Qabail Union of Journalist QUJ

  • Home
  • Qabail Union of Journalist QUJ

Qabail Union of Journalist QUJ The voice of tribal Journalist...

میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پیارے دوست ڈاکٹر راج محمد آفریدی نے روزہ دار جاسوس کا پہلا کتاب مجھے دیا۔ دیدہ ذیب ٹائٹل، دل...
30/07/2024

میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پیارے دوست ڈاکٹر راج محمد آفریدی نے روزہ دار جاسوس کا پہلا کتاب مجھے دیا۔ دیدہ ذیب ٹائٹل، دلکش نام اور بہترین سرورق۔۔۔
قیمت انتہائی مناسب، لائبریری کا حسن دوبالا کرنے کے لیے آج ہی ارڈر کریں۔۔۔۔
کہانیاں پڑھ کر اس پر بھی تفصیلی تبصرہ آپ کی خدمت میں پیش کروں گا۔۔

قبائلی ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے کیو یو جے کے ممبر صحافی اور سنو پختون خوا ریڈیو کے سٹیشن منیجر “ فضل رحمن “ کے جوان ...
22/06/2024

قبائلی ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے کیو یو جے کے ممبر صحافی اور سنو پختون خوا ریڈیو کے سٹیشن منیجر “ فضل رحمن “ کے جوان سال بھائی “ انعام اللہ خان “ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6:30 بجے میلہ گراؤنڈ صدیق آباد پھاٹک میں ادا کی جائیگی۔ اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں۔ آمین۔۔۔

21/06/2024

کیو یو جے کے صدر اوردین محسود ۔نائب صدر اور نگزیب آفریدی۔جنرل سیکرٹری لعل ضمیر آفریدی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں قبائلی صحافی خلیل جبران کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہیں کہ خلیل جبران کا قتل دراصل صحافت کا قتل ہیں اور قبائلی اضلاع کے جملہ صحافتی برادری سراپا احتجاج ہے۔ کیو یو جے خلیل جبران کی قتل پر تین دن تک یوم سیاہ منانے گی اور باروں پر سیاہ پٹیاں باندھے گی قبائل یونین اف جرنلسٹس لنڈی کوتل اور ضلع خیبر کے صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قاتلوں کی گرفتاری اور عبرت ناک سزا دلانے تک صحافتی برادری چھین سے نہیں بیٹھے گی۔ کیو یو جے حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قبائلی صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کامطالبہ کرتی ہیں ۔

صحافت کی آزادی کا عالمی دن 3 مئی کو  پاکستان سمیت دنیا کے ان تمام صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کو مبارک ہو جنہوں نے صحافیو...
03/05/2024

صحافت کی آزادی کا عالمی دن 3 مئی کو پاکستان سمیت دنیا کے ان تمام صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کو مبارک ہو جنہوں نے صحافیوں کے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد کی اور ہمیشہ قلم کی نوک سے مظلوموں کی آواز بنے۔اور ہم شہید صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔۔۔۔
منجانب ۔قبائل یونین آف جرنلسٹس قبائلی اضلاع خیبر پختونخواہ پشاور۔

Statement of President QUJ tribal Distts in Different News Papers.See
29/04/2024

Statement of President QUJ tribal Distts in Different News Papers.See

میتھس، اکنامکس، منیجمنٹ اور بزنس کے لیے مشہور سر ریاض نے ہمیں قرآن پاک کا ترجمہ اتنی بہترین انداز میں سمجھایا کہ آج بھی ...
06/04/2024

میتھس، اکنامکس، منیجمنٹ اور بزنس کے لیے مشہور سر ریاض نے ہمیں قرآن پاک کا ترجمہ اتنی بہترین انداز میں سمجھایا کہ آج بھی ایک ایک لفظ یاد ہے۔ یقینا یہ ان کا ایک بہترین پہلو ہے جو شاید بہت کم لوگ اس کے بارے میں جانتے ہوں گے۔۔۔
اللہ تعالی انہیں بہترین صحت دیں اور ان کے درجات بلند کریں۔۔۔

دعاوں کی اپیل۔
ضلع مہمند کے بہترین اورنامور تعلیمی ادارہ اسلامیہ ماڈل سکول میاں منڈی کے پرنسپل محمد ریاض عرصہ دراز سے برین ٹیومر کی بیماری میں مبتلاہے ۔موت اورزندگی کے کشمکش مبتلا پرنسپل محمد ریاض کی ایل ارایچ پشاور میں برین ٹیومر کی سرجری ہوئی۔مگر سرجری ناکام رہی۔جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اغاخان ہسپتال ریفر کیا۔مگر اغا خان ہسپتال کے انتظامیہ نے ان کے لواحقین کو بتایا۔کہ سرجری پردس لاکھ روپے کاخرچہ ائیگا۔جوکہ پرنسپل ریاض کے لواحقین کے بس سے باہر ہے۔اور اتنی بڑی رقم کا بندوبست کرنا ان کے لئے مشکل بھی ہے۔مگر ان کے بچوں قرض ادھار کرکے رقم کا بندوبست کرلیاہے۔
پرنسپل محمد ریاض ضلع مہمند کے ایک نامور ماہرتعلیم تھے۔ان کے شاگردوں میں ڈاکٹر۔انجنئیر۔استاد۔کلرک اور سینکڑوں کی تعداد میں شاگرد مختلف اداروں میں مختلف پوسٹوں پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔بعض شاگرد بیرون ممالک میں حدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اوربعض شاگرد اپنے ذاتی کاروبارکررہے ہیں۔اس وقت ان کے شاگردوں کو اپنے استاد محترم کے ساتھ دعاوں کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ پرنسپل کے لواحقین نے عام لوگوں سے بھی بھی پرزور اپیل کی ہے کہ ریاض کو رمضان کے بابرکت مہینے میں افطاری اور سحری کے وقت حصوصی دعاوں میں شامل کریں۔

افسوسناک خبرجنوبی وزیرستان اپر کے معروف صحافی اور قبائل یونین آف جرنلسٹ QUJ کے چئر مین آوردین محسود کا بھا نجا شاہ جی بہ...
31/03/2024

افسوسناک خبر
جنوبی وزیرستان اپر کے معروف صحافی اور قبائل یونین آف جرنلسٹ QUJ کے چئر مین آوردین محسود کا بھا نجا شاہ جی بہادرخیل کو پیزو کے مقام پر مسلح رہزنوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔واقعے کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔دکھ کی اس گھڑی میں ہم شہید کے گھر والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین

Reports regarding Special Packages demands for tribal Journalists .A statement by Awerdin Mehsud President QUJ tribal Di...
16/03/2024

Reports regarding Special Packages demands for tribal Journalists .A statement by Awerdin Mehsud President QUJ tribal Distts.See

16/03/2024

وانا / قبائلی صحافیوں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کریں،صحافی انتہائی کھٹن حالات میں اپنی ملک اور علاقے کی اواز اٹھا رہاہے 9/11 کے بعد سب سے پہلے پاکستان کے قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے صحافی حضرات متاثر ہوئے، قبائل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر اوردین محسود نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں سینکڑوں قبائلی صحافیوں نے علاقے چھوڑ کر ملک کے مختلف شہروں میں اپنی مدد اپ کے تحت رہائش پذیر ہوگئے تھے متعدد جرنلسٹس نامعلوم نقاب پوشوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں سے فائرنگ کی نشانہ بنا کر شہید کردیئے گئے اور ان کے بچے دربدر ٹوکرے کھانے پر مجبور ہیں دہشت گردی کی جنگ میں جنوبی وزیرستان سے لیکر باجوڑ تک متعدد پریس کلب بارودی دھماکوں میں اڑا دئے گئے جس کی وجہ قبائلی علاقوں کے صحافی حضرات مختلف قسم کے مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اج تک پاکستان کے قبائلی علاقوں کی صحافیوں کے ساتھ حکومتی حکام کی جانب سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ درجنوں صحافی انتہائی بے بسی کی زندگیاں بسر کرنے پر مجبور ہیں، انھوں نے قبائلی علاقوں کے صحافیوں کیلئے اس بابرکت مہینے میں خصوصی پیکیجز کا اعلان کریں اور دیگر امدادی کاموں میں صحافیوں کو نظرانداز نہ کیا جائے کیونکہ صحافی معاشرے کی کان اور انکھ ہوتی ہیں اور اس کے علاوہ تمام پریس کلبوں کے لئے سالانہ فنڈ کو بروقت جاری کریں۔

16/03/2024

Report regarding Special Packages for tribal Journalists .Statement by President QUJ tribal Distts.tnx Reporter Saeed Wazir Bro.

16/03/2024

قبائلی صحافیوں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کریں،صحافی انتہائی کھٹن حالات میں اپنی ملک اور علاقے کی اواز اٹھا رہاہے 9/11 کے بعد سب سے پہلے پاکستان کے قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے صحافی حضرات متاثر ہوئے، مرکزی صدر قبائل یونین آف جرنلسٹس اوردین محسود نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں سینکڑوں قبائلی صحافیوں نے علاقے چھوڑ کر ملک کے مختلف شہروں میں اپنی مدد اپ کے تحت رہائش پذیر ہوگئے تھے متعدد جرنلسٹس نامعلوم نقاب پوشوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں سے فائرنگ کی نشانہ بنا کر شہید کردیئے گئے اور ان کے بچے دربدر ٹوکرے کھانے پر مجبور ہیں دہشت گردی کی جنگ میں جنوبی وزیرستان سے لیکر باجوڑ تک متعدد پریس کلب بارودی دھماکوں میں اڑا دئے گئے جس کی وجہ قبائلی علاقوں کے صحافی حضرات مختلف قسم کے مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اج تک پاکستان کے قبائلی علاقوں کی صحافیوں کے ساتھ حکومتی حکام کی جانب سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ درجنوں صحافی انتہائی بے بسی کی زندگیاں بسر کرنے پر مجبور ہیں، انھوں نے قبائلی علاقوں کے صحافیوں کیلئے اس بابرکت مہینے میں خصوصی پیکیجز کا اعلان کریں اور دیگر امدادی کاموں میں صحافیوں کو نظرانداز نہ کیا جائے کیونکہ صحافی معاشرے کی کان اور انکھ ہوتی ہیں اور اس کے علاوہ تمام پریس کلبوں کے لئے سالانہ فنڈ کو بروقت جاری کریں۔

22/02/2024
اسلام آباد میں کیو یو جے کی مرکزی کابینہ اور ممبر شپ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی مختلف اخبارات میں کوریج ۔شکریہ دوستوں ۔
22/02/2024

اسلام آباد میں کیو یو جے کی مرکزی کابینہ اور ممبر شپ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی مختلف اخبارات میں کوریج ۔شکریہ دوستوں ۔

قبائل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کابینہ نے ممبرشپ کیلئے دے دی گئی درخواستوں کو حتمی شکل دیکر ممبرشپ دینے کا فیصلہ کر لیا۔...
22/02/2024

قبائل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کابینہ نے ممبرشپ کیلئے دے دی گئی درخواستوں کو حتمی شکل دیکر ممبرشپ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کابینہ اور ممبر شپ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس بروز بدھ کے کے ریزیڈنس اسلام آباد میں یونین کے مرکزی صدر آوردین محسود کے زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں یونین کی ممبرشپ کیلئے دی گئی ایک سو کے قریب درخواستیں پر کاروائی کرتے ہوئے ممبرشپ دینے کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں یہ طے ہوا کہ عنقریب یونین کے جنرل باڈی اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا جس میں نئے بننے والے ممبران کو سرٹیفیکیٹ سمیت ممبرشپ کارڈ دیئے جائینگے، اس موقع پر یونین کے مرکزی صدر آوردین محسود نے جنرل باڈی اجلاس اور دیگر پروگرام کی انعقاد کیلئے یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری لعل ضمیر افریدی کی سربراہی میں حیات اللہ محسود، اورنگزیب افریدی اور شوکت مہمند پر مشتمل رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔جو جنرل باڈی اجلاس ۔تقریب اور تنظیم کی مضبوطی اور دیگر عوامل کے لئے کام کرے گی۔

کیو یو جے کی اجلاس کی خبر ۔ملک کے اھم اخبارات میں کوریج۔
18/02/2024

کیو یو جے کی اجلاس کی خبر ۔ملک کے اھم اخبارات میں کوریج۔

18/02/2024

قبائل یونین آف جرنلسٹس کا اہم اجلاس 21 فروری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ قبائل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر اوردین محسود نے کیو یو جےکابینہ اور ممبر شپ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بروز بدھ بوقت 10 بجے اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔جسمیں ایجنڈے کے مطابق اہم فیصلے کئےجائیں گے۔ تمام کابینہ اور ممبر شپ کمیٹی ممبران اپنی شرکت کو یقینی بنانے۔ منجانب۔لعل ضمیر شاہ آفریدی جنرل سیکرٹری کیو یو جے قبائلی اضلاع۔

Report of QUJ President Awerdin Mohsood Statement .See
29/12/2023

Report of QUJ President Awerdin Mohsood Statement .See

Reports QUJ President in Different newsPapers.
25/12/2023

Reports QUJ President in Different newsPapers.

قبائلی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرینگے، کوئی ذاتی ایجنڈا اور مقاصد نہیں، آوردین محسود قبائل یونین آف جرنلسٹس(ک...
25/12/2023

قبائلی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرینگے، کوئی ذاتی ایجنڈا اور مقاصد نہیں، آوردین محسود
قبائل یونین آف جرنلسٹس(کیو یو جے) کے مرکزی صدر آوردین محسود نے کہا ہے کہ قبائلی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کیو یو جے کے ممبران کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ان قبائلی صحافیوں کو ممبرشپ دی گئی ہے جو ورکنگ ہیں کیو یو جے کے مرکزی صدر آوردین محسود نے کہا کہ بہت جلد پشاور میں جمع ہونگے.ہم بہت جلد اپنی میٹینگ کا انعقاد اور معزز ممبران کو ایک بڑی تقریب میں یونین کارڈز ایشو کریں گے اور اس پروگرام میں ایک بڑی شخصیت کو مدعو کیا جائےگا۔قبائلی صحافیوں کی مشکلات کا ازالہ کرنا، آزادی صحافت کا تحفظ کرنا اور قبائلی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا اصل مقصد ہے۔۔

13/11/2023

قبائلی اضلاع کی مایوس کن تعلیمی حالات ۔

کیو یو جے کی ممبرشپ کمیٹی اور کابینہ کی مشترکہ اجلاس  کی مختلف اخبارات میں شائع خبریں۔
13/11/2023

کیو یو جے کی ممبرشپ کمیٹی اور کابینہ کی مشترکہ اجلاس کی مختلف اخبارات میں شائع خبریں۔

مبارکباد۔کیو یو جے کے نئے ممبر شپ حاصل کرنے والے تمام ممبرز قبائلی صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس توقع کا اظہار...
12/11/2023

مبارکباد۔
کیو یو جے کے نئے ممبر شپ حاصل کرنے والے تمام ممبرز قبائلی صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ اس نئے یونین کے استحکام اور قبائلی صحافیوں کے مسائل کے حل میں ہر ممبر اپنے حصہ کا کردار ادا کریں گے اس سلسلے میں ممبر شپ کمیٹی کے معزز ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور ممبر شپ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالی ہمارے تمام ممبران کی رہنمائی فرمائیں ۔
منجانب۔کابینہ کیویوجے قبائلی اضلاع اسلام اباد۔

قبائل یونین اف جرنلسٹ کے ممبر شپ کمیٹی اور کابینہ کا اجلاس  اسلام آباد میں زیرصدارت اوردین محسود منعقد ہوا جس میں ممبر ش...
12/11/2023

قبائل یونین اف جرنلسٹ کے ممبر شپ کمیٹی اور کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں زیرصدارت اوردین محسود منعقد ہوا جس میں ممبر شپ کمیٹی کے ممبران اور کابینہ کے ذمہ دران بھی شریک ہوئے اجلاس میں شرکاء نے ایجنڈے کے مطابق بحث کے ساتھ ساتھ مختلف تجاویز پیش کی ۔ چیئرمین ممبر شپ کمیٹی انور شاکر وزیر نے اجلاس میں کیو یو جے ممبر شپ کے لئے جمع صحافیوں کی کوائف کی ابتدائی فہرست پیش کی اجلاس میں مکمل سکروٹنی اور چھان بین کے بعد مختلف قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد صحافیوں کو ممبر شپ کی منظوری دینے کافیصلہ کیاگیا ۔قبائل یونین اف جرنلسٹ کے مرکزی صدر اوردین محسود نے نئے ممبر شپ حاصل کرنے والے صحافیوں کو مبارکباد دی اور اس سلسلے میں ممبر شپ کمیٹی کے کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ قبائلی صحافیوں کو متحد کرنے اور انکے فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے اور انشاء اللہ یونین رجسٹریشن اور دیگر حل طلب مسائل کو بتدریج حل کیاجائے گا۔اس سلسلے میں تمام صحافیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور موجودہ کیو یو جے کابینہ تمام مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قربانی سے درئع نہیں کرے گی۔

قبائل یونین آف جرنلسٹس کے   مرکزی ممبر شپ کمیٹی کے چئیرمین انور شاکر وزیر اور جنرل سیکرٹری حیات اللہ محسود  کے مابین  اس...
08/11/2023

قبائل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی ممبر شپ کمیٹی کے چئیرمین انور شاکر وزیر اور جنرل سیکرٹری حیات اللہ محسود کے مابین اسلام اباد کے ایک نجی ہوٹل میں غیر رسمی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں مرکزی ممبر شپ کے حصول کے لئے کاغذات جمع کرنے والے صحافیوں کی تعداد اور اسناد پر بات ہوئی۔ اس اہم مشاورتی اجلاس میں 11نومبر کو مرکزی ممبر شپ کمیٹی کے اعلان شدہ اجلاس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں ممبر شپ کے علاوہ قبائل یونین آف جرنلسٹس کو مزید متحرک کرانے اور قبائلی صحافیوں کے لئیے قبائل یونین آف جرنلسٹس کو ایک پُر اثر آواز بنانے کے لئے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئی۔ملاقات میں 11 نومبر کی ممبر شپ اور اسکروٹنی کمیٹی اجلاس کے مقام کے تعین پر بات ہوئی ۔ملاقات میں قبائلی صحافیوں کے نمائندہ تنظیم کے آئینی ڈھانچے پر عمل در آمد کروانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

*پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے تیاریاں فیصلہ کُن مراحل میں داخل*▪️وطن عزیز کی معیشت کو ...
30/10/2023

*پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے تیاریاں فیصلہ کُن مراحل میں داخل*
▪️وطن عزیز کی معیشت کو مستحکم کرنے اور سیکورٹی کی صورتحال کو مزید موثر بنانے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہی جس کے تناظر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کیلئے تیاریاں فیصلہ کُن مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
▪️ملکی مفاد کیخاطر اس مہم کی انجام دہی کیلئے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں لوگوں کی سکیننگ اور غیر ملکی افراد کی میپنگ کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
🔻 انخلاء کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں پنجاب بھر کے دیہی اور شہری علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔ ان ٹیموں کو پاکستان رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔
🔻غیر ملکی افراد کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ جن افراد کے پاس پاکستان میں رہائش کیلئے ضروری ڈاکومنٹس موجود نہیں، انہیں 31 اکتوبر تک از خود ملک چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔
🔻اس کے نتیجے میں ہزاروں غیر قانونی طور پر مقیم افراد پاکستان سے واپس جا چکے ہیں اور یکم نومبر سے ایسے تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کیلئے بھی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
🔻پہلے مرحلے میں ان افراد کے خلاف کارروائی ہو گی جن کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں جبکہ نشاندہی پر پکڑے جانے والے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے لیے مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
🔻ان کیمپوں میں رہائش، کھانے پینے، طبی امداد اور سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔
🔻کیمپوں میں مرد و زن کے لیے علیحدہ علیحدہ رہائش گاہیں موجود ہیں، جہاں انہیں پورے احترام سے رکھا جائے گا۔
🔻ہر کیمپ میں ایسے افراد کے لیے رجسٹریشن ڈیسک قائم کیے جاچکے ہیں جہاں نادرا کے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے ایف آئی اے کا عملہ مصروف عمل رہے گا۔
🔻یہ جدید سافٹ ویئر بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔ ان کیمپوں سے بارڈر کراسنگ پوائنٹس تک غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کے حوالے سے تمام قانونی کاروائیاں پوری کی جائیں گی۔
*علاوہ ازیں ! غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے ساتھ کاروبار کرنے یا انہیں پناہ دینے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔*
ریاست کے وسیع تر مفاد میں اس مشن کی تکمیل سے ملکی معیشت، قومی یگانگت اور امن و امان کی صورتحال پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

* # # # # #*

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qabail Union of Journalist QUJ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share