16/10/2023
لورا لائی بلوچستان میں یہ بند دکان ایک ہندو کی ہے جو تقسیمِ ہند کی وقت بہت افسوس کے ساتھ
یہ دکان چھوڑ کر ہندوستان چلا گیا
لیکن جاتے وقت بہت رویا اور گاؤں کے لوگوں کو کہا
کہ میں واپس اپ لوگوں کے پاس لوٹ آؤں گا۔ لورا لائی میں موجود
اس دکان کو ابھی تک وہی تالہ لگا ہے جو ہندو کاکڑ جاتے وقت لگا کر
چابی اپنے ساتھ لے کر گیا تھا
۔ 73 سال سے یہ دکان بند پڑی ہے۔ مالک مکان جو کہ ایک پٹھان تھا
اب فوت ہو چکا ہے،اس نے اپنے بچوں کو وصیت کی ہے کہ اس دکان کا تالہ توڑنا نہیں،
یہ ایک ہندو کی امانت ہے جو اس نے ایک مسلمان کے پاس رکھوائی تھی اور مَیں نے اس کاکڑ ہندو کو زبان دی ہے
کہ یہ دکان تمارے آنے تک بند رہے گی
۔ مالک مکان کی اولاد آج بھی اس تالے کو ہاتھ نہیں لگاتی
حالانکہ انہیں معلوم ہے کہ ہندو کاکڑ اب اس دنیا میں نہیں رہا
لیکن وفا کی یادگار کے طور پر اب تک یہ دکان اس ہندو کے ساتھ ایک پٹھان کے وعدے کی یادگار ہے۔.. منقول