Voice of Ummah

  • Home
  • Voice of Ummah

Voice of Ummah News about Pakistan and Islamic World.

24/11/2023

Around 1,600 Israeli soldiers left physically disabled since the outbreak of the Gaza conflict http://v.aa.com.tr/3062935

23/11/2023
22/11/2023
22/11/2023

ترکش اور روسی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 سے 5 دن کی جنگ بندی کے ایک معاہدے پہ پیش رفت آخری مرحلے میں ہے جس کے تحت 50 اسرائیلیوں کی رہائی کے بدلے 150 فلسطینی قیدیوں ( خصوصاً بچوں اور خواتین) کو رہا کیا جائے گا اور 4,5 روز کیلئے جنگ بندی کی جائے گی غزہ پہ جاری حالیہ اسرائیلی بمباری اور زمینی افواج کے حملوں میں شمالی غزہ مکمل طور پہ تباہ ہو گیا جبکہ 15 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو گئے شہداء کی تعداد 15 سے 20 ہزار اور زخمیوں کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہے
حماس چونکہ ایک گوریلا تنظیم ہے اور باقاعدہ ریاستی فضائی طاقت سے محروم ہے اسلیے فضا سے بمباری کی صورت میں فلسطینیوں کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی جبکہ زمین پہ موجود حماس کے القسام بریگیڈ نے سینکڑوں اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیوں کو ان میں موجود فوجیوں سمیت تباہ کرنے میں غیر متوقع کامیابی حاصل کی جو کہ اسرائیل کی زمینی افواج کے لئے سرپرائز تھا زمینی جنگ کے دوران اسرائیلی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے تقریباً 1500 اسرائیلیوں کی تعداد کے ایک تہائی سے زیادہ 350 سے 400 تک ہے جو کہ موجودہ ناکافی وسائل اور بغیر ریاستی نظم کے ایک مسلح جنگجو تنظیم کے لئے کافی اطمینان بخش ہے ۔
قطر اور مصر کے تعاون سے طے پانیوالی جنگ بندی کتنی دیر پا ہے یہ تو وقت بتائے گا لیکن حماس نے اس جنگ کو چھیڑ کر عالمی سیاست میں جو نیا فلسطینی بیانیہ تخلیق کیا ہے اس نے طاقت کے کئ مراکز میں شگاف کیے ہیں مثال کے طور پہ سعودی عرب اور پی ایل او کی محمود عباس حکومت جو کہ اسرائیل کے اتحادی ہیں بیک فٹ پہ چلے گئے سعودیہ اور مراکش سمیت چند عرب ملکوں کا اسرائیل کو تسلیم کرنے اور حالات کے نارمل کرنے کا منصوبہ عارضی طور پہ التواء کا شکار ہو گیا بادل ناخواستہ انہیں فلسطینیوں پر اسرائیل کی فضائی و زمینی فوجی کارروائیوں کی مذمّت کرنی پڑی۔
اس سارے عمل کے دوران ترکی اور ایران حماس اور فلسطینیوں کے متحرک حمایتی اور بیانیے کو سپورٹ کرنے والے اسلامی ممالک کے طور پہ نظر آئے جہاں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے حماس کو اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والا مجاھدین کا گروہ قرار دیا (یاد رہے سعودی ،اماراتی اور اتحادی حماس کو دہشت گرد گروہ کہتے ہیں) جبکہ ایران نے اقوام متحدہ میں روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے حماس کے نئے فلسطینی بیانیے کا بھرپور دفاع کیا اسی ایران نے شام اور ہم خیال عرب ممالک کے ساتھ مل کر عرب لیگ اور او آئ سی کے مشترکہ اجلاس میں فلسطینیوں کے حق میں عملی اقدامات کے تحت اسرائیل اور اسکے اتحادی ممالک کو تیل کی فروخت بند کرنا اسرائیل فلسطین کے علاقوں میں اقوام متحدہ کے تحت ایک فلسطینی ریاست کے لیے ریفرنڈم ڈیمانڈ کرنے کے مطالبات کیے جو عرب ملکوں میں موجود اسرائیلی اتحادیوں نے رد کر دیے
یہیں ترکی کی طرف سے غزہ کے جنگ زدہ علاقوں میں اسلامی ممالک یا اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت امن فوج کی تعیناتی کا مطالبہ بھی سامنے آیا لیکن ان تجاویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے عرب اتحادیوں سعودیہ ودیگر عرب ممالک نے صرف مذمتی قرارداد یں منظور کرتے ہوئے ایسے عملی اقدامات سے جان چھڑالی جس سے ایک چیز تو واضح ہو گئی عالم اسلام کی قیادت اب ترک اور ایرانی و اتحادی کریں گے سعودی عرب ، یواےای بحرین مصر اور مراکش جیسے اسلامی ممالک کے حکمران مظلوم فلسطینیوں سے زیادہ اسرائیل کے لیے فکر مند رہتے ہیں ان کے مذمتی بیان عام مسلمانوں کو دھوکا دینے کے لیے ہوتے ہیں سعودی نیوز چینل العربیہ کی رپورٹنگ کا موازنہ ترکش، شامی اور قطری میڈیا چینلز کی نشریات سے کریں تو فرق واضح نظر آ تا ہے کون کس طرف کھڑا ہے ۔
مسلم امہ کے بیشتر ممالک کے علاوہ روس اور چین بھی فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ دوسری طرف امریکہ و مغربی ممالک، مصر سعودیہ ،امارات، بحرین و مراکش اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
اس حالیہ تنازعے میں فلسطینیوں کی حمایت میں جنوبی لبنان سے حزب اللہ کے راکٹ حملوں نے بھی اسرائیل کو پریشان کیے رکھا جبکہ ایرانی اتحادی یمنی افواج نے اسرائیل کے لیے تیل لے جانے والے ایک بحری جہاز پر اپنے کمانڈوز اتار کر قبضہ کر لیا جس کی اسرائیل نے تردید کی تو یمن نے حملے کی ویڈیو میڈیا پہ نشر کر دی جس پر اسرائیل کو کافی خفت اٹھانی پڑی۔
جہاں ان حملوں اور دنیا بھر کے ممالک کی عوام کی طرف سے اسرائیل پر تنقید اور پریشر نے قابض و ظالم صہیونی اسرائیلی ریاست کو جنگ بندی کے لیے مجبور کیا تو وہیں اسرائیل کے مختلف شہروں خصوصاً تل ابیب میں حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے لیے ہونے والے مظاہروں نے بھی اپنا کام کیا
اس معاہدے کے بعد کا منظر نامہ کیسا ہو گا اللہ بہتر جانتا ہے لیکن بحیثیت مسلمان ہم غزہ کے محاصرہ و جنگ زدہ مظلوموں کا درد محسوس کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات کم فرمائے اور ان کے لئے آ سانیاں پیدا فرمائے آمین ہم ان کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے جو کہ ہمارا دینی و انسانی فریضہ ہے ۔

22/11/2023

Iranian President Ebrahim Raisi calls for creation of a ‘special international inquiry’ into Israel's use of banned weapons in Gaza, during his speech in BRICS Summit http://v.aa.com.tr/3061053

22/11/2023

Israel's war on Palestinians in besieged Gaza — now in its 47th day — has killed over 14,000 Palestinians, most of them women and children. More than 6,800 Palestinians are missing or buried under rubble of bombed homes, authorities say.

غیر ملکی و اسرائیلی مصنوعات خریدنے کی بجائے مقامی پاکستانی اور برادر مسلم ممالک کی مصنوعات کو ترجیح دیں یہ آ پکا معاشی ج...
21/11/2023

غیر ملکی و اسرائیلی مصنوعات خریدنے کی بجائے مقامی پاکستانی اور برادر مسلم ممالک کی مصنوعات کو ترجیح دیں یہ آ پکا معاشی جہاد ہے نیچے درج تمام اشیاء پاکستانی ہیں دکاندار سے ہمیشہ اپنے ملک کی اشیاء ڈیمانڈ کریں

پیپسی کوک سپرائٹ کی بجائے دکاندار سے گورمے اور نیکسٹ کولا میں اپنا پسندیدہ فلیور ڈیمانڈ کریں تا کہ ملکی مصنوعات کو فروغ ...
21/11/2023

پیپسی کوک سپرائٹ کی بجائے دکاندار سے گورمے اور نیکسٹ کولا میں اپنا پسندیدہ فلیور ڈیمانڈ کریں تا کہ ملکی مصنوعات کو فروغ ملے ۔

19/11/2023

Boycott Israeli products

19/11/2023

No McDonald's
No KFC
No Pizza Hut
No Nutella
No Lays
No Pepsi/Sprite/Fanta/Coca-cola



19/11/2023
18/11/2023

🔴 The Qassam Brigades, Hamas’s military wing, says it has destroyed dozens of Israeli military vehicles in the past four days and targeted an apartment building in Beit Hanoon where Israeli special forces were stationed. LIVE updates: aje.io/wjlc7

15/11/2023
14/11/2023

"Gaza will remain defiant against the enemy.
The picture speaks of Gaza's heroism."

12/11/2023

‏غزہ کی ناقابل بیان ٹرائجیڈی کے باوجود عرب اور مسلمُ دنیا OIC میںُ کسی ایک مظبوط نکتے اور مطالبہ پہ اکھٹی کیوں نہُ ہو سکی؟ کس کس ملک نے غزہ کی جنگ بندی کے لئے مظبوط پوزیشن لی؟ کون کمزوری کا سبب بنا؟ کہانی دکھ کی ہے مگر سننی اور سمجھنے والی ہے! منقول

11/11/2023

HISTORY WILL BE HARSH ON MUSLIM COUNTRIES LEADERS

History will write that Egypt has the Nile and Gaza is dying of thirst.💦

History will write that the Gulf countries have seas of oil and no fuel for Gaza's ambulances.

History will write that Jordan has a surplus of doctors and Gaza suffers from a shortage of medical personnel and materials.

History will write that the Arab countries have 4 million soldiers and military spending exceeding 200 billion dollars annually, and were not able to bring a single bullet into Gaza as the West floods Israel with weapons.

History will write that Gulf countries spend billions of dollars in entertainment while Gaza doesn't have bread, water and the basics of life.

By Allah , in whose hand is our soul, Allah will hold all the leaders accountable for this betrayal on the day when neither wealth nor kingdoms will benefit them.

May Allah guide us all to make the right choices.

اسرائیلی وغیرمسلم ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں پاکستانی اور برادر مسلم ممالک کی مصنوعات خریدیں اگر آپ فلسطین اور غزہ...
11/11/2023

اسرائیلی وغیرمسلم ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں پاکستانی اور برادر مسلم ممالک کی مصنوعات خریدیں اگر آپ فلسطین اور غزہ کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے کوئی بھی چیز خریدتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی خریدی گئی اشیاء پاکستان یا اسلامی ممالک کی ہوں نہ کہ غاصب و ظالم اسرائیل کی۔ ہم غزہ کے مظلوموں کی مدد کے لیے نہیں جا سکتے تو ان پر ظلم ڈھانے والوں سے نفرت تو کر سکتے ہیں مصنوعات کے بائیکاٹ کا محاذ تو سنبھال سکتے ہیں ۔

09/11/2023

Iqbal Day Special!

خيرہ نہ کر سکا مجھے جلوہ دانش فرنگ
سرمہ ہے ميری آنکھ کا خاک مدينہ و نجف

Kheera Na Kar Saka Mujhe Jalwa e Danish e Farang
Surma Hai Meri Ankh Ka Khak e Madina o Najaf

The West’s dazzling wisdom Has failed to dazzle me;
For the dust of Madina and Najaf Has made my eyes immune.

حکیم الامت علامہ محمد اقبال رح کی نظم غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے نام
09/11/2023

حکیم الامت علامہ محمد اقبال رح کی نظم غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے نام

حضورِ رسالت مآب ﷺ میں


گراں جو مجھ پہ یہ ہنگامۂ زمانہ ہُوا
جہاں سے باندھ کے رختِ سفر روانہ ہُوا
قیودِ شام و سحَر میں بسر تو کی لیکن
نظامِ کُہنۂ عالم سے آشنا نہ ہُوا
فرشتے بزمِ رسالتؐ میں لے گئے مجھ کو
حضورِ آیۂ رحمتؐ میں لے گئے مجھ کو
کہا حضورؐ نے، اے عندلیبِ باغِ حجاز!
کلی کلی ہے تری گرمیِ نوا سے گُداز
ہمیشہ سرخوشِ جامِ وِلا ہے دل تیرا
فتادگی ہے تری غیرتِ سجودِ نیاز
اُڑا جو پستیِ دنیا سے تُو سُوئے گردُوں
سِکھائی تجھ کو ملائک نے رفعتِ پرواز
نکل کے باغِ جہاں سے برنگِ بُو آیا
ہمارے واسطے کیا تُحفہ لے کے تُو آیا؟
“حضورؐ! دہر میں آسُودگی نہیں مِلتی
تلاش جس کی ہے وہ زندگی نہیں مِلتی
ہزاروں لالہ و گُل ہیں ریاضِ ہستی میں
وفا کی جس میں ہو بُو، وہ کلی نہیں مِلتی
مگر میں نذر کو اک آبگینہ لایا ہوں
جو چیز اس میں ہے، جنّت میں بھی نہیں ملتی
جھلکتی ہے تری اُمّت کی آبرو اس میں
طرابلس کے شہیدوں کا ہے لہُو اس میں”

بانگِ درا

یہ مختصر سی نظم اس زمانے میں لکھی گئی تھی، جب اٹلی نے طرابلس پر حملہ کیا تھا۔ ترک، عرب اور مصری مل کر مقابلے میں کھڑے ہو گئے تھے اور انہوں نے غیر معمولی قربانیوں سے کام لے کر اٹلی کی پیش قدمی روک دی تھی ۔ وہ دور بڑا نازک تھا۔ طرابلس جسے آج کل لیبیا کہتے ہیں۔ رسمی طور پر سلطنتِ عثمانیہ کا ایک صوبہ تھا۔ اٹلی کے پاس بحری بیڑہ کوئی نہ تھا۔اس کی فوجیں مصر سے گزر کر طرابلس پہنچ سکتی تھیں، لیکن انگریزوں نے مصر کا راستہ روک لیا۔
نوجوان بہادر ترک بھیس بدل کر مصر کے غیر معروف راستوں سے گزرتے ہوئے طرابلس پہنچے۔ اور عربوں کو منظم کر کے انہوں نے اٹلی کی فوجوں سے لڑایا۔ ان بہادر ترکوں میں انور پاشا شہید، غازی عصمت انونو ، مصطفٰی کمال اور بیسیوں دوسرے جواں مرد قابلِ ذکر ہیں ،جن کے نام تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ زندہ رہیں گے
یورپی طاقتوں پر اٹلی کی نامرادیوں کا راز آشکار ہو گیا تو انہوں نے بلقانی ریاستوں کو شہ دے کر ترکی پر حملہ کرادیا۔ اس طرح ترکوں کے گھر میں جنگ شروع ہو گئی اور بہادر ترک سالاروں کو طرابلس چھوڑ کر واپس آنا پڑا۔
یہ نظم علامہ اقبال نی شاہی مسجد لاہور میں پڑھی تھی۔ خود بھی روئے تھے اور مسلمانوں کو بھی رلایا تھا۔نظرِثانی میں اس کا یہ شعر قلم زد کر دیا :
ہوا رفیق اجل اشتیاق آزادی
سمندر عمر کو اک اور تازیانہ ہوا
گراں: ناقابلِ برداشت یعنی شاق، رخت سفر: سفر کا سامان، نظامِ کہنہ عالم: دنیا کا پرانا نظام، آیہ رحمت: رحمت کی نشانی، عندلیب: بلبل، فتادگی: عاجزی، انکساری، ولا: محبت، سوئے گردوں: آسمان کی طرف، ملائک: فرشتے، آبگینہ: شیشہ صراحی
پہلا بند: جب زمانہ کا ہنگامہ میرے لئے حد درجہ ناگوار اور ناقابلِ برداشت ہوگیا تو میں نے سفر کا سامان باندھا اور دنیا سے رخصت ہو گیا۔ اگرچہ میں نے صبح و شام کی قید میں زندگی کے دن کاٹے لیکن اس دنیا کے پرانے نظام سے ربط پیدا نہ کر سکا۔ فرشتے مجھے رسالت ﷺ کی محفل میں لے گئے اور رحمت عالم ﷺ کے حضور پیش کر دیا۔
دوسرا بند: حضور ﷺ نے فرمایا کہ اے حجاز کی بلبل! جس کی نغموں کی حرارت سے باغ کی ہر کلی کا دل پگھل رہا ہے۔ تیرا دل ہمیشی ہماری محبت کی شراب کے نشے میں چور رہتا ہے۔ تیری افتاد کا بھی وہی درجہ ہے کہ عجز بھرے سجدوں کو اس پر رشک آئے۔ تو دنیا کی پستی سے اڑ کر آسمان کی طرف آیا۔ فرشتوں نے تجھے اونچا اڑنا سکھا دیا۔ باغ جہاں سے خوشبو کی طرح نکل آیا۔ بھلا یہ تو بتا ہمارے لئے کیا تحفہ لایا ہے؟
تیسرا بند: میں نے عرض کیا کہ حضور ﷺ! دنیا میں آرام اور امن چین نصیب نہیں۔ وہ زندگی میسر نہیں جس کی سب کو تلاش ہے۔ اگرچہ وہاں کے باغ میں لالے اور گلاب کے ہزاروں پھول ہیں، لیکن وہ کلی دکھائی نہیں دیتی، جس میں وفا کی خوشبو ہو۔ تاہم میں حضور ﷺ کی بارگاہ میں پیش کرنے کے لئےشیشے کی ایک صراحی لایا ہوں جو چیز اس میں بھری ہوئی ہے بہشت میں بھی نہیں ملتی۔ حضور والا ﷺ اس میں آپ ﷺ کی امت کی آبرو جھلک رہی ہے یعنی طرابلس کے شہیدانِ طرابلس کے خون سے لبریز ہے۔
(غلام رسول مہر)

09/11/2023

During a meeting with Iranian counterpart Ebrahim Raisi at the Economic Cooperation Organization summit in Uzbekistan ⤵️

🗣️ Türkiye ready to resolve issue by taking responsibility as guarantor

President Erdogan believes Israel ending its attacks on Gaza would promote peace in the region and around the world 👉 http://v.aa.com.tr/3048715

06/11/2023

‏واشنگٹن کی حالیہ تاریخ کے سب سے بڑے مظاہرے! ہزاروںُ مظاہرین نے وائیٹ ہاؤس کی طرف اور وائیٹ ہاؤس کے گرد غازہ میں جنگ بندی کے لئے مارچ کیا! اسی دن امریکہ کے متعدد شہروں میں نیویارک سمیت بڑے بڑے مارچ ہوے! یورپ کی بھی یہی صورتحال تھی! پیرس، برلن، لندن اور دیگر شہروں میں بھی ہزاروں نے غازہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا! کوی شک نہیں کہ اسرائیلی لابی مغربی ممالک کی سیاست کو کنٹرول کرتی ہے مگر غازہ کی دردناک صورتحال پہلی دفعہ امریکی سیاست پے اثرانداز ہوتی نظر آ رہی ہے! اور یہ شاہد جنگ بندی اور کسی حل کی طرف لے جا سکے! منقول

05/11/2023

Hamas' al-Qassam Brigades says it destroyed 6 Israeli tanks with Yassin 105 shells, and killed a number of soldiers since morning http://v.aa.com.tr/3044665

04/11/2023

History Of Jews - Dr Israr AhmedWatch Maulana Tariq Jameel Latest Bayan - Allah Khushian Kab Deta Hai https://youtu.be/ndSr1c9slO4Watch Tilawat-e-Quran Pak: ...

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Ummah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share