Hasban Media Official

  • Home
  • Hasban Media Official

Hasban Media Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hasban Media Official, Media/News Company, .
(1)

16/04/2024
03/04/2024

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار شاہ نواز خان کی ہمراہ تحصیدار خار نے لوئی سم بازار میں مختلف بیکرز کے دکانیں اور گوداموں کا وزٹ ....

خیبرپختونخوا میں عدالتی حکم کے باوجود اپوزیشن اراکین سے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر سینٹ انتخابات ملتوی کردیے گئے۔ ال...
02/04/2024

خیبرپختونخوا میں عدالتی حکم کے باوجود اپوزیشن اراکین سے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر سینٹ انتخابات ملتوی کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے سامان سمیٹ لیا اسمبلی ہال سے چلے گئے۔
کسی کے ہاتھ کچھ نہ آیا۔ سنی اتحاد کونسل اور اپوزیشن سب خالی ہاتھ رہ گئے۔

02/04/2024

خیبر پختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی

دینی مدارس کے تعلیمی بورڈ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے سالانہ نتائج کا اعلان کل بروز اتوار بعد نماز ظہر کیا جائے گا...
23/03/2024

دینی مدارس کے تعلیمی بورڈ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے سالانہ نتائج کا اعلان کل بروز اتوار بعد نماز ظہر کیا جائے گا۔

23/03/2024

پاکستان کی سالمیت اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، آئی ایس پی آر

باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضیاء الدین اور زراعت آفیسر ڈاکٹر...
23/03/2024

باجوڑ۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضیاء الدین اور زراعت آفیسر ڈاکٹر سبحان الدین
نے خار بازار اور پھاٹک کا دورہ کیا.

ٹیم نے پرائس اور قیمتی چیک کی اور چیکنگ کے دوران متعدد فروٹ اور سبزیوں کے نرخناموں کا موازنہ کیا ۔

متعدد عدد قصائیوں کو خلاف ورزی/سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرتے ہوئے مرتکب پائے گئے جس کو فوری طور پر گرفتار کرکے اسسٹنٹ کمشنر خار کے سامنے پیش کیا ۔

مانیٹرنگ ٹیم نےدوکانداروں کو سختی سے وارننگ جاری کردی کہ ضلعی انتظامیہ باجوڑ ماہ رمضان میں سرکاری نرخنامہ سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کر سکتی ہے.

21/03/2024

باجوڑ ، ہمارے جائیداد میں موجود معدنیات پر قبضہ مافیا قبضہ لگانا چاہتے ہیں اور چند شرپسند عناصر کے اشاروں ہمارے معدنیات کو ایک مخصوص گروہ لوٹ رہے ہیں۔ حکومت اس کے خلا...

18/03/2024

ہم پی ٹی آئی کے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں حلقوں پر اپنے امیدواروں کو دستبردار کروائیں۔
پریس کانفرنس

18/03/2024

پی ٹی آئی کی گزشتہ کے پی حکومت میں بہت کرپشن ہوئی، لوگ کھرب پتی بن گئے: شیر افضل

26 فروری کو خزانہ بائی پاس تیمرگرہ میں باجوڑ کے بس کو پیش آنے والے حادثہ میں زخمیوں کو اکثر سامان متعلقین نے اصول کرلیا ...
18/03/2024

26 فروری کو خزانہ بائی پاس تیمرگرہ میں باجوڑ کے بس کو پیش آنے والے حادثہ میں زخمیوں کو اکثر سامان متعلقین نے اصول کرلیا ہے مگر کچھ سامان اب بھی ریسکیو 1122 آفس بلامبٹ میں موجود ہے لہذا جس کسی کا ہو وہ آکر اپنا سامان و امانت لے جائیں۔
اس سامان میں مختلف قسم کے اشیاء موجود ہیں۔
رابطہ نمبر
0945920230

18/03/2024

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کردی

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان بلوچستان سے سینٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہونگے
16/03/2024

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان بلوچستان سے سینٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہونگے

اسلام آ باد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ کر لیا۔پیپلز...
11/03/2024

اسلام آ باد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ کر لیا۔

پیپلز پارٹی کے ذ رائع کے مطابق آصفہ بھٹوز رداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائےگا، صدر آصف زرداری باضابطہ طور پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے۔

آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائےگا اور وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔

عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا۔

اظہار تشکر ہم تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے والد محترم حاجی رحمت اللہ جان کی نماز جنازہ میں شرکت ...
23/11/2023

اظہار تشکر
ہم تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے والد محترم حاجی رحمت اللہ جان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ، فاتحہ خوانی کے لیے گھر تشریف لائے ، بذریعہ فون میسج واٹس ہم سے غمرازی کا اظہار کیا ۔ اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے ، ہمارے والد کی مغفرت فرمائے اور ہمیں صبر جمیل عطا فرمائے ۔
منجانب۔ حسبان اللہ (صدر باجوڑ پریس کلب) ،عرفان اللہ جان ، اظہار الحق ، حنیف اللہ و جملہ خاندان

08/10/2023

Haemorrhoids Ointment
Available at all homeopathic stores across Pakistan.

ہیمورائیڈز ائنٹمنٹ
بواسیر سے متعلقہ علامات، درد، خارش اور جلن سے آرام کے لئے
تمام میڈیکل ، ہومیو اور یونانی اسٹورز پر دستیاب.
For more details: +92 340 4579821

میٹرک میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اچھے مستقبل کیلئے دعا گو ہوںJamal Uddin Akbar
22/08/2023

میٹرک میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اچھے مستقبل کیلئے دعا گو ہوں
Jamal Uddin Akbar

ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عالمگیرخان بحیثیت  آرتھو پیڈک سرجن پشاور میں اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں سماجی وسیاسی حلقوں ن...
11/08/2023

ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عالمگیرخان بحیثیت آرتھو پیڈک سرجن پشاور میں اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں
سماجی وسیاسی حلقوں نے ان کے خدمات قابل تحسین قرار دیا ہے۔ ان حلقوں نے میڈیاکے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عالمگیر خان ایک قابل و فرض شناس معالج ہے اور لوگ ان کے صلاحیتوں سے مستفید ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موصوف اس سے پہلے ڈی ایچ کیو باجوڑ ،تمرگرہ اور ایل آرایچ پشاور میں اپنی ذمہ داریاں انتہائی ایمانداری و دیانتداری سے ادا کرتے رہے، اور امید رکھتے ہیں ۔ کہ وہ اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے خدمات اداکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی، اسلام آباد،لاھور اور کراچی کے کامیابی کے بعد اب پھولوں کے شہر پشاور میں بہت جلد  لارہا ہے بحریہ ٹاؤ...
25/07/2023

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی، اسلام آباد،لاھور اور کراچی کے کامیابی کے بعد اب پھولوں کے شہر پشاور میں بہت جلد لارہا ہے بحریہ ٹاؤن پشاور جو کہ مذکورہ بالا پروجیکٹس کے مقابلے میں زیادہ تر کامیاب اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ ھوگی۔
بحریہ ٹاؤن پشاور بکنگ کیلئے رابطہ کریں
ریئل اسٹیٹ میں اعتماد کا نام
توحید ریئل اسٹیٹ اینڈ بلڈر ز حیات آباد پشاور
رابط نمبرز
03333388448
03009358882
03009065615
03339438282

ضلع باجوڑ امیرطلبہ التوحیدوالسنہ ضلع باجوڑ مولانا مفتی وحیداللہ توحیدی ختم القرآن وتقریری مقابلہ بمقام غنم شاہ ترخو لوئی...
06/07/2023

ضلع باجوڑ امیرطلبہ التوحیدوالسنہ ضلع باجوڑ مولانا مفتی وحیداللہ توحیدی ختم القرآن وتقریری مقابلہ بمقام غنم شاہ ترخو لوئی ماموند باجوڑ سے خطاب ۔ تقریب سے دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا

 #ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!! تحصیل ناظم  حاجی سید بادشاہ اور  ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرڈنٹ ڈاکٹر ...
06/07/2023

#ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال خار باجوڑ ۔۔!!

تحصیل ناظم حاجی سید بادشاہ اور ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرڈنٹ ڈاکٹر لیاقت علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں 'مین گیٹ ' اور ٹرما سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔۔!!

یاد رہے " پہلے سے موجود "مین گیٹ" اور ٹراما سنٹر ،ائی سی ار سی کے تعاون سے معیاری جدید طرز پر بنے گئے ،،

اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال خار ڈاکٹر لیاقت علی صاحب , ڈی ایم ایس ڈاکٹر نورالحق صاحب ، باجوڑ ڈاکٹر فورم کے صدر ڈاکٹر اظہار الحق، سیکٹری جنرل ڈاکٹر حفظ الحمن صاحب ، ڈاکٹر ضیاء صاحب ، نرسنگ چیرمین نیک محمد صاحب فوکل فرسن ائی سی ار سی سعید اللہ صاحب ؛ ایونگ سپروائزر سمیع اللہ ، پیرامیڈیکل ایسوسیشن کے نائب صدر رشید خان صاحب اور ہسپتال دیگر سٹاف بھی موجود تھے ۔۔!

صوبائی وزیر شفیع اللہ خان اور ایکس صوبائی منسٹر مظفر سید کا انیس خان کے رہائش گاہ آمد پر پرتپاک استقبال آج صوبائی منسٹر ...
06/07/2023

صوبائی وزیر شفیع اللہ خان اور ایکس صوبائی منسٹر مظفر سید کا انیس خان کے رہائش گاہ آمد پر پرتپاک استقبال
آج صوبائی منسٹر شفیع اللہ خان اور سابقہ صوبائی منسٹر مظفر سید نے پیپلزپارٹی ضلع باجوڑ کے جنرل سیکریٹری انیس خان کے دعوت پر انیس خان کے رہائش گاہ پر آمد کے موقع پر انیس خان، صدر حاجی شیر بہادر، ملک خان زیب اور ضلعی کابینہ نے منسٹر صاحب کو باجوڑ کے مسائل کی نشاندہی کی۔ اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تجاویز پیش کی۔
منسٹر شفیع اللہ نے ضلعی کابینہ کے تجاویز پر اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔
صوبائی وزیر شفیع اللہ نے کہا کہ مساجد سولرائزیشن پر عملی کام آخری مرحلے میں ہے۔ اور باجوڑ کیلئے جامع ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔
انیس خان نے صوبائی وزیر شفیع اللہ کے آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی ، قبائلی مشران ملک شاہ تر ، ملک حفظ الرحمن ، یوتھ آفیسر فواد اور دیگر مہمان عید الاضحی...
30/06/2023

اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی ، قبائلی مشران ملک شاہ تر ، ملک حفظ الرحمن ، یوتھ آفیسر فواد اور دیگر مہمان عید الاضحیٰ کے دوسرے دن باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں محکمہ کھیل کے زیر اہتمام منعقدہ عید میلہ کے موقع پر کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں

کلچرل اینڈ سپورٹس شو۔  آج عید الاضحیٰ کے دوسرے دن شام پانچ بجے کلچرل اور سپورٹس شو باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ جس میں...
30/06/2023

کلچرل اینڈ سپورٹس شو۔

آج عید الاضحیٰ کے دوسرے دن شام پانچ بجے کلچرل اور سپورٹس شو باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ جس میں کھیلوں کے مقابلوں کے علاؤہ مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔
ٹائم : آج شام پانچ بجے۔
باجوڑ سپورٹس کمپلیکس
زیر اہتمام: محکمہ کھیل اور ضلعی انتظامیہ باجوڑ

باجوڑ ، شاہ نری میں جاری حاجی آباد امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا۔ شائننگ سٹار تلے نے ٹرافی اپنے نام کی۔ فائنل میچ ...
17/06/2023

باجوڑ ، شاہ نری میں جاری حاجی آباد امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا۔ شائننگ سٹار تلے نے ٹرافی اپنے نام کی۔ فائنل میچ میں فرمان الیون نے ٹاس جیت کر مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنائے جس کو شائننگ سٹار تلی کی ٹیم نے پورا کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ حیدر علی کو بہترین باؤلر جبکہ شفیق کو بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ دیا گیا۔ فائنل میچ کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر باجوڑ انور الحق ، اے این پی باجوڑ کے صدر گل افضل خان ، ڈی ایس پی نعمت خان ، ایس ایچ او تھانہ خار سعید الرحمن اور سخی بہادر تھے۔ ڈپٹی کمشنر انور الحق نے ونر ٹیم کیلئے 20 ہزار روپے جبکہ رنر آپ ٹیم کیلئے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ جبکہ اے این پی باجوڑ کے صدر گل افضل خان نے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے 15 ہزار روپے نقد اعلان کیا۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hasban Media Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share