05/12/2023
آپ کے کاروبار کیلیے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کیوں ضروری؟
آج کے دور میں کاروبار کرنے والے لوگوں کی اکثریت سوشل میڈیا مارکیٹنگ سے بے خبر ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کم و بیش 4.82 بلین لوگ باقاعدگی سے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔سوشل میڈیا کی دنیا ناقابل یقین رفتار سے بدل رہی ہے، سوشل میڈیا مارکیٹنگ تیزی سے مارکیٹنگ کے ناگزیر پہلوؤں میں سے ایک بن چکی ہے جو حیران کن فوائد کے ساتھ ساتھ بہت آسانیاں فراہم کرتی ہے اور آپ کی پروڈکٹ کو دنیا بھر
میں صارفین تک پہنچنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
اگر آپ اس کارآمد ذریعہ کو استعمال نہیں کرتے تو آپ اپنے کاروبار کی کامیابی اور وسعت سے انجان ہیں، کیونکہ یہ آپ کے کاروبار کے بارے میں معلومات پھیلانے میں آسانی بناتی ہے۔ اگر اسے منصوبہ بندی کے ساتھ منظم انداز میں استعمال کیا جائے تو چھوٹے کاروبار کوبڑے کاروبار میں تبدیل کیا جاسکتاہے_