11/01/2021
وہ تمام بھائی جو Whatsapp کی نیو پرائیویسی کے سبب واٹس ایپ پر اپنے آپ کو محفوظ نہ تصور کرنے کی وجہ سے اسے خیر آباد کہنا چاہتے ہیں تو ان سے گزارش ہے کہ وہ اس ایپ "BiP" کا ضرور استعمال کریں۔
اس کے علاوہ "Signal & Telegram" کو بھی واٹس ایپ کی متبادل ایپس تصور کیا جاتا ہے۔
لیکن خاص اس ایپ کی ترغیب دلانے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ ہمارے مسلم ملک (ترکی، استنبول) کی زیر نگرانی میں بنائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ یہ دوسری بھی کافی خصوصیات کی حامل ہے۔
جیسے؛
— ویڈیو کال HD کوالٹی میں
— ویڈیو، آڈیو کال میں آپ دس بندوں کو ایڈ کر کے کانفرنس کال کر سکتے ہیں۔
— فوٹوز کو متعدد کوالٹی میں سینڈ کرنے کا آپشن
اور مزید بہت ساری خصوصیات ہیں جن سے اس کے استعمال کے وقت آپ کو شناسائی ہو جائے گی۔
(یہ ایپ IOS اور Android دونوں کے لیے اپنے اپنے سٹور پر دستیاب ہے۔)
فقیر کی ذاتی رائے بھی یہی ہے کہ بجائے غیر مسلم کی بنائی گئی ایپ استعمال کرنے کے، اس کی متبادل ایک مسلم ملک کی طرف سے بنائی گئی ایپ کو ہی استعمال کرنا چاہیے، اگرچہ اس میں بعض وہ فیچر نہ ہوں جو واٹس ایپ پر ہمیں میسر ہیں، تاہم اس ایپ کو مسلسل اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔