Sada e Kargil News

  • Home
  • Sada e Kargil News

Sada e Kargil News Join Our Official Whatsapp Group�https://chat.whatsapp.com/Kn3wL939iIfHCNrsH1sj0S

25/06/2024

*الحمدللہ الذی جعلنا من المتمسکین بولایت علی ابن ابیطالب علیهم السلام* ❤
جامع مسجد سرلینگ مہدی آباد میں جشن ولایت امیر المومینن ع کے مناسبت سے محفل نشاط جاری ۔۔۔۔۔۔۔🌹
* عید سعید غدیر خم سب کو مبارک ہو*

سکردو۔۔دختر مشرق شہید رانی بے نظیر بھٹو کی 71 واں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کی جانب سے پیپلز سیکر...
21/06/2024

سکردو۔۔

دختر مشرق شہید رانی بے نظیر بھٹو کی 71 واں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کی جانب سے پیپلز سیکرٹریٹ ضلع کھرمنگ کیمپ آفس سکردو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں صدر جی ایم پاروی ، ایڈوکیٹ نیاز صیام ، اقبال حسن صاحب و دیگر عہدہدار ، سینٸر رہنماء سمیت جیالوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ صدر جی ایم پاروی ، ایڈوکیٹ نیاز صیام و دیگر رہنماٶں نے شہید رانی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوۓ اس عزم کا عہد کیا کی شہید رانی اور انکے لخت جگر چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچا کر ضلع کھرمنگ میں پیپلز پارٹی کو مضبوط سے مضبوط کرنے میں رول ادا کرے گا اور ان شاء اللہ آنے والے الیکشن میں ضلع کھرمنگ کی سیٹ جناب چیرمین بلاول بھٹو کو تحفے میں پیش کرے گا۔آخر میں شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ کیک کاٹا گیا۔

جاری کردہ۔
حسن عسکری ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ۔

کھرمنگ. .  محاذ ایریا حمزیگون کے سکول میں مدرسین کی عدم دستیابی پر طلبہ و طالبات اور والدین احتجاج کررہے ہیں
20/06/2024

کھرمنگ. .
محاذ ایریا حمزیگون کے سکول میں مدرسین کی عدم دستیابی پر طلبہ و طالبات اور والدین احتجاج کررہے ہیں

20/06/2024

کھرمنگ
ڈپٹی کمشنر اریپ احمد مختار کی خصوصی احکامات پر مجسٹریٹ انعام اللہ کا حالیہ آسمانی بجلی گرنے کی جگہ کا موقع ملاحظہ کر رہے ہیں
موضع سرلینگ مہدی آباد کے گاوں کو پہاڑی سے بڑے بڑےپتھر سرکنے کا خطرات لاحق ہے جسکی وجہ سے گاوں مکانات ۔ امام بارگاہ ۔ مسجد سمیت سرکاری بلک ڈپو خطرات کے نراغ میں ہیں جسکی وجہ عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہیں

20/06/2024
17/06/2024

کھرمنگ
ڈپٹی کمشنر اریپ احمد مختار . ڈئرایکٹر ایجوکیشن محمدیہ ٹرسٹ پاکستان سید ہادی الموسوی دارلسیدتین پبلک سکول اینڈ کالج مہدی آباد میں بڑی عید کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

17/06/2024

کھرمنگ
ڈپٹی کمشنر اریپ احمد مختار دارلسیدتین پبلک سکول اینڈ کالج مہدی آباد میں بچوں کے ساتھ عید منا رہے ہیں

کھرمنگ ڈپٹی کمشنر اریب احمد مختار کی ہدایت پر مجسٹریٹ مجمد بشیر سرکاری کرایہ نامہ کی عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے مختل...
16/06/2024

کھرمنگ
ڈپٹی کمشنر اریب احمد مختار کی ہدایت پر مجسٹریٹ مجمد بشیر سرکاری کرایہ نامہ کی عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے مختلف مقامات پر مسافر گاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں

ایمانداری بے مثال قربانیاں لازوال بلتستان پولیس اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے یاور عباس نے بھی ایمانداری کی مثال قائم کی...
15/06/2024

ایمانداری بے مثال
قربانیاں لازوال
بلتستان پولیس اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے یاور عباس نے بھی ایمانداری کی مثال قائم کیں.
سیاح کو ڈھونڈ کر انکا گم شدہ رقم واپس کردیا
سیاح پولیس اہلکار کی ایمانداری دیکھ کر حیران . . .
یہ ہے میرا گلگت بلتستان. . 👍🏾👍🏾👍🏾👍🏾👍🏾
ڈی آئی جی بلتستان . ایس پی کھرمنگ ایسے ایماندار اہلکاروں کی حواصلہ افزائی کی جائے. عوامی مطالبہ

کھرمنگ ڈپٹی کمشنر اریب احمد مختار کی خصوصی ہدایت پر سرکاری ریٹ لسٹ پر نافذ العمل کرانے کیلئے مجسٹریٹ صاحبان ان ایکشن 👍🏾۔...
15/06/2024

کھرمنگ
ڈپٹی کمشنر اریب احمد مختار کی خصوصی ہدایت پر سرکاری ریٹ لسٹ پر نافذ العمل کرانے کیلئے مجسٹریٹ صاحبان ان ایکشن 👍🏾۔
مختلف مقامات پر پسینجر گاڑیوں کو روک کر چھان بین کی گئی اور زائد کرایہ وصولی پر جرمانہ عائد کررہے ہیں

سکردو   وزیر امور کشمیر و گلگت  بلتستان امیر مقام  سےحاجی اکبر تابان اپنے حامیوں کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں
15/06/2024

سکردو
وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام سےحاجی اکبر تابان اپنے حامیوں کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں

سکردو معروف سیاسی و سماجی شخصیت  حاجی حامد آف طولتی کے صاحبزادے  اشرف حسین حامدی  وزیر امور کشمیر و گلگت  بلتستان امیر م...
15/06/2024

سکردو
معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی حامد آف طولتی کے صاحبزادے اشرف حسین حامدی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام سے حاجی اکبر تابان کیساتھ ملاقات کررہے ہیں

آئی سکریننگ کیمپ بیادِ شیخ محسن علی نجفیاخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ اینڈ الزہرا ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی سکریننگ کی...
15/06/2024

آئی سکریننگ کیمپ
بیادِ شیخ محسن علی نجفی

اخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ اینڈ الزہرا ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی سکریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا،

سول ہسپتال، ڈمبوڈاس، جاثم ہسپتال منٹھوکھا کھرمنگ و ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو میں ایک ایک روزہ فری آئی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا،

ڈاکٹر غلام حسن آئی سپشلسٹ، ڈاکٹر مسلم آئی سپیشلسٹ، ڈاکٹر شاہد حسین، ڈاکٹر وزیر اقبال و ڈاکٹر انیلہ نے مریضوں کی سکریننگ کی گئی اور سیرئیس مریضوں کو آپریشن کے لئے ریفر کیا گیا۔

مریضوں میں مفت ادویات کے ساتھ حسب ضرورت فری عینک بھی تقسیم کی گئی۔۔

سکردو (پ ر) مورخہ 12۔13 و 14 جون 2024 کو الزہراء ٹرسٹ و اخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی سکریننگ کیمپ روندو، کھرمنگ و خپلو میں انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا چیک اپ کرکے ادویات و فری لینز فراہم کیا گیا اور مریضوں کو آپریشن کے لئے رجسٹریشن کیا گیا جنک جنرل ہسپتال لاہور سے تشریف لائے ہوئے مشہور و معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز معائنہ اور لیزر کے زریعے آپریشن کرینگے۔
آپریشن 20 جون تا 22 جون ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو اور 23 جون تا 25 جون عبداللٰہ ہسپتال سکردو میں کرینگے۔
آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ان کیپمس میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کرکے آپریشن کے لئے رجسٹرڈ کیا گیا ہے جن کا آپریشن لیزر سے 20 جون سے 22 جون تک عبداللہ ہسپتال سکردو میں کیا جائے گا۔۔

14/06/2024

گانچھے
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا چھمدو پل پہ پارٹی کارکنوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے۔

سکردو وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام دو روزہ ...
14/06/2024

سکردو
وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام دو روزہ اہم دورے پر سکردو پہنچ گئے

14/06/2024

کھرمنگ
بعد از نماز جمعہ کھرمنگ خاص میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی
ریلی کی قیادت شیبر مایار نے کیں
احتجاج کا مقصد تمام محکموں کے ایل پی سی والوں کو واپس ضلع میں لایا جائے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ

کھرمنگضلع کا دورافتادہ بالائی علاقہ ہرغوسل میں کھولنا بم پھٹنے سے جانبحق ہونے والے بچے کی نماز جنازہ میں ڈی سی اریپ مختا...
13/06/2024

کھرمنگ
ضلع کا دورافتادہ بالائی علاقہ ہرغوسل میں کھولنا بم پھٹنے سے جانبحق ہونے والے بچے کی نماز جنازہ میں ڈی سی اریپ مختار، ایس پی تاج الدین اور دیگر آرمی و سول آفیسران شریک ہیں

تفصیلات کے مطابق
محاذ ایریا ہرغوسل میں ایک ہی گھر کے تین افراد جن میں باپ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ بھیڑ بکریاں چرانے چراگاہ جارہے تھے راستے میں بیٹے نے کھلونا بم دیکھتے ہی ہاتھ میں اٹھایا اور کھیلنے لگے تو کھلونا بم پھٹ گئے جس سے چودہ سالہ لڑکا موقع پر جان بحق جبکہ اس بچے کے والد اصغر اور بیٹی زخمی ہوگئے

اہل علاقہ کے مطابق 1999 کی کارگل جنگ کے دوران درجنوں ایسے کھلونا نما بم کھرمنگ کے محاذ ایریا حدود میں پھینکے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایسے کئی واقعات پیش آئے ہی
چھے ماہ پہلے اسطرح کے واقعات رونما ہوچکا ہے آج دوبارہ کھلونا بم کے نذر ایک معصوم کلی مرجھا گئے ہے عسکری و سول حکام سے محاذ ایریا کھرمنگ کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ محاذ ایریا کو بم ڈسپوزل سکاوٹ سے مکمل کلیئر کیا جائے تاکہ بار بار اس طرح کے ناخوشگور واقعات سے نمٹایا جاسکے

کھرمنگ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھرمنگ میں آبادی اور ترقی کے مو ضوع پر سیمینار سے اریب احمد مختار ڈپٹی کمشن...
13/06/2024

کھرمنگ
پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھرمنگ میں آبادی اور ترقی کے مو ضوع پر سیمینار سے اریب احمد مختار ڈپٹی کمشنر کھر منگ ۔غلام حسین ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سکردو خطاب کر رہے ہیں

سکردو ( پریس ریلیز ) صدر بلتستان یونین آف جرنلسٹس صادق صدیقی نے گلگت بلتستان میں عشروں سے جاری صحافیوں کے معاشی استحصال ...
13/06/2024

سکردو ( پریس ریلیز ) صدر بلتستان یونین آف جرنلسٹس صادق صدیقی نے گلگت بلتستان میں عشروں سے جاری صحافیوں کے معاشی استحصال روکنے کیلئے حکومت گلگت بلتستان خصوصاً سیکرٹری اطلاعات سمیت انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات کو سراہا ہے انہوں نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے قومی اور علاقائی اخبارات کو لکھے گئے خطوط کا خیر مقدم کیا ہے ان خطوط میں پہلی بار محکمہ اطلاعات کی جانب سے ورکنگ جرنلسٹس کے حوالے سے قومی اور علاقائی اخبارات سے تفصیلات طلب کی ہے جس میں اخبارات کے پرنٹنگ نظام خبروں کے حصول اور اشاعت کے طریقہ کار اور ان اخبارات سے منسلک صحافیوں اسٹاف کے لئے مختص تنخواہوں اور تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ یہ قومی اور علاقائی اخبارات ہر سال حکومت گلگت بلتستان سے سرکاری اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے اٹھاتے ہیں خصوصاً خاص ایام میں سپلیمنٹری اشتہارات سے بھی کروڑوں روپے کماتے ہیں جبکہ قومی اخبارات گلگت بلتستان کے صحافیوں کو معاوضہ دینا گوارہ بھی نہیں کرتے نہ ہی انہیں کوئی پوچھتے ہیں اسی طرح اکثر علاقائی اخبارات سرکاری اشتہارات کے پیسے کھا کر کسی قومی اخبار کے پرنٹنگ پریس میں گلگت بلتستان کے دو تین خبریں چھاپ کر باقی کسی بھی قومی اخبار کے تیار شدہ صفحے کی کاپی پیسٹ کر کے صرف خانہ پوری کا کام کرتے ہیں اور گلگت بلتستان کی خبریں کم ہی نظر آتے ہیں کچھ اخبارات صرف اخبار کا نام الگ چھاپتے ہیں باقی وہی صفحات کاپی پیسٹ کرتے ہیں تاکہ پرنٹنگ کمپوزنگ اور نیوز گیدرنگ ایڈیٹنگ جیسے مراحل سے بھی جان چھوٹے اور بچت بھی ہو گلگت بلتستان کے صحافیوں نے ہمیشہ ملکی بقاء سلامتی تعمیروترقی اور گلگت بلتستان کے شناخت اور مسائل اور عوامی مسائل کے حل امن وامان سے متعلق حکومتی اقدامات عوام تک پہنچانے سے متعلق جاندار اور قابل تعریف اور زمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے رہے ہیں جبکہ اس کے بدلے میڈیا ہاوسز چاہے الیکٹرانک میڈیا ہو یا پرنٹ براہ راست صحافیوں کے معاشی قتل عام میں ملوث رہے ہیں ایسے میں محکمہ اطلاعات کی جانب سے قومی اور علاقائی اخبارات کے لکھے گئے خطوط یقیناً گلگت بلتستان کے صحافیوں کی جانب سے دیرینہ مطالبات کی ترجمانی کرتے ہیں امید ہے قومی اور علاقائی اخبارات کو اس حوالے سے محکمہ اطلاعات کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں گے اس عمل میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف نہ صرف ہم احتجاجی راستہ اختیار کریں گے بلکہ قانونی اور آئنی طریقے سے بھی ان کا مقابلہ کیا جائے گا بلتستان یونین آف جرنلسٹس ان علاقائی اخبارات کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں جو یقیناً گلگت بلتستان کی بھرپور نمائندگی کررہے ہیں اور ان اخبارات سے منسلک صحافیوں کو کچھ نہ کچھ معاوضہ کافی عرصے سے ادا کررہے ہیں امید ہے اخبارات سے منسلک نمائندوں کے لئے تمام اخبارات حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے مقرر کردہ تنخواہوں کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے ہم یہ بھی چاہتے ہیں حکومت گلگت بلتستان خصوصاً محکمہ اطلاعات مقامی اخبارات کے بقایا جات کی ادائیگی اور اشتہارات کے مد میں ادائیگیوں کو بروقت یقینی بنانے کے حوالے سے بھی دیرپا میکنزم ترتیب دیں تاکہ اخباری مالکان بھی معاشی بحران سے بچ سکے اور عوام تک اطلاعات کی فراہمی کسی بھی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھ سکے ۔

جاری کردہ
سیکرٹری اطلاعات
یونین آف جرنلسٹس بلتستان

12/06/2024

سکردو
سابق منسٹر اقبال حسن پاکستان پیپلز پارٹی کو پیارے ہوگئے. .
شمولیتی تقریب سے سابق منسٹر اقبال حسن ۔رہنما پی پی نیاز صیام ۔ صدر پی پی کھرمنگ جی ایم پاروی خطاب کررہے ہیں

کھرمنگ صوبائی وزراء کے قلمدان میں ردوبدل سینئر صوبائی وزیر غلام محمد کو سیاحت کے قلمدان کے ساتھ  وزیرقانون و پارلیمانی ا...
12/06/2024

کھرمنگ
صوبائی وزراء کے قلمدان میں ردوبدل سینئر صوبائی وزیر غلام محمد کو سیاحت کے قلمدان کے ساتھ وزیرقانون و پارلیمانی امور کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا جبکہ وزیر زراعت انجینئر محمد انور کو وزیرخوراک کا قلمدان سونپ دیا گیا

ایس ڈی او خرم رضا ایکسین واٹر اینڈ پاور گانگچھے اور ایس ڈی او 30 میگاواٹ غواڑی گانچھے اصف حسین ایس ڈی او کھرمنگ تعینات۔۔...
12/06/2024

ایس ڈی او خرم رضا ایکسین واٹر اینڈ پاور گانگچھے اور ایس ڈی او 30 میگاواٹ غواڑی گانچھے اصف حسین ایس ڈی او کھرمنگ تعینات۔۔۔

11/06/2024

الرٹ
وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

11/06/2024

کھرمنگ
ضلع کھرمنگ کے مشہور سیاحتی مقام ، عالمی شہرت یافتہ منٹھوکھا آبشار ان دنوں اپنی حسن کے جوبن پر ہیں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے آمد کا سلسلہ جاری ہے سیاحوں کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے ہمالیہ شف ریسٹورنٹ کے نام سے ہوٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ہے
مزید جاننے اس ویڈیو میں

اطلاع برائے امیدوار
11/06/2024

اطلاع برائے امیدوار

سکردوصوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈوکیٹ کویت میڈیکل کمپلکس کا دورہ کرنے کے بعد ڈاکٹر شریف سے ہسپتال کے باب...
11/06/2024

سکردو
صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈوکیٹ کویت میڈیکل کمپلکس کا دورہ کرنے کے بعد ڈاکٹر شریف سے ہسپتال کے بابت گفتگو کررہے ہیں

دماغ اور ریڑھ کی ہڈی سے متعلق امراض کے مشورے کے لیےنیورو سرجن ڈاکٹر عباس علی مہدی آبادی نے بلتستان سرجیکل اینڈ میڈیکل کم...
11/06/2024

دماغ اور ریڑھ کی ہڈی سے متعلق امراض کے مشورے کے لیے
نیورو سرجن ڈاکٹر عباس علی مہدی آبادی نے بلتستان سرجیکل اینڈ میڈیکل کمپلیکس میں کلینک شروع کیا گیا ہے
کلینک ٹائمنگ سہ پہر 4 بجے سے شام 7 بجے تک مریضوں کا معائنہ کرینگے

Place: Baltistan Surgical & Medical Complex Near DFO Office Sadpara Road Satellite Town Skardu

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada e Kargil News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sada e Kargil News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share