The WORLD News

  • Home
  • The WORLD News

The WORLD News News channel
(11)

28/07/2021

Islamabad

27/07/2021

Chinease people in Pakistan

08/09/2017

The WORLD News's cover photo

08/09/2017

Good News for DG KHAN .. .. ..
According to a very reliable source in Punjab establishment division, Trafic Wardens (City Traffic Police) Going to Start Operations Very Soon in City area of DG KHAN.. Traffic Police will not be authorise for Issue Chaln, they just will assist Trafic Wardens, Traffic Wardens (CTP) will issue Chalan.Heavy MotorBikes, Pickets and related Equipment have arrived.
Hope said system will change traffic mode & attitude of DG KHAN Public as well as Traffic Police..

Hope & Wish for the best in favour of DG KHAN Insha ALLAH

28/08/2017

انا للہ و انا الیہ راجعون
آج صبح احمد پور کے قریب ہونے والے ایکسیڈنٹ میں نوفل نعیم (الخیر کاٹن فیکٹری احمد پور ) والے نعیم صاحب کے صاحبزادے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے..
اللہ پاک مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا اور والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

28/08/2017

بھارت میں سکھوں کے روحانی پیشوا گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

گرو گرمیت رام کو سزا عدالت کے بجائے روہتک جیل میں سزا سنائی گئی۔

سیکیورٹی کے پیش نظر سزا سنانے والے جج جگدیپ سنگھ کو بھی ہیلی کاپٹر میں ہریانہ کی جیل لایا گیا۔

سزا سنائے جانے کے موقع پر گرو گرمیت رام رو پڑا اور اس نے ہاتھ جوڑ کر جج سے رحم کی اپیل کی جب کہ گرو گرمیت کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے مؤکل کی طبیعت خراب ہے اس لیے ان کی سزا کم کی جائے۔

دی ورلڈ نیوز

28/08/2017

مظفرگڑھ محلہ بخاری والا گنیشواہ نہر شانی سٹریٹ۔ ناقص واپڈا انتظامیہ کا پردہ فاش
یہاں کوئی حادثہ ھوگا توتب آپ آکرکچھ کرگےمحلہ بخاری والہ شانی سٹریٹ والی گلی میں بجلی کی تاریں زمین پرگری پڑی ہیں جہاں سےگزرنا انتہائی خطرناک بن چکا ھےبچےسکول جاتےاورکھیلتےھوےکسی وقت کسی حادثےکاباعث بن سکتاھے .آپکی مہربانی ھوگی اس مسلۓکوجلد حل کرے۔ دی ورلڈنیو

22/08/2017
22/08/2017

طاہر القادری لندن پہنچ گئے عید پر واپس آجائیں گے

22/08/2017

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چاند دکھائی دینے کے امکانات کم

22/08/2017

کراچی: طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق

22/08/2017

لاہور ہائیکورٹ واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر وکلا بپھر گئے تھے۔ وکلا نے لاہور ہائیکورٹ میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور عدالت کا مرکزی گیٹ بھی توڑ ڈالا جب کہ وکلا کے پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

22/08/2017

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادوں اور مریم نواز کو آج پھر طلب کرلیا۔

22/08/2017

پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں، مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ، دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔

آرلینگٹن کےفوجی اڈے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے افغانستان اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بارے میں نئی امریکی پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری نئی پالیسی میں افغانستان اور پاکستان خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ سفارتی، سیاسی اور فوجی حکمت عملی کو یکجا کرکے اقدام کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ان پر اقتصادی پابندیاں لگائیں گے جو دہشت گردوں کو بڑھاوا دیتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی قوم پچھلے 16 سال کی جنگوں سے پریشان ہوچکی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ مجھے بھی امریکی عوام کی طرح افغان جنگ کی طوالت پر مایوسی ہوتی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد افغانستان اور جنوبی ایشیاکی حکمت عملی پر غور کیا اور افغانستان کو ہر ممکنہ زاویے سے دیکھا اور کابینہ سے ملاقات کرکے اسٹریٹیجی بھی تیار کی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کو فوجیوں کی قربانیوں کا صلہ چاہیے۔ عراق سے تیز انخلا کا نتیجہ داعش کے تیزی سے پروان چڑھنے کی صورت میں نکلا لہذا عراق کی طرح انخلا کرنے کی غلطی افغانستان میں نہیں دہرائی جائے گی۔

ڈونلڈٹرمپ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے جو افراتفری پھیلاتے ہیں، ہمیں افغانستان اور جنوبی ایشیا میں چیلنجنگ صورتحال کا سامنا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے کردار کے معترف ہیں،چاہتے ہیں کہ بھارت افغانستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرے۔ انھوں نے کہا کہ صرف فوجی طاقت سے افغانستان میں امن نہیں آسکتا۔ افغان عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔

پالیسی جاری کرنے سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کرکے نئی امریکی پالیسی پر اعتماد میں لیا تھا۔

21/08/2017

امریکی بحری بیڑا سمندر میں حادثے کا شکار، 10 فوجی امریکی بحری بیڑے کے سنگاپور کی سمندری حدود میں آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث 10 فوجی لاپتہ ہوگئے.

21/08/2017

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا جب کہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے جس پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست اپنے وکلا کے ذریعے دائر کی جو شاہد حامد اور ڈاکٹر طارق حسن نے دائر کی۔

21/08/2017

نام محمد یونس بلوچ وہوا بستی جت شمالی کا رہائشی گردوں کے عارضے میں مبتلا حکومتی علاج کا منتظر ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس بلوچ کا کہنا تھا کہ پچھلے دس ماہ سے گردے کی مرض لاحق ہوئی میں غریب آدمی ہوں بیماری سے قبل محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا لیکن جب سے گردوں کی امراض کا شکار ہوا ہر ہفتے ملتان سے گردے واش کرانے پڑتے ہیں میری پاس جتنی جمع پونجی تھی سب علاج پر خرچ کر چکا ہوں گھر کے زیوارت تک بک گئے میری ایک بہن جو مجھے ایک گردہ ڈونیٹ کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے تبدیلی پر ڈاکڑ بیس لاکھ کا خرچہ بتاتے ہیں میری پاس اتنی رقم نہیں کہ میں اپنا علاج کروا سکوں تاکہ میرا دوسال کا اکلوتا بیٹا یتیمی کے نام سے بچ سکے
وزیر اعلی پنجاب اور مخیر حضرات سے علاج کے لیے اپیل ہے

21/08/2017

کوٹلی لوہاراں دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام سے انڈین باشندے کی لعش ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نکال کر مقامی پولیس کے حوالے کردی پولیس نے قریبی قبر ستان میں دفنادی مرنے والے سے 150 روپے انڈین کرنسی بھی ملی ہے

18/08/2017

فورٹ منرو؛ گرمی میں راحت کا جھونکا

گوروں کی ایک اچھی عادت ہے کہ جب بھی کسی انسان سے کچھ فائدہ لیتے ہیں تو اُس کو بدلے میں کسی شے سے نواز دیتے ہیں، اور ہمارے پیارے پاکستان میں ابھی تک بہت سی گوروں کی نوازشات نظر آتی ہیں، جیسا کہ کراچی میں موجود سندھ سیکریٹریٹ کی پرانی بلڈنگ۔
اِنہی نوازشات میں کچھ ایسے شہر بھی ہیں جو انگریز سرکار نے آباد کیے جو آج بھی اُن ہی کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں، جیسا کہ جنرل جیمز کا آباد کیا ہو جیمز آباد، جنرل جان جیکب کا آباد کیا ہوا جیکب آباد، جنرل منرو کا آباد کیا ہوا فورٹ منرو۔ اِن علاوہ بھی ایسے بہت سے علاقے ہیں جو انگریزوں کے نام سے ابھی تک کہلائے اور پکارے جاتے ہیں فورٹ منرو جسے علاقائی افراد ’’فورٹ منرو‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ یہ علاقہ ڈیرہ غازی خان سے 83،3 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ آپ اگر سندھ سے جانا چاہیں تو کشمور سے آگے راجن پور سے براستہ جام پور
کے پی کے سے ڈیرہ اسمعیل خان براستہ تونسہ شریف بلوچستان سے براستہ بارکھان یا میختر اور پنجاب کے ملتان سے براستہ فورٹ منرو آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔ یہ شہر اصل میں برطانوی فوج کے جنرل جان منرو نے آباد کیا۔ کہتے ہیں یہ ملازم وہاں یعنی آج کے ڈیرہ غازی خان کا رہائشی تھا۔ جب جان منرو گرمی سے گھبرا کر ملازم کے مشورے پر اِس جگہ پہنچا تو جس راستے سے گزرا، وہ راستہ آج بھی موجود ہے اور مقامی افراد اِسے ’’شاہی سڑک‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔

علاقے کی آب و ہوا سے متاثر ہوکر جنرل نے یہاں موجود پہاڑی چوٹی تک راستہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ اِس چوٹی کو آج ’’اناڑی پوائنٹ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اِس کے ساتھ منرو نے ایک مصنوعی جھیل بھی قائم کی جو ’’ڈیمس لیک‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اِس لیک کا نام ایک فوجی M. L. Demis کے نام پر رکھا گیا۔
لیکن کہیں کتابوں پہ لکھا ہے منرو کی بیٹی کا نام ڈیمس تھا جو چھوٹی عمر میں اس ہی جیھل میں ڈوب کہ مری، ایک جگہ پہ ڈیمس منرو کی بیوی کا نام ہے جو اسہی کے نام سے مشہور ہئ

آزادی کے بعد یہ علاقہ لغاری قبائل کے حوالے کردیا گیا، یہی وجہ ہے کہ یہ ’’تمن لغاری‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مقامی افراد اِسے ’’مری‘‘ کے نام سے بھی پکارنے لگے ہیں، کیونکہ موسم گرما میں یہ علاقہ اندرون سندھ اور پنجاب کے رہنے والوں کے لیے مری سے کم نہیں۔ عوام 45 سینٹی گریڈ سے نکل کر 15 سینٹی گریڈ میں جاکر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
موجودہ حکومت نے اگرچہ یہاں کچھ نئے پراجیکٹ شروع کیے ہیں لیکن ابھی تک یہ مکمل نہیں ہوسکے ہیں۔ یہاں ہوٹل کا کرایہ نسبتاً کم ہے۔ آپ کو ایک کمرہ عام دنوں میں 1 ہزار روپیہ کے حساب سے مل جاتا ہے، لیکن عید کے دنوں میں یہ کرایہ 2 ہزار تک جا پہنچتا ہے کیوںکہ سیاحوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ یہاں کی پرسکون فضا، ٹھنڈی ہوائیں اور رات کو جھیل کنارے بیٹھ کر باتیں کرتے لوگ فورٹ منرو کی پہچان ہے۔
اگست میں فورٹ منرو بادلوں میں گِھرا رہتا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں آپ کے چہرے کو چھوتی ہوئی گزر جاتی ہیں۔ یہاں کے تاریخی مقامات میں میوزیم، پرانا قلعہ اور ساتھ ہی ساتھ جنرل منرو اور اِس کے خاندان کی قبریں بھی ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ کو ہائیکنگ کرنی ہو تو یہاں کے خوبصورت پہاڑ آپ کے منتظر ہیں۔ دی ورلڈ نیوز

18/08/2017

سپریم کورٹ نےغیرت کےنام پر قتل کیس کے 2 ملزمان کو 12 سال بعد بری کر دیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے غیرت کے نام پر قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدم شواہد کی بنا کر عدالت نے غیرت کے نام پر قتل کیس کے 2 ملزمان کو 12 سال بعد بری کردیا۔

اعجاز احمد اور شاہد اقبال پر 2005 میں حافظ آباد میں ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نظام کی بہتری کے اقدامات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، خرابی یہ ہے کہ پولیس مدعی کے ساتھ مل جاتی ہے

18/08/2017

ڈیرہ غازی خان: سردار محسن عطا کھوسہ نے
چائنہ میں منعقد پولو کپ مقابلہ جیت کر پاکستان اورسرائیکی وسیب کا نام روشن کردیا عوامی حلقوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین۔

18/08/2017

شمالی کوریا نے اپنے میزائل پروگرام کے پوسٹرز جاری کر دیئے
میزائل پروگرام کے پوسٹرز میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور وائٹ ہاؤس کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

18/08/2017

بھارت: جنسی زیادتی کا شکار 10 سالہ بچی ماں بن گئی
ہندوستانی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ اس سے بچی اور نومولود دونوں کی جان کو خطرہ ہے۔

18/08/2017

لبنان کی پارلیمنٹ نے جنسی زیادتی کرنے والے شخص کے ساتھ متاثرہ لڑکی کی شادی کے قانون کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

18/08/2017

ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ 95 سال کی عمر میں تخت سے دستبردار ہو جائیں گی جس کے بعد شہزادہ چارلس برطانیہ کے اگلے بادشاہ ہونگے۔

18/08/2017

پرائمری نصاب سے قائداعظم، مینار پاکستان سمیت ملک کے نقشے کی تصاویر نکال دی گئیں، نصاب سے رحمت عالمؐ، عید میلاد النبیؐ کا مضمون اور ق قرآن کا لفظ بھی خذف کر دیا گیا۔

18/08/2017

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز کی نیب آفس لاہور میں آج پیشی متوقع ہے۔

17/08/2017

گوگل کا آواز کو تحریر میں تبدیل کرنےوالا فیچر متعارف

گوگل کا آواز کو تحریر میں تبدیل کرنےوالا فیچر متعارف
ویب ڈیسک 17 اگست ، 2017

گوگل نے 30 نئی زبانوں میں اسپیچ ٹو ٹیکسٹ فیچر (آواز کو الفاظ میں تبدیل کرنے والا فیچر) متعارف کروادیا جس میں اردو زبان بھی شامل ہے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ باآسانی اردو میں کہے گئے کسی بھی لفظ کو تحریر کی شکل دے سکتے ہیں جبکہ اسی فیچر کے ذریعے اس کا دیگر زبانوں میں ترجمہ اور سرچ بھی کیا جاسکتا ہے۔

گوگل کی جانب سے نئی زبانوں میں اردو، بنگالی، گجراتی، کناڈا، ملیالم، مراٹھی، تامل اور تیلوگو شامل ہیں۔

گوگل کے صارفین اب اس فیچر کو گوگل سرچ ایپ اور جی بورڈ کے ذریعے استعمال کرسکیں گے۔

گوگل کا یہ فیچر 119 زبانوں کے لیے دستیاب ہے۔ دی ورلڈنیوز:

17/08/2017

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اپنی مزید تعلیم اب آکسفورڈ یونیورسٹی لندن سے حاصل کریں گی جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔

17/08/2017

کراچی: ملک کے زرِ مباردلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بھی کم ہوگئے ہیں۔
کراچی: ملک کے زرِ مباردلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بھی کم ہوگئے ہیں۔

دی ورلڈ نیوز کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 19 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 19 ارب 94 کروڑڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کم ہوکر 14 ارب 31 کروڑ ڈالر ہوگئے جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 2کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 63 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

17/08/2017

سندھ حکومت کا بینکوں کی سیکیورٹی کیلئے فورس بنانے کا فیصلہ
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں بڑھتی ہوئی بینک ڈکیتیوں پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔

17/08/2017

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کو دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The WORLD News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The WORLD News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share