Waqar organisation

  • Home
  • Waqar organisation

Waqar organisation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Waqar organisation, Media/News Company, Multan, .

04/04/2023

جنگ_یمامہ
۔۔۔ مسلیمہ کذاب کے دعویٰ #نبوت کے نتیجے میں لڑی گئی، جہاں 1200 #صحابہ کرام رضی اللہ عنہ اجمعین کی شہادت ہوئی، مگر فتنہ کو مکمل مٹا ڈالا
خلیفہ اول سیدناابوبکر صدیقؓ_خطبہ دے رہے تھے:
#لوگوں! مدینہ میں کوئی مرد نہ رہے،اہل #بدر ہوں یا اہل #احد سب یمامہ کا رخ کرو"*
#بھیگتی آنکھوں سے وہ دوبارہ بولے:
#مدینہ میں کوئی نہ رہے حتی کہ جنگل کے درندے آئیں اور ابوبکر کو گھسیٹ کر لے جائیں"*

#اللہ گواہ ہے کہ اگر #علی المرتضی #سیدناصدیق اکبر کو نہ روکتے تو وہ خود تلوار اٹھا کر یمامہ کا رخ کرتے

#اے قوم! تمہیں پھر بھی کی اہمیت معلوم نہ ہوئی*

13 ہزار کے مقابل #بنوحنفیہ کے 70000 جنگجو اسلحہ سے لیس کھڑے تھے
یہ وہی جنگ تھی جس کے متعلق اہل #مدینہ کہتے تھے:
"بخدا ہم نے ایسی جنگ نہ کبھی پہلے دیکھی نہ کبھی بعد میں"
اس سے پہلے جتنی جنگیں ھویی بدر احد خندق خیبر موتہ وغیرہ صرف 460 صحابہ کرام شہید ھویے تھے ختم نبوت ﷺ کے دفاع میں 1200صحابہ کٹے جسموں کے ساتھ مقتل میں پڑے تھے اور سورج کی چمکتی شعائیں ان کے قدموں کا بوسہ لیتی تھیں

#اے قوم! تمہیں پھر بھی کی اہمیت معلوم نہ ہوئی*

#انصار کا وہ سردار ثابت بن قیس
ہاں وہی جس کی بہادری کے قصے عرب و عجم میں مشہور تھے
اس کی زبان سے جملہ ادا ہوا:
#اےاللہ! جس کی یہ عبادت کرتے ہیں میں اس سے برأت کا اظہار کرتا ہوں"*

#چشم فلک نے وہ منظر بھی دیکھا جب وہ اکیلا ہزاروں کے لشکر میں گھس گیا اور اس وقت تک لڑتا رہا جب تک اس کے جسم پر کوئی ایسی جگہ نہ بچی جہاں شمشیر و سناں کا زخم نہ لگا ہو

*اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم نبوتﷺ کی اہمیت معلوم نہ ہوئی*

#عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کا لاڈلا بھائی۔۔۔۔ہاں وہی زید بن خطاب جو اسلام لانے میں صف اول میں شامل تھا

اس نے مسلمانوں میں آخری خطبہ دیا:
#واللہ! میں آج کے دن اس وقت تک کسی سے بات نہ کرونگا جب تک کہ انہیں شکست نہ دے دوں یا شہید نہ کر دیا جاؤں"*
یہ وہی تھے جس کی شہادت نے مراد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رنجیدہ کر دیا

*اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم نبوتﷺ کی اہمیت معلوم نہ ہوئی*

وہ بنو حنفیہ کا باغ " #حدیقۃ الرحمان" تھا جس میں اتنا خون بہا کہ اسے " #حدیقۃ الموت" کہا جانے لگے۔۔۔
وہ ایسا باغ تھا جس کی دیواریں مثل قلعہ کے تھیں
کیا عقل یہ سوچ سکتی ہے کہ ہزاروں کا لشکر ہو اور براء بن مالک کہے:
*"لوگو! اب ایک ہی راستہ ہے تم مجھے اٹھا کر اس قلعے میں پھینک دو میں تمہارے لئے دروازہ کھولونگا"*
اس نے قلعہ کی دیوار پر کھڑے ہو کر منکرین ختم نبوت کے اس لشکر جرار کو دیکھا اور پھر تن تنہا اس قلعے میں چھلانگ لگا دی
قیامت تک جو بھی بہادری کا دعوی کرے گا یہاں وہ بھی سر پکڑ لے گاااا
ایک اکیلا شخص ہزاروں سے لڑ رہا تھا ہاں اس نے دروازہ بھی کھول دیا اور پھر مسلمانوں نے منکرین ختم نبوت کو کاٹ کر رکھ دیا

*اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم نبوتﷺ کی اہمیت معلوم نہ ہوئی*

کاش کہ تم جان لیتے کہ تمہارے اسلاف نے اپنی جانیں دے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کا دفاع کیا ہے۔۔۔۔کاش تمہیں
*یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* کہتے ان صحابہ کے جذبوں کا علم ہوتا جو ایک مٹھی بھر جماعت کے ساتھ حد نگاہ تک پھیلے لشکر سے ٹکرا گئے۔۔۔۔
*کاش تم یہ جان لیتے اے کاش!!!!!!!*

*رضی الله عنھم اجمعین*

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waqar organisation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waqar organisation:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share