Khpal News

Khpal News Pakistan's 1st Current Affairs Channel with News. ہر اظہار...قابل اعتبار
(1)

مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دی...
04/05/2023

مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ ق کے صدر برقرار رہیں گے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دورہ برطانیہ پر لندن پہنچ گئے۔ لندن پہنچنے پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان...
04/05/2023

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دورہ برطانیہ پر لندن پہنچ گئے۔ لندن پہنچنے پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان اور برطانیہ کے وزیرِ خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ جارڈن میکلیوڈ نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین میں آتشزدگی، 7 افراد جاں بحق خیرپور کے قریب کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کی بو...
27/04/2023

کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین میں آتشزدگی، 7 افراد جاں بحق
خیرپور کے قریب کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگاون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائ...
27/04/2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا
ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ ڈے نائٹ ہو گا اور میچ کا آغاز ساڑھے تین بجے ہو گا

‏محمد حارث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل
26/04/2023

‏محمد حارث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل


‏الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا،خیبرپختونخوا اسمبلی کا الیکشن 8 اکتوبر کو ہوگا ، ن...
29/03/2023

‏الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا،خیبرپختونخوا اسمبلی کا الیکشن 8 اکتوبر کو ہوگا ، نوٹیفیکیشن جاری



سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور ملک کی بہتری کیل...
01/02/2023

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور ملک کی بہتری کیلئے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوہاٹ  تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے 42 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ تیسرے روز تاندہ ڈیم سے مزید 11 بچو...
31/01/2023

کوہاٹ تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے 42 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ تیسرے روز تاندہ ڈیم سے مزید 11 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 42 ہو گئی

چودھری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ ق کے صدر رہیں گے، الیکشن کمیشن فیصلہالیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کی درخواست پر محفوظ ...
31/01/2023

چودھری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ ق کے صدر رہیں گے، الیکشن کمیشن فیصلہ

الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا

مریم نواز آج شام امارات سے لاہور پہنچیں گی ۔‏لاھور ایئرپورٹ پر مریم نوازشریف کی تاریخی استقبال کی تیاریاں مکمل
28/01/2023

مریم نواز آج شام امارات سے لاہور پہنچیں گی ۔‏لاھور ایئرپورٹ پر مریم نوازشریف کی تاریخی استقبال کی تیاریاں مکمل

‏انٹربینک میں ڈالر بے قابو، مزید مہنگا ہوکر 262 روپے کا ہوگیاایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہوگیاگزش...
27/01/2023

‏انٹربینک میں ڈالر بے قابو، مزید مہنگا ہوکر 262 روپے کا ہوگیا
ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہوگیا
گزشتہ 2 دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 31 روپے سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 روپے 11 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے۔ امریکی ڈالر کے ریٹ پر  لگی کیپ ختم ہو...
26/01/2023

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 روپے 11 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے۔
امریکی ڈالر کے ریٹ پر لگی کیپ ختم ہونے کے بعد دوسرے روز بھی ڈالر کے ریٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ کے علاقے بادزئی کالونی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق جبکہ بچوں کی والدہ، ...
26/01/2023

کوئٹہ کے علاقے بادزئی کالونی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق جبکہ بچوں کی والدہ، بہن اور خاتون زخمی ہوگئیں

صوبۂ خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
26/01/2023

صوبۂ خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

سونے کی قیمت میں1300 روپے فی تولہ کا اضافہکراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں1300 روپے فی تولہ کا اضافہ،قیمت کا نیا ر...
26/01/2023

سونے کی قیمت میں1300 روپے فی تولہ کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں1300 روپے فی تولہ کا اضافہ،قیمت کا نیا ریکارڈ قائم

‏چیئرمین عمران خان آج شام 4 بجے میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
25/01/2023

‏چیئرمین عمران خان آج شام 4 بجے میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

25/01/2023

فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف جہلم کے جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے فواد چوہدری کےبھائی، PTi کے ضلعی جنرل سیکریٹری فراز چوہدری کو بھی احتجاج کے دوران گرفتار کرلیا

‏جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف! سمری صدر کو ارسال!
24/11/2022

‏جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف! سمری صدر کو ارسال!

04/11/2022

‏خیبر پختونخواہ PTIکے صوبائی وزیر اسلحہ لہرا کر رانا ثناء اللہ کو دھمکی دے رہا ہے کہ ہمارا انتظار کرنا ہم اسلحہ لیکر اسلام آباد آ رہے ہیں
ریاست کو سرعام چیلنج کیا جا رہا ہے
کیا اس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن لیں گے ؟
یا خاموشی اختیارکرکے دوسری جماعتوں کوایسا کرنےکی اجازت

03/11/2022

‏عینی شاہد جس نے حملہ آور پکڑا وہ بتا رہا ہے کہ گولی اوپر نہیں گئی اگر گولی اوپر نہیں گئی تو اوپر اسٹیج سے کس نے خان کی ٹانگ پر گولی مار دی ؟ سوچنے والی بات یہ ہے

22/10/2022

‏اوباڑو میں قومی شاہراہ بائی پاس پر ایک اور مسافر بس جل گئی۔

کراچی سے بہاولپور جانے والی بس میں سوار تمام 55 مسافر محفوظ رہے۔
ٹائر پھٹنے پر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی
ایمرجنسی بریک لگنےسےٹائر میں آگ لگی جس نے بس کولپیٹ میں لےلیا۔

21/10/2022

‏کیا عمران خان توشہ خانہ کیس میں نااہل ہوسکتے ہیں؟

‏ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
12/10/2022

‏ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

آپنی انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج ، ٹرانسفر یا درستگی کیجئے۔
12/10/2022

آپنی انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج ، ٹرانسفر یا درستگی کیجئے۔

30/09/2022

‏عمران خان جج زیبا چوہدری سے معافی مانگنے انکی عدالت پہنچ گئے

‏وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج  خیبرپختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا  دورہ کریں گے۔وزیر اعظم   سوات  کے علاقوں  کال...
31/08/2022

‏وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج خیبرپختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم سوات کے علاقوں کالام اور کانجو اور لوئر کوہستان کے علاقے پتن جائیں گے ۔۔۔ وزیر اعظم کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائےگی۔۔

‏سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ترکی سے چھٹی  پرواز کراچی  پہنچ گئی
31/08/2022

‏سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ترکی سے چھٹی پرواز کراچی پہنچ گئی

‏بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ سیلابی ریلے کے باعث بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک...
22/08/2022

‏بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ سیلابی ریلے کے باعث بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہوگئی ہے جس سے امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ یہ تصویر چھتّر، ضلع نصیرآباد میں لی گئی ہے جہاں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

فیٹف کی گرے لسٹ کیا ہے اور اس سے نکلنے سے پاکستان کوکیا فائدہ ہوگا؟پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں تین بار شامل کیا گیا ہ...
19/06/2022

فیٹف کی گرے لسٹ کیا ہے اور اس سے نکلنے سے پاکستان کوکیا فائدہ ہوگا؟
پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں تین بار شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کو پہلی بار 28 فروری 2008 کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور اہداف حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو ایشیا پیسیفک گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔

تاہم جون 2010 میں مثبت پیش رفت پر پاکستان کو فیٹف کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا لیکن 16 فروری 2012 میں پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور یہ 2015 تک اسی فہرست میں رہا۔

پاکستان کو تیسری بار 2018 میں فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور تب سے اب تک یہ اسی فہرست میں ہے
گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟

ماہرین کے مطابق پاکستان کی معیشت کا زیادہ انحصار بین الاقوامی سرمایہ کاری پر ہے، اگر پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہتا ہے، تو یہ اس کی درآمدات، برآمدات اور ترسیلات زر پر اثر انداز ہوتا رہےگا اور بین الاقوامی قرضوں تک اس کی رسائی کو محدود کر دےگا۔

تاہم عالمی واچ لسٹ میں سے پاکستان کا نام نکالے جانے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے نہیں گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان کو عالمی مارکیٹ تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہےکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار دے دیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ اب فیٹف پروسیجر کے مطابق ایک تکنیکی جائزہ ٹیم پاکستان بھیجی جائے گی، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ یہ ٹیم اکتوبر 2022 کے فیٹف پلینری سائیکل سے پہلے اپنا کام مکمل کرے اور ہم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہےکہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائےگا۔

حنا ربانی کھر نےکہا کہ اس کے ساتھ ہی اکتوبر 2022 میں ہمارا فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل اختتام کو پہنچےگا

سولر پینل پر ساڑھے 17 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویزحکومت نے شمسی توانائی کے لیے سولر پینل سستے کرنے پر غور شروع کردیا...
09/06/2022

سولر پینل پر ساڑھے 17 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز
حکومت نے شمسی توانائی کے لیے سولر پینل سستے کرنے پر غور شروع کردیا۔

آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا جس میں مختلف ٹیکسز کی تجویز سامنے آرہی ہے تو کہیں عوام کو ریلیف دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ایسے میں حکومت شمسی توانائی کے لیے سولر پینل پر ساڑھے 17 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے اور صارفین کو آسان اقساط پرسولر پینل دینے کی تجویز پرغور کررہی ہے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کےلیے بجلی مہنگی نہیں کریں گے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khpal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khpal News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share