Official: Muhammad Ajmal

  • Home
  • Official: Muhammad Ajmal

Official: Muhammad Ajmal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Official: Muhammad Ajmal, Podcast, .

مگر تاریخ نے دیکھا...(آج تک کی سب سے زبردست تحریر)عمران خان کے بارے میں لفافی ٹی وی چینلز اور بکاؤ صحافیوں کی 10 پیشنگوئ...
07/06/2024

مگر تاریخ نے دیکھا...
(آج تک کی سب سے زبردست تحریر)

عمران خان کے بارے میں لفافی ٹی وی چینلز اور بکاؤ صحافیوں کی 10 پیشنگوئیاں جو بالکل الٹ ہو گئیں

1 پہلی پیشنگوئی
♦️ "عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا سلیکٹڈ ہے جیسے ہی فوج اس سے اپنا ہاتھ کھینچے گی یہ دھڑم سے زمین پر گر جائے گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ فوج نے جیسے ہی عمران خان کے خلاف سازش کی فوج کے وہ جرم بھی ننگے ہو گئے جو آج تک چھپے تھے

2 دوسری پیشنگوئی
♦️ "جیسے ہی عمران خان کی حکومت ختم ہو گی لوگ اسے بھول جائیں گے"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ عمران خان لوگوں کے دلوں کی دھرکن بن گیا

3 تیسری پیشنگوئی
♦️ "وزیراعظم کی کرسی سے اترتے ہی عمران خان لندن اپنی سابقہ بیوی جمائمہ کے پاس چلا جائے گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ وہ شیر کا بچہ بھگوڑے نواز شریف کی طرح نہ سعودیہ بھاگا نہ لندن بلکہ ڈٹ کے کھڑا ہے

4 چوتھی پیشنگوئی
♦️ "عمران خان آرام پسند ہے اگر اسے جیل میں ڈالا گیا تو دو دن جیل برداشت نہیں کر سکے گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ کہ وہ مرد کا بچہ کھڑا ہے

5 پانچویں پیشنگوئی
♦️ "عمران خان کے ورکر ممی ڈیڈی نازک برگر بچے ہیں جوسختیاں برداشت نہیں کر سکیں گے"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ کہ جتنی سختیاں اور ظلم تحریک انصاف کے ورکرز نے برداشت کیے اس کے آدھے ظلم بھی ن لیگیوں اور پیپلزپارٹی والوں پر ہوتے تو یہ سیاست ہی چھوڑ جاتے

6 چھٹی پیشنگوئی
♦️ "عمران خان نشے کا عادی ہے جب جیل میں جائے گا تو نشہ نہیں ملے گا دو دن جیل میں نہیں نکال سکے گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ وہ اللہ کا بندہ چھ ماہ سے جیل میں ہے وہ قران پڑھ رہا ہے ورزش کر رہا ہے اور اللہ پر توکل سے مطمئن ہے

7 ساتویں پیشنگوئی
♦️ "عمران خان الیکشن میں ٹکٹ لے کر کھڑا ہو گا مگر کوئی لینے والا نہیں ہو گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ پندرہ پندرہ لوگ ایک حلقے میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند ٹکٹ مانگتے رہے

8 آٹھویں پیشنگوئی
بلے کے نشان کے چھن جانے پر👇
♦️ "اب عوام کنفویز ہوجائے گی کیونکہ مختلف نشان ہوں گے اور ووٹ تقسیم ہو جائے گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ گاؤں اور دیہات کے ان پڑھ لوگوں نے بھی تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے مشکل مشکل نشان ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان پر ٹھپہ لگایا

9 نویں پیشنگوئی
9 مئی کے بعد👇
♦️ "اب تو خان مکمل ختم ہو گیا روزانہ لوگ پریس کانفرس کر کے اُسکی پارٹی چھوڑ رہے ہیں"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ 9 مئی کروانے والے جرنیل خود ختم ہو گئے مگر عمران خان اب بھی باقی ہے

10 دسویں پیشنگوئی
♦️ "تحریک انصاف کا ووٹر مایوس ہو گیا ہے اب وہ 8 فروری کو نہیں نکلے گا عمران خان بمشکل 10 سے 15 سیٹیں جیت سکے گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی پارٹی کو 200سے زیادہ سیٹیں ملیں حتی کہ نواز شریف لاہور کی اپنی آبائی سیٹ یاسمین راشد سے ہار گیا

جانتے ہیں کیوں؟؟؟
کیونکہ خان ہمیشہ کہتا ہے کہ ایک پلان انسان بناتا ہے اور ایک فیصلہ اللہ کا ہوتا ہے
اور ہوتا وہ ہی جو رب کا فیصلہ ہو

06/06/2024
04/06/2024

پپلاں کے نواحی علاقے 9ایم ایل جھانگی والا میں ایک نیو افسوس ناک واقعہ ہوگیا جس کی وجہ ہمارے ہاں بہت پرانی رسم جو شادیوں میں ہوتی ہے قائدآ باد شادیہ سے آئی ہوئ بارات بغیر دلہن لیے واپس چلی گئی جس کی وجہ یہ تھی کہ جب بارات کے آگے رسہ باندھ کر پیسے مانگے جاتے ہیں جب رسہ باندھا گیا تو بحث شروع ہوگئی پیسے نہ دینے پر ایک بندے کو زخمی کر دیا جوکہ دولہے کا بھائ تھا اس لیے معاملہ بہت گرم ہونے کی وجہ سے دلہن نہ دی گئ اور بارات واپس چلی گئ ؟ خدارا اس رسم کو ختم کیا جاۓ تاکہ ایسا واوقعہ دوبارا نہ ہو یہ واقعہ مسلم شیخ برادری کے درمیان ہوا

*صرف عمران خان ہی کیوں۔۔..*سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید(اشک بہا دینے والی تحریر)"کچھ لوگ ابھی بھی پوچھتے ہیں کہ امریکی اس...
03/06/2024

*صرف عمران خان ہی کیوں۔۔..*
سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید
(اشک بہا دینے والی تحریر)

"کچھ لوگ ابھی بھی پوچھتے ہیں کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے اتنی خوفزدہ کیوں ھے؟
یہ سوال سن کر مجھے اپنے پاکستانی لوگوں کی معلومات پر حیرت ہوتی ہے
کہ اس لاعلم قوم کو اتنا بھی علم نہیں کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار چھٹی جماعت سے لے کر 12ویں جماعت تک ہر بچے کے لیے ترجمہ قران کی تعلیم شروع کی گئی۔۔۔
ملک کے کروڑوں بچے اب سکول میں قران ترجمے کے ساتھ پڑھ رہے ہیں۔۔۔
جماعت 12th 11th 10th 9th میں بچوں کے بورڈ کے امتحانات میں لازمی مضمون کے طور پر یہ سبجیکٹ شامل ہے۔۔۔۔
یہ کتنا بڑا قدم ہے یہ بات پاکستان کی سادہ عوام نہیں جانتی مگر امریکہ اچھی طرح جانتا تھا کہ عمران خان اس قوم کے نوجوان نسل کو قران سے جوڑ رہا ہے کیونکہ امریکیوں کو پتا ہے کہ کالج اور سکول کے سلیبس کس طرح نئی نسلوں کی ذہن سازی کرتے ہیں تو آپکا کیا خیال ہے کہ
قران کو عام کرنے والے اس عمران خان سے امریکہ خوش ہو گا؟؟؟
یقینا نہیں
یہاں ایک اور وجہ بھی یاد کرانا ضروری ہے
عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر 193 ملکوں کی تنظیم کے سامنے یہ جملے بولے۔۔۔

"”حضور نبی کریم ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور جب مغرب میں(انگریزوں میں) کوئی حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو ہمارے دل دکھتے ہیں اور دلوں کا درد سب سے زیادہ شدید درد ہوتا ہے"”
کیا اب بھی نہیں سمجھے کہ عمران خان امریکہ کی نظروں میں کیوں چبھتا ہے؟؟

یاد کرو جب اس کی ماں کینسر سے فوت ہوئی تو اس نے کینسر ہسپتال بنا دیا کہ کسی اور کی ماں کینسر سے نہ مرے
پھر جب وہ وزیر اعظم بنا اور سردی کا موسم آیا تو اس نے پناہ گاہیں بنائیں کہ مزدور اور غریب سڑکوں فٹ پاتھ وغیرہ پر نہ سوئیں۔۔۔۔
صحت کارڈ دے کر ہر غریب کو 10 ، 10 لاکھ علاج کے لیے دیے۔۔۔۔
جب وہ لنگر خانے میں گیا تو مزدورں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے لگا۔۔
جب بات شروع کی تو ایاک نعبد و ایاک نستعین کہہ کر آغاز کیا۔۔
جب مدینہ منورہ پہنچا تو جوتے نہیں پہنے بلکہ ننگے پیر چلا۔۔۔

مشرف نے امریکہ کو پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دی۔۔۔
زرداری کے دور میں ڈرون اٹیک ہوتے رہے
نواز شریف کے دور میں بھی سلسلہ جاری رہا
مگر عمران خان نے Absolutely Not کہہ کر کر بتا دیا کہ وہ غلامی قبول نہیں کرے گا۔۔۔
عمران خان کے 3.5 سالہ دور میں امریکہ ایک ڈرون حملہ نہیں کر سکا۔
اب بتائیں
کیا ایسا شخص امریکہ کو برداشت ہو سکتا تھا؟؟
پھر وہی ہوا جو ہونا تھا امریکہ نے پاکستان میں موجود اپنے فوجی جرنیلوں کو بول دیا کہ بس اب اور نہیں اور بالآخر امریکہ اور پاکستانی فوج جیت گئی اور عمران خان اور پاکستان ہار گیا۔
میں 45 سال سے زیادہ عرصے سے صحافت کر رہا ہوں تاریخ کے مطالعے اور اپنے 45 سالہ مشاہدے کی بنیاد پر میں کہتا ہوں کہ 75 سال میں اتنا ظلم کسی پارٹی پر نہیں ہوا جتنا آج فوج عمران خان پر کر رہی ہے
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ 75 سالوں میں فوج کو ایسے کوئی نہیں ٹکرا جس طرح خان ٹکرا ہے
کیونکہ جو جیسا ٹکرتا ہے اس کو جواب بھی اتنا ہی ملتا ہے اور یہاں جواب کی شدت بتا رہی ہے کہ اس بار اسٹیبلشمنٹ کو بندہ شدید ٹکر کا ملا ہے۔

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ کسی امیدوار کو الیکشن کے کاغذات ھی جمع کرانے سے روک دیا گیا ہو

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ گھروں میں گھس کر عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا گیا ہو

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ ایک جماعت پر الیکشن کمپین کرنے پر گرفتاری ہو جب کہ دوسری جماعت کے جلسے ہر وقت TV پر دکھائے جا رہے ہو۔

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ فوج ایک پارٹی سے اتنی ڈر گئی کہ سرے سے اس پوری پارٹی کو ہی الیکشن سے نکال دیا
آج تک یہ سب نہیں ہوا اور یہ بھی نہیں ہوا کہ اتنا ظلم کرنے کے بعد بھی ایک بندہ ملک میں سے 200 سے زیادہ سیٹیں جیت گیا
اور پھر وہ ہوا جو آج تک نہیں ہوا تھا کہ ایک ایک لاکھ کی لیڈ بھی بدل دی گئی
واقعی
آج تک عمران خان جیسا کوئی آیا ہی نہیں
جو امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا ہو
یہاں تو سب لیٹ جاتے تھے
ڈٹ جانے والا پہلی بار دیکھا ہے
اگر عمران خان کو تاریخ کے آئینے میں پرکھا جائے اور موجودہ حالات میں عمران خان کی ثابت قدمی دیکھی جائے تو بلامبالغہ باآسانی کہا جا سکتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو عمران خان کے قدموں کی دھول بن چکا ہے
عمران خان کے سامنے بھٹو بھی ایسے ہے جیسے سورج کے سامنے چراغ ہو
خلاصہ کلام یہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں عمران خان سب سے بڑا لیڈر ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم عمراں خان کے زمانے میں جی رہے ہیں
آنے والی نسلیں ہم پر رشک کریں گی کہ
وہ بھی کیا خوش قسمت لوگ تھے جو عمران خان کے دور میں زندہ تھے مگر کتنے بںےغیرت اور بںے قدرے تھے کہ عمران خان کو سمجھ نہیں سکے۔۔۔

29/05/2024

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
میرے جگری دوست
ریٹائرڈ چیف ٹیک رانا امجد علی انٹری8801 قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں نماز جنازہ آج آبائی گاؤں چک نمبر 16 ایم ایل پپلاں میانوالی میں شام 6 بجے ادا کیا جائے گا
رابطہ کیلئے
رانا مجاھد علی 03287296341

یہ ہیں محب وطن پاکستانی کرنل ریٹائرڈ سعید اقبال، انڈر کوور کوڈ نیم Bailey Khan، جنہوں نے امریکی CIA کو ایبٹ آباد میں اسا...
29/05/2024

یہ ہیں محب وطن پاکستانی کرنل ریٹائرڈ سعید اقبال، انڈر کوور کوڈ نیم Bailey Khan، جنہوں نے امریکی CIA کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے گھر کا پتہ بتا کر 50 ملین ڈالر کی رقم وصول کی اور اب امریکی ریاست سان ڈیاگو میں امریکن انڈر کوور پروٹیکشن پروگرام کے تحت نام بدل کر پرآسائش زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی سگی آنٹی کا نام اقلیم اختر عرف جنرل رانی ہے، جی ہاں، وہی جنرل یحیٰی والی۔

چونک گئے۔۔۔ آگے سنیے ۔۔

ان کے کزنوں میں مشہور اینکر مبشر لقمان اور عروسہ عالم بھی ہیں۔ عروسہ عالم جنرل رانی کی سگی بیٹی ہے، جو کافی لمبے عرصہ سے بھارتی پنجاب کے سابق چیف منسٹر امرندر سنگھ کی 'آفیشل رکھیل' ہیں اور جن کے عظیم بیٹے ریپ ڈانسر و سنگر و میڈیا اینکر فخرِ عالم ہیں جن کے اصل باپ کا اتا پتہ کسی کو نہیں معلوم۔
کرنل اقبال انہی لُوٹے گئے پیسوں کو ڈرائی کلین کرنے میں دن رات لگے ہوئے ہیں ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے 29 ملین ڈالر کا Huge ٹوپی سرمایہ پاکستان لائے ہیں۔ محب وطن بیلے خان کے دو بھانجے اور بھی ہیں جن میں ایک معروف گلوکار عدنان سمیع ہے جو کہ اب انڈین شہری ہے۔ مشہور سنگر علی ظفر کا تعلق بھی اسی خاندان سے ہے

ایک طرف وہ ہے جس نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے نام پر تصوف کی تعلیم کے لئیے القادر یونیورسٹی بنائی اور ایک وہ جو اس پر کرپش...
26/05/2024

ایک طرف وہ ہے جس نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے نام پر تصوف کی تعلیم کے لئیے القادر یونیورسٹی بنائی اور ایک وہ جو اس پر کرپشن کا جھوٹا کیس ثابت کرنے کے لئیے رشتے داروں تک پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ اللہ کی نوکری اور فرد واحد کی نوکری کرنے والوں کا مقابلہ ہو تو الللہ ایسے ہمت عطا کرتا ہے

26/05/2024

اٹھو لوگو بغاوت سے قیامت اب بپا کر دو
تمہیں خاموش رہنے کی یہ عادت مار ڈالے گی
ریاست گر بچانی ہے سیاست چھین لو ان سے
وگرنہ اس ریاست کو سیاست مار ڈالے گی!

کرنسی نوٹ پہ 4 چھوٹی سطریں، اردو کی 6 غلطیاں۔ خبروں کے مطابق اسٹیٹ بنک نے درستی کی یقین دہانی کرا دی۔ کسی "اردو نواز" صا...
24/05/2024

کرنسی نوٹ پہ 4 چھوٹی سطریں، اردو کی 6 غلطیاں۔ خبروں کے مطابق اسٹیٹ بنک نے درستی کی یقین دہانی کرا دی۔ کسی "اردو نواز" صاحب نے نشاندہی کی تھی۔

پہلی غلطی؛ بینک نہیں بنک
دوسری غلطی؛ روپیہ نہیں روپے۔ جب ایک سے زیادہ کا صیغہ ہو تو امالہ کا اصول اپنایا جاتا ہے، یعنی ایک روپیہ۔ دو روپے، پچاس روپے، ایک ہزار روپے
تیسری کمی؛ "حامل ہذا" نہیں "حامل نوٹ ہذا"
چوتھی غلطی؛ مطالبہ نہیں مطالبے پر ادا کرے گا۔ وہی کہ لفظ مطالبہ کی ہ امالہ ہو کر ے
پانچویں غلطی؛ "کریگا" نہیں، کرے گا
چھٹی غلطی؛ "حکومت پاکستان کی ضمانت سے جاری ہوا" نہیں بلکہ "حکومت پاکستان کی ضمانت پر جاری ہوا"
کہ آتی ہے اردو زبان آتے آتے 😙😏

21/05/2024

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب
چوہدری پرویز الہیٰ رہا گھر پہنچ گئے۔۔۔!!!

بغیر بیٹری کے سولر پلیٹس سے لوڈ چلانے کی کیلکولیشن :-   عموماً یہ حساب کرنا مشکل ہوتا ہے کہ AC کے لیے بغیر بیٹری کے کتنی...
21/05/2024

بغیر بیٹری کے سولر پلیٹس سے لوڈ چلانے کی کیلکولیشن :-

عموماً یہ حساب کرنا مشکل ہوتا ہے کہ AC کے لیے بغیر بیٹری کے کتنی پلیٹیں درکار ہوں گی. چلیں آج اس مسئلے کو ھل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مگر یاد رہے
سولر پلیٹیں صرف اس وقت اپنے اوپر لکھے ہوئے واٹ پیدا کرتی ہیں جب
1) ان پر شعائیں بالکل عمودی پڑیں ۔۔ جو صرف دوپہر کے وقت ہوتا ہے کچھ دیر کے لیے
کسی خاص وقت معلوم کرنا ہو کہ پینل کتنے واٹ پیدا کرے گا تو اس کے لیے درج ذیل فارمولا ہو گا
P = W x Sinθ
جب کہ P پاور ہے جو پینل پیدا کرے گا
اور W وہ پاور ہے جو پینل پر لکھی ہے
اور θ وہ زاویہ ہیے جس پر سورج کی شعاعیں اس وقت پینل پر پڑ رہی ہیں
2) فضائ آلودگی ، بہت ہلکے سے بادلوں کا ہونا بھی بجلی کی پروڈکشن کو کم کر دیتا ہے
3) تیسری چیز سولر پینل کا سورج کی شعاعوں سے گرم ہو کر پروڈکشن کم کرنا ہے ۔۔50 ڈگری C سے اوپر جا کر پروڈکشن کم ہو جاتی ہے
4) چوتھی وجہ پینل کا ہر وقت صاف رکھنا ناممکن ہوتا ہے جو پروڈکشن کم کرنے کا باعث ہوتا ہے
5) پانچویں وجہ یہ ہیے کہ سولر پینل جوں جوں پرانا ہوتا جاتا اپنی پروڈکشن کم کرتا جاتا ہے ایوریج پروڈکشن 1٪ کم ہوتی ہے ہر سال
ان وجوہات کی بنا پر سولر پینل گرمیوں میں بھی اپنے اوپر لکھی پاور کا ٪80 ہی پیدا کر پاتے ہیں۔یاد رہے کہ اگر بادل زیادہ ہیں تو پھر پاور کی پروڈکشن ٪80 سے بھی کم ہو گی ۔اس لیے جو کیلکولیشن دی ہے وہ صرف بہت معمولی سے بادلوں کے ساتھ ہے جس میں سورج نظر آتا رہتا ہے.
اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ہم گرمیوں میں دن کے مختلف حصوں میں معلوم کرنا چاہیں کہ سولر پینل کتنی پاور دے گا تو اوپر دئیے گئیے فارمولے کا 80 فیصد پاور دے گا۔۔یعنی فارمولہ درج ذیل ہو جائے گا
P = W x Sinθ x 80/100 watts
اس فارمولے کو استعمال
کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ صبح بجے سے شام 8 بجے تک کتنی پاور پیدا کرے گی ایک 550 واٹ کی پلیٹ
صبح 8 بجے بہت معمولی
صبح 8:30 بجے زاویہ 9 درجے اس لیے
P = 550 x Sin 9 x 80/100
=69 watt
صبح 9 بجے ۔۔زاویہ 18 درجے اور پاور
P=550 x Sin18 x80/100
=136 watt
اسی طریقے سے
ساڑھے 9بجے 200
دس بجے یہ 259 واٹ
ساڑھے دس بجے 312 واٹ
گیارہ بجے 356 واٹ
ساڑھے گیارہ بجے 392 واٹ
بارہ بجے 418 واٹ
ساڑھے بارہ بجے 435 واٹ
ایک بجے دوپہر 440 واٹ
ڈیڑھ بجے۔ 435 واٹ
دو بجے۔ 418 واٹ
ڈھائ بجے 392 واٹ
تین بجے 356 واٹ
ساڑھے تین بجے311 واٹ
چار بجے 259 واٹ
ساڑھے چار بجے 200 واٹ
پانچ بجے 136 واٹ
ساڑھے 5 بجے شام 69
چھ بجے شام نہ ہونے کے برابر
اب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جو AC چلانا ہے
1) وہ ہمیں کس وقت سے کس وقت تک چلانا ہے
2) جو AC ہمیں چلانا ہے وہ کتنے واٹ فی گھنٹہ خرچ کرے گا۔۔۔
فرض کریں کہ ہمیں ایک انورٹر والا ڈیڑھ ٹن کا AC چلانا ہے ۔۔ اور صبح دس بجے سے شام 4 بجے تک چلانا ہے تو مندرجہ بالا کیلکولیشن کے مطابق ایک 550 واٹ کی پلیٹ صبح دس بجے صرف 259 واٹ بنا رہی ہو گی ۔اور شام 4 بجے بھی صرف 259 واٹ ہی بنا رہی ہو گی ۔ اور صبح دس سے 4 بجے شام تک اس سے زیادہ پاور بنے گی۔۔
ظاہر سے بات ہے کہ جب ہم AC شروع میں چلائیں گے تو AC اپنا maximum لوڈ ہی لے گا ۔ جو ڈیڑھ ٹن کے اے سی کے کیس میں 1750 واٹ بنتا ہے ۔یاد رہے جب آپ انورٹر AC کا کرنٹ clamp on میٹر سے چیک کرتے ہیں تو وہ 3 سے 4 ایمپیر بتاتا ہے ۔لیکن یہ ریڈنگ غلط ہوتی ہے کیونکہ Clamp on میٹر 50 Hz کی pure Sinusoidal wave کے لیے ڈیزائنڈ ہوتا ہے جب کہ انورٹر اے سی کی آوٹ پٹ modulated wave ہوتی ہے جس سے اس کی fundamental ہمیں Sin wave کی شکل میں نظر آتی ہے ۔ جب کہ یہ fundamental بہت ہائی فریکونسی کی waves کا مجموعہ ہوتی ہے اور اس ہائی فریکونسی پر clamp on میٹر کے cores ایک طرح سے saturated ہو جاتے ہیں اور ریڈنگ بہت کم نظر آتی ہے ۔۔۔ اس لیے یاد رہے کہ اے سی کے شروع کا لوڈ 1750 واٹ ہی ہے یعنی وہ تقریباً 8 ایمپیر کرنٹ لے رہا ہوتا ہے ۔۔۔
چلیں اب یہ طے ہو گیا کہ ہمارا لوڈ 1750 واٹ ہے ۔۔ جب کہ ہمیں فی پلیٹ 259 واٹ ملے گا ۔۔۔ اس لیے کل پلیٹیں جو لگانی ہیں
No of plates = 1750/259
= 6.75 plates
یعنی 7 پلیٹیں
اگر یہ ہی AC گیارہ بجے سے تین بجے تک چلانا ہے تو گیارہ بجے اور تین بجے ہمیں 356 واٹ فی پلیٹ ملے گی۔۔اس طرح
No. of plates = 1750 /356
= 4.9 plates
یعنی پانچ پلیٹیں چاہیں ہوں گی ۔۔۔ اسی طرح آپ اپنی requirement کے مطابق پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں ۔۔۔
اور اسی کیلکولیشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ دوسرے لوڈ مثلآ پنکھے وغیرہ کے لیے بھی سولر پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں.

1951ء  رات کے وقت 12 بجے لاھور سے ملتان جانے والی بس دیپالپور چوک اوکاڑہ پر رکی اور ایک بارعب چہرہ , اور خوبصورت شخصیت ک...
15/05/2024

1951ء رات کے وقت 12 بجے لاھور سے ملتان جانے والی بس دیپالپور چوک اوکاڑہ پر رکی اور ایک بارعب چہرہ , اور خوبصورت شخصیت کا مالک نوجوان اترا،
اسے سول ریسٹ ہاؤس جانا تھا اس نے آس پاس دیکھا تو کوئی سواری نظر نہ آئی مگر ایک تانگہ جو کہ چلنے کو تیار تھا نوجوان نے اسے آواز دے کر کہا کہ اسے بھی سول ریسٹ ھاؤس تک لیتے جائیں مگر کوچوان نے صاف انکار کر دیا،
نوجوان نے التجائیہ الفاظ میں کوچوان سے کہا تو اس نے سخت لہجے میں یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ آگے پھاٹک پر ایک سنتری کھڑا ھے وہ مجھے نہیں بخشے گا، لہذا میں چار سواریوں سے زیادہ نہیں بٹھا سکتا،
تانگے میں بیٹھی سواریوں نے جب نوجوان کو بے بس دیکھا تو کوچوان سے کہا کہ ہم سب مل کر اس نوجوان کی سفارش کریں گے لہذا اسے بھی ساتھ بٹھا لیں,
کوچوان نے نہ چاہتے ھوۓ بھی نوجوان کو سوار کر لیا، جب پھاٹک آیا تو پولیس والے نے سیٹی بجا کر تانگہ روک لیا اور کوچوان پر برس پڑا کہ اس نے 4 سے زیادہ سواریوں کو تانگے میں کیوں بٹھایا ؟
کوچوان نے 5 ویں سواری کی مجبوری بیان کی مگر پولیس والےکا لہجہ تلخ سے تلخ ھوتا گیا۔
نوجوان نے 5 روپے کا نوٹ کوچوان کو دیا کہ سنتری کو دے کر جان چھڑاؤ ۔ مگر جب سنتری نے 5 روپے دیکھے تو وہ اور بھی زیادہ غصے میں آ گیا، اس نے کوچوان سے کہا کہ تم نے مجھے رشوت کی پیش کش کی ھے جو کہ ایک جرم ھے لہذا اب تمہارا لازمی چالان ھو گا، سنتری نے کہا کہ اگر یہی سب کچھ کرنا تھا تو پاکستان ہی کیوں بنایا ؟
یہ کہہ کر اس نے کوچوان کا چالان کر دیا , تانگہ چلا گیا ۔ سول ریسٹ ھاؤس کے قریب نوجوان اترا تو اس نے کوچوان سے کہا کہ یہ میرا کارڈ رکھ لو اور کل نو بجے ادھر آجانا میں تمہارا جرمانہ خود ادا کروں گا ۔
اگلی صبح 9 بجے کوچوان سول ریسٹ ھاؤس پہنچا تو پولیس کے جوانوں نے اگے بڑھ کر کوچوان کو خوش آمدید کہا اور پوچھا کہ گورنر صاحب سے ملنے آۓ ھو؟ کوچوان کی جانے بلا کہ گورنر کیا ھوتا ھے ۔
پولیس کے جوان کوچوان کو دفتر کے اندر لے گئے ۔ رات والے نوجوان نے کوچوان سے اٹھ مصافحہ کیا اور بیٹھنے کو کہا پھر اپنے پاس بیٹھے ڈی سی او کو رات والا واقعہ سنایا ، نوجوان نے رات والے سنتری کو فورا طلب کیا اور ڈی سی او کو حکم دیا کہ اس ایماندار پولیس والے جوان کو فورا ترقی دے کر تھانہ صدر گوگیرہ کا ایس ایچ او تعینات کرو ۔ اور کوچوان کا جرمانہ بھی اپنی جیب سے ادا کیا ۔
اپنی جیب سے جرمانہ ادا کرنے والا وہ نوجوان سردار عبدالرب نشتر گورنر پنجاب تھے، جنہوں نے پاکستان کے لیے بے شمار خدمات سر انجام دیں، وہ جناح کے دست راست اور ایمانداری کی اعلی مثال سمجھے جاتے تھے۔۔۔۔۔!
منقول

11/05/2024

کرپشن انگریزی کا وہ کمزور لفظ ہے جو قوم کو کرپشن کے خلاف نہیں ابھارتا لہذا اس کی جگہ اردو لفظ حرام خوری لکھا اور بولا جائے؟

11/05/2024

الله تک پہنچنے کا طریقہ

حضرت بہلول دانا ؒ اور بادشاہ مکمّل پڑھے آپ کو رشک آئے گا ۔

حضرت بہلول کے زمانے میں بغداد کے بادشاہ کی دلی تمنّا تھی کہ حضرت بہلول دانا اس سے ملاقات کریں ۔
لیکن آپؒ کبھی بھی بادشاہ کے دربار میں تشریف نہ لے گئے ۔ایک دن یوں ہوا بادشاہ چھت پر بیٹھا تھا اس نے حضرت بہلول داناؒ کو شاہی محل کے قریب سے گزرتے دیکھا تو بادشاہ نے حکم دیا کہ بہلول دانا کو کمند(جال) ڈال کر محل کی چھت پر کھینچ لیا جائے ۔
چنانچہ ایسا ہی کیا گیا ۔جب حضرت بہلولؒ بادشاہ کے سامنے پہنچے تو بادشاہ نے پوچھا تم یہ بتاوں بہلول تم الله تعالیٰ تک کیسے پہنچے ؟؟؟ حضرت بہلولؒ نے فرمایا جیسے تم تک پہنچا ۔۔
بادشاہ نے عرض کی میں کچھ سمجھا نہیں ۔۔
حضرت بہلول مسکرائے اور فرمایا اے بادشاہ اگر میں خود تمہارے پاس پہنچنا چاہتا تو نہا دھوکر لباس فاخرہ پہن کر دربان کی منتیں کرکے محل کے اندر داخل ہوتا ۔ پھر عرض پیش کرتا پھر گھنٹوں انتظار کرتا ۔ پھر بھی ممکن تھا آپ میری درخواست رد کردیتے ۔ جب کہ تم نے خود مجھے بلانا چاہا تو محض کچھ لمحوں میں ہی اپنے سامنے بلا لیا ۔
اسی طرح الله تعالیٰ کو اپنے بندے کی کوئی ادا پسند آتی ہے تو اسی وقت قرب کی وہ منزلیں طے کروادی جاتی ہیں جو بڑے بڑے عابدوں کےلئے باعث رشک بن جاتی ہیں

Copied
#موناسکندر

یہ ہندوستان کی ایک خاتون کی کہانی ہے جس کے پاس ایک پالتو سانپ، اژدھا تھا، جسے وہ بہت پسند کرتی تھی۔ سانپ 4 میٹر لمبا اور...
11/05/2024

یہ ہندوستان کی ایک خاتون کی کہانی ہے جس کے پاس ایک پالتو سانپ، اژدھا تھا، جسے وہ بہت پسند کرتی تھی۔ سانپ 4 میٹر لمبا اور صحت مند نظر آتا تھا۔ تاہم، ایک دن اس کے غیر معمولی پالتو جانور نے کھانا پینا چھوڑ دیا۔
سانپ میں بھوک کی یہ کمی چند ہفتوں تک جاری رہی۔ مایوس عورت نے اپنی ہر ممکن کوشش کی اور ہر وہ چیز پیش کی جسے سانپ گلا گھونٹ کر کھا لے۔ پر کچھ فائدہ نہ ہوا، اور آخر کار وہ عورت اپنے پیارے پالتو جانور کو جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔

ڈاکٹر نے عورت کی بات غور سے سنی اور پوچھا، "کیا آپ کا سانپ رات کو آپ کے ساتھ سوتا ہے، آپ کے گرد لپٹ کر اپنی لمبائی میں پھیلتا ہے؟"
عورت حیران ہوئی اور بہت امید کے ساتھ کہنے لگی، "ہاں! جی ہاں! یہ ہر روز کرتا ہے اور یہ مجھے بہت اداس کرتا ہے کیونکہ میں دیکھتی ہوں کہ گویا یہ مجھ سےکچھ پوچھ رہا ہے، اور میں اسے بہتر محسوس کرنے میں مدد نہیں کر پاتی۔
پھر، ڈاکٹر نے کچھ چونکا دینے والی اور سب سے زیادہ غیر متوقع بات کہی۔ "میڈم، آپ کا پالتو جانور بیمار نہیں ہے۔ یہ صرف تمہیں کھانے کی تیاری کر رہا ہے۔"

"ہر بار، یہ رینگتا ہے اور آپ کو "گلے لگاتا ہے"، آپ کے جسم کے گرد لپٹتا ہے، یہ سائز کی جانچ پڑتال کر رہا ہے کہ آپ کتنا اچھا کھانا ہیں اور حملے سے پہلے خود کو کیسے تیار کرنا چاہیے۔ اور ہاں، یہ نہیں کھاتا، تاکہ آپ کو زیادہ آسانی سے ہضم کرنے کے لیے پیٹ میں کافی جگہ مل جائے"۔

اب ذرا غور سے سنیں: (خاص طور پر لڑکیوں کے لیے)
وہ لوگ جو آپ کے قریب ہیں، جن سے آپ بہت پیار کرتے ہیں، ان کے ارادے غلط بھی ہو سکتے ہیں۔
آپ کو اپنے آس پاس کے سانپ اور ان کے حقیقی ارادے کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے۔
اس دشمن سے مت ڈریں جو آپ پر حملہ کرے، بلکہ اس جعلی دوست سے ڈریں جو فیس بک کے ذریعے آپ کی تصویریں مانگ کر گویا آپ کو گلے لگاتا ہے۔ واٹس اپ پر یا یونیورسٹی لائف میں آپ سے قریب ہوتا ہے، تاکہ آپ کو آسانی سے ہضم کر سکے۔

یقین جانیں، آپ کے والدین سے زیادہ کوئی آپ سے محبت نہیں کر سکتا، نکاح سے قبل محبت کا ہر دعوی جھوٹا ہے۔ زنانہ کمزوری یہ ہے کہ وہ تعریف سے، تحائف سے، لالچ یا کسی کے بار بار محبت کے دعوے سے نرم پڑ جاتی ہے، اعتماد کرنے لگتی ہے، نتیجتاً وہ اژدھا بن کر آپ کی پاکدامنی کو ڈس لیتا ہے، پھر سوائے افسوس کے کچھ باقی نہیں رہتا۔ فاصلہ رکھیں، بے تکلف نہ ہوں، غیر ضروری کوئی فری ہونے کی کوشش کرے، تحائف دینا چاہے، بہت زیادہ تعریف کرنے لگے تو سمجھ جائیں کہ سانپ ہضم کرنے کی تیاری میں ہے۔
اللہ نے آپ کے لئے یقیناً کوئی خوبصورت جوڑ بنا رکھا ہے، اس کا انتظار کریں، وقت پر وہی آپ کو ملنا ہے۔
کسی سانپ کو ساتھ سلانے کی حماقت کبھی نہ کریں۔
منقول

09/05/2024

اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ☝🏻
نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيب

09/05/2024

کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ
"رنڈی رونے"
کو انگریزی میں کیا بولتے ہیں ؟

04/05/2024

سر سے پاؤں تک مقروض بندے کا چاند پر جانا 🙄 یا
بھاڑ میں جانا ایک جیسا ہے!!🤣

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Official: Muhammad Ajmal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share