خبر کی دنیا ۔ ۔ News Updates

  • Home
  • خبر کی دنیا ۔ ۔ News Updates

خبر کی دنیا ۔ ۔ News Updates خبر کی دنیا پر آپ کو مل سکتی ہیں تازہ ترین خبریں ، تجزیے اور منتخب کالم ۔ ۔ ۔

Contact Us for more Details
07/09/2023

Contact Us for more Details

طلب سچی اور تڑپ کھریجاوید چوہدری اتوار 6 اگست 2023خاتون کا شاپنگ بیگ پھٹ گیا‘ اس میں سے ایک سرخ سیب نکلا‘ سڑک پر گرا اور...
08/08/2023

طلب سچی اور تڑپ کھری
جاوید چوہدری
اتوار 6 اگست 2023

خاتون کا شاپنگ بیگ پھٹ گیا‘ اس میں سے ایک سرخ سیب نکلا‘ سڑک پر گرا اور لڑھکنے لگا‘ خاتون نے بیگ فوراً سنبھال لیا‘ میرا موٹر سائیکل اس موٹر سائیکل کے پیچھے تھا‘ وہ غالباً میاں بیوی تھے اور سیب خرید کر گھر جا رہے تھے‘ خاوند موٹر سائیکل چلا رہا تھا جب کہ بیوی گود میں سیبوں کا بیگ رکھ کر بیٹھی تھی‘ بیگ پھٹ گیا اور اس میں سے ایک سیب نکل کر سڑک پر لڑھکنے لگا۔

سڑک پر رش تھا‘ درجنوں گاڑیاں‘ موٹر سائیکل اور سائیکل گزر رہے تھے‘ مجھے محسوس ہوا سیب کسی نہ کسی ٹائر کی زد میں آ کر چورا ہو جائے گا مگر سیب ہر گاڑی‘ ہر ٹائر سے بچتا ہوا تیزی سے آگے بڑھا اور لڑھکتا ہوا سڑک کے کنارے پہنچ گیا‘ کنارے پر پلی تھی اور پلی پر ایک بھکاری بیٹھا تھا‘ سیب لڑھکتا ہوابھکاری کے قریب آیا اور گیند کی طرح اچھل کر اس کی رینج میں آ گیا‘ بھکاری نے سیب اچکا‘ اپنی میلی اور گندی قمیض کے ساتھ رگڑ کر صاف کیا اور کچڑ کچڑ کھانے لگا‘ وہ آسمان کی طرف دیکھ کر مسکرا بھی رہا تھا۔

میں نے موٹر سائیکل روک لی‘ اسے سلام کیا اوراس سے پوچھا یہ سیب تم تک کیسے پہنچ گیا؟ بھکاری نے قہقہہ لگایا اور بولا‘ میں نے ابھی ابھی ﷲ سے شکوہ کیا تھا یا باری تعالیٰ تیرے بندے کو سیب کھائے ہوئے مدت ہو گئی ہے اگر تم مہربانی کر دو تو میں بھی جاتے موسم کا سیب چکھ لوں اور پھر پتا نہیں کہاں سے یہ سیب آیا اور اچھل کر میرے ہاتھ تک پہنچ گیا‘بھکاری اس کے بعد شکر ادا کرنے لگا‘ میری آنکھوں میں آنسو آ گئے‘ میں نے بھکاری سے ہاتھ ملایا اور آگے روانہ ہو گیا‘ میری آنکھیں کھولنے کے لیے یہ واقعہ کافی تھا۔

مجھے یہ واقعہ چند دن قبل کسی دوست نے سنایا‘ یہ ایک عام سا معمولی واقعہ تھا لیکن میں کیوں کہ آج کل قرآن مجید کا ترجمہ پڑھ رہا ہوں لہٰذا یہ سیدھا میرے دل میں جا لگا‘ ﷲ تعالیٰ پورے قرآن مجید میں اپنے احسانات‘ معجزوں اور رحمتوں کا ذکر کرتا ہے‘ وہ بار بار کہتا ہے تمہارا رب صرف میں ہوں اور جب تک میں نہ چاہوں دنیا میں کوئی کسی کو کچھ دے سکتا ہے اور نہ چھین سکتا ہے، بس تم میرا شکر ادا کیا کرو اور اپنی غلطیوں اور نادانیوں پر توبہ کرتے رہا کرو۔

میں جوں جوں قرآن پڑھتا جا رہا ہوں‘ میری آنکھیں کھلتی جا رہی ہیں‘ یہ روشنی‘ یہ رغبت اور یہ ہدایت بھی صرف اور صرف اسی کی عنایت ہے‘ یہ بھی صرف اسی کا کرم‘ اسی کا رحم ہے‘ ﷲ نے قرآن مجید میں دوبار فرمایا‘ نصیحت کو صرف عقل والے قبول کرتے ہیں‘ کیا شان دار اور لازوال فرمان ہے‘بے شک عقل اور نعمت ﷲ کی بہت بڑی عنایت ہیں‘ ہم اس کی مرضی اور اجازت کے بغیر اس کا نام تک نہیں لے سکتے‘ میں نے بہرحال اس حالت میں یہ واقعہ سنا اور میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

ﷲ تعالیٰ کس طرح چھوٹے چھوٹے واقعات سے اپنے ہونے کا ثبوت دیتا ہے‘ میرے پاس چند برس قبل ایک گورا سیاح آیا‘ یہ سکردو ایکسپلور کرنے پاکستان آیا تھا‘ کسی دوست نے اس کا میرے ساتھ رابطہ کرادیا‘ میں نے اس کے سامنے چائے اور پکوڑے رکھ دیے‘ وہ بڑی دیر تک دونوں چیزوں کو دیکھتا رہا اور پھر شرما کر پوچھا‘ کیا آپ اپنے تمام مہمانوں کو یہی دو چیزیں پیش کرتے ہیں‘ میں نے مسکرا کر جواب دیا نہیں‘ یہ پہلا موقع ہے‘ ہم عموماً اپنے مہمانوں کوچائے کے ساتھ میٹھا پیش کرتے ہیں۔

میری بیوی نے آج اچانک بغیر کسی وجہ کے پکوڑے بنا دیے اور میں نے یہ اٹھا کر آپ کے سامنے رکھ دیے‘ اس نے پہلو بدلا اور بولا‘ میں نے سکردو میں چند لوگوں کو دودھ والی چائے کے ساتھ یہ چیز (پکوڑے) کھاتے دیکھا تھا‘ میں نے اس وقت سوچا تھا میں اگر دوبارہ یہاں آیا تو میں یہ ضرور ٹرائی کروں گا‘ آپ کے گھر آتے ہوئے بھی میں یہی سوچ رہا تھا‘ آپ نے جب یہ دونوں چیزیں میرے سامنے رکھیں تو میں حیران رہ گیا اور میں نے سوچا‘ یہ محض اتفاق ہے یا پھرآپ لوگ جادوگر ہیں‘‘ میں نے قہقہہ لگا کر جواب دیا ’’یہ محض اتفاق ہے‘‘ اس نے بھی جواب میں قہقہہ لگایا اور اس کے بعد جی بھر کر پکوڑے انجوائے کیے۔

میرے ایک دوست صدقے اور خیرات کے معاملے میں بڑا کھلا دل رکھتے ہیں‘ یہ روزانہ صدقہ بھی کرتے ہیں اور خیرات بھی دیتے ہیں‘ میں نے ان سے ایک دن وجہ پوچھی تو ان کا جواب تھا میں بچپن سے انتہائی کنجوس تھا‘ میں کسی کو پانی کا گلاس تک پلانے کے لیے راضی نہیں ہوتا تھا‘ آج سے سات سال قبل میری رقم کسی کے پاس پھنس گئی‘ میں نے دفتر میں بیٹھے بیٹھے سوچا اگر مجھے یہ رقم مل گئی تو میں اس میں سے دس فیصد ﷲ کی راہ میں دے دوں گا‘ مجھے اگلے ہی دن رقم مل گئی‘ میں کنجوس تھا لہٰذا میں وعدے سے پھرنے لگا لیکن پھر ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔

میرا کلرک میرے پاس آیا اور اس نے کہا‘ سر میں نے اپنی بیٹی کی یونیورسٹی کی فیس ادا کرنی ہے‘ آپ مجھے ایڈوانس دے دیں اور بعدازاں یہ رقم تھوڑی تھوڑی کر کے میری تنخواہ سے کاٹ لیجیے گا‘ میں نے برا سا منہ بنا کر اس سے پوچھا تمہیں کتنی رقم چاہیے؟ اس نے جیب سے فیس چالان نکال کر میرے سامنے رکھ دیا‘ اس پر 52 ہزار چار سو تین روپے لکھے تھے اور یہ رقم بالکل اتنی تھی جتنی میں نے صدقہ کرنی تھی‘ میں نے اسے پیغام ربانی سمجھا اور فوری طور پر اسے ادائیگی کر دی‘ میں نے اگلی مرتبہ بیس ہزار روپے میز پر رکھے اور کسی ضرورت مند کا انتظار کرنے لگا۔

میرے پاس اس دن ایک لڑکی آئی‘ اسے اپنی والدہ کی دوا کے لیے بیس ہزار روپے چاہیے تھے‘ میں نے نوٹ اسے تھما دیے اور اس کے بعد میں روزانہ جتنے پیسے سوچتا ہوں میرے پاس اتنا ہی ضرورت مند آ جاتا ہے سو چل سو چل‘ ﷲ دے رہا ہے اور میں اس کے دیے ہوئے میں سے دیتا چلا جا رہا ہوں۔

میرے ایک پرانے دوست ہیں حکیم بابر‘ یہ لاٹری اور پرائز بانڈ کے ایکسپرٹ ہیں‘ ان کا ہمیشہ پرائز بانڈ اور لاٹری نکلتی ہے‘ میں نے ان سے ایک دن اس خوش نصیبی کی وجہ پوچھی تو یہ ہنس کر بولے ’’میں پرائز بانڈ اور لاٹری کا ایک پیسہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کرتا‘ میں یہ ساری رقم ضرورت مندوں میں بانٹ دیتا ہوں چناں چہ جتنے زیادہ ضرورت مند ہوتے ہیں میرا اتنا ہی بڑا بانڈ نکل آتا ہے اور میں یہ رقم ان میں تقسیم کر دیتا ہوں‘میں نے پوچھا اور اگر آپ کے پاس بانڈ نہ ہو تو پھر کیا کرتے ہیں؟ ان کا جواب تھا آپ تھوڑا صبر کر لیں میں ابھی بتاتا ہوں۔

ہم باتیں کرنے لگے‘ آدھ گھنٹے بعد کسی خاتون کا فون آ گیا‘ اس کی بیٹی کی شادی تھی‘ اسے اڑھائی لاکھ روپے چاہیے تھے‘ حکیم بابر نے خاتون سے کہا‘ آپ شام کو آ کر میرے مطب سے پیسے لے جایے گا‘ میں نے حکیم بابر سے پوچھا‘ کیا آپ کے پاس اڑھائی لاکھ روپے ہیں؟ یہ ہنس کر بولے ’’نہیں ہیں لیکن ﷲ نے اگر ضرورت مند بھیجا ہے تو یہ اب پیسے بھی بھیج دے گا‘‘۔

ہمارے بیٹھے بیٹھے حکیم بابرکو ان کے ملازم کا فون آیا اور اس نے کہا‘ سر ہمیں کوئٹہ سے ایک بڑا آرڈر آ رہا ہے‘ یہ لوگ منہ مانگی قیمت پر فوری ڈیلیوری چاہتے ہیں‘ حکیم نے اوپر آسمان کی طرف دیکھا اور پھر سیلز مین سے کہا‘ تم ان سے اڑھائی لاکھ روپے اضافی لے کر ڈیلیوری دے دو‘ حکیم بابر نے اس کے بعد میری طرف دیکھ کر کہا ’’کیوں پھر آپ کو بات سمجھ آ گئی؟‘‘

میں نے ہاں میں گردن ہلا دی‘ مجھے اس دن پتا چلا وسائل کا دارومدار طلب پر ہوتا ہے‘ انسان کی طلب جتنی سچی ہوتی ہے ﷲ تعالیٰ اتنے ہی وسائل پیدا کر دیتا ہے‘ آپ کو وہی ملتا ہے جو آپ قدرت سے مانگتے ہیں‘ مریض شفاء مانگے گا تو اسے شفاء مل جائے گی‘ غریب خوش حالی مانگے گا تو اسے خوش حالی مل جائے گی‘ علم کے طالب کو اس کی طلب علم کے سمندر تک لے جائے گی‘ کام یابی کی تڑپ انسان کو ناکامی کے گڑھے سے باہر لے آئے گی‘ سکون کی خواہش عام سے انسان کو مہاتما بدھ بنا دے گی اور طاقت کی تمنا بہرحال انسان کی کم زوری پر غالب آ جائے گی‘ ﷲ کا نظام انسان کی خواہش‘ اس کی طلب اور اس کی تڑپ سے ایکٹو ہوتا ہے‘ آپ ﷲ سے مانگتے جائیں اور پھر کوشش کرتے جائیں‘ قدرت کے دروازے بہرحال کھل جاتے ہیں۔

میری ٹیم نے چند دن قبل جنوبی کوریا میں موجود ایک صاحب کے ساتھ میرا پرسنل سیشن بک کیا‘ میں نے جب آن لائین ان سے گفتگو شروع کی تو میں ان کی کہانی سن کر حیران رہ گیا‘ یہ انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے‘ یہ بچپن سے اپنے خاندان کو غربت سے نکالنا چاہتے تھے‘ یہ اسلام آباد میں جس شخص کے ساتھ کام کرتے تھے اسے کورین زبان آتی تھی‘ یہ فالتو وقت میں کورین زبان سیکھنے لگے‘ یہ جب پوری طرح رواں ہو گئے تو انھوں نے آن لائین ایک کورین کمپنی میں اپلائی کر دیا‘ ان کا انٹرویو ہوا‘ انھوں نے کورین زبان میں جواب دیے‘ یہ کام یاب ہو گئے اور آج ان کا پورا خاندان غربت سے باہر آ چکا ہے‘ یہ اب امریکا شفٹ ہونا چاہتے ہیں‘ میں نے ان سے پوچھا‘ آپ جنوبی کوریا سے امریکا کیسے جائیں گے؟

ان کا جواب تھا ’’میں جیسے اوکاڑہ سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے کوریا آیا اسی طرح امریکا چلا جائوں گا‘‘ میں نے پوچھا ’’پھر بھی آخر فارمولا کیا ہوگا؟‘‘ انھوں نے ہنس کر جواب دیا ’’میں تین سال سے ﷲ سے امریکا کی شہریت مانگ رہا ہوں‘ مجھے یقین ہے ﷲ مجھے یہ بھی دے دے گا‘‘ میں نے ان سے اتفاق کیا‘ کیوں؟ کیوں کہ میں بھی سیکڑوں مرتبہ تجربہ کر چکا ہوں‘ ﷲ مانگنے والوں کو کبھی مایوس نہیں کرتا‘ ﷲ کے دربار میں انکار ہے ہی نہیں بس طلب سچی اور تڑپ کھری ہونی چاہیے‘ قدرت انسان کو کبھی مایوس نہیں کرتی۔

Xiaomi Note 12 Series is coming on 27 October 22.شیاؤمی نوٹ 12 سیریز 27 اکتوبر کو لانچ ہو رہی ہے یہ ایک بہت ہی مزے کی فو...
25/10/2022

Xiaomi Note 12 Series is coming on 27 October 22.

شیاؤمی نوٹ 12 سیریز 27 اکتوبر کو لانچ ہو رہی ہے یہ ایک بہت ہی مزے کی فون سیریز ہے اس سے پہلے نوٹ 10 اور نوٹ 11 سیریز صارفین اور شائقین کو بہت زیادہ مزے کے فیچرز مہیا کر چکی ہے۔

31/08/2022
iPhone 14 lines up - case covers leaked آئی فون چودہ کے کور کی تصاویر لیک ہو گئیں ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیمرہ ک...
09/07/2022

iPhone 14 lines up - case covers leaked

آئی فون چودہ کے کور کی تصاویر لیک ہو گئیں ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیمرہ کے لینزز کا سائز پچھلے ورژن کی نسبت قدرے بڑا ہے ۔

03/06/2022

اقوام متحدہ نے ترکی کا نام ’ترکیہ‘ سے تبدیل کرنے کی توثیق کردی

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو جانب سے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک مراسلہ موصول ہوا جس میں تمام انتطامی امور کے لیے ’ترکی‘ کے بجائے ’ترکیہ‘ استعمال کرنے کی درخواست کی گئی۔

علاوہ ازیں ترجمان نے بتایا کہ خط موصول ہوتے ہی ملک کے نام کی تبدیلی کا اطلاق ہو گیا۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو جمع کرائے گئے مراسلے کے حوالے سے تمام عالمی تنظیموں کو بھی باضابطہ آگاہ کیا۔
عالمی اداروں کو ارسال کیے گئے مراسلہ میں کہا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے ساتھ مل نام تبدیلی کے لیے موثر ماحول بنانے میں کامیابی ملی۔

ترک صدر نے دسمبر میں ایک میمورنڈم جاری کرنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرکاری نام ’ترکی‘ کو انگریزی میں تبدیل کرکے ’ترکیہ‘ کرنے کا اقدام شروع کیا اور عوام سے کہا کہ وہ ملک میں تیار کی جانے والی چیزوں پر لفظ ترکی کے بجائے ترکیہ استعمال کریں۔

انہوں نے کمپنیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے برآمدی سامان کے لیے ’میڈ اِن ترکیہ‘ استعمال کریں اور ریاستی اداروں کو اپنے خط و کتابت میں ترکیہ کو استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

03/06/2022

تاریخ معاف نہیں کریگی کہ ملک تباہ ہوجائے اور ادارے کہیں ہم نیوٹرل ہیں، عمران خان

03/06/2022

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرخزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود کافی نقصان ہورہا تھا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہے کیونکہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس کی وجہ سے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں جس کے باعث ہم بھی اضافے پر مجبور ہیں، پندرہ جون کو اوگرا کی سمری آتی ہے تو اس سے قومی خزانے میں مزید نقصان بڑھ جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

انہوں نے پیٹرول کی قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 209 روپے 86 پیسے فی لیٹر، ڈیزل 204.15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 30 روپے اضافے سے 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کیا، جس پر دو جون کی رات 12 بجے سے اطلاق شروع ہوجائے گا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سستے پیٹرول کی اسکیم شروع کی ہے، جس سے ایک کروڑ چالیس ہزار لوگوں کو دو ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے، اس مد میں 28 ارب روپے دیے جائیں گے۔

03/06/2022

پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر کراچی میں مشتعل نوجوانوں کی ہنگامہ آرائی

24/05/2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنان کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا

شیخ رشید نے خود کو ہراساں کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ایکس سروس مین اورسول اداروں کے ریٹائرڈ لوگ بھی پولیس گردی کا نشانہ بنے

چھاپوں اورپولیس اہلکارکی موت کے ذمہ داررانا ثنا اورحمزہ شہباز ہیں، فواد چوہدری

24/05/2022

پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، ڈیڑھ سو سے زائد کارکن گرفتار

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی کیخلاف چھاپوں کی مذمت

https://youtu.be/L3KXkF3j9RM
21/02/2022

https://youtu.be/L3KXkF3j9RM

In Start, we have intention to make 50 tips but it extends to 80 during video. So don't worry about number 50 in intro. ;):: Xiaomi Redmi Note 11 Unboxing Vi...

iPhone 13 Pro Max Now Available in Pakistan
26/09/2021

iPhone 13 Pro Max
Now Available in Pakistan

14/09/2021

پاکستانی وقت کے مطابق آج رات دس بجے ایپل آئی فون 13 لانچ کر رہا ہے۔ ایک پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو میں ایپل آئی فونز کی رینج کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

14/09/2021

الیکشن کمیشن کا اعظم سواتی کے پیسے پکڑنے کے الزامات پر ثبوت مانگنے کا فیصلہ

14/09/2021

سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے رقم جاری کردی

14/09/2021

چین کا طالبان حکومت کیلیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

14/09/2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی

آئی فون کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
09/09/2021

آئی فون کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ایپل نے چودہ ستمبر دو ہزار اکیس کو ایک ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں امید ہے کہ آئی فون تیرہ کو لانچ کیا جائے ...
08/09/2021

ایپل نے چودہ ستمبر دو ہزار اکیس کو ایک ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں امید ہے کہ آئی فون تیرہ کو لانچ کیا جائے گا۔

Apple has announced an event on September 14. Name of this event is 'California Streaming', the event will be a pre-recording like the last few events and will be streamed across multiple platforms.

Since this is a September event, we can safely assume that Apple will announc its next generation iPhones, allegedly will be names as the iPhone 13.

04/09/2020

Kilo Grams enter kar k us k Mann (Maunds) bananay ka tareeqa .

Mobile Phone Price list02-08-2020
03/09/2020

Mobile Phone Price list
02-08-2020

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خبر کی دنیا ۔ ۔ News Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share