Khawahishon k Jugnu

  • Home
  • Khawahishon k Jugnu

Khawahishon k Jugnu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khawahishon k Jugnu, .

Ya Elahi madad🤲
01/09/2022

Ya Elahi madad🤲

Happy independence day 🇵🇰🇵🇰
14/08/2022

Happy independence day 🇵🇰🇵🇰

26/04/2020
جب آپ اللہ کی حرام کردہ حدود میں داخل ہوجاتے ہیں نا__تو یہ سفر بہت ہی آسان ہوتا ھے__آپ حیران رہ جاتے ہیں کہ کیسے اتنی دو...
16/04/2020

جب آپ اللہ کی حرام کردہ حدود میں داخل ہوجاتے ہیں نا__تو یہ سفر بہت ہی آسان ہوتا ھے__آپ حیران رہ جاتے ہیں کہ کیسے اتنی دور پہنچ گئے__
لیکن جب یہی سفر واپسی کا ہوتا ھے نا__تو بہت ہی مشکل__اس سفر میں پاؤں نہیں دل تھک جاتے ہیں__جسمانی ازیت اپنی جگہ مگر روح پر جو زخم لگتے ہیں نا__وہ پھر نا مٹنے والے__ناسور بن جاتے ہیں__بہت ہی ہمت کا کام ہوتا ھے یہ__
کسی کو اللہ کی طرف واپسی کا سفر کرتا دیکھیں نا__تو بجائے اس پر کمنٹس دینے کے کہ:

اس مقام پر جو کچھ وہ کھو کے پہنچی یا پہنچا ھے__جیسی ازیت سے گزریں ھیں__اسے سراہیں__
مجھے فخر ھے ہر اس شخص پر جو اللہ کیلئے اپنا گناہ__چاھے چھوٹا ہی کیوں نا ہو__ترک کردے🍁

 جو گیلی لکڑیوں کو پھونک کر چولہا جلاتی تھیں جو سل پر سرخ  مرچیں پیس کر سالن پکاتی تھیں صبح سے شام تک مصروف، لیکن مسکرات...
16/04/2020



جو گیلی لکڑیوں کو پھونک کر چولہا جلاتی تھیں
جو سل پر سرخ مرچیں پیس کر سالن پکاتی تھیں
صبح سے شام تک مصروف، لیکن مسکراتی تھیں

بھری دوپہر میں سر اپنا ڈھک کر ملنے آتی تھیں
جو پنکھے ہاتھ کےجھلتی تھیں اور پھر بھی تھک نہ پاتی تھیں جو دروازے پہ رک کر دیر تک رسمیں نبھاتی تھیں

پلنگوں پر نفاست سے دری چادر بچھاتی تھیں
بصد اصرار مہمانوں کو سرہانے بٹھاتی تھیں
اگر گرمی زیادہ ہو تو روح افزا پلاتی تھیں

جو اپنی بیٹیوں کو سوئیٹر بننا سکھاتی تھیں
سلائی کی مشینوں پر کڑے روزے بتاتی تھیں
بڑی پلیٹوں میں جو افطار کے حصّے بناتی تھیں

جو کلمےکاڑھ کر لکڑی کے فریموں میں سجاتی تھیں
دعائیں پھونک کر بچوں کو بستر پر سلاتی تھیں
اور اپنی جا نمازیں موڑ کر تکیہ لگاتی تھیں

کوئی سائل جو دستک دے اسے کھانا کھلاتی تھیں
پڑوسن مانگ لے کچھ، باخوشی دیتی دلاتی تھیں
جو رشتوں کو برتنے کے کئی نسخے بتاتی تھیں

محلے میں کوئی مر جائے تو آنسو بہاتی تھیں
کوئی بیمار پڑ جائے تو اس کے پاس جاتی تھیں
کوئی تہوار ہو تو خوب مل جل کر مناتی تھیں

وہ کیسی عورتیں تھیں.....

میں جب گھر اپنےجاتا ہوں تو فرصت کے زمانوں میں
انہیں ہی ڈھونڈتا پھرتا ہوں گلیوں اور مکانوں میں
کسی میلاد میں، جزدان میں، تسبیح کے دانوں میں
کسی برآمدے کے طاق پر، باورچی خانوں میں

مگر اپنا زمانہ ساتھ لیکر کھو گئی ہیں وہ
کسی اک قبر میں ساری کی ساری سو گئی ہیں وہ۔۔۔۔۔

11/04/2020

سب سے بیزار ہو گیا ہوں میں ۔
ذہنی بیمار ہوگیا ہوں میں ۔
کوئی اچھی خبر نہیں ہے مجھ میں ۔یعنی اخبار ہوگیا ہوں میں ۔☺

لاہور کی معروف یونیورسٹی میں ایک صاحب میڈیا اینڈ ماس کمیونیکیشن میں ایم فل کی ڈگری کر رہے ہیں۔ لکھتے ہیں کہ دورانِ لیکچر...
10/04/2020

لاہور کی معروف یونیورسٹی میں ایک صاحب میڈیا اینڈ ماس کمیونیکیشن میں ایم فل کی ڈگری کر رہے ہیں۔ لکھتے ہیں کہ دورانِ لیکچر ایک روز اسلام اور رسول کریم خاتم النبیین سید المرسلین رحمت اللعالمین جناب رسالت مآب حضرت محمّد مصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کی توہین کا معاملہ زیرِ بحث آیا تو لیکچرار صاحب نے دانشوری بکھیرتے ہوئے فرمایا کہ :
" گستاخِ رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کو تبلیغ کے ذریعے قائل کرنا چاہیے ... "
اور اپنے دعوے کی تائید میں مختلف قسم کے بودے دلائل جھاڑنے لگے جو شرعی لحاظ سے بھی غلط تھے۔ خاصا دینی علم ہونے کے باوجود میرے دوست نے ان کو دوسرے طریقے سے جواب دینے کا فیصلہ کیا اور بھری کلاس میں بآوازِ بلند گویا ہوئے :
چل اوئے کھوتی دئیا پترا کیا بکواس کر رہا ہے
یہ گالی سن کر لیکچرار صاحب کی دماغ کی چولیں ہل گئیں، منہ سے جھاگ اڑاتے گالیاں بکتے اس دوست کا گریبان پکڑنے کو دوڑے اور کہا کہ :
" توں نے میری ماں کو کھوتی کہا ...؟ "
خیر بمشکل دیگر ہم جماعت دوستوں نے لیکچرار کو قابو کیا اور یہ دوست اپنی نشست پر کھڑا ہو کر کہنے لگا :
" جنابِ والا آپ کی ماں کو گالی دینے پر معافی چاہتا ہوں، لیکن آپ نے مجھے سمجھانے کیلئے تبلیغ کیوں نہ کی اور اس قدر جلال میں آکر دوگنا گالیاں کیوں دے گئے ...؟ "
لیکچرار آئیں بائیں شائیں کرنے لگا اور ہنوز غصے میں کانپ رہا تھا جس پر دوست نے کہا :
" النبی اولی بالمومنین من انفسھم "
نبی کریم خاتم النبیین سید المرسلین رحمت اللعالمین جناب رسالت مآب حضرت محمّد مصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم مومنین پر جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں، مومن کیلئے نبی کریم خاتم النبیین سید المرسلین رحمت اللعالمین جناب رسالت مآب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کی عزت اپنے ماں باپ سے بہت زیادہ ہوتی ہے ...
فداک امی و ابی یارسول اللہ (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم) نعرے کی بنیاد یہی عقیدہ ہے۔ بس اتنی سادہ سی بات ہے، جس کو سمجھنے کیلئے کسی گہرے فلسفے میں پڑنے کی قطعی طور پر کوئی ضرورت ہے ہی نہیں ...💓💖💝

07/04/2020

22 لاکھ مربع میل کا بادشاہ کندھے پر راشن رکھ کر بوڑھی عورت کے گھر پہنچا اور کہہ رہا تھا
اللہ سے میری شکایت نہ کرنا!😷😷

07/04/2020

*::::::::::::::: اسٹیچ 3 کی تیاریاں اور احتیاط :::::::::::::::*

جس رفتار سے پورے پاکستان میں CORONA کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر ان لوگوں میں جن کی سفری ہسٹری بھی نہیں ہے -

کچھ احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہیں -

1) رورانہ آنے والی دودھ یا سودا سلف کی تھیلیاں دھو دیں یا اچھی طرح صفائ کریں -

2) اخبار بند کروا دیں اور آنلائن اخبار پڑھیں -اللہ تعالی نے ایک امتحان میں ڈالا ہے اسی لیئے عبادات اور قران مجید پڑھنے کا وقت بڑھا دیں -

3) ڈاک اور کوریئرز کو ایک علیحدہ جگہ رکھیں اور 24 گھنٹے بعد گلوز سے کھولیں - Amazon اور Daraaz سے دور رہیں - صحت رہی تو Shopping پھر ہو جائےگی -

4) ماسیوں اور ڈرائیور حضرات کو کچھ دنوں کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دیں یا ان کو سختی سے پابند بنائیں کہ وہ دروازے وغیرہ کو کو بالکل ہاتھ نہ لگائیں - گھر آتے وقت فورا ان کو پابند بنائیں کہ وہ پہلے اچھے سے ہاتھ دھو لیں پھر اس کے بعد Doorbell وغیرہ کو صاف کرلیں۔

5) پھلوں اور سبزیوں کو گھر لاتے ہی دھو دیں -

6) ریموٹ، موبائل فون اور Keyboard سب سے جلدی گندے ہوتے ہیں ان کو وقت پر صاف کرتے رہیں - دن میں کم سے کم ایک مرتبہ ان کو صاف کیا جائے۔

7) کم سے کم ہر گھنٹے پر 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں - چھینک آئےتو کہنی اگے کریں -

😎 گھر کے ہر فرد کا پانی کا گلاس الگ رکھیں -

9) ‏وقتا فوقتا تھا ہاتھ دھوتے رہیے چاہے آپ گھر پر ہوں یا دفتر میں۔ ہر گھنٹے میں ایک مرتبہ کم از کم اس کا اہتمام کریں-

10) ‏باہر جانے سے گریز کریں۔ عام سواری پبلک ٹرانسپورٹ سے جتنی احتیاط کر سکیں حتی الامکان کوشش کریں۔ اگر بالکل ممکن نہ ہو تو اپنی ذاتی گاڑی ماسک کے ساتھ استعمال کریں۔بوقت ضرورت Careem اور Uber بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

11) جیم، سوئمنگ پول اور ایسی ہی ورزش والی جگہوں یا جہاں ہاتھ لگانے اور ہوائی تعفن سے بچنا ممکن نہ ہو وہاں جانے سے پرہیز کیا جائے

12)بچوں کی ٹیوشنز، قاری صاحب، کوچنگ کلاسز وغیرہ بالکل روک دی جائیں۔

13) سب سے ضروری بات اپنے ہاتھوں کو اپنے یا بچوں کے چہرے اور ناک، آنکھ وغیرہ کہیں نہ لگائیں اور اپنے بچوں اور والدین کو بھی سمجھا دیں۔

14)خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کا زیادہ خیال رکھیں اور ان سے گزارش کریں کہ باہر جانے سے گریز کریں جیسے کہ پارک چہل قدمی یا مصافحہ وغیرہ۔ اپنی جائے نماز مسجد میں میں لیکر جائیں اور اسی پر نماز پڑھنے کا اہتمام کریں-

براہ مہربانی اپنا خیال رکھیں اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں اور اپنے عزیزواقارب کا خیال رکھیں۔

*👈‏ماسک پہننا وینٹی لیٹر سے بہتر ہے۔*
*👈گھر میں رہنا ICU میں رہنے سے بہتر ہے.*
*👈ہاتھ دھونا، زندگی سے ہاتھ دھونے سے بہتر ہے.*
*👈احتیاط علاج سے بہتر ہے .*🙏

06/04/2020

محبت میں "تھا" نہیں ہوتا صرف "ہے" ہوتا ہے۔محبت ماضی کبھی نہیں ہوتی_محبت ہمیشہ حال ہوتی ہے۔درحقیقت یہ وقت سے بےنیاز ہوتی ہے۔

😊
06/04/2020

😊

06/04/2020

ہماری قوم کا المیہ...
"جس کام کا کہا جائے وہ کرتی نہیں.
جس سے روکا جائے اسے ضرور کرتی ہے"
علماء کرام شکوہ کر رہے ہیں کیسی عجیب عوام ہے جب کہا جاتا ہے مسجد میں آئیں_ تب آتی نہیں اب وباٸی مرض کے پیش نظر (وقتی طور پر) مسجد آنے سے روکا جاتا ہے کہ گھروں میں نماز پڑھیں مگر کثرت سے آ رہے ہیں۔
قابل مذمت___!!!

06/04/2020

غیروں میں بٹتی رہی تیری گفتگو کی چاشنی
تیری آواز جن کا رزق تھا وہ فاقوں سے مر گئے

05/04/2020

جب کرونا وائرس کے ختم ہونے کا اعلان ہوگا😍
جب لاک ڈاؤن اٹھا لیا جائےگا😍
تو کاش وہ جمعہ کا دن ہو😍
اس دن ہمیں باجماعت نماز جمعہ میں اتنا مجمع دیکھنے کو ملے کہ یہ منظر ہم نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو-🙂
پھر نماز جعمہ کے بعد نماز شکرانے کا احتمام ہو، نماز شکرانے کے دورآن سجدہ ریز ہوکر، رقعت سے ہمارا چہرہ آنسوں سے تر ہوجائے کہ رب پاک نے ہمیں خیروعافیت سے اس عذاب سے نجات دلائی، نئی زندگی کی طرف لوٹانے پر ہم اللہ پاک کا لاکھوں شکرادا کرکے مسجد سے باہر آئیں-😇
نماز کے بعد ہم اپنے احباب سے یوں ہاتھ ملائیں، بغل گیر ہوں جیسے نماز عید کے بعد کے مناظر ہوتے ہیں بغیر کیس سوشل ڈسٹینسنگ کے-🤨
پھر مسجد سے باہر آکر جب پہنّے کے لئے اپنی چپل دیکھوں تو وہ چوری ہوچکی ہو، چپل غائب ہونے پر رنجیدہ ہونے کے بجائے پہلی بار خوشی سے زور دار نعرہ لگاؤں................... ویلکم بیک..اے زندگی😆
ہم دیکھیں گے، ہاں ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن جب کرونا بھاگے گا
ہم مسجد کی طرف پھر دوڑیں گے
پڑھتے ہوئے نماز شکرانہ
آنسو ٹپ ٹپ، ٹپکیں گے
پھر ہر چہرہ یوں دمکے گا
زندگی کی طرف یوں لوٹیں گے
پھر راج کرے گی خلقِ خدا
یہ دھرتی وہ دن بھی دیکھے گی
جب ارضِ خدا کے کعبے میں
پھر سے لوگ وہاں پہنچیں گے
بس نام رہے گا اللہ کا
جو غائب بھی ہے حاضر بھی
جو ناظر بھی ہے منظر بھی
ہم دیکھیں گے، ہاں ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے❤💕❤💕❤

04/04/2020

جس کی قسمت میں لکھا ہو رونا محسن
وہ مسکرا بھی دیں تو آ نسو نکل آ تے ہیں😊

11/03/2015

Bahaar mein kabi phool Bikhartey Dekhien hien????
Ager nahien tu Tum Adeel ki Misaal ley lo..... !!!

# Engr. Hassan :P :(

25/03/2014

Timeline Photos

25/03/2014

.....

07/03/2014

قیس رُلا ہے عشقَ لیلٰی میں دشت در دشت

قلم میسر ہوتا تو کمال کا شاعر ہوتا۔ ۔ ۔ !!!!

30/01/2014

اُس نے مجھے مُحبت کئ کچھ یوں سزا دئ ۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے علاوہ سب پر حَسبَ توفیق عنا یت کئ۔۔۔۔۔
عمران

25/01/2014

ٹُھوکرکھاکر سِیکھاہے،میں نےمُحبت کا راز۔۔۔۔۔۔۔

اب فقط خداکا ہو جانےکو جئ چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران

25/01/2014

واقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سے
اس راز کو پوچھو کسی برباد نظر سے

اک اشک نکل آیا یے یوں دیدہ تر سے
جس طرح جنازہ کوئی نکلے بھرے گھر سے

رگ رگ میں عوض خون مے دوڑ رہی ہے
وہ دیکھ رہے ہیں مجھے مخمور نظر سے

اس طرح بسر ہوتے ہیں دن رات ہمارے
اک تازہ بلا آئی جو اک ٹل گئی سر سے

صحرا کو بہت ناز ہے ویرانی پہ اپنی
واقف نہیں شاید مرے اجڑے ہوئے گھر سے

مل جائیں ابد سے مرے اللہ یہ لمحے
وہ دیکھ رہے ہیں مجھے مانوس نظر سے

جائیں تو کہاں جائیں کھڑے سوچ رہے ہیں..اٹھنے کو خمار اٹھ تو گئے ہم کسی در سے

24/01/2014

زیرِ لب یہ جو تبسّم کا دِیا رکھا ہے
ہے کوئی بات جسے تم نے چھپا رکھا ہے

چند بے ربط سے صفحوں میں، کتابِ جاں کے
اِک نشانی کی طرح عہدِ وفا رکھا ہے

ایک ہی شکل نظر آتی ہے، جاگے، سوئے
تم نے جادُو سا کوئی مجھ پہ چلا رکھا ہے

یہ جو اِک خواب ہے آنکھوں میں نہفتہ، مت پوچھ
کس طرح ہم نے زمانے سے بچا رکھا ہے!

کیسے خوشبو کو بِکھر جانے سے روکے کوئی!
رزقِ غنچہ اسی گٹھڑی میں بندھا رکھا ہے

کب سے احباب جِسے حلقہ کیے بیٹھے تھے
وہ چراغ آج سرِ راہِ ہوا، رکھا ہے

دن میں سائے کی طرح ساتھ رہا، لشکرِ غم
رات نے اور ہی طوفان اٹھا رکھا ہے

یاد بھی آتا نہیں اب کہ گِلے تھے کیا کیا
سب کو اُس آنکھ نے باتوں میں لگا رکھا ہے

دل میں خوشبو کی طرح پھرتی ہیں یادیں، امجد
ہم نے اس دشت کو گلزار بنا رکھا ہے

24/01/2014

Khawahishon k Jugnu's cover photo

21/01/2014

اشک آنکھوں میں چھپاتے ہوئے تھک جاتا ہوں
بوجھ پانی کا اٹھاتے ہوئے تھک جاتا ہوں

پاؤں رکھتے ہیں جو مجھ پر انہیں احساس نہیں
میں نشانات مٹاتے ہوئے تھک جاتا ہوں

برف ایسی کہ پگھلتی نہیں پانی بن کر
پیاس ایسی کہ بجھاتے ہوئے تھک جاتا ہوں

غمگساری بھی عجب کار محبت ہے کہ میں
رونے والوں کو ہنساتے ہوئے تھک جاتا ہوں

اتنی قبریں نہ بناؤ میرے اندر محسن
میں چراغوں کو جلاتے ہوئے تھک جاتا ہوں

06/01/2014

ایک پرانے اور بوسیده مکان میں ایک غریب مزدور رهتا تھا،مکان کیا تھا،بس آثار قدیمه کا کھنڈر هی تھا. غریب مزدور جب سرشام گھر لوٹتا اس کی بیوی معصومیت سے کهتی :

" اب تو گھر کا دروازه لگوادیں، کب تک اس لٹکے پردے کے پیچھے رهنا پڑے گا،اور هاں! اب تو پرده بھی پرانا هو کر پھٹ گیا هے. مجھے خوف هے کهیں چور هی گھر میں نه گھس جائے"

شوهر مسکراتے هوئے جواب دیتا : میرے هوتے هوئے بھلا تمهیں کیا خوف؟ فکر نه کرو میں هوں نا تمهاری چوکھٹ"

غرض کئی سال اس طرح کے بحث ومباحثے میں گزر گئے، ایک دن بیوی نے انتهائی اصرار کیا که گھر کا دروازه لگوادو.

بالآخر شوهر کو هار ماننا پڑی اور اس نے ایک اچھا سا درازه لگا دیا.اب بیوی کا خوف کم هوا اور شوهر کے مزدوری پر جانے کے بعد گھر میں خود کو محفوظ تصور کرنے لگی.

ابھی کچھ سال گزرے تھے که اچانک شوهر کا انتقال هوگیا.اور گھر کا چراغ بجھ گیا، عورت گھر کا دروازه بند کیے پورا دن کمرے میں بیٹھی رهتی،

ایک رات اچانک چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل هوگیا، اس کے کودنے کی آواز پر عورت کی آنکھ کھل گئی،اس نے شور مچایا.محلے کے لوگ آگئے،اور چور کو پکڑ لیا.جب دیکھا تو معلوم هوا که وه چور پڑوسی هے.

اس وقت عورت کو احساس هوا که چور کے آنے میں اصل رکاوٹ دروازه نهیں میرا شوهر تھا.اس چوکھٹ سے زیاده مضبوط وه چوکھٹ (شوهر) تھی.
شوهر میں لاکھ عیب هوں لیکن حقیقت یهی هے که مضبوط چوکھٹ یهی شوهر هیں،هماری شادی شده ماؤں، بهنوں اور بیٹیوں کو چاهیے که ان چوکھٹوں کی خوب دیکھ بھال کیا کریں اور الله کا شکر ادا کیا کریں۔

05/01/2014

#1710

04/01/2014

HEART TOUCHING LOVE STORY

A Boy proposed his Girl-friend for Marriage..;
Girl: Tell me..; who do you love most in this world..?
Boy: You, of course!
Girl: what am I to you?
Boy: The boy thought for a moment and looked intently in her eyes and said
“You are missing part of my heart”.

She smiled, and she accepted his proposal.

After their wedding, the couple had a sweet and happy life for a while. However, the youthful couple began to drift apart due to the busy schedule of life and the never-ending worries of daily problems, their life became difficult.

All the challenges posed by the harsh realities of life began to drift away deir dreams and love for each other. The couple began to have more quarrels and each quarrel became make their relation more worst.

One day, after the quarrel, the girl ran out of the house.
At the opposite side of the road, she shouted,
”You don’t love me...!!!”

The boy hated her childishness and out of impulse, said,
"May be, it was a mistake for us to be together..!!!"

You were never the missing part of my ____!!!”

Suddenly, she turned quiet and stood there for a long, while She regretted what he said but words spoken cant be taken back.

With tears in her eyes, she went home to pack her things and Before leaving the house, she left a note for him..;

“If I’m really not the missing part of your love, let me go and search for some one who is..…
It is less painful this way… let us go on our separate ways and search for our own partners…!!”

Five years went by....

He never remarried but he had tried to find out about her life indirectly. She had left the country and was living her dreams.

He use to regret on what he did but never tried to bring her back. In the dark and lonely night, he lit his cigarette and felt the lingering ache in his heart. He couldn’t bring himself to admit that he was missing her.

One day, they finally met, At the airport, He was going away on a business trip. He saw her, She was standing there alone, with just the security door separating them.

She smiled at him gently.

Boy: How are you..?

Girl: I’m fine. How about you.., Have you found your heart’s missing part…?

Boy: No.

Girl: I’ll be flying to New York in the next flight.

Boy: I’ll be back in 2 weeks time. Give me a call when you are back, You know my number, Nothing has changed.

With a smile, she turned around and waved good-bye.
“Good-bye . . .”

Same evening he heard of a plane crash which was headed to New York. He tried to know about her and found that, She died.
Midnight... Once again, he lit his cigarette... And like before, he felt the lingering ache in his heart. He finally knew, she was that missing part that he had carelessly broken...!!!

"Sometimes, people say things out of moments of fury.
We take out our 99% frustrations at our loved ones, And even though we know that we ought to”think twice and act wisely”, we actually don’t do it. Things happen each day, many of which are beyond our control."

*Try not to hurt your loved once, because a moment of anger could b a lifetime punishment.*
ch

02/01/2014

Rahi na taqat_e_guftar aur agar ho bhi
to kis umeed pe kahiye ke arazu kya hai....

01/01/2014

@ adee....

01/01/2014

نت نئے نقش بناتے ہو ، مٹا دیتے ہو
جانے کس جرم تمنا کی سزا دیتے ہو
کبھی کنکر کو بنا دیتے ہو ہیرے کی کنی
کبھی ہیروں کو بھی مٹی میں ملا دیتے ہو
زندگی کتنے ہی مردوں کو عطا کی جس نے
وہ مسیحا بھی صلیبوں پہ سجا دیتے ہو
خواہش دید جو کر بیٹھے سر طور کوئی
طور ہی ، بن کے تجلی سے جلا دیتے ہو
نار نمرود میں ڈلواتے ہو خود اپنا خلیل
خود ہی پھر نار کو گلزار بنا دیتے ہو
چاہ کنعان میں پھینکو کبھی ماہ کنعاں
نور یعقوب کی آنکھوں کا بجھا دیتے ہو
بیچو یوسف کو کبھی مصر کے بازاروں میں
آخر کار شہ مصر بنا دیتے ہو
جذب و مستی کی جو منزل پہ پہنچتا ہے کوئی
بیٹھ کر دل میں انا الحق کی صدا دیتے ہو
خود ہی لگواتے ہو پھر کفر کے فتوے اس پر
خود ہی منصور کو سولی پہ چڑھا دیتے ہو
اپنی ہستی بھی وہ اک روز گنوا بیٹھتا ہے
اپنے درشن کی لگن جس کو لگا دیتے ہو
کوئی رانجھا جو کبھی کھوج میں نکلے تیری
تم اسے جھنگ کے بیلے میں اڑا دیتے ہو
جستجو لے کے تمہاری جو چلے قیس کوئی
اس کو مجنوں کسی لیلیٰ کا بنا دیتے ہو
جوت سسی کے اگر من میں تمہاری جاگے
تم اسے تپتے ہوئے تھر میں جلا دیتے ہو
سوہنی گر تم کو “مہینوال” تصور کر لے
اس کو بپھری ہوئی لہروں میں بہا دیتے ہو
خود جو چاہو تو سر عرش بلا کر محبوب
ایک ہی رات میں معراج کرا دیتے ہو

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khawahishon k Jugnu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share