18/10/2023
شفیق لکھتے ہیں بچے کو ہسپتال داخل کروا کر گھر واپس آیا۔ ڈاکٹر نے کہا تھا بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ بچنے کے چانس کم ہیں۔
گھر پہنچا ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ہسپتال کی طرف بھاگا۔ نہ بچہ تھا، نہ ڈاکٹر، نہ ہسپتال۔
سب کچھ ختم ہوچکا تھا۔ یہ اب روزانہ کی کہانی ہے۔ قبرستان بھر چکے ہیں، شہر ہی قبرستان ہے۔ جہاں چاہیں کھڑے ہوکر فاتحہ پڑھ لیں۔
ازقلم: کاشف ظہیر کمبوہ