We Love Quran

  • Home
  • We Love Quran

We Love Quran (Allah )
in him hope is Never dead
in him love is Never lost

15/01/2020
15/01/2020

🌹بسْـــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

اَلصَّـــلٰوةُوَالسَّـــلَامُ عَلَیــْـكَ یَارَسُـــوْلَ اللّٰــہﷺ

🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

اَللّٰھُمَّ صَلّیِ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ۔
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

ﺍَﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔ ﺍﻟﻠٌٰﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

🌙🌗 *تاریـــــخِ قَمـــــرِی* 🌗 🌙
🕋🕌 19 جمادی الاول🕌🕋
🌼🕌 *1441ہجری* 🕌🌼
☀ *تَارِیْـــــخِ شَمْسِـــــیْ*☀
🕌_____________________🕌
*15 جنوری*
*2020* *عِیْسٙوِی*

🌄____________________🌠
🌹
آج کا دن:
🌤____________________🌷
🌹بدھ 🌹
🌹 Wednesday🌹
❤_____________________💚
🕌_____________________🕌
✍🏻 آج کــــــــا پیــــــــــــغام📜
🕌_____________________🕌
🍁پیارے احباب کے نـام🍁

رشتےکم بنائیں لیکن دل سے نبھائیں اکثر لوگ بہتر کی تلاش میں بہترین کھو بیٹھتے ہیں.

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
اےکاش کہ اُتر جائے تیرے دِل میں میری بات.
🌹🎍💧🌹🎍💧🌹🎍💧

*صــــــبح بخــــــیر*
🍀♥🍀♥🍀♥🍀♥🍀♥
┊  ┊  ┊  ┊
┊  ┊  
┊  ┊  ❣ 💚
┊ ❣ 💛

❣ 💙

🌴💛درس قرآن💛🌴

📖 پارہ-2🌠 2-سورۂ بقرہ 🍃آیت نمبر 155

🌴بسْــــــــــــمِ اللّٰه الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم🌴

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔

وَ لَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَیْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَ الْجُوْ عِ وَ نَقْصٍ مِّنَ الْاَمْوَالِ وَ الْاَنْفُسِ وَ الثَّمَرٰتِ -وَ بَشِّرِ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۵)

🌹ترجمہ کنز الایمان:🌹 (155)اور ضرور ہم تمہیں آزمائیں گے کچھ ڈر اور بھوک سے اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے اور خوشخبری سنا ان صبر والوں کو-

💐تفسیر:💐

◀{وَ لَنَبْلُوَنَّكُمْ:
اور ہم تمہیں ضرور آزمائیں گے۔}
آزمائش سے فرمانبردار اور نافرمان کے حال کا ظاہر کرنا مراد ہے۔ امام شافعی رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے بقول خوف سے اللہ تعالیٰ کا ڈر، بھوک سے رمضان کے روزے، مالوں کی کمی سے زکوٰۃ و صدقات دینا، جانوں کی کمی سے امراض کے ذریعہ اموات ہونا، پھلوں کی کمی سے اولاد کی موت مراد ہے کیونکہ اولاد دل کا پھل ہوتی ہے۔ جیساکہ حدیث شریف میں ہے۔ سرکار دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جب کسی بندے کا بچہ مرتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے: ’’تم نے میرے بندے کے بچے کی روح قبض کی۔ وہ عرض کرتے ہیں کہ ’’ہاں، یارب! عَزَّوَجَلَّ، پھر فرماتا ہے: ’’تم نے اس کے دل کا پھل لے لیا۔ وہ عرض کرتے ہیں: ہاں، یارب! عَزَّ وَجَلَّ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اس پر میرے بندے نے کیا کہا؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: اس نے تیری حمد کی اور ’’اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ‘‘ پڑھا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’اس کے لیے جنت میں مکان بناؤ اور اس کا نام بیتُ الحمد رکھو۔‘‘
(ترمذی، کتاب الجنائز، باب فضل المصیبۃ اذا احتسب، ۲/۳۱۳، الحدیث: ۱۰۲۳)

🍀آزمائشیں اور صبر:

یاد رہے کہ زندگی میں قدم قدم پر آزمائشیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کبھی مرض سے، کبھی جان و مال کی کمی سے، کبھی دشمن کے ڈر خوف سے، کبھی کسی نقصان سے، کبھی آفات و بَلِیّات سے اور کبھی نت نئے فتنوں سے آزماتا ہے۔ اور راہِ دین اور تبلیغِ دین تو خصوصاً وہ راستہ ہے جس میں قدم قدم پر آزمائشیں ہیں۔ اسی سے فرمانبردار و نافرمان، محبت میں سچے اور محبت کے صرف دعوے کرنے والوں کے درمیان فرق ہوتا ہے۔ حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر اکثر قوم کا ایمان نہ لانا، حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا آگ میں ڈالا جانا، فرزند کو قربان کرنا، حضرت ایوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بیماری میں مبتلا کیا جانا، ان کی اولاد اور اموال کو ختم کر دیا جانا، حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا مصر سے مدین جانا، مصر سے ہجرت کرنا، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا ستایا جانا اور انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا شہید کیا جانا یہ سب آزمائشوں اور صبر ہی کی مثالیں ہیں۔ اور ان مقدس ہستیوں کی آزمائشیں اور صبر ہر مسلمان کے لئے ایک نمونے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ لہٰذا ہر مسلمان کوچاہئے کہ اسے جب بھی کوئی مصیبت آئے اور وہ کسی تکلیف یا اَذِیَّت میں مبتلا ہو تو صبر کرے اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہے اور بے صبری کا مظاہرہ نہ کرے۔
❇صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں ’’بہت موٹی سی بات ہے جو ہر شخص جانتا ہے کہ کوئی کتنا ہی غافل ہو مگر جب
(اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے یا وہ کسی مصیبت اور) مرض میں مبتلا ہوتا ہے تو کس قدر خدا کو یاد کرتا اور توبہ و استغفار کرتا ہے اور یہ تو بڑے رتبہ والوں کی شان ہے کہ (وہ) تکلیف کا بھی اسی طرح استقبال کرتے ہیں جیسے راحت کا (استقبال کرتے ہیں) مگر ہم جیسے کم سے کم اتنا تو کریں کہ (جب کوئی مصیبت یا تکلیف آئے تو) صبر و استقلال سے کام لیں اور جَزع و فَزع (یعنی رونا پیٹنا) کرکے آتے ہوئے ثواب کو ہاتھ سے نہ (جانے) دیں اور اتنا تو ہر شخص جانتا ہے کہ بے صبری سے آئی ہوئی مصیبت جاتی نہ رہے گی پھر اس بڑے ثواب
(جو احادیث میں بیان کیا گیا ہے) سے محرومی دوہری مصیبت ہے۔
(بہار شریعت، کتاب الجنائز، بیماری کا بیان، ۱/۷۹۹)

✴اور کثیر احادیث میں مسلمان پر مصیبت آنے کا جو ثواب بیان کیا گیا ہے ان میں سے چند احادیث یہ ہیں۔ چنانچہ

🍃حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسول کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے تکالیف میں مبتلا کرتا ہے۔
(بخاری، کتاب المرضی، باب شدۃ المرض، ۴/۴، الحدیث: ۵۶۴۶)

🍃حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے مروی ہے، حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’مسلمان کو جو تکلیف، رنج، ملال اور اَذِیَّت و غم پہنچے، یہاں تک کہ اس کے پیر میں کوئی کانٹا ہی چبھے تو اللہ تعالیٰ ان کے سبب اس کے گناہ مٹا دیتا ہے۔
(بخاری، کتاب المرضی، باب ما جاء فی کفارۃ المرض، ۴/۳، الحدیث: ۵۶۴۱)

🍃حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’مسلمان مرد و عورت کے جان و مال اور اولاد میں ہمیشہ مصیبت رہتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملتا ہےکہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔
(ترمذی ، کتاب الزہد، باب ما جاء فی الصبر علی البلاء، ۴/۱۷۹، الحدیث: ۲۴۰۷)

🍃حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضور پر نورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’قیامت کے دن جب مصیبت زدہ لوگوں کو ثواب دیا جائے گا تو آرام و سکون والے تمنا کریں گے، کاش! دنیا میں ان کی کھالیں قینچیوں سے کاٹ دی گئی ہوتیں۔
(ترمذی ، کتاب الزہد، ۵۹-باب، ۴/۱۸۰، الحدیث: ۲۴۱۰)

‼عاجِزَانہ اِلتجاء‼

اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس تفسیر کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔

★بِسْــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ★

💕درس حدیث 💕

🍁فرمانِ مصطفیٰ ﷺ🍁

🌺جنت کے آٹھوں دروازے کھلے!

🔹رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان بھی اچھی طرح سے وضو کرے پھر «أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے، اور رسول ہیں تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے جس دروازے سے چاہے وہ داخل ہو جائے ۔🔹

📗«سنــن ابــن ماجہ -470»

🍁🍁 سنہری باتیں🍁🍁

(1): ھر ایک کی زندگی مکمل نہیـں ھوتی ... کسی کا "شاید" اور کسی کا "کاش" خواھش بن کر ساتھ رہ جاتا ھے.

(2): ھمارے پاس اپنے دٌکھ کی "وجہ" اور دوسرے کے دکھ کو "ڈرامہ" کہنے کے جملہ حقوق محفوظ ھیــــں.

(3): یہ دنیا مکافات عمل ہے آج کسی کی راہ میں تم پتھر رکھو گے تو آنے والا وقت تمہاری راہ میں پہاڑ بن جائے گا.

(4): رب کی بڑائی کے لئے.
اِک سورۃُ الاِخلاص ہی کافی ہے.
وہ اکیلا ہے.
اس کا کوئی شریک نہیں.

(5): کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا.
لگاؤ ہو تو ہم خوبیاں تلاش کرلیتے ہیں اور بیزاری ہو تو خامیاں، تو سب میں ہی کچھ نا کچھ ہیں.

(6): درحقیقت وہ کسی کے نہیں ہوتے ہر ایک کے منہ پہ جو اسی کے ہو جاتے ہیں.

⚜♥♥♥♥♥♥⚜

🌹ہر امتی کی فکر🌹

ہرامتی کی ایک ہی فکر ہو کہ!
کیسے اُمت محمد جہنم سے بچ کر جنت میں جانے والی بن جائے۔

●▬▬▬ஜ۩♥۩ஜ▬▬▬●

🤲میرے مولا! ہمیں تو دین کی محنت عطا کر دے
تیرے رستے میں جاں جائے، ہمیں جنت عطا کردے.
(آمین)

✍ازقلم:
بانی و مہتمم:
ادارہ:آن لائن اسلامک اکیڈمی و مدرسہ نورالقرآن
علامہ ابرار حسین حسینی نقشبندی

14/01/2020

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میری والدہ محترمہ کے لئے دعا کریں پلیز

14/01/2020
Madani Channel Live

Madani Channel Live

Bachy Aur QURAN
EP-11
(بچّے اور قرآن)

14/01/2020

جب حسن تھاانکا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جلوہ نما 🌹تو انوار کا عالم کیا ھو گا

14/01/2020

🌹بسْـــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

اَلصَّـــلٰوةُوَالسَّـــلَامُ عَلَیــْـكَ یَارَسُـــوْلَ اللّٰــہﷺ

🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

اَللّٰھُمَّ صَلّیِ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ۔
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

ﺍَﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔ ﺍﻟﻠٌٰﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

🌙🌗 *تاریـــــخِ قَمـــــرِی* 🌗 🌙
🕋🕌 18 جمادی الاول🕌🕋
🌼🕌 *1441ہجری* 🕌🌼
☀ *تَارِیْـــــخِ شَمْسِـــــیْ*☀
🕌_____________________🕌
*14 جنوری*
*2020* *عِیْسٙوِی*

🌄____________________🌠
🌹
آج کا دن:
🌤____________________🌷
🌹 منگل🌹
🌹 Tuesday🌹
❤_____________________💚
🕌_____________________🕌
✍🏻 آج کــــــــا پیــــــــــــغام📜
🕌_____________________🕌
🍁پیارے احباب کے نـام🍁

بہترین رشتہ وہ ہے۔
جو اختلافات کے بعد بھی صرف ایک مسکراہٹ پر پہلے جیسا ہو جائے۔

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
اےکاش کہ اُتر جائے تیرے دِل میں میری بات.
🌹🎍💧🌹🎍💧🌹🎍💧

*صــــــبح بخــــــیر*
🍀♥🍀♥🍀♥🍀♥🍀♥
┊  ┊  ┊  ┊
┊  ┊  
┊  ┊  ❣ 💚
┊ ❣ 💛

❣ 💙

🌴💛درس قرآن💛🌴

📖 پارہ-2🌠 2-سورۂ بقرہ 🍃آیت نمبر 154

🌴بسْــــــــــــمِ اللّٰه الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم🌴

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔

وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتٌ -بَلْ اَحْیَآءٌ وَّ لٰكِنْ لَّا تَشْعُرُوْنَ(١٥٤)

🌹ترجمہ کنز الایمان:🌹 (154)اور جو خدا کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں ہاں تمہیں خبر نہیں-

💐تفسیر:💐

◀{وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتٌ:
اور جواللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو۔} صبر کے ذکر کے بعد اب صبر کرنے والوں کی ایک عظیم قسم یعنی شہیدوں کا بیان کیا جارہا ہے۔ یہ آیت ِکریمہ شہداء کے حق میں نازل ہوئی۔ بعض لوگ شہداء کی شہادت پر افسوس کرتے ہوئے کہتے تھے کہ وہ لوگ شہید ہو کر نعمتوں سے محروم ہو گئے۔ تب یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی۔
(خازن، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۱۵۴، ۱/۱۰۳)

🌹جس میں فرمایا گیا کہ انہوں نے فانی زندگی اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کر کے دائمی زندگی حاصل کرلی ہے۔

🍀شہداء کے فضائل:
اس آیت میں شہداء کو مردہ کہنے سے منع کیا گیا ہے۔ نہ زبان سے انہیں مردہ کہنے کی اجازت ہے اور نہ دل میں انہیں مردہ سمجھنے کی اجازت ہے۔ جیسا کہ ایک اور مقام پر فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتًا -بَلْ اَحْیَآءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُوْنَ(١٦٩)
(ال عمران:١٦٩)

ترجمہ: اور جو اللہ کی راہ میں شہید کئے گئے ہر گز انہیں مردہ خیال نہ کرنا بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں۔ انہیں رزق دیا جاتا ہے۔

🌺موت کے بعد اللہ تعالیٰ شہداء کو زندگی عطا فرماتا ہے۔ ان کی ارواح پر رزق پیش کیا جاتا ہے۔ انہیں راحتیں دی جاتی ہیں، ان کے عمل جاری رہتے ہیں، ان کا اجرو ثواب بڑھتا رہتا ہے، حدیث شریف میں ہے کہ شہداء کی روحیں سبز پرندوں کے بدن میں جنت کی سیر کرتی اور وہاں کے میوے اور نعمتیں کھاتی ہیں۔
(شعب الایمان، السبعون من شعب الایمان، ۷/۱۱۵، الحدیث: ۹۶۸۶)

🌺حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اہل جنت میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: اے ابن آدم! تو نے اپنی منزل و مقام کو کیسا پایا۔ وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، بہت اچھی منزل ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ’’تو مانگ اور کوئی تمنا کر۔ وہ عرض کرے گا: میں تجھ سے اتنا سوال کرتا ہوں کہ تو مجھے دنیا کی طرف لوٹا دے اور میں دس مرتبہ تیری راہ میں شہید کیا جاؤں۔
(وہ یہ سوال اس لئے کرے گا) کہ اس نے شہادت کی فضیلت ملاحظہ کر لی ہو گی۔
(سنن نسائی ، کتاب الجہاد، ما یتمنی اہل الجنۃ، ص۵۱۴، الحدیث: ۳۱۵۷)

🌹شہید کی تعریف اور اس کے احکام:
شہید وہ مسلمان، مُکَلَّف، طاہر ہے جو تیز ہتھیار سے ظلماً مارا گیا ہو اور اس کے قتل سے مال بھی واجب نہ ہوا ہو یا معرکہ جنگ میں مردہ یا زخمی پایا گیا اور اس نے کچھ آسائش نہ پائی۔ اس پر دنیا میں یہ احکام ہیں کہ نہ اس کو غسل دیا جائے نہ کفن، اسے اس کے کپڑوں میں ہی رکھا جائے، اسی طرح اس پر نماز پڑھی جائے اور اسی حالت میں دفن کیا جائے۔(بہار شریعت، شہید کا بیان،۱/۸۶۰)

🍀بعض شہداء وہ ہیں کہ ان پر دنیا کے یہ احکام تو جاری نہیں ہوتے لیکن آخرت میں ان کے لیے شہادت کا درجہ ہے جیسے ڈوب کر یا جل کر یا دیوار کے نیچے دب کر مرنے والا، طلب ِعلم اورسفرِحج غرض راہ خدا میں مرنے والا یہ سب شہید ہیں۔ حدیثوں میں ایسے شہداء کی تعداد چالیس سے زائد ہے۔ مکمل تفصیل کیلئے بہارِ شریعت حصہ چہارم ملاحظہ فرمائیں۔

◀{وَ لٰكِنْ لَّا تَشْعُرُوْنَ:
لیکن تمہیں اس کا شعور نہیں۔}
یعنی یہ بات تو قطعی ہے کہ شہداء زندہ ہیں لیکن ان کی حیات کیسی ہے اس کا ہمیں شعور نہیں اسی لئے ان پر شرعی احکام عام میت کی طرح ہی جاری ہوتے ہیں جیسے قبر، دفن، تقسیمِ میراث، ان کی بیویوں کا عدت گزارنا، عدت کے بعد کسی دوسرے سے نکاح کرسکنا وغیرہ۔

‼عاجِزَانہ اِلتجاء‼

اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس تفسیر کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔

★بِسْــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ★

💕درس حدیث 💕

🍁فرمانِ مصطفیٰ ﷺ🍁

💦 وضو خوب اچھے سے کیا کرو!

🔹 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، ان کی ایڑیاں سوکھی ظاہر ہو رہی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایڑیوں کو دھلنے میں کوتاہی کرنے والوں کے لیے آگ کی تباہی ہے، وضو میں اچھی طرح ہر عضو تک پانی پہنچا کر وضو کرو ۔🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ -450»


🍁🍁 سنہری باتیں🍁🍁

(1): انسان کے اردگرد ایسے بھی لوگ اپنوں کی شکل میں موجود ہوتے ہیں جو گلے لگ کر اسی انسان کی جڑیں کاٹ دیتے ہیں۔

(2): انسان خود عظیم نہیں ہوتا اسکا کردار اسے عظیم بناتاہے.

(3): خوش قسمت ہے وہ انسان جو خوشی کو چھاؤں اور غمی کو دھوپ سے زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔۔۔۔

(4): اگر دوسروں کو کسی کام سے روکنا چاہتاہے تو اسکی ابتداء اپنے آپ سے کر.

(5): غلطی کرجانا اتنا برا نہیں ہےلیکن آئندہ کیلئے اس سے سبق حاصل نہ کرنا بہت برا ہے.

⚜♥♥♥♥♥♥⚜

🌹ہر امتی کی فکر🌹

ہرامتی کی ایک ہی فکر ہو کہ!
کیسے اُمت محمد جہنم سے بچ کر جنت میں جانے والی بن جائے۔

●▬▬▬ஜ۩♥۩ஜ▬▬▬●

🤲میرے مولا! ہمیں تو دین کی محنت عطا کر دے
تیرے رستے میں جاں جائے، ہمیں جنت عطا کردے.
(آمین)

✍ازقلم:
بانی و مہتمم:
ادارہ:آن لائن اسلامک اکیڈمی و مدرسہ نورالقرآن
علامہ ابرار حسین حسینی نقشبندی

13/01/2020
Madani Channel Live

آئیں قرآن کریم سیکھئے

Ayen QURAN Sekhain
EP-22
(آئیں قرآن سیکھیں)

13/01/2020

🌹بسْـــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

اَلصَّـــلٰوةُوَالسَّـــلَامُ عَلَیــْـكَ یَارَسُـــوْلَ اللّٰــہﷺ

🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

اَللّٰھُمَّ صَلّیِ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ۔
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

ﺍَﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔ ﺍﻟﻠٌٰﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

🌙🌗 *تاریـــــخِ قَمـــــرِی* 🌗 🌙
🕋🕌 17 جمادی الاول🕌🕋
🌼🕌 *1441ہجری* 🕌🌼
☀ *تَارِیْـــــخِ شَمْسِـــــیْ*☀
🕌_____________________🕌
*13 جنوری*
*2020* *عِیْسٙوِی*

🌄____________________🌠
🌹
آج کا دن:
🌤____________________🌷
🌹 پیر🌹
🌹Monday🌹
❤_____________________💚
🕌_____________________🕌
✍🏻 آج کــــــــا پیــــــــــــغام📜
🕌_____________________🕌
🍁پیارے احباب کے نـام🍁

قرآن پاک کی تلاوت کیا کرو.
بے شک قرآن پاک اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کرے گا.

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
اےکاش کہ اُتر جائے تیرے دِل میں میری بات.
🌹🎍💧🌹🎍💧🌹🎍💧

*صــــــبح بخــــــیر*
🍀♥🍀♥🍀♥🍀♥🍀♥
┊  ┊  ┊  ┊
┊  ┊  
┊  ┊  ❣ 💚
┊ ❣ 💛

❣ 💙

🌴💛 درس قرآن 💛🌴

📖 پارہ-2🌠 2-سورۂ بقرہ 🍃آیت نمبر 153

🌴بسْــــــــــــمِ اللّٰه الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم🌴

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ -اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳)

🌹ترجمہ کنز الایمان:🌹 (153)اے ایمان والو! صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔

💐تفسیر:💐

◀{یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا:
اے ایمان والو۔}
اس سے پہلی آیات میں ذکر اور شکر کا بیان ہوا اور اس آیت میں صبر اور نماز کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ نماز، ذکراللہ اور صبر و شکر پر ہی مسلمان کی زندگی کامل ہوتی ہے۔ اس آیت میں فرمایا گیا کہ صبر اور نماز سے مدد مانگو۔ صبر سے مدد طلب کرنا یہ ہے کہ عبادات کی ادائیگی، گناہوں سے رکنے اور نفسانی خواہشات کو پورا نہ کرنے پر صبر کیا جائے۔ اور نماز چونکہ تمام عبادات کی اصل اور اہل ایمان کی معراج ہے اور صبر کرنے میں بہترین معاون ہے اس لئے اس سے بھی مدد طلب کرنے کا حکم دیا گیا۔ اور ان دونوں کا بطور خاص اس لئے ذکر کیاگیا کہ بدن پر باطنی اعمال میں سب سے سخت صبر اور ظاہری اعمال میں سب سے مشکل نماز ہے۔
(روح البیان، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۱۵۳، ۱/۲۵۷، ملخصاً)

🌹حضور سید المرسلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ بھی نماز سے مدد چاہتے تھے جیسا کہ حضرت حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: ’’نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کو جب کوئی سخت مہم پیش آتی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نماز میں مشغول ہو جاتے۔
( ابو داؤد، کتاب التطوع، باب وقت قیام النبی صلی اللہ علیہ وسلم من اللیل، ۲/۵۲، الحدیث: ۱۳۱۹)

🍀اسی طرح نماز اِستِسقا اور نمازِحاجت بھی نماز سے مدد چاہنے ہی کی صورتیں ہیں۔

◀{اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ:
بیشک اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔} حضرت علامہ نصر بن محمد سمرقندی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: ’’اللہ تعالیٰ
(اپنے علم و قدرت سے) ہر ایک کے ساتھ ہے لیکن یہاں صبر کرنے والوں کا بطور خاص اس لئے ذکر فرمایا تاکہ انہیں معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات دور کر کے آسانی فرمائے گا۔
(تفسیر سمرقندی، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۱۵۳، ۱/۱۶۹)

💐صبر کی تعریف:
اس آیت میں صبر کا ذکر ہوا، صبر کا معنی ہے نفس کو اس چیز پر روکنا جس پر رکنے کا عقل اور شریعت تقاضا کر رہی ہو۔ یا نفس کو اس چیز سے باز رکھنا جس سے رکنے کا عقل اور شریعت تقاضا کر رہی ہو۔
(مفردات امام راغب، حرف الصاد، ص۴۷۴)

💐صبر کی اقسام:

بنیادی طور پر صبر کی دو قسمیں ہیں:
(۱)…بدنی صبر جیسے بدنی مشقتیں برداشت کرنا اور ان پر ثابت قدم رہنا۔
(۲)…طبعی خواہشات اور خواہش کے تقاضوں سے صبر کرنا۔
پہلی قسم کا صبر جب شریعت کے موافق ہو توقابل تعریف ہوتا ہے لیکن مکمل طور پر تعریف کے قابل صبر کی دوسری قسم ہے۔ (احیاء العلوم، کتاب الصبر والشکر، بیان الاسامی التی تتجدد للصبر۔۔۔الخ، ۴/۸۲)

💐صبر کے فضائل:

قرآن و حدیث اور بزرگان دین کے اقوال میں صبر کے بے پناہ فضائل بیان کئے گئے ہیں۔ ترغیب کے لئے ان میں سے 10فضائل کا خلاصہ درج ذیل ہے:

(1)…🌸 اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
(پ ۱۰، الانفال: ۴۶)

(2)…🌸صبر کرنے والے کو اس کے عمل سے اچھا اجر ملے گا۔(پ۱۴، النحل: ۹۶)

(3)…🍛 صبر کرنے والوں کو بے حساب اجر ملے گا۔
(پ۲۳، الزمر: ۱۰)

(4)…🌸صبر کرنے والوں کی جزاء دیکھ کر قیامت کے دن لوگ حسرت کریں گے۔
(معجم الکبیر، ۱۲/۱۴۱، الحدیث: ۱۲۸۲۹)

(5)…🌸صبر کرنے والے رب کریم عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے درودو ہدایت اور رحمت پاتے ہیں۔
(پ۲، البقرۃ: ۱۵۷)

(6)… 🌸صبر کرنے والے اللہ تعالیٰ کو محبوب ہیں۔
(پ۴، آل عمران: ۱۴۶)

(7)… 🌸صبر آدھا ایمان ہے۔(مستدرک، کتاب التفسیر، الصبر نصف الایمان، ۳/۲۳۷، الحدیث: ۳۷۱۸)

(8)… 🌸صبر جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔
(احیاء العلوم، کتاب الصبر والشکر، بیان فضیلۃ الصبر، ۴/۷۶)

(9)…🌸صبر کرنے والے کی خطائیں مٹا دی جاتی ہیں۔(ترمذی، کتاب الزہد، باب ما جاء فی الصبر علی البلاء، ۴/۱۷۹، الحدیث: ۲۴۰۷)

(10)…🌸صبر ہر بھلائی کی کنجی ہے۔
(شعب الایمان، السبعون من شعب الایمان، فصل فی ذکر ما فی الاوجاع۔۔۔ الخ، ۷/۲۰۱، رقم: ۹۹۹۶)

🌻غیر خدا سے مدد طلب کرنا شرک نہیں:
اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ غیر خدا سے مدد طلب کرنا شرک نہیں ہے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:’’خدارا انصاف! اگر آیۂ کریمہ’’ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ‘‘ میں مطلق استعانت کا ذات ِالٰہی جَلَّ وَعَلا میں حصر مقصود ہو تو کیا صرف انبیاءعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہی سے استعانت شرک ہوگی، کیا یہی غیر خدا ہیں، اور سب اشخاص واشیاء وہابیہ کے نزدیک خدا ہیں یا آیت میں خاص انہیں کا نام لے دیا ہے کہ ان سے شرک اوروں سے روا ہے۔ نہیں نہیں، جب مطلقا ًذات اَحَدِیَّت سے تخصیص اور غیر سے شرک ماننے کی ٹھہری تو کیسی ہی استعانت کسی غیر خدا سے کی جائے ہمیشہ ہر طرح شرک ہی ہوگی کہ انسان ہوں یا جمادات، اَحیاء ہوں یا اموات، ذوات ہوں یاصفات، افعال ہوں یا حالات، غیر خدا ہونے میں سب داخل ہیں، اب کیاجواب ہے آیۂ کریمہ کا کہ رب جَلَّ وَعَلا فرماتاہے:

’’وَ اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ‘‘(البقرۃ: ٤٥)

استعانت کرو صبر ونماز سے۔

کیا صبر خدا ہے جس سے استعانت کا حکم ہوا ہے؟ کیا نماز خدا ہے جس سے استعانت کو ارشاد کیا ہے۔
دوسری آیت میں فرماتاہے:

’’وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى‘‘(مائدہ:۲)

آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرو بھلائی اور پرہیزگاری پر۔

کیوں صاحب! اگرغیر خدا سے مددلینی مطلقاً محال ہے تو اس حکم الٰہی کا حاصل کیا؟ اور اگر ممکن ہو تو جس سے مدد مل سکتی ہے اس سے مدد مانگنے میں کیا زہرگھل گیا۔ حدیثوں کی تو گنتی ہی نہیں بکثرت احادیث میں صاف صاف حکم ہے کہ
(۱) : صبح کی عبادت سے استعانت کرو۔
(۲): شام کی عبادت سے استعانت کرو۔
(۳): کچھ رات رہے کی عبادت سے استعانت کرو۔
(٤): علم کے لکھنے سے استعانت کرو ۔
(۵): سحری کے کھانے سے استعانت کرو۔
(٦): دوپہر کے سونے سے استعانت و صدقہ سے استعانت کرو۔
(۷): حاجت روائیوں میں حاجتیں چھپانے سے استعانت کرو۔
(فتاوی رضویہ، ۲۱/۳۰۵-۳۰۶)

مزید تفصیل کے لئے فتاوی رضویہ کی 21ویں جلد میں موجود رسالہ’’بَرَکَاتُ الْاِمْدَادْ لِاَہْلِ الْاِسْتِمْدَادْ‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔

‼عاجِزَانہ اِلتجاء‼

اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس تفسیر کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔

★بِسْــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ★

💕درس حدیث 💕

🍁فرمانِ مصطفیٰ ﷺ🍁


💠ایک اہم عمـل کی فضیلت💠


🌹 اذان اورصف اول کاثواب🌹

🌸 رسول اللّٰــــــــــــــــہ صلی اللّٰـہ علیــہ وســـــــــــــــــــــــــلم نےفرمایا:
اگرلوگـوں کومعــــلوم ہوجائـے کہ اذان دینــےمیں اورصف اول میں کتنــــــاثواب ہــے، تووہ صف اول اوراذان دینــــــــــــــــــے کـےلیـےتلواروں سـےمقـــابلہ کـرکـےآگـے بـڑھنےکےلیـےکوشش کـرنےلگیں۔

[ بخاری:615،عن ابی ہریرہ رضی اللّٰــہ عـنہ ]

🍁🍁 سنہری باتیں🍁🍁
(1):
Islam me Behtareen Cheez yeh hai ke Tum Logo ko Khana Khilao aur Jaan-Pehchan wale aur Gair Jaan pehchan wale har Ek se Salaam karo.

(2):
Insan Ka Sabse Behatreen Dost Allah Hai, Kabhi Purani Yaden Yaad Nahi Dilata Aur Kabhi Mayoos Nahi Lautata.

(3):
Log Bharosa Insano Per Karte Hain Aur Na Ummid Hone Per Shikayat Allah Se Karte Hain.
⚜♥♥♥♥♥♥⚜

🌹ہر امتی کی فکر🌹

ہرامتی کی ایک ہی فکر ہو کہ!
کیسے اُمت محمد جہنم سے بچ کر جنت میں جانے والی بن جائے۔

●▬▬▬ஜ۩♥۩ஜ▬▬▬●

🤲میرے مولا! ہمیں تو دین کی محنت عطا کر دے
تیرے رستے میں جاں جائے، ہمیں جنت عطا کردے.
(آمین)

✍ازقلم:
بانی و مہتمم:
ادارہ:آن لائن اسلامک اکیڈمی و مدرسہ نورالقرآن
علامہ ابرار حسین حسینی نقشبندی

12/01/2020

🌹بسْـــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

اَلصَّـــلٰوةُوَالسَّـــلَامُ عَلَیــْـكَ یَارَسُـــوْلَ اللّٰــہﷺ

🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

اَللّٰھُمَّ صَلّیِ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ۔
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

ﺍَﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔ ﺍﻟﻠٌٰﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

🌙🌗 *تاریـــــخِ قَمـــــرِی* 🌗 🌙
🕋🕌 16 جمادی الاول🕌🕋
🌼🕌 *1441ہجری* 🕌🌼
☀ *تَارِیْـــــخِ شَمْسِـــــیْ*☀
🕌_____________________🕌
*12 جنوری*
*2020* *عِیْسٙوِی*

🌄____________________🌠
*تاریخ بکرمی*
*29 پوہ 2076بکرمی*
🌹_____________________🌹
آج کا دن:
🌤____________________🌷
🌹 اتوار🌹
🌹Sunday🌹
❤_____________________💚
🕌_____________________🕌
✍🏻 میرے پیارے شہزادے عبدالرافع(مرحوم) کــــــــا پیــــــــــــغام📜
🕌_____________________🕌
🍁پیارے احباب کے نـام🍁

زیادہ سوچنے سے بہتر ہے.
کہ استغفار کیا جائے.
زیادہ سوچنا مشکلات کو
بڑھاتا ہے اور استغفار
مشکلات کا حل ھے.

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
اےکاش کہ اُتر جائے تیرے دِل میں میری بات.
🌹🎍💧🌹🎍💧🌹🎍💧

*صــــــبح بخــــــیر*
🍀♥🍀♥🍀♥🍀♥🍀♥
┊  ┊  ┊  ┊
┊  ┊  
┊  ┊  ❣ 💚
┊ ❣ 💛

❣ 💙

🌴💛درس قرآن💛🌴

📖 پارہ-2🌠 2-سورۂ بقرہ 🍃آیت نمبر 152

🌴بسْــــــــــــمِ اللّٰه الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم🌴

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔

فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِیْ وَ لَا تَكْفُرُوْنِ۠(۱۵۲)

🌹ترجمہ کنز الایمان:🌹 (152)تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچا کروں گا اور میرا حق مانو اور میری ناشکری نہ کرو-

💐تفسیر:💐

◀{فَاذْكُرُوْنِیْۤ: تو تم میری یاد کرو۔} کائنات کی سب سے بڑی نعمت حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ذکر کرنے کے بعد اب ذکر ِالٰہی اور نعمت الٰہی پر شکر کرنے کا فرمایا جارہا ہے۔

🍀ذکر کی ا قسام:

ذکر تین طرح کا ہوتا ہے:۔
(۱)زبانی۔
(۲)قلبی۔
(۳) اعضاء ِبدن کے ساتھ۔
زبانی ذکر میں تسبیح و تقدیس، حمدو ثناء، توبہ واستغفار، خطبہ و دعا اور نیکی کی دعوت وغیرہ شامل ہیں۔ قلبی ذکر میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد کرنا، اس کی عظمت و کبریائی اور اس کی عظیم قدرت کے دلائل میں غور کرنا داخل ہے نیز علماء کا شرعی مسائل میں غور کرنا بھی اسی میں داخل ہے۔ اعضاء ِبدن کے ذکر سے مراد ہے کہ اپنے اعضاء سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہ کی جائے بلکہ اعضاء کو اطاعتِ الٰہی کے کاموں میں استعمال کیا جائے۔
(صاوی، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۱۵۲، ۱/۱۲۸)

🌹ذکر کے فضائل:
بکثرت احادیث میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے فضائل بیان کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 10 احادیث کا خلاصہ درج ذیل ہے۔

(1)…🌺اللہ کا ذکرایمانِ کامل کی نشانی ہے۔
(مسند امام احمد، مسند الانصار، حدیث معاذ بن جبل، ۸/۲۶۶، الحدیث: ۲۲۱۹۱)

(2)…🌺ذکراللہ دنیا و آخرت کی ہر بھلائی پانے کا ذریعہ ہے۔ ( مشکاۃ المصابیح، کتاب الصلاۃ، باب القصد فی العمل، الفصل الثانی، ۱/ ۲۴۵، الحدیث: ۱۲۵۰)

(3)…🌺ذکرِ الٰہی عذاب الٰہی سے نجات دلانے والا ہے۔
(مؤطا امام مالک، کتاب القرآن، باب ما جاء فی ذکر اللہ تبارک وتعالی، ۱/۲۰۰، الحدیث: ۵۰۱)

(4)…🌺ذکر کرنے والے قیامت کے دن بلند درجے میں ہوں گے۔ (شرح السنّہ، کتاب الدعوات، باب فضل ذکر اللہ عزوجلّ ومجالس الذکر، ۳/۶۷، الحدیث: ۱۲۳۹)

(5)…🌺ذکر کے حلقے جنت کی کیاریاں ہیں۔
(ترمذی، کتاب الدعوات، ۸۲-باب، ۵/۳۰۴، الحدیث: ۳۵۲۱)

(6)…🌺ذکر کرنے والوں کو فرشتے گھیر لیتے اور رحمت ڈھانپ لیتی ہے۔
(ترمذی، کتاب الدعوات، باب ما جاء فی القوم یجلسون۔۔۔ الخ، ۵/۲۴۶، الحدیث: ۳۳۸۹)

(7)… 🌺شب قدر میں اللہ کا ذکر کرنے والے کو حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام دعائیں دیتے ہیں۔
( شعب الایمان، الباب الثالث والعشرون، فی لیلۃ العید ویومہما، ۳/۳۴۳، الحدیث: ۳۷۱۷)

(8)…🌺ذکر کرنے والوں کی صحبت میں بیٹھنے والا بھی محروم نہیں رہتا۔
(مسند امام احمد، مسند المکثرین من الصحابۃ، مسند ابی ہریرۃ، ۳/۵۶، الحدیث: ۷۴۲۸)

(9)…🌺 اللہ کا ذکر کرنے سے شیطان دل سے ہٹ جاتا ہے۔(بخاری، کتاب التفسیر، سورۃ قل اعوذ برب الناس، ۳/۳۹۵)

(10)…🌺اللہ کے ذکر سے دل کی صفائی ہوتی ہے۔
( مشکاۃ المصابیح، کتاب الدعوات، باب ذکر اللہ عزوجل والقرب الیہ، الفصل الثالث، ۱/ ۴۲۷، الحدیث: ۲۲۸۶)

◀{اَذْكُرْكُمْ: میں تمہیں یاد کروں گا۔} اللہ تعالیٰ اطاعت سے یاد کرنے والوں کو اپنی مغفرت کے ساتھ، شکر کے ساتھ یاد کرنے والوں کو اپنی نعمت کے ساتھ، محبت کے ساتھ یاد کرنے والوں کواپنے قرب کے ساتھ یاد فرماتا ہے۔ بخاری شریف میں حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے۔ نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے نزدیک ہوتا ہوں جو مجھ سے رکھے اور جب وہ میرا ذکر کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ اگر بندہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اکیلا ہی یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے مجمع میں یاد کرتا ہے تو میں اسے بہتر مجمع میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ بالشت بھر میرے قریب ہوتا ہے تو میں گز بھر اس سے قریب ہو جاتا ہوں اور اگر وہ گز بھر میرے قریب ہوتا ہے تو میں دونوں ہاتھوں کے پھیلاؤ کے برابر اس سے قریب ہو جاتا ہوں اور اگر وہ چل کر میری طرف آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کی طرف جاتا ہوں
(یعنی جیسے اللہ کی شایانِ شان ہے یا مراد یہ ہے کہ اللہ کی رحمت اس کی طرف زیادہ تیزی سے متوجہ ہوتی ہے۔)
(بخاری، کتاب التوحید، باب قول اللہ تعالی: ویحذرکم اللہ نفسہ، ۴/۵۴۱، الحدیث: ۷۴۰۵)

◀{وَ اشْكُرُوْا لِیْ: اور میرا شکر کرو۔} جب کفرکا لفظ شکر کے مقابلے میں آئے تو اس کا معنی نا شکری اور جب اسلام یا ایمان کے مقابل ہو تو اس کا معنی بےایمانی ہوتا ہے۔ یہاں آیت میں کفرسے مراد ناشکری ہے۔

💐شکر کی تعریف:

شکر کا مطلب ہے کہ کسی کے احسان و نعمت کی وجہ سے زبان، دل یا اعضاء کے ساتھ اس کی تعظیم کی جائے۔ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے عرض کی: یااللہ! میں تیرا شکر کیسے ادا کروں کہ میرا شکر کرنا بھی تو تیری ایک نعمت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: جب تو نے یہ جان لیا کہ ہر نعمت میری طرف سے ہے اور اس پر راضی رہا تو یہ شکر ادا کرنا ہے۔
(احیاء العلوم، کتاب الصبر والشکر، الشطر الثانی، بیان طریق کشف الغطاء ۔۔۔ الخ، ۴/۱۰۵)

🔵شکر کے فضائل اور ناشکری کی مذمت:

قرآن و حدیث میں شکر کے کثیر فضائل بیان کئے گئے اور ناشکری کی مذمت کی گئی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

’’لَںِٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ وَ لَںِٕنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ(۷) ‘‘(ابراہیم: ۷)

ترجمہ: اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو میرا عذاب سخت ہے۔

☀اور حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر کوئی نعمت نازل فرماتا ہے اور وہ کہتا ہے: ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہْ‘‘ تو یہ کلمہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسے نعمت دینے سے بہتر ہوتا ہے۔
(ابن ماجہ، کتاب الادب، باب فضل الحامدین، ۴/۲۵۰، الحدیث: ۳۸۰۵)

☀حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ جب کسی قوم سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو ان کی عمر دراز کرتا ہے اور انہیں شکر کا الہام فرماتا ہے۔
(فردوس الاخبار، باب الالف، ج**ع الفصول منہ فی معانی شتی۔۔۔ الخ، ۱/۱۴۸، الحدیث: ۹۵۴)

☀حضرت کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ دنیا میں کسی بندے پر انعام کرے پھر وہ اس نعمت کا اللہ تعالیٰ کے لئے شکر ادا کرے اور اس نعمت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے لئے تواضع کرے تو اللہ تعالیٰ اسے دنیا میں اس نعمت سے نفع دیتا ہے اور اس کی وجہ سے اس کے آخرت میں درجات بلند فرماتا ہے اور جس پر اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انعام فرمایا اور اس نے شکر ادا نہ کیا اور نہ اللہ تعالیٰ کے لئے اس نے تواضع کی تو اللہ تعالیٰ دنیا میں اس نعمت کا نفع اس سے روک لیتا ہے اور اس کے لئے جہنم کا ایک طبق کھول دیتا ہے۔ پھر اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا تو اسے
(آخرت میں) عذاب دے گا یا اس سے در گزر فرمائے گا۔
(رسائل ابن ابی الدنیا، التواضع والخمول، ۳/۵۵۵، رقم: ۹۳)

‼عاجِزَانہ اِلتجاء‼

اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس تفسیر کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔

★بِسْــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ★

💕درس حدیث 💕

🍁فرمانِ مصطفیٰ ﷺ🍁

✶جــنت میں لے جانے والے اعـمال㉜✶

✒بـکـثـرت جـنـت کـا سـوال کـرنـا:

🌹🍂سیــدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے تین بار جــنت مانگی تو جنت نے کہا: اے اللہ! اسے جـــنت میں داخل فرما، اور جس نے تین بار جہنم سے پناہ مانگی تو جہنم نے کہا: اے اللہ! اس کو جہنم سے پناہ دے-

📚|[صحيح ابن ماجه-٤٣٤٠]|

🍁🍁 سنہری باتیں🍁🍁

(1): زندگی کی جنگ خود لڑنی پڑتی ہے، لوگ صرف مبارکباد دینے یا فاتحہ خوانی پڑھنے آتے ہیں.

(2): ایک عرصہ رہنے والا تعلق ٹوٹنے کے بعد اگر اُس انسان میں بُرائیاں نظر آنے لگیں تو اُسکو کوسنے کی بجائے خود سے سوال کرنا چاہیئے کہ تعلق بنایا کیوں تھا.

(3): بہترین رشتہ وہ ہے.
جو اختلافات کے بعد بھی صرف ایک مسکراہٹ پر پہلے جیسا ہو جائے.

(4): ﻟﻮﮒ ﺁﭖ ﺳﮯ ﻧﻔﺮﺕ ﮐﺮﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺁﭘﮑﮯ ﻣﻌﯿﺎﺭ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﭘﺎﺗﮯ.

🚥💚🚥♥🚥💜🚥🧡



🌹ہر امتی کی فکر🌹

ہرامتی کی ایک ہی فکر ہو کہ!
کیسے اُمت محمد جہنم سے بچ کر جنت میں جانے والی بن جائے۔

●▬▬▬ஜ۩♥۩ஜ▬▬▬●

🤲میرے مولا! ہمیں تو دین کی محنت عطا کر دے
تیرے رستے میں جاں جائے، ہمیں جنت عطا کردے.
(آمین)

✍ازقلم:
بانی و مہتمم:
ادارہ:آن لائن اسلامک اکیڈمی و مدرسہ نورالقرآن
علامہ ابرار حسین حسینی نقشبندی

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when We Love Quran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share