Shabqadar Press Club

  • Home
  • Shabqadar Press Club

Shabqadar Press Club Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shabqadar Press Club, .
(2)

01/09/2024
01/09/2024

سٹی پریس کلب شبقدر کی نو منتخب کابینہ اور دیگر صحافی دوستوں کو
شبیر حسین پیپڑ ڈی صاحب اور پیپڑ ڈی فیملی کی جانب سے بہترین کھانے کی دعوت کا اہتمام ہوا، ❤بہت بہت شکریہ ❤

25 ستمبر سرحد بزنس الائنس کی فتح کا سورج طلوع ہوگا، سابق گورنر و پیٹرن ان چیف حاجی غلام علی اعتماد کی تاریخی مثال، تاریخ...
31/08/2024

25 ستمبر سرحد بزنس الائنس کی فتح کا سورج طلوع ہوگا، سابق گورنر و پیٹرن ان چیف حاجی غلام علی

اعتماد کی تاریخی مثال، تاریخ میں پہلی مرتبہ 80 سے زائد ممبران نے ایس بی اے کی جانب سے سرحد چیمبر کے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

ہم نے ہر سیکٹر سے اہل ترین ممبران کو بطور امیدوار میدان میں اتارئینگے تاکہ چیمبر کی ساکھ اور بزنس کمیونٹی کے وقاراور مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے ، سید ظاہر علی شاہ ، محمد اسحاق ، ملک مہر الہیشرافت علی مبارک ، عدنان جلیل کا مشترکہ بیان

پشاور،

سابق گورنر و ایس بی اے کے پیٹرن ان چیف حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ سرحد چیمبر کے الیکشن کے لیے سرحد بزنس الائنس کے پلیٹ فارم سے 80 سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرا کر ممبران نے بھر پور اعتماد کی تاریخی مثال قائم کی ہے، 25 ستمبر کا سورج ایس بی اے کی کامیابی کی نوید کے ساتھ طلوع ہوگا، چیئرمین سید ظاہر علی شاہ ، سابق صدر محمد اسحاق، ملک مہر الہی شرافت علی مبارک اور سابق نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل نے واضح کیا کہ کسی سیکٹر کو محروم نہیں رہنے دیا اور کوشش کی کےہر سیکٹر سے نمائندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اپنے وعدے کو پورا کریں اور چیمبر و بزنس کمیونٹی کے لیے وہ سب کر کے دکھائیں جو ہمارہ مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سرحد چیمبر کے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہونے کے بعد مشترکہ طور پر اپنے بیان میں کیا گیا۔ ایس بی اے کے مذکورہ بالہ عہدیداروں اور بطور کاروباری شخصیت بزنس کمیونٹی کے سینیئر رہنماؤں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرحد چیمبر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایگزیکٹو باڈی کی 23 نشستوں کے لیے اس قدر بڑی تعداد میں ممبران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور وہ بھی سرحد بزنس الائنس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایس بی اے کے پلیٹ فارم سے جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوا کہ اب ممبران سرحد چیمبر کے عہدوں پر ان لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں جو حقیقی معنوں میں پشاور کی بزنس کمیونٹی اور تاجروں کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور جن کا مشن کسی طور بھی ذاتی مفادات کی حفاظت یا ان کی تکمیل نہ ہو۔ مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایس بی اے نے ہر ایک سیکٹر جس میں تمام ایسوسی ایشن جن میں ٹی ایسوسی ایشن ، ہنی ایسوسی ایشن ، اسلحہ ڈیلرز ، فارماسیوٹیکل ، آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ، پٹرولیم، پراپرٹی ڈیلر ، انڈسٹری سیکٹر، اولڈ پارٹس ڈیلر، ٹریول ایجنٹ، پرنٹرز ایسوسی ایشن ، کسٹم ایجنٹ، سمیت کئی دیگر شامل ہیں سے ممبران کو بھرپور نمائندگی کا موقع فراہم کیا تاکہ میرٹ کو بحال رکھتے ہوئے ہر ایک کا احساس محرومی دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں "میم زبر ما او ٹول زما " کے فارمولے پر سرحد چیمبر کا اقتدار حاصل کیا جاتا رہا اور بزنس کمیونٹی کے مشکلات میں اضافہ ہوتا رھا لیکن یہ فارمولا اب ایس بی اے نہیں چلنے دے گا، اب فارمولا چلے گا
"ہر اہل زما او کامیابی دہ خیبر پختونخوا"
کیونکہ یہ صوبہ اور صوبائی دارالحکومت پشاور ہماری آن ہے شان ہے، اس کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ سرحد چیمبر کو چٹان جیسا مضبوط بنانے کے لیے اور ہر ایک ممبر کا کھویا ہوا وقار واپس لانے کے لیے 25 ستمبر کو ایس بی اے کو کامیاب بنائیں تاکہ تمام احساس محرومیوں کو دور کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ان امیدواروں میں میرٹ اور بزنس کمیونٹی کی ترقی کے لئے ٹیم کو میدان میں اتارئینگے

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کی رپورٹ پر حملہ اوروں کے خلاف پولیس سٹیشن شہید گلفت حسین میں ایف ائی ار درج کر لی گئی اب گرفتاری ...
31/08/2024

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کی رپورٹ پر حملہ اوروں کے خلاف پولیس سٹیشن شہید گلفت حسین میں ایف ائی ار درج کر لی گئی اب گرفتاری کون کرے گا یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے

31/08/2024

جمعیت علمائے اسلام ف سابقہ این اے 24 اور پی کے 66 امیدوار حاجی ظفر علی خان پر عوامی نیشنل پارٹی ضلعی صدر شکیل بشیر خان سابقہ امیدوار این اے 24 عرفان عالم خان سابقہ امیدوار پی کے 66 معراج خان ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شہریار پختونیار تحصیل صدر کامران باچا تحصیل جنرل سیکرٹری ملک وصیف خان کرکنی اور دیگر رہنماء کے ساتھ جرگے کے شکل میں ملاقات کی اور حاجی ظفر علی خان کو عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی حاجی ظفر علی خان نے دعوت قبول کی اور کوچ دن مانگ لی

31/08/2024

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیس پر غنڈوں کا حملہ محکمہ کے اعلی آفسر کو زدوکوپ کرنے کے بعد فرار ہوگئے بتایا گیا کہ ہفتہ کے روز ہشتنگری میں واقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے آفس پر چند نا معلوم افراد نے اچانک حملہ آور ہوا وہاں پر موجود محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بننے کے بعد دفتر میں توڑ پور کے بعد فرار ہوگئے گے ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور کا تعلق ایک سیاسی پارٹی سے ہے اور ایک تحصیل کا چیئرمین بتایا گیا ہے

31/08/2024

شبقدر ریان سویٹ اینڈ بیکرز کتوزئی روڈ شبقدر کے افتتاح کے موقع ریان سویٹ اینڈ بیکرز کے مالک عبداللہ اور عدنان کا دکان کے حوالے سے اظہار خیال ..رابط نمبر/ 03349046575

وفاقی حکومت نے ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مولانا فضل الرحمن سے مدد طلب کرلیصدر آصف زرداری کے بعد وزیراعظم شہباز ...
30/08/2024

وفاقی حکومت نے ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مولانا فضل الرحمن سے مدد طلب کرلی
صدر آصف زرداری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی بھی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات
ہماری پھر سرپرستی کریں جیسے پہلے کہ تھی آپ انتشاریوں کے ساتھ نہ جائیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کہ درخواست
آپ ہی نے اپنا راستہ بدلا ہم تو وہیں ہیں جہاں تھے۔ مولانا فضل الرحمن
ہمارے لئے آپ کی رہنمائی ضروری ہے ۔ وزیر اعظم
میں اکیلا فیصلے نہیں کرتا۔ مجلس شوری میں مشاورت ہوگی۔ یہ گارنٹی دی جائے کہ آئیندہ دھاندلی نہیں ہوگی ۔
مولانا فضل الرحمن
صدر زرداری نے اس ملاقات کے لیے راستہ ہموار کیا
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ صدر سے ملاقات بھائیوں کی ملاقات تھی ان کی طبیعت ٹھیک نہیں

29/08/2024

شبقدر بازار میں تاجروں کی جانب سے نئے ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف شیٹرڈاون ہڑتال سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء شہریار خان پختونحوا کا خطاب

29/08/2024

‎‎شبقدر ٹیکسزکے نفاذ اور مہنگائی کے خلاف تاجروں کی ہڑتال سے جمعیت علمائے اسلام سابقہ صوبائی امیدوار جان ظفر علی خان خطاب کر رہے ہیں

29/08/2024

شبقدر بازار میں تاجروں کی جانب سے نئے ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف شیٹرڈاون ہڑتال سے جماعت اسلامی کے رہنماء سجاداحمدکا خطاب

28/08/2024

تحصیل شبقدر میں ریسکیو 1122 سٹیشن کا افتتاح
شبقدر: خیبر پختونخوا کے منتخب ممبر نیشنل اسمبلی ملک انور تاج، ممبر صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی، ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر محمد آیاز خان نے تحصیل شبقدر میں ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے سٹیشن کا افتتاح کیا۔
شبقدر: ریجنل ڈائریکٹر سینٹرل ڈاکٹر میر عالم خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو چارسدہ محمد جواد خلیل نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ریسکیو نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق بھی موجود تھے۔
شبقدر: ریسکیو چارسدہ کی چاق و چوبند دستے کی سلامی پریڈ پیش کرنے کے بعد معزر مہمان گرامی کو ریسکیو 1122 کی آپریشنل سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
شبقدر: افتتاح کے موقع پر ایم پی اے عارف احمد زئی، ایم این اے ملک انور تاج اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان نے ریسکیو سٹیشن کے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں ریسکیو 1122 کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صوبے بھر میں مفت ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے پر ادارے کو خراج تحسین پیش کیا۔

شبقدر: معززین نے ریسکیو 1122 کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قیمتی زندگیاں بچانے اور ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کرنے میں ریسکیو سروسز کے اہم کردار پر زور دیا۔
شبقدر: انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ریسکیو 1122 کی ہر ممکن مدد کرے گی اور عوام کو مفت خدمات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی نے تحصیل شبقدر میں ریسکیو 1122 کی صلاحیتوں اور آپریشنل سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ضروری وسائل اور مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا، جس سے وہ شبقدر کے عوام کی مزید موثر انداز میں خدمت کر سکیں گے۔

تحصیل شبقدر میں ریسکیو 1122 سٹیشن کا افتتاح شبقدر: خیبر پختونخوا کے منتخب ممبر نیشنل اسمبلی ملک انور تاج، ممبر صوبائی اس...
28/08/2024

تحصیل شبقدر میں ریسکیو 1122 سٹیشن کا افتتاح
شبقدر: خیبر پختونخوا کے منتخب ممبر نیشنل اسمبلی ملک انور تاج، ممبر صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی، ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر محمد آیاز خان نے تحصیل شبقدر میں ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے سٹیشن کا افتتاح کیا۔
شبقدر: ریجنل ڈائریکٹر سینٹرل ڈاکٹر میر عالم خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو چارسدہ محمد جواد خلیل نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ریسکیو نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق بھی موجود تھے۔
شبقدر: ریسکیو چارسدہ کی چاق و چوبند دستے کی سلامی پریڈ پیش کرنے کے بعد معزر مہمان گرامی کو ریسکیو 1122 کی آپریشنل سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
شبقدر: افتتاح کے موقع پر ایم پی اے عارف احمد زئی، ایم این اے ملک انور تاج اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان نے ریسکیو سٹیشن کے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں ریسکیو 1122 کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صوبے بھر میں مفت ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے پر ادارے کو خراج تحسین پیش کیا۔

شبقدر: معززین نے ریسکیو 1122 کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قیمتی زندگیاں بچانے اور ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کرنے میں ریسکیو سروسز کے اہم کردار پر زور دیا۔
شبقدر: انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ریسکیو 1122 کی ہر ممکن مدد کرے گی اور عوام کو مفت خدمات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی نے تحصیل شبقدر میں ریسکیو 1122 کی صلاحیتوں اور آپریشنل سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ضروری وسائل اور مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا، جس سے وہ شبقدر کے عوام کی مزید موثر انداز میں خدمت کر سکیں گے۔

28/08/2024

شبقدر ٹیکسزکے نفاذ اور مہنگائی کے خلاف تاجروں کی ہڑتال سے امیر جماعت اسلامی حافظ شفیع اللہ خطاب کر رہے ہیں

28/08/2024

شبقدر ٹیکسزکے نفاذ اور مہنگائی کے خلاف تاجروں کی ہڑتال سے سابقہ امیدوار این اے 24 عوامی نیشنل پارٹی عرفان عالم خان خطاب کر رہے ہیں

عوامی نیشنل پارٹی کا تاجر برادری کے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان، مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کا بیان:عو...
27/08/2024

عوامی نیشنل پارٹی کا تاجر برادری کے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان، مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کا بیان:

عوامی نیشنل پارٹی تاجر برادری کے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کرتی ہے
موجودہ حکومت عوام کی مشکلات سے عاری ہے، انکی ترجیحات کچھ اور ہیں
ملک عملی طور پر آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کی مرضی سے چلایا جارہا ہے
دنیا بھر سے قرضے لئے جارہے ہیں لیکن عوام کو فائدہ کچھ بھی نہیں مل رہا
موجودہ معاشی مشکلات اور مہنگائی کسی فرد واحد کا مسئلہ نہیں
حکومتی نااہلی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافے کا باعث بن رہی ہے
حکومت غربت کش پالیسیوں کی بجائے غریب کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے
ٹیکسز کی بھرمار نے عوام سمیت کاروباری طبقے کی کمر بھی توڑ دی ہے
اشرافیہ کی مراعات کیلئے ٹیکسز کی شکل میں سارا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے
ہماری اولین ترجیح عوام ہیں، جو بھی انکے مسائل کیلئے آواز اٹھائے گا، اے این پی ساتھ دے گی
عوامی نیشنل پارٹی کل کے ملک گیر احتجاج میں تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے
تمام صوبائی یونٹس ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے اضلاع کو ہدایات جاری کرے
ذمہ داران اور کارکنان تاجر برادری کے ساتھ احتجاجوں میں بھرپور شرکت کرے

شبقدر نمائندہ کسوٹی فراد اللہ سے شبقدر تمام تاجر تنظیموں نے حکومت کی طرف سے چھوٹے تاجروں پر عائد کردہ تاجر دوست ٹیکس کو ...
27/08/2024

شبقدر نمائندہ کسوٹی فراد اللہ سے
شبقدر تمام تاجر تنظیموں نے حکومت کی طرف سے چھوٹے تاجروں پر عائد کردہ تاجر دوست ٹیکس کو یکسر مسترد کرتے ھوئے تاجر دشمن ٹیکس اور انکا معاشی استحصال قرار دیا ھے 28 اگست کو کراچی سے گوادر اور خیبرپختونخواہ تک مکمل شٹر ڈاؤن ھڑتال کی حمایت کا اعلان حکومت فوری طور پر ظالمانہ تاجر دشمن ٹیکس کا فیصلہ واپس لے ورنہ احتجاج کو غیرمعینہ مدت تک جاری رکھینگے۔ان خیالات کا اظہار شبقدر تاجر تنظیموں کے صدور سید گوہر علی شاہ باچا ۔سید شبیر احمد شاہ باچا ۔بابو جان کرکنی ۔تجلی نور احمد زئی ۔افتخار علی نے سٹی پریس کلب شبقدر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری پہلے ہی درجنوں ظالمانہ ٹیکسز کا ناتواں بوجھ برداشت کر رہے ہیں لیکن امپورٹڈ وزیرخزانہ اور حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کی بجائے چھوٹے تاجروں پر مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈال رہے ہیں جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں۔انہوں نے کہا کہ 28 اگست کو خیبر سے کراچی و گوادر تک مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہوگی جسکا مقصد تاجر برادری اور ناروا ٹیکسز کے بوجھ تلے دبے طبقے کا تحفظ ہے کیونکہ جو تاجر ایف۔بی۔ار کی لسٹ میں پہلے سے ہی ٹیکس فائلر ہیں اور ھرسال اربوں روپے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے جو معاشی طبقے کا مزید استحصال ہے۔انہون نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر اپنے حقوق کے لئے ظالمانہ اقدام کے خلاف متحد ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور عوام کے ٹیکسز سے یہ ملک چل رہا ہے اور تاجر برادری بخوشی حکومت کو ٹیکس ادا کر رہے ہیں لیکن ٹیکسز کی رقم عوام اور تاجر برادری کے مفاد و خوشحالی کی بجائے حکومتی وزراء اور بیوروکریسی کے عیاشیوں پر خرچ ہوتی ہیں چھوٹے تاجر اور عوام پہلے ہی بے تحاشا ٹیکسز تلے دبے ہوئے ہیں مزید سالانہ ہزاروں لاکھوں روپے ٹیکسز دینے کی طاقت نہیں یہ انکا معاشی استحصال اور خودکشی پر مجبور کرنا ہے۔انہوں نے نئے تاجر دوست ٹیکس سکیم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے فیصلے ڈرائنگ روم کی بجائے تاجر طبقے کے نمائندوں کے ساتھ مل بیٹھ کر صلاح و مشورہ سے حل کریں اور ائی۔پی۔پیز کے ساتھ کیئے گئے گذشتہ ادوار کے تمام ایگریمنٹ منسوخ کیئے جائیں اور انکا کڑا احتساب کیا جائے اور بجلی بلوں سے ناجائز ٹیکسز ختم کرکے ٹیکسز کے نفاذ اور نظام میں شفافیت لائی جائے۔انہوں نے تاجر برادری سے 28 اگست کی ہڑتال کو مکمل کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ نئے ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ سے باز رہیں اور عوام و تاجر براری کو تمام ٹیکسز میں ریلیف دیں بصورت دیگر 28 اگست کے شٹرڈاؤن ہڑتال کا دائرہ و احتجاج کا سلسلہ مزید وسیع کرینگے

26/08/2024

جرگہ شبقدر
آج شبقدر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل شبقدر صدر کامران باچا اور ناظم ثناء اللہ کے درمیان راضی نامہ ہو گیا جس میں علاقے عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی او سماجی شحصیات نے بھی شرکت کی اور جرگہ مشران میں شہریار پحتون یار ملک وصیف خان کرکنی سابقہ امیدوار این اے 24
عرفان عالم خان میاں معراج الدین سلمان خان افتحار خان کی کوشش کو علاقہ عوام نے سراہا

26/08/2024

‎شبقدر بازار کے تمام تاجر تنظیموں کے صدر نے ال پاکستان تاجر ایسوسی ایشن کی جانب سے 28 اگست ہو ملک گیر شیٹرڈاون کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر شبقدر بازار تاجر تنظیموں کے صدور سید گوہر علی شاہ باچہ سید شبیر احمد باچااور بابو جان کرکنی افتحار اور تجلی نور کا سٹی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس

شمع ویلفئیر  ارگنائیزیشن کی تعاون سے   ادیزوال گروپ کی سرپرستی میں  پہلے ہینڈ پمپ کی انسٹالیشن جاری ھے  یہ پہلا پمپ ندیم...
26/08/2024

شمع ویلفئیر ارگنائیزیشن کی تعاون سے ادیزوال گروپ کی سرپرستی میں پہلے ہینڈ پمپ کی انسٹالیشن جاری ھے
یہ پہلا پمپ ندیم جان ٹاپو کورونہ میں لگایا جارھا ھے جبکہ دوسرا پمپ اج کبڈی گراونڈ میں لگایا جآئیگا ۔
شمع ویلفئیر ارگنائزیشن جو علاقے میں ایک بڑی تنظیم ھے جسکی چھتری کے نیچے چھوٹی چھوٹی تنظیمیں کام کر رھی ھیں نے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ھے
امید کرتے ہیں کہ شمع ویلفئیر ارگنائیزیشن مستقبل میں بھی ادیزوال گروپ کو ان رفاہی کاموں میں سہورٹ کریگا

ترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری رھیگا

26/08/2024

گورنر ہاوس پشاور میں ثقافتی تقریب

26/08/2024

‎شبقدر مہنگائی اور ٹیکس پالیسیوں کے خلاف شبقدر تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس میں 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

شبقدر کانگڑہ روڈ چمن آباد محلے کا ٹرانسفارمر جو کہ گزشتہ دو ہفتوں سے خراب ہے مقامی لوگوں نے دو بار اپنی مدد اپ کے تحت اس...
25/08/2024

شبقدر کانگڑہ روڈ چمن آباد محلے کا ٹرانسفارمر جو کہ گزشتہ دو ہفتوں سے خراب ہے مقامی لوگوں نے دو بار اپنی مدد اپ کے تحت اسکو ٹھیک بھی کیا لیکن اسکے بعد پھر خراب ہو گیا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں سے مقامی لوگوں کو بجلی کی سپلائی بند ہے جس کے باعث بچوں اور بزرگ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے چمن آباد کے رہائشیوں نے منتحب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ اس ٹرانسفارمر کی مرمت کا بندوبست کیا جائے
| | | | | | |

*تمام اہلِ وطن اپنے حقوق چھیننے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے جدوجہد کو سپورٹ کرکے* *گھروں سے نکلنے کی کوشش کریں 28 اگس...
24/08/2024

*تمام اہلِ وطن اپنے حقوق چھیننے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے جدوجہد کو سپورٹ کرکے* *گھروں سے نکلنے کی کوشش کریں 28 اگست کے ملک گیر ہڑتال اور شیٹر ڈؤان کو کامیاب کرانے کے لیے سپورٹ کریں*
جاوید خان ترجمان جماعت اسلامی ضلع چارسدہ

شبقدر نمائندہ نمائندہ کسوٹی فراد اللہ سے  سٹی پریس کلب شبقدر کے نو منتخب کابینہ کا اعلان کر دیا گیا  عرفان عالم چیرمین ف...
24/08/2024

شبقدر نمائندہ نمائندہ کسوٹی فراد اللہ سے

سٹی پریس کلب شبقدر کے نو منتخب کابینہ کا اعلان کر دیا گیا عرفان عالم چیرمین فراد اللہ صدر جبکہ عرفان اللہ جان جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب شبقدر کا ایک انتخابی اجلاس زیر صدرارت عرفان عالم منعقد ہوا جس میں سال 2024.25 کے لئے کابینہ کا اعلان کر دیا گیا انتخابی اجلاس میں چیئرمین عرفان عالم صدر فراد اللہ جنرل سیکرٹری عرفان اللہ جان نائب صدر حکیم اللہ جان ڈپٹی جنرل سیکرٹری تجلی نور احمدزئی فنانس سیکرٹری ڈاکٹر طاہر پاپین خیل جوائنٹ سیکرٹری اکرام اللہ صدیقی پریس سیکرٹری انعام اللہ جان آفس سیکرٹری جانداد یوسفزئی لیگل ایڈوائزر وقار احمد خان ایڈووکیٹ منتخب اس موقع پر نومنتخب چیرمین عرفان عالم اور صدر فراد اللہ جنرل سیکرٹری عرفان اللہ جان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ایمانداری سے اپنے فرائض کو بہترین طریقے سے سر انجام دینا اور علاقے کے مسائل کو بہترین طریقے سے اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم طبقے کی آواز ایوان بالا تک پہنچانا ہے اور شبقدر کی تعمیر وترقی کے لئے کام اپنے صحافتی فرائض ایمانداری سے ادا کرنا ہے

شبقدر 28 اگست 2024 کو شبقدر بازار کے تاجر برادری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، اور شبقدر بازار کے تاجر براد...
24/08/2024

شبقدر 28 اگست 2024 کو شبقدر بازار کے تاجر برادری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، اور شبقدر بازار کے تاجر برادری کو ہر قسم تعاؤن کی یقین دلاتے ہیں ،

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shabqadar Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share