Manto Times

Manto Times Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Manto Times, Digital creator, .

28/09/2025

"محبت کا مطلب ہے آسمان تک پہنچنا اور ہر سانس کے ساتھ سو پردے پھاڑ دینا۔ محبت کا مطلب ہے انا سے دور نکلنا، اندرونی وژن کی آنکھیں کھولنا اور اس دنیا کو اتنی سنجیدگی سے نہ لینا۔

رومی

کرکٹ میں صفر پر آؤٹ ہونے کو Duck کیوں کہا جاتا ہے؟جب کوئی بلے باز اننگز کا آغاز کرتے ہی بغیر رن بنائے آؤٹ صفر پر آؤٹ...
28/09/2025

کرکٹ میں صفر پر آؤٹ ہونے کو Duck کیوں کہا جاتا ہے؟
جب کوئی بلے باز اننگز کا آغاز کرتے ہی بغیر رن بنائے آؤٹ صفر پر آؤٹ ہوجائے تو کرکٹ کی اصطلاح میں اسے Duck کہا جاتا ہے۔

ٹی وی اسکرین پر بھی ایسے موقع پر بطخ کی تصویر دکھائی جاتی ہے، لیکن کبھی آپ نے سوچا ہے کہ کرکٹ میں صفر پر آؤٹ ہونے کو بطخ یعنی ڈک کیوں کہا جاتا ہے؟، آخر کرکٹ کا Duck سے کیا تعلق ہے؟

اگر آپ نہیں جانتے تو اس کے پیچھے کی منفرد کہانی ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
اصل میں یہ اصطلاح بطخ کے انڈے سے منسوب ہے، کیونکہ انڈے کی شکل صفر جیسی ہوتی ہے۔ اس لیے جب کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوتا ہے تو اسے انڈے پر آؤٹ ہونا بھی کہا جاتا ہے۔

1866 میں ایک تاریخی واقعہ پیش آیا جب پرنس آف ویلز ایک میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اگلے دن اخبار نے لکھا کہ وہ "بطخ کے انڈے پر سوار ہو کر" پویلین لوٹ گئے۔ یہ جملہ اتنا مقبول ہوا کہ اس کے بعد ہر اخبار میں یہی اصطلاح استعمال ہونے لگی اور تب سے کرکٹ میں ’ڈک‘ لفظ عام ہوگیا۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ’گولڈن‘ اور ’ڈائمنڈ‘ Duck کیا ہے؟
ہم سب یہ توجانتے ہیں کہ کرکٹ میں اگر بیٹر بغیر رن بنائے صفر پر آؤٹ ہوجائے تو اسے ڈک یعنی انڈے پر آؤٹ ہونا کہا جاتا ہے لیکن اگر کوئی بیٹر اپنی پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوجائے تو اسے گولڈن ڈک کہا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ڈائمنڈ ڈک کی اصطلاح اس وقت استعمال ہوگی جب کوئی بیٹر بغیر گیند کھیلے ہی صفر پر آؤٹ ہو جائے۔

یہ زیادہ تر نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ ہونے کی صورت میں ہوتا ہے، یا کبھی وائیڈ گیند پر اسٹرائیکر اینڈ پر اسٹمپ ہونے کی صورت میں بھی ڈائمنڈ ڈک شمار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفرد ریکارڈ سری لنکا کے سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا کے پاس ہے جو 34 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ہے جو ون ڈے کرکٹ میں 30 بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

31/08/2025
24/08/2025

Any other update about it..

16/03/2025

“There is no friend as loyal as a book.
Ernest Hemingway

06/03/2025

*اگر کسی اچھے انسان سے غلطی ہو جائے تو در گزر کرنا چاہیے کیونکہ موتی اگر مٹی میں بھی گر جائے تو قیمتی رہتا ہے۔*

13/02/2025

میں یہ کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں
مرے شہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں

کوئی غنچہ ہو کہ گل ہو کوئی شاخ ہو شجر ہو
وہ ہوائے گلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں

کبھی رحمتیں تھیں نازل اسی خطۂ زمیں پر
وہی خطۂ زمیں ہے کہ عذاب اتر رہے ہیں

وہی طائروں کے جھرمٹ جو ہوا میں جھولتے تھے
وہ فضا کو دیکھتے ہیں تو اب آہ بھر رہے ہیں

بڑی آرزو تھی ہم کو نئے خواب دیکھنے کی
سو اب اپنی زندگی میں نئے خواب بھر رہے ہیں

کوئی اور تو نہیں ہے پس خنجر آزمائی
ہم ھی قتل ہو رہے ہیں ہمیں قتل کر رہے ہیں

شاعر : عبید اللہ علیم

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Manto Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share