آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا
پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے ساتھ ہی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے دوسرے جائزے کے لیے شرائط پیش کر دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے ریئل اسٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا ہے۔
16/07/2023
پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کے 185 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے 185 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے ہیں،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
گال میں ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیتا اور بابر کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
16/07/2023
مارگلہ ٹریل واقعہ: ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی، پولیس
اسلام آباد: مارگلہ ہلز کے ٹریل 3 میں 13 جولائی کو پیش آئے واقعے میں خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی، خاتون کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
بعدازاں ٹریل 3 پرخاتون سےزیادتی کے ملزم کو 3 دن کی کوششوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
16/07/2023
ملتان: تصویر بناتے ہوئے لڑکی دریا میں گرگئی
16/07/2023
دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی، 12 افراد جاں بحقگلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی۔
یہ افسوس ناک واقع شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش آیا جس میں ابتدائی طور پر 12 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
16/07/2023
امریکی ریاست الاسکا میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری
مریکی ریاست الاسکا میں اتوار کو علی الصبح 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز نے پہلے زلزلے کی گہرائی 9.3کلو میٹر اور کی شدت 7.4 بتائی تھی مگر پھر اسے بدل دیا۔
بعد ازاں بتایا گیا کہ زلزلے کی گہرائی 32.6 کلومیٹر جبکہ اس کی شدت 7.2 تھی۔
16/07/2023
نیپرا کا سال 24-2023 کیلئے پاور پرچیز پرائس پر فیصلہ جاری
نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رواں مالی سال 24-2023 کیلئے پاور پرچیز پرائس پر فیصلہ جاری کردیا۔
نیپرا کے مطابق رواں مالی سال بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو اوسطاً فی یونٹ بجلی 22 روپے 95 پیسے میں پڑے گی، نیپرا کے مطابق درآمدی کوئلے کی پاور پرچیز پرائس کا تخمینہ 40 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہے، رواں سال ایل این جی سے فی یونٹ بجلی 51 روپے 42 پیسے میں پڑے گی۔
دو روز مہنگا ہونے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔
15/07/2023
حکومت کی مدت مکمل ہونے تک عون اور نعمان لنگڑیال کابینہ کا حصہ رہیں گے، ترین
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت مکمل ہونےتک عون چوہدری اورنعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔
اپنے بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پریقین رکھتی ہے۔
15/07/2023
بلاول نے دھابیجی اکنامک زون کا افتتاح کر دیا، ڈیڑھ لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے عوام اور دنیا پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو تسلیم کر رہی ہے۔
دھابیجی اکنامک زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ماضی میں سازش کے تحت پیپلز پارٹی کی کردار کشی کی مہم چلائی گئی جس کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ حقیقی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں اور نئی سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے، پھر عوام نے تبدیلی کے نام تباہی دیکھی، ہم نے تبدیلی کے نام پر تباہی بھی دیکھی ہے اور پیپلز پارٹی کی خدمت بھی دیکھی ہے۔
15/07/2023
مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر ٹیکس بڑھا دیے گئے
ملک میں پراپرٹی کی فروخت پر نان فائلر خریدار اور فروخت کنندہ پر مجموعی ٹیکس 18.5 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یکم جولائی سے مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر ٹیکس بڑھا دیے گئے ہیں، اگر آپ نان فائلر خریدار ہیں تو اب جائیداد کی خریداری پر 7 فیصد کے بجائے 10.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا جبکہ جائیداد فروخت کرنے والے کو 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
15/07/2023
جنوبی کوریا میں تین روز سےجاری شدید بارشوں سے تباہی،24 افراد ہلاک
امدادی کاموں کیلئے فوج کی مدد طلب کرلی گئی ہے، ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی شدید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ جنوبی کوریا کی سینٹرل کاؤنٹی گوئیزن میں شدید بارشوں کےسبب گوئیزن ڈیم اوور فلو ہوگیا جہاں 6 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔
15/07/2023
بجلی مہنگی کرنا آئی ایم ایف کی شرط اور ہماری ضرورت بھی ہے: وزیراعظم
گورنر ہاؤس لاہور میں چیمبر آف کامرس کے ارکان سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط ہونے کے ساتھ گردشی قرضوں کی وجہ سےہماری ضرورت بھی ہے۔
15/07/2023
بھارت امارات باہمی تجارت کیلئے روپیہ اور درہم استعمال ہوگا، ایم او یو پر دستخط
بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت کے لیے روپیہ اور درہم میں ادائیگیوں کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچے جہاں انہوں نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی۔
پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ایم او یو پر دستخط
پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
نتھیا گلی میں ہونے والی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں تناؤ نہیں خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتا ہے
08/07/2023
تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی چاہتے ہیں: رضوان
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے اور اس قدر محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا صرف اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب اس کا محافظ اسے دل سے نکال دے۔
08/07/2023
آپ کے پچھلے دور میں ایشیا کپ جیتا، اس بار بھی جیتیں گے'، بابر کی ذکا اشرف سے گفتگو
08/07/2023
ملکی ائیرپورٹس پرطیاروں سے پرندے ٹکرانے سے پی آئی اےکو لاکھوں ڈالرکا نقصان
ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث لاکھوں ڈالرکا نقصان ہوچکا ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق 6 ماہ کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 61 واقعات ہوئے ہیں، 6 ماہ میں قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کےطیاروں کےساتھ پرندے ٹکرانے کے 39 واقعات ہوئے ہیں۔
08/07/2023
لبنان: مسجد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی
لبنان میں مسجد کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ فائرنگ کے واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب نمازی مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔
08/07/2023
حکومت نے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کی شرح منافع میں اضافہ کردیا
اسلام آ باد: حکومت نے سر کاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں اضافے کی منظوری دے دی۔
مالی سال 22-2021 کے لیے جی پی فنڈ کی شرح منافع 12.40 فیصد تھی جسے اب آئندہ مال سال کے لیے بڑھا کر 14.22 فیصد کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے ایک مراسلے کے ذ ریعے کنٹرولر جنرل آف اکا ؤنٹس کو آگاہ کردیا ہے۔
08/07/2023
شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام کیساتھ تصاویر جاری کردیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی رخصتی کی تقریب جمعے کی شب کراچی میں ہوئی جس کی تصاویر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری کی ہیں۔
شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر سے کراچی کے مقامی ہال میں ہونے والی پروقار تقریب میں ہوئیم تقریب میں مہندی بھی ہوئی جس کے بعد اقصیٰ کی رخصتی ہوگئی۔
Be the first to know and let us send you an email when Sawal News Hd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.