Retra Times ریتڑہ ٹائمز

  • Home
  • Retra Times ریتڑہ ٹائمز

Retra Times ریتڑہ ٹائمز یہ پیج آپ کو ہر خبر سے باخبر رکھنے کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے
(1)

22/06/2024

کوٹ ادو: علاقہ تھانہ سنانواں میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کے قتل کا واقعہ۔

آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا واقعہ کا سخت نوٹس۔

آر پی او نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کاحکم۔

ڈی پی او مظفر گڑھ کو لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت۔

طارق اور شازیہ نے تقریبا ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ ترجمان پولیس

خاتون کے والد ، بھائی اور دیگر ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک ہوئے۔ ترجمان پولیس

19/06/2024

سعودی عرب میں ایام حج کے دوران گرمی سے جاں بحو ہونے والے 577 حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے ہے جبکہ 144 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق گرمی سے اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے جبکہ دوران حج گرمی سے ایران کے 11، سینیگال کے 3 حاجی شامل ہیں

14/06/2024

سانگھڑ
حضرت صالح عليه السلام کے اونٹ کو مارنے والے صرف چار لوگ تھے۔۔۔

مگر سزا پوری قوم کو ملی حضرت صالح علیہ اسلام کی پوری قوم کو نیست ونابود بنا کر ختم کردیا گیا ہے اور ہمیشہ کے لیے عبرت کا نشان بنا گیا ہے۔۔

ظالم کی ظلمت پر خاموش رہنے والے کو اللہ سزا ضرور دیتا ہے۔۔

وقت کے یزید ظالموں نے اس غریب کے اونٹ کی ایک ٹانگ کو کاٹ کر خدا کے قہر کو آواز دی ہے سانگھڑ کےظالم زمیندار غلام رسول شر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ضرور ادا کریں۔۔

14/06/2024

خبر غم
ریتڑہ: بستی ملکانی
چاہ بخشے والا روڈ کے قریب انڈس ہائے وے پر موٹر سائیکل میں خاتون کا دوپٹہ آنے کی وجہ سے بستی ملکانی کے رہائشی رحمت اللہ گونگا کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ جاں بحق ہونیوالی خاتون محمد بخش عرف دینہ کی بھابھی اور ماسٹر اختر حسین خان ملکانی کی ہمشیرہ ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔امین

14/06/2024

تونسہ
گھالی گیپ پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے مسافر کار روڈ سے نیچے کھائی میں جا گری جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پٹرولنگ پوسٹ کوٹموڑ کے جوانوں نے کار اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی کیلئے ڈی پی او سید علی کی طرف سے سرکل کوٹ چھٹہ کی عوام کی...
13/06/2024

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی کیلئے ڈی پی او سید علی کی طرف سے سرکل کوٹ چھٹہ کی عوام کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد بمقام تھانہ چوٹی آج بروز جمعرات ٹھیک چار بجے دن

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان
سید علی زیر صدارت

چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد احمد خان کھوسہ صاحب ( ہ MBBS نشتر ملتان)  بروز جمعہ 02:30 بجے سے 6 بجے تک انصاف میڈی کیئر اڈا ...
13/06/2024

چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد احمد خان کھوسہ صاحب
( ہ MBBS نشتر ملتان) بروز جمعہ 02:30 بجے سے 6 بجے تک انصاف میڈی کیئر اڈا ریتڑہ پر بچوں کا چیک اپ کریں گے۔ کیونکہ اپنے پیارے بچوں کی صحت سب سے پہلے۔ معائنہ و علاج کےلیے ابھی نمبر لگوائیں۔

حسنین سرور
انصاف میڈی کیئر ریتڑہ اڈا
0333 3030219

12/06/2024

آرپی او ڈیرہ سجادحسین منج صاحب سے اپیل ہیکہ بڑی عید کے اس پرمسرت موقع پردل بڑا کرکے جھنگی چوکی سےبرخاست ملازمین کو بحال کرکے ان کے خاندانوں کو عید کاتحفہ دیکر ساری زندگی دعائیں لیں

تیسرا سالانہ سپر سکس کرکٹ لیگ ریتڑہ خواہشمند پلیئرز اور اونر حضرات انتظامیہ کمیٹی سے رابطہ کریں کرکٹ لیگ عید کے تیسرے دن...
12/06/2024

تیسرا سالانہ سپر سکس کرکٹ لیگ ریتڑہ
خواہشمند پلیئرز اور اونر حضرات انتظامیہ کمیٹی سے رابطہ کریں کرکٹ لیگ عید کے تیسرے دن شروع ہوگی
انتظامیہ کمیٹی: نعمت اللہ اینڈ محمد شاہد

11/06/2024

کوٹ ادو دھماکہ
دڑہ چوک سنانواں میں کباڑ خانہ میں دھماک دھماکہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ریسکیو پولیس ٹیم سنانواں و ڈی ایس پی سنانواں موقع پر پہنچ گئے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا
کوٹ ادو ریسکیو 1122 سٹاف کا بروقت رسپانس جائے حادثہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ریسکیو کوٹ ادو بم سکواڈ ٹیم جائے وقوعہ کی طرف روانہ بم کی نوعیت کا پتا لگایا جا رہا ہے بارڈر ملٹری پولیس لوور

شکریہ ڈی پی او ڈیرہ سید علی ڈی پی او ڈیرہ سید علی کا احسن اقدام سوشل میڈیا پرڈولفن تونسہ کی بحالی کے عوامی مطالبہ اور دو...
01/06/2024

شکریہ ڈی پی او ڈیرہ سید علی
ڈی پی او ڈیرہ سید علی کا احسن اقدام سوشل میڈیا پرڈولفن تونسہ کی بحالی کے عوامی مطالبہ اور دورہ تونسہ کے دوران میڈیا ممبران کی جانب سے ڈی پی او سید علی کے سامنے عوامی مطالبہ رکھا گیا جس پر انہوں نے ڈولفن تونسہ کی جلد بحالی کا وعدہ کیا تھا موٹرسائیکلز کی ریپئرنگ اور مینٹیننس کے بعد ڈی پی او ڈیرہ سید علی کے احکامات پر ڈولفن سکواڈ کل سے تونسہ میں گشت کناں ہوگا

09/05/2024

گوادر
حجام کی دکان میں کام کرنیوالے 7 افراد کو دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

سب شہداء کا تعلق خانیوال کی تحصیل میاں چنوں سے تھا

خوشخبری۔اب آپ کے شہر ریتڑہ میں چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد احمد خان کھوسہ صاحب ( ہ MBBS نشتر ملتان)  بروز جمعہ 02:30 بجے س...
09/05/2024

خوشخبری۔
اب آپ کے شہر ریتڑہ میں چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد احمد خان کھوسہ صاحب
( ہ MBBS نشتر ملتان) بروز جمعہ 02:30 بجے سے 6 بجے تک انصاف میڈی کیئر اڈا ریتڑہ پر بچوں کا چیک اپ کریں گے۔ اپنے پیارے بچوں کی صحت سب سے پہلے۔ معائنہ و علاج کےلیے ابھی نمبر لگوائیں۔

حسنین سرور
انصاف میڈی کیئر ریتڑہ اڈا
0333 3030219

سی پی او ملتان صادق علی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر SDPOسرکل صدر ملتان محمد بخت نصر خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور ...
09/05/2024

سی پی او ملتان صادق علی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر SDPOسرکل صدر ملتان محمد بخت نصر خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا

خبر غم ریتڑہ: بستی بڈیوالی ملکانی حاجی شاہجہان خان ملکانی عرف سجو منے والا اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔ نماز جنازہ آج رات 9...
08/05/2024

خبر غم ریتڑہ
: بستی بڈیوالی ملکانی
حاجی شاہجہان خان ملکانی عرف سجو منے والا اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔ نماز جنازہ آج رات 9:30 بجے سیدووالہ جنازہ میں اداکیا جاۓ گا شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین

07/05/2024

*وہاڑی(سپیشل رپورٹر)
وہاڑی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی سکینڈل سابق خطیب اوقاف قاضی وہاج احمد نوری کے گھر پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ لڑکیوں کو نوکریوں کا جھانسہ مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور مبینہ طور پر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے جیسے ہولناک انکشافات سے بھرپور سٹوری پولیس تھانہ سٹی نے قاضی وہاج احمد نوری کے دونوں بیٹوں احمد وہاج اور حامد وہاج اور ایک نامعلوم لڑکے سمیت گرفتار کرلیا قاضی وہاج احمد نوری کے گھر سے تین لڑکیاں بھی پولیس نے برآمد کرلی پولیس تھانہ سٹی کے اے ایس آئی بابر سعید کے مطابق 700 سے زائد ویڈیو کی برآمدگی کا انکشاف ہوا ہے جس میں بچیوں سے زیادتی کی بھی متعدد ویڈیوز ہیں تمام واقع کی اطلاع بذریعہ اے آر وائی اقرار الحسن اور انکی ٹیم نے بذریعہ پولیس کو فراہم کی ڈی پی او وہاڑی عیسی خان سکھیرا کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی اور ایلیٹ فورس کے کمانڈو نے کاروائی کی میں حصہ لیا مزید انکشافات پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کی روشنی میں سامنے آئیں گے۔

کسانوں کی دو لاکھ بیس ہزار باردانہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں حکومت گندم خریداری میں دلچسپی ہی نہیں لے رہی
20/04/2024

کسانوں کی دو لاکھ بیس ہزار باردانہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں حکومت گندم خریداری میں دلچسپی ہی نہیں لے رہی

13/11/2023

11/11/2023

امن دشمنوں کا وار۔ ہم اپنی پولیس فورس کے ساتھ ہیں۔
شادن لنڈ تھانہ کالا
شرپسند عناصر کی فائرنگ
سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید اور تین اہلکار زخمی

30/10/2023
ریتڑہ اب چمکیں گے گاؤںاسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف طارق شبیر کی زیر نگرانی پروگرام اب چمکیں گے گاؤں کے حوالے سے پوری تحصیل تو...
23/10/2023

ریتڑہ
اب چمکیں گے گاؤں
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف طارق شبیر کی زیر نگرانی پروگرام اب چمکیں گے گاؤں کے حوالے سے پوری تحصیل تونسہ شریف کے ساتھ ساتھ ریتڑہ میں بھی صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے آج ریتڑہ شہر میں صفائی کام ھو رہا ھے حسین اللہ ملکانی اور ریتڑہ کے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف طارق شبیر اورسیکٹرری یونین کونسل نصیر احمد جانی کی اس کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا

دانش سکول گرلز اینڈ بوائز ڈیرہ غازی خان میں مستحق تو طلبا و طالبات  کیلیے جماعت ششم کیلئے داخلے جاری ہیں جو والدین اپنی ...
22/10/2023

دانش سکول گرلز اینڈ بوائز ڈیرہ غازی خان میں مستحق تو طلبا و طالبات کیلیے جماعت ششم کیلئے داخلے جاری ہیں

جو والدین اپنی بچوں کو دانش سکول میں داخل کروانا چاہتے ہیں وہ دانش سکول کے مین گیٹ سے داخلہ فارم وصول کر کے اپنے بچوں کے کوائف اور مطلوبہ کاغذات مکمل کر کے سکول میں جمع کروائیں۔
لڑکیوں کیلئے عمر : 10 تا 13 سال
لڑکوں کیلئے عمر: 10 تا 12 سال
ٹیسٹ تاریخ : 10 دسمبر 2023 بروز اتوار ہے۔

ڈیرہ غازی خان: *تھانہ گدائی پولیس کی جسم فروشی کے اڈاہ خان ہوٹل پر ریڈ فحاشی میں ملوث مختلف مرد و خواتین گرفتار،مقدمہ در...
22/10/2023

ڈیرہ غازی خان:
*تھانہ گدائی پولیس کی جسم فروشی کے اڈاہ خان ہوٹل پر ریڈ فحاشی میں ملوث مختلف مرد و خواتین گرفتار،مقدمہ درج۔*

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گدائی کو مخبر کی طرف سے خان ہوٹل نزد پل پیارے والی پر فحاشی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او تھانہ گدائی نصر اللہ ملکانی معہ پولیس تھانہ گدائی نے خان ہوٹل پر ریڈ کر کے فحاشی میں ملوث مرد و خواتین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گدائی نصر اللہ ملکانی کا کہنا تھا کہ علاقے میں فحاشی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائیں گی اور ایسے لوگوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او آفس ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان۔*تھانہ سٹی تونسہ پولیس کا قحبہ خانے کے خلاف کریک ڈاؤن، جسم فروشی میں ملوث مرد اور ایک عورت گرفتار،تھانہ سٹی...
22/10/2023

ڈیرہ غازیخان۔

*تھانہ سٹی تونسہ پولیس کا قحبہ خانے کے خلاف کریک ڈاؤن، جسم فروشی میں ملوث مرد اور ایک عورت گرفتار،تھانہ سٹی تونسہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر فحاشی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ غلام محی الدین معہ ٹیم نے علاقہ تھانہ سٹی تونسہ شریف کی حدود میں قحبہ خانے پر ریڈ کیا جہاں پر جسم فروشی کا دھندہ جاری تھا موقع پر غلام حیدر محمد جلیل مٹھو گورمانی محمد جمشید اور جسم فروشی کا دھندا کرنے والی عورت کو گرفتار کر لیا اور جسم فروشی کے لیے لی گئی رقم بھی برامد کر لی ۔

پبلک ریلیشنز آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

22/10/2023

Information Group converted to Whatsapp Channel

اس گروپ کو واٹس ایپ چینل پربھی منتقل کردیا گیا ہے

آئندہ اس پیج کے ساتھ چینل پر بھی نیوز بھیجی جائے گی

اس پیج کے تمام فالورز سے گزارش ہیکہ جن کے پاس واٹس ایپ چینل کا آپشن موجود ہے وہ اس لنک کے ذریعے چینل کو فالو کرلیں

https://whatsapp.com/channel/0029Va8fcDx7DAX6BXi3Sh11

جس کے پاس چینل کا آپشن موجود نہیں وہ اس گوگل پلے اسٹور کے اس لنک سے اپنی واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرلیں

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.whatsapp

آئی فون والے صارفین ایپل سٹور سے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں
*نوٹ**چینل جوائن کرنے سے آپ کووٹس گروپ میں نیوز کے بار بار کےنوٹیفیکشنز سے چھٹکارہ مل جائیگا

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی پر مینار پاکستان لاہور میں استقبال کے لئے سابق ایم پی اے چیف...
21/10/2023

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی پر مینار پاکستان لاہور میں استقبال کے لئے سابق ایم پی اے چیف قیصرانی سردار میر بادشاہ قیصرانی کی قیادت میں قیصرانی کاٹن فیکٹری تونسہ شریف سے قافلہ روانہ ہو رہا ہے

*ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میںPSA کی بھرتی کے لیے شیڈول جاری* شیڈول کے مطابق PSA میں اپلائی کے لیے اہل امیدواران 28.10.2023 ت...
20/10/2023

*ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میںPSA کی بھرتی کے لیے شیڈول جاری*

شیڈول کے مطابق PSA میں اپلائی کے لیے اہل امیدواران 28.10.2023 تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں

ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میں PSA کے لیے 40 افراد بھرتی کیے جائیں گے

خواہشمند امیدواران درخواست فارم پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ www.punjabpolice.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد کامیاب امیدواران کی لسٹ DG Khan Police Official کے فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔

مرد امیدواروں کو عمر میں رعایت 5 سال اور خواتین کو 8 سال تک دی جائے گی
(مرد امیدوار 25+5=30 سال اور خواتین امیدوار 25+8=33سال)

جبکہ تعلیمی قابلیت ICS اور کمپیوٹر تجربہ ہونا ضروری ہے

پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں امیدواروں کی درخواستیں جمع کی جارہی ہیں۔

ڈیرہ غازیخان۔*تھانہ سٹی تونسہ پولیس کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ملزمان سے 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل بر...
20/10/2023

ڈیرہ غازیخان۔

*تھانہ سٹی تونسہ پولیس کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ملزمان سے 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ایک اور کاروائی میں سرقہ شدہ رقم 1 لاکھ روپے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ غلام محی الدین معہ ٹیم نے موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرکے 3 چوری شدہ اصل موٹرسائیکلز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے اسی طرح ایک اور کاروائی میں مقدمہ نمبر 699/23 میں سرقہ ہونے والی رقم 1 لاکھ روپے برآمد کر کےبعد قانونی پراسیس اصل مالک کے حوالے کردیے گئے۔

اس موقع پر محمد عمرفاروق ڈی ایس پی سرکل تونسہ نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے .ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ غلام محی الدین کی زیرکمان سٹی تونسہ پولیس سماج دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں مزید موٹرسائیکل چوری کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے جلد ہی ان سے چوری شدہ موٹرسائیکل ریکور کیے جائیں گے۔

پبلک ریلیشنز آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

تھانہ ریتڑہ کی حدود میں چوری کاسلسلہ نہ تھم سکا ایک بار پھر چور سرگرم  اڈا ریتڑہ زبیر کریانہ سٹور کی چھت توڑ  کر نامعلوم...
20/10/2023

تھانہ ریتڑہ کی حدود میں چوری کاسلسلہ نہ تھم سکا ایک بار پھر چور سرگرم اڈا ریتڑہ زبیر کریانہ سٹور کی چھت توڑ کر نامعلوم چوروں نے نقدی رقم اور کریانہ سٹور کاسامان لے اڑے
ریتڑہ پولیس موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے
ریتڑہ شہر کے دوکانداروں اور تاجروں ودیگر نے کہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور کڑی سے کڑی سزائیں دیں تاکہ ریتڑہ کے شہری سکھ کا سانس لے سکیں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Retra Times ریتڑہ ٹائمز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share