پاکستان ہاوس سوئی میں ریلی
ڈیرہ بگٹی ۔ بلوچستان میں سوئی ڈیرہ بگٹی نصیر آباد گوادر میں کشمیری بھائیوں کے حق میں پاکستان ہاؤس سوئی کی جانب سے وڈیرہ شاہ مراد بگٹی کی سربراہی میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں سیاسی و سماجی رہنما ۔ قبائلی معتبرین اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی ۔ریلی کا مقصد کشمیر میں امن قائم کرنا اور اقوام متحدہ تک اپنے کشمیری بھائیوں کا آواز پہچانا تھا کہ بھارت جو ظلم کشمیری عوام پر ظلم کررہا ہے اس پر عالمی برادری ایکشن لے اور اس بھارت کے ناپاک عزائم کو ظاھر کرکے کشمیر عوام کو مکمل آزادی دلا کر ان کی حق آزادی کو تسلیم کیا جائے اور اس موقعے پر وڈیرہ میاں خان بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کہ لیے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ہم اس مشکل گھڑی میں کشمیری بھائی کے ساتھ ہیں آخر میں کشمیری بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
Helth Dera Bugti
تشنج سے بچاؤ کیلیے
حفاظتی ٹیکوں کی مہم 24 اگست سے 30 اگست تک جاری رہے گی۔ عوام سے تعاون کی اپیل۔ سیکریٹری محکمہ صحت جناب دوستین خان جمالدینی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاکر علی بلوچ کی ہدایت کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں تشنج سے بچاؤ کے حفاطتی ٹیکوں کی مہم مورخہ 24اگست 2020 سے تمام یونین کونسلز میں شروع کی جارہی ہے جسمیں 15 سال سے 45 سال تک کی عمر کی بچیوں اور خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے ویکسینیٹرز 10 تا 15 گھروں کیلئے ایک بیٹھک/ سیشن منعقد کریں گے
۔ تمام والدین۔ علماء کرام سیاسی پارٹیوں سماجی تنطیموں اور قبایلی معتبرین سے درخواست کی جاتی ہے کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کریں۔ یاد رہے تدارک حفاطت علاج سے بہتر ہے۔
ڈاکٹر اعظم جان بگٹی
*ضلعی ناظم صحت ڈیرہ بگٹی*
Sui
اپیل برائے امداد اپیل برائے امداد
گزشتہ ہفتہ
نوری آباد کراچی کے قریب بگٹی قبیلے کے زیلی شاخ نوسانی بگٹی سے تعلق رکھنے باراتیوں کے پک اپ ڈاٹسن گاڑی کو حادثہ۔ پیش آیا تھا ۔
المناک حادثے میں کمسن بچہ سمیت 5 افراد جان بحق ،
جبکہ خواتین سمیت 22 افراد زخمی ہوئے تھے ان کو دودن سرکاری ہسپتال میں رکھنے بعد ہسپتال انتظامیہ نے فارغ کردیا ۔ان کا کوئی صحیح علاج نہ ہوسکا ۔ زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کی حالت میں بہتری نہیں آسکا
لہذا تمام صاحب حثیت اور اداروں قبائلی عمائدین ایم پی اے ڈیرہ بگٹی ۔ایم این اے ڈیرہ بگٹی ۔سنیٹر میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر پارٹیوں سے ان کی مدد کی اپیل
03313877217
مہیم خان
03053437327گہرام
میر عطاء اللہ
تمام اہل وطن کو میر عطاءاللہ کلپر کی طرف سے 14 اگست کی جشن آزادی مبارک ہو۔ پاکستان ہمیشہ زندہ آباد۔
کشمیر بنےگا پاکستان انشاءاللہ🇵🇰
میر زامران بگٹی
نوابزادہ میر زامران سلیم اکبر بگٹی کانڈیا کے میجر کو کرارا جواب،،،
ایم پی اے ڈیرہ بگٹی
بریکنگ نیوز
ڈیرہ بگٹی سے رکن بلوچستان اسمبلی اور نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے نوابزادہ گہرام بگٹی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا گہرام بگٹی نے کہا کے بلوچستان پاکستان کا حصہ تھا ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا بلوچ اور بگٹی قوم سب سے زیادہ پاکستان سے محبت کرتی ہے اور مزید کہا کے کشمیر کے مسلہ پہ جس وقت بھی جنگ کی ضرورت پڑا بگٹی قوم سب سے پہلے کشمیری بھائیوں کی مدد کے لئے تیار بیٹا ہے انشاءاللہ کشمیر آزاد ہو گا اور کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ ہوگا
سوئی
ڈیرہ بگٹی / پولیس کی جانب سے راشن تقسیم
OC
ڈیرہ بگٹی پولیس نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روز گار ہو نے والے دھیاڈی دار مزدور افراد راشن تقسیم کیا جن میں ضروریات زندگی کے سامان شامل ہیں۔
VO
ایس پی ڈیرہ بگٹی عطاء الرحمان ترین کی ہدایت پر ڈی ایس پی ڈیرہ بگٹی اور ایس ایچ او جلاب خان نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روز گار ہو نے والے دھیاڈی دار دو سو افراد میں راشن تقسیم کیا جن میں اشیا ء خودونوش کا سامان شامل تھاکورونا وائرس سے ممکنہ بچاو کا بھی خصوصی خیال رکھا گیا اور لوگوں کو ایک میٹر کے فاصلے پر قطاروں میں بھٹا کر راشن تقسیم کی گئی اس مو قع ایس ایچ او جلاب خان نے عوام سے اپیل کی کہ حفظان صحت اور موجودہ کروناوائرس کے عالمی جنگ میں لاک ڈاون اور دفعہ 144 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں پو لیس سے تعاون کریں انھوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ اسی طرح آپ لوگ بھی حسب استتطاعت غریب اور دیہاڈی دار مزدورں سفید پوش اور غریب طبقے کی مدد کریں