جہلم :
دینہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
تاہم تاحال کوئی جانی مالی نقصانات کی اعلانات موصول نہیں...
08/11/2019
ذرائع کے مطابق یہ قرضہ اگست 2018 تا اگست 2019کے دوران لیا گیا، ایک سال میں غیر ملکی قرضے میں 2804 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
2024 تک ملک کا مجموعی قرض 45 ہزار 573 ارب روپے ہو جائے گا
حکومت کےپہلے سال لئے گئے قرضوں کی تفصیلات اسٹیٹ بینک نے وزیراعظم آفس کو بھجوا دیں۔
ذرائع کے مطابق سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ موجودہ حکومت کے ایک سال میں قرضوں میں 7ہزار 509 ارب روپے کا اضافہ ہوا، وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 705 ارب اور غیر ملکی قرضے میں 2 ہزار 804 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اگست 2019 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 32 ہزار 240 ارب روپے ہوگیا جو اگست 2018 میں مجموعی قرضہ 24 ہزار 732 ارب روپے تھا۔
25/10/2019
دینہ !
سوہاوہ:12 دن پہلے گمشدہ ہونے والے محمد عارف کی نعشیں کھیتوں سے برآمد
تھانہ منگلا کی حدود چک عبدلخالق کے کھیتوں سے نعش برآمد
سوہاوہ:محمد عارف بیوپاری تھا اور اس سلسلے میں روزانہ دینہ جاتا تھا ..._
18/10/2019
18.10.2019 ... 3:30 PM
جہلم اور دینہ کے گردونواح میں زلزلہ محسوس کیا گیا.....
17/10/2019
محمد رفیق الیکٹریشن کا کام کرتا تھا، امام بارگاہ میں محرم الحرام کے فنکشن پر پنکھے لگانے کے لئے اسے بلایا گیا اور مزدوری نہیں دی گئی. غریب آدمی کی مزدوری کے لیے ایک مہینے تک چکر لگواتے رہے پھر کہا کہ ثواب کیلئے اللہ کے لیے حسین کے کام کر دیا کوئی مزدوری نہیں ملے گی. دو دن پہلے رفیق ایک بار پھر اپنی مزدوری مانگنے گیا تو امام بارگاہ کے نگران علی رضا نے اپنا پالتو شیر رفیق پر چھوڑ دیا..
یہ ہیں نام نہاد پیر فقیر گدی نشین، جو خود شیر پالتے ہیں اور مزدوروں پر چھوڑ دیتے ہیں. ایف آئی آر درج ہو گئی لیکن باوا صدا شاہ صاحب کے کروڑ پتی بگڑی اولاد گدی نشین کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا..
یہ ہے پاکستان کا نظام قانون و انصاف
12/10/2019
پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری فہرست میں امریکا کا چھٹا نمبر ہے جب کہ #بھارت 82 ویں نمبر پر ہے۔ #پاکستان اور صومالیہ ایک ساتھ (104) نمبر پر ہیں جب کہ عراق 106 اور افغانستان 107 ویں نمبر پر ہے۔
طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں فن لینڈ، جرمنی اور جنوبی کوریا کا دوسرا نمبر جب کہ ڈنمارک، اٹلی اور لکسمبرگ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں فرانس، سوئیڈن اور اسپین کا چوتھا نمبر ہے۔
خیال رہے کہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی عالمی پاسپورٹ کی درجہ بندی مالیاتی اداروں کی جانب سے ممالک کی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سفری سہولیات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
12/10/2019
12/10/2019
دینہ_
ہوٹل میدان جنگ بن گیا دو روز قبل دینہ کے علاقہ شیخوپورہ میں ہوٹل میں ہونے والے جھگڑے کی سی۔سی۔ٹی۔وی فوٹیج...
...
08/10/2019
جہلم............دینہ......................گزشتہ ماہ وکیل بٹ کی پراسرار موت کامعمہ حل خواجہ سراء ندیم عرف نیلم اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج...
02/10/2019
سوہاوہ:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایت پر اندھے قتل کے اشتہاری مجرم شوکت علی عرف شوکا ولد ذوالفقار رہائشی گوجرخان کو ایس ایچ او سوہاوہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ہے۔
اشتہاری ملزم پولیس کو کافی عرصہ سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور اشتہاری ہو چکا تھا۔
29/09/2019
ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کی زیر نگرانی جہلم شہر میں سکول وینوں کو چیک کیا اور زیادہ بچے بٹھانے پر سخت وارننگ جاری کی ۔ شہر کے مختلف سکولوں میں جا کر ڈرائیورز کو لیکچرز بھی دئیے۔
28/09/2019
28/09/2019
ہنگو کے علاقے زرگری میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں 1 سالہ بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ زرگری جا رہی تھی کہ ڈسرکٹ ہنگو کے علاقے میں مبینہ طور پر حاجی شکیل کی جانب سے اس پر فائرنگ کی گئی، تاہم فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ مسافر کوچ حاجی حبیب کی تھی۔ جس کا حاجی شکیل سے تنازعہ چل رہا تھا۔
مسافر کوچ میں 15 سے 18 مسافروں کی گنجائش تھی۔ مرنے والوں میں ایک سالہ بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔ جاں بحق دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ چار زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
سماء سے خصوصی گفت گو میں ڈی پی او احسن اللہ خان کا کہنا تھا کہ حملہ اور کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔
28/09/2019
اسلام آباد:
اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ مبینہ طور پر سیلفی لیتے ہوئے چھت سے گرکر ہلاک ہوگئی ہے۔
یونیورسٹی حکام کے مطابق حلیمہ نامی طالبہ سیلفی لینے کے چکر میں یونیورسٹی کے نو تعمیرشدہ بلاک کی چوتھی منزل سے نیچے گری اور انہیں شدید چوٹیں آئیں ، بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
ذرائع کے مطابق طلباء کو نجی یونیورسٹی کے نو تعمیرشدہ بلاک میں جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن اس کے باوجود حلیمہ وہاں گئیں جب کہ یونیورسٹی کے دیگر طلبہ نے حلیمہ کی ہلاکت پر یونیورسٹی حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد کا شاہین چوک بلاک کردیا۔
28/09/2019
جہلم ،
جی ٹی روڈ پے ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو پولیس نے دھر لیا...
Be the first to know and let us send you an email when Media Dina-Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.