25/11/2023
مظفرآباد(جہان کشمیر) آزاد جموں و کشمیر یوتھ سمٹ 2023ء 27نومبر کو مظفرآباد میں منعقد ہو گی۔ جس میں یوتھ پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ نوجوان کسی بھی ریاست کو قیمتی سرمایہ ہیں ان کی بہتر تربیت اور رہنمائی کے لے سمٹ میں ماہریں شرکت کریں گے۔ یو این ایف پی اے سمیت بہت سے ادارے یوتھ سمٹ میں ہمارے پارٹنر ہیں۔ میڈیا اس اہم ایونٹ کو بھر پور کوریج دے۔ سیکرٹری یوتھ کلچر و سپورٹس محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹر جنرل سیاحت چوہدری مہربان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب لے کر جانا ہے۔ سمٹ میں چار سیشن ہیں جس میں نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اور ان سے رائے لے کر پالیسی تیار کی جائے گی۔ سمٹ میں ماہرین کی بہترین انداز میں رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سب سے بڑا چیلنج بے روزگاری ہے۔ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر مندی کی تعلیم کی جانب موڑنا ہے۔ سکل مین پاور ضروری ہے اس کی ملکی و بین الاقامی سطح پر ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سکل کرنے اور اس کے ساتھ سرمایہ کی فراہمی کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آئی ٹی، ٹورازم، ہائیڈرل سمیت مختلف شعبوں میں بہترین مواقع ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمارا پارٹنر ہے اور اس سمٹ کو بھر پور کوریج دی جائے گی۔ ڈائریکٹر یوتھ اینڈ کلچر سردار لیاقت علی، ڈائریکٹر اطلاعات محمدبشیرمرزا، ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس رابعہ نقوی بھی پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔