10/08/2022
مئ 2022 میں قبائلی ضلع خیبر کے علاقہ مہربان کلے میں سیکیورٹی فورسز نے صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے مستقل طور پر کنٹینر ہسپتال قائم کیا. ہسپتال فرنٹیئر کور نارتھ کے شہید جوان ممزار کے نام پر قائم کیا گیا. جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائ. ہسپتال کے قیام سے مہربان کلے سمیت دیگر مضافات کے علاقوں کی عوام کو بھی بنیادی صحت کی سہولیات مستقل طور پر میسر ہو گئیں ہیں. ہسپتال میں موجود سہولیات کی وجہ سے علاقے کی عوام کو شہروں کی جانب نہیں جانا پڑتا. ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر دو ڈاکٹرز, ایک میڈیکل ٹیکنیشن اور ادویات کی فراہمی کے لئے میڈیکل سٹاف موجود رہتا ہے. اسکے ساتھ ساتھ ممزار شہید ہسپتال میں ایک او پی ڈی, ایک ٹراما سنٹر اور خواتین کیلئے ایمرجنسی ڈیلیوری روم بھی قائم ہے. علاقہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین خواتین نے اس ہسپتال میں بچوں کو جنم دیا. اسکے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے تقریبا دو سو مریضوں کا چیک اپ کیا جا رہا ہے. ہسپتال کے قیام سے علاقہ کی عوام فرنٹیئر کور نارتھ کی مشکور ہے. اور عوام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صحت کی فراہمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے.