang.com.pk/news/1061549
14/03/2022

پاکستان میں نوجوانی میں دل کے دورے۔
https://jang.com.pk/news/1061549

کراچیکراچی میں پولیس میں بھرتی کے لیے آ نے والا...

14/03/2022

کسی دانا سے پوچھا گیا:
کیا آپ غمگین نہیں ہوتے جب آپ کا احسان نظر انداز کر دیا جائے اس شخص کی طرف سے جس سے آپ نے اچھا کیا ھو؟
فرمایا:
میں اس بات پر اداس تھا لیکن اللہ تعالیٰ کے اس فرمان نے مجھے راضی اور خوش کر دیا کہ۔
"خدا احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے"
" إن الله يحب المحسنين"
‏‎اللهم اجعلنا من المحسنين

https://www.bbc.com/urdu/science-60704577
11/03/2022

https://www.bbc.com/urdu/science-60704577

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ان غذاؤں کے طبی خطرات ہوتے ہیں اور یہ زیادہ تر لوگوں کے لیے غیر موزوں ہوتے ہیں۔

09/03/2022

‏کہو کہ : میں صبح کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔ اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ پھیل جائے۔ اور ان جانوں کے شر سے جو (گنڈے کی) گرہوں میں پھونک مارتی ہیں۔ اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
سورۃ الفَلَق

06/03/2022

*🍓🍓دل کی بیماری، خون کی کمی، اور ہارمونل مسائل کو حل کرنے میں اسٹرابیری کیا کردار ادا کرتی ہے؟ اس کے استعمال سے چہرے کی دلکشی میں کیسے اضافہ ہوتا ہے؟🍓🍓*

ماہرین کے مطابق اس میں موجود مختلف ایسڈک خصوصیات اور فلیونوائڈز مل کر مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتے ہیں جو کہ دل کے لیے مفید قرار دیئے جاتے ہیں، اسٹرابیری کا استعمال ایسے خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرتا ہے جو شریانوں میں خون کو گاڑھا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق اسٹرابیری وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، ماہرین کے مطابق انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور یہی وجہ ہے اسے غذا کے ذریعے حاصل کرنا ضروری ہے، وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور طاقت ور بناتا ہے۔اسٹرابیری آسانی سے ملنے والا پھل ہے جو اس وقت ہر دوکان،اور ہر ٹھیلے پر آسانی سے مل جاتا ہے۔ اس کا متواتر استعمال صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔

اسٹرابیری کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے حیرت انگیز فوائد
خون کی کمی دور کرتی ہے
کھٹی میٹھی اسٹرابیری نہ صرف کھانے میں مزیدار ہے بلکہ اس کا روزانہ استعمال انسان کو صحت مند بناتا ہے اور خون کی افزائش بڑھاتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرتی ہے
اسٹرابیری کے استعمال سے نہ صرف انسان کی قوت مدافعت بڑھتی ہے بلکہ اسٹرابیری کا استعمال ہارٹ اٹیک کے خدشات کو بھی دور کرتا ہے۔

خواتین کے لئے مفید
اسٹرابیری کا استعمال خواتین کے جسم میں نسوانی ہارمون کی سطح بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں خواتین کے چہرے پر اضافی بالوں جیسی شکایت کا خاتمہ ہوتا ہے۔

جوڑوں کے درد میں فائدہ مند
اسٹرابیری جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔

بلڈ پریشر کے لئے دوا
اسٹرابیری کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے دوا کا کام کرتا ہے، تحقیق کے مطابق اسٹرابیری میں موجود اجزاء رگوں میں خون کی روانی کو کم کر کے متوازن کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

جگر کے افعال کو بہتر بنائے
اسٹرابیری جگر کے لیے بھی بہت مفید ہے، جگر کی کارکردگی سے متعلق شکایت جیسے کہ ہیپاٹائٹس میں خالی پیٹ 2 سے 3 کپ روزانہ اسٹرابیری جوس کا پینا جگر کو قوت دیتا ہے۔

کھانسی میں مفید
اسٹرابیری کے استعمال سے پھیپڑوں کی نمی دور ہونے سے خشک کھانسی دور ہوجاتی ہے۔

بینائی بہتر ہوتی ہے
اسٹرابیری کھانے سے نظر بھی واضح اور صاف ہوتی ہے۔

کولیسڑول کنٹرول کرتی ہے
اسٹرابیری کولیسٹرول کے نقصانات سے محفوظ رکھتی ہے، یہ خون میں موجود کولیسٹرول کی سطح کم کر کے خون کو پتلا کرتی ہے۔

تھکن دور کرتی ہے
اسٹرابیری تھکن کو دور کرتی ہے، فرحت بخش احساس جگاتی ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بھی کرتی ہے۔🍓🍓🍓

06/03/2022

ہائی کو کیسے کم کیا جائے۔
How to reduce

06/03/2022

خشک خوبانی

خشک خوبانی کیلشیم،پوٹاشیم،فاسفورس،وٹامن اے،وٹامن سی سمیت آئرن اور فائبر کا خزانہ ہے۔

یہ آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

یہ ہیمو گلوبن کو پورا کرتی ہے۔

خون کی کمی کا شکار خواتین و حضرات اسکو ضرور استعمال کریں۔
ایسی خواتین جو مخصوص ایام میں خون کی کمی کا شکار ہو جاتی ہے وہ خشک خوبانی ضرور کھائیں۔

ایسے لوگ جنکی جلد اور چہرہ زرد ہو جاتا ہے ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے ہے انکے لیے بھی خشک خوبانی بے حد مفید ہے۔

خشک خوبانی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہے جو نظر تیز کرتے ہے،موتیا کے خطرات کم ہوتے ہے۔

عمر بڑھنے کیساتھ جو کمزوری ہوتی ہے اسمیں بھی بے حد مفید ہے۔

خشک خوبانی میں فائبر کی بھاری مقدار کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔

دل کو مضبوط اور صحت مند رکھتی ہے۔

موٹاپا بھی کم کرتی ہے۔

خشک خوبانی میں کیلشیم کی کافی مقدار موجود ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے۔

خون صاف کرتی ہے۔

چہرے کے کیل مہاسوں اور دانوں کو دور کرتی ہے۔

خارش اور ایکنی والے لوگوں کیلئے بھی مفید ہے۔

خشک خوبانی میں اینٹی آکیڈینٹس خصوصیات پائی جا تی ہے جسکی وجہ سے کینسر جیسی خطرناک بیماری سے بچاو میں تحفظ فراہم کرتی ہے۔

کیلے کی نسبت خشک خوبانی میں 3 گنا زیادہ پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کیلئے بے حد مفید ہے۔

دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتی ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

دودھ پلانے والی مائیں بھی اسکو استعمال کر سکتی ہے۔

شوگر کے مریض بھی اسکو استعمال کر سکتے ہے۔

طریقہ:

4 سے 5 عدد خشک خوبانی اچھی طرح دھو کر رات کو پانی میں بھگو دے صبح گٹھلی نکال کر اسی پانی میں اچھی طرح بلینڈ کر کے پی لیں۔
یا ویسے اچھی طرح چبا کر کھا لیں اور پانی پی لیں۔
بلینڈ کرتے وقت ایک چمچ شہد بھی ڈال سکتے ہے۔

معدہ اور قبض کے مریض کھانے سے قبل 2 سے 3 خشک خوبانی کھا سکتے ہے اس سے انکا ہاضمہ بھی ٹھیک ہو گا اور قبض بھی دور ہو گی۔

🩺

02/03/2022
01/03/2022

*اداس نہ ہوں..... اپکا وزن بھی کم ہو سکتا ہے* 👇

*یہ ایک ایسا ڈایٹ پلان ہے..... جو ہر عمر میں فالو کیا جا سکتا ہے* 👇

Avoid over seating
*مسلسل بیٹھنا نہیں ہے ہر گھنٹے کے بعد 10 سے 15 منٹ آپ نے خود کو حرکت دینی ہے*۔
سیڑھیاں چڑھیں۔
ہلکی ہلکی ورزش کریں۔

🔅 *واک سٹارٹ کریں*
صرف 15 منٹ سے شروع کرنی ہے پھر آہستہ آہستہ واک کو بڑھائیں۔
13 ٹو 15 Thousands Step آپکو روزانہ لینے ہے۔

👈جوگنگ کریں لیکن آہستہ آہستہ Step وائز بڑھائیں
15 سے 20 دن یا 1 ماہ میں بڑھائیں۔

🔅سٹریچنگ ورزش کریں۔

🔅 *یوگا بے حد مفید ہے۔اگر نہیں تو واک کیجئے*
کچھ چیزیں آپ کرتے ہوئے چھوڑ دیتے ہو لیکن
یوگا
اور
واک
آپ مستقل کر سکتے ہے۔

*آپ کو کریش Crash ڈائیٹ پلان کی ضرورت نہیں ہے۔*

*آپ کو اپنے کھانے کی عادات کو بدلنا ہو گا۔*

صحت مند خوراک میں کیا ہے❓❓

ڈرنکس

🔅 *دودھ اور پانی کے علاوہ کوئی بھی ڈرنک آپ نے نہیں لینا ہے۔*

*تازہ پھلوں کے جوسز کا بھی استعمال ہرگز نہیں کرنا ہے۔*
All Type of Juices & Drinks Banned.
جوسز اور ڈرنکس موٹاپے کی Main وجہ ہے۔
پکی پابندی لگا دے کوئی زبردستی بھی کریں تو آپ نے کہنا ہے
This is not for me.
*تھینکس آپ میرے لیے لائے رکھ دے پینا نہیں ہے۔*
مجبوری ہے ایک سپ لیں چھوڑ دے No Need
Tea whitner___No
موٹاپے کا سبب
گردوں کو ختم کر دیتے ہے۔
اس سے بہتر ہے گرین ٹی لیں۔
مورنگا کی گرین ٹی Best One ہے وہ لیں۔

🔺👈بیکری آئٹم
بیکری آئٹم میں جو بھی کچھ بنتا ہے ایک بھی چیز آپ کے لیے Healthy نہیں ہے۔بریڈ،بران بریڈ،مٹھائی کیک، بسکٹ،باقرخانی،رس یہ سب وزن بڑھاتی ہے Healthy نہیں ہے۔انکو مکمل بند کریں۔

🔅ناشتے میں بھی ہلکی سے چپاتی لیں۔

🔅 *سفید آٹا کسی شکل میں بھی نہیں لینا*۔ پیزا،پاستہ،بریڈ،روٹی کسی فارم میں ہرگز استعمال نہیں کرنا۔Avoid It.

🔅ملٹی گرین آٹا استعمال کریں۔
گھر میں جو سالن بنتا ہے وہ لیں بس آئل کم کر دے۔

🔅 *خوراک کو تھوڑا تھوڑا کر کے کم کریں فورا کبھی بھی کم نہ کریں۔*
Never skip the Meal.

🔅 *جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے،چھوڑ دیتے ہے وہ سب سے زیادہ موٹے ہوتے ہے،*
سب سے زیادہ بیمار ہوتے ہے،کبھی فریش نہیں ہو سکتے۔

👈صحت مند رہنا چاہتے ہو تو 3 مرتبہ کھاو۔

🔅 *پتلا ہونا چاہتے ہو تو 5 مرتبہ کھائیں لیکن تھوڑا تھوڑا کھائیں۔*

Meal skiping Never a Diet.

👈اگر آپ دو روٹیاں کھاتے ہو تو آہستہ آہستہ کم کر دے 2,2نوالے روزانہ کم کریں۔
*ایک ماہ کے اندر 2 روٹیوں سے ایک روٹی پر آ جاو۔*

🔅مورنگا کی چائے لیں۔اس سے میٹا بولزم تیز ہو گا،یہ Fat کو کم کرنے میں آپکی مدد کرے گا۔
👈 *کڑاہیاں،پیسڑیاں بھی آپ کھائے ساتھ ایک کپ مورنگا ٹی پی کر آپ کہہ وزن کم ہو گا ایسا بلکل نہیں ہو گا،*
Intake بند کریں

🔅مورنگا پاوڈر لیں سٹارٹ 1/4 ٹی سپون لیں۔

Quinoa Salad
آئیڈیل ہے اسکا استعمال کریں۔
Boiled Quinoa
سلاد میں شامل کریں اور پیٹ بھر کر کھائیں یہ carbs بھی نہ بڑھائے گا نہ وزن۔

🔅دن میں Quinoa Salad آپ نے As a food لینا ہے۔

🔅انڈہ لیں۔

🔅دیسی گھی روٹی پر لگائیں۔

*دودھ،دہی،گوشت(میٹ،بیف،چکن،فش) لیں ایک،آدھ بوٹی ضرور لیں۔*

🔅سبزیاں لیں لیکن کم فرائی ہو۔

V.v Important Work👇🏻

🔅سٹارٹ کچن گارڈنگ
سبزیاں اگائیں( دھنیا،پودینہ،ہری مرچ وغیرہ گھر سے سلاد بنائیں فریش ود آوٹ کمیکل)

🔅غصہ کرنا کم کریں۔

🔅سیرو سیاحت پہ جائیں۔

🔅بزرگوں کے ساتھ بیٹھیں۔

🔅واک کریں۔

🔅دوستوں کے ساتھ بیٹھیں،گپ شپ کریں۔

🔅 *اپنے ایمانی دوست تلاش کریں اگر نہیں تو ایمان کے ساتھی گروپ اپکا سب سے اچھا دوست ہے جو اپکو آپکے اللہ سے جوڑتا ہے*

🔅 *پیدل چلیں۔.. ہر کھانے کے بعد دو منٹ چکر لگائیں*
*ان سے آہستہ آہستہ آپکا وزن کم ہوتا چلا جائے گا۔*

🔅 *سیلف میڈیکشین بند کریں ہر دوائی کے اندر کمیکل ہوتا ہے،ہر دوائی نے ریکٹ کرنا ہوتا ہے،باڈی پہ نیگیٹو اثرات مرتب ہوتے ہے۔*

▪️انرجی ڈرنکس Killer ہے۔

Sweatner Killer Hain.

▪️سب سے زیادہ موٹاپا ڈرنکس اور آرٹیفیشل سویٹنر سے ہوتا ہے۔

*نیچرل سٹیوا Stevia آپ لے سکتے ہے۔*

01/03/2022

*حمل میں خوراک*

🥛 *دودھ!*

*دودھ کیلشیم فراہم کرتا ہے۔* *کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔* *حاملہ خواتین کو دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی چیزیں زیادہ کھانی چاہیئں،* *خاص طور پر رات کو سوتے وقت دودھ ضرور پینا چاہیئے۔*

🥞 *گندم!*

*حمل کے دوران میں ریشہ دار غذائیں مثلاً گندم اور گندم سے بنی ہوئی چیزیں ہاضمے کے لیے مفید اور قبض کشا ہے۔*

🍎🍑🥔🍆 *سبزیاں اور پھل!*

*سبزیاں اور پھل جسم کو وٹامن پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں،اس لیے زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھائیے۔*

*تیل!*

*حمل کے دوران میں زیادہ تیل مرچ مسالے والی اور تلی ہوئی اشیاء کھانے سے پرہیز کریں۔*

*🥩🍗 گوشت!*

*گوشت جسم کو پروٹین فراہم کرتا ہے جو آپ کے بچے کی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہے۔*

⛔ *نوٹ:*

*حمل کے دوران میں کلیجی کھانے سے پرہیز کریں۔* *اس میں بہت زیادہ وٹامن A ہوتا ہے۔* *جدید سائنسی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ بہت زیادہ وٹامن A بچے کے جسمانی اعضاء کی بناوٹ کو متاثر کرتا ہے۔*

🧂 *نمک!*

*حمل کے دوران میں جتنا ممکن ہو کم نمک استعمال کریں۔* *نمک سوجن کا باعث بنتا اور بلڈ پریشر میں اضافہ کرتا ہے۔*

🧊 *پانی!*

*حمل کے دوران میں زیادہ سے زیادہ پانی پینا بہت اہم ہے۔آپ کو دن میں تقریباً آٹھ گلاس یا آٹھ گلاس سے زیادہ پانی ضرور پینا چاہیئے۔پانی قبض کشا ہے۔*

☕ *کافی!*

*حاملہ خواتین کو کافیCofee پینے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔* *کافی کا استعمال اسقاط حمل کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔* *حمل کے ابتدائی بارہ ہفتوں میں چونکہ بچے کی نشوونما کا دور بہت نازک ہوتا ہے،اس لیے کافی سے خاص طور پر اجتناب کرنا چاہیئے۔*

🥜 *مونگ پھلی!*

*دوران حمل اور بچے کو دودھ پلانے کے دوران میں مونگ پھلی سے پرہیز کریں،خصوصاً جن خاندانوں میں الرجی کا مسئلہ چلا آ رہا ہو وہ اپنے بچوں کو کم از کم تین برس تک مونگ پھلی* *سے دور رکھیں کیونکہ مونگ پھلی اور اس سے تیار کردہ اشیاء سے بچے کا تعلق جتنا جلد پیدا ہو گا،الرجی کا امکان اتنا ہی بڑھے گا۔*

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Magazine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share