تخم شربتی Chia Seeds دکھنے میں تخم بالنگا جیسے ہوتے ہیں لیکن یہ حقیقت میں اس سے مختلف ہوتے ہیں۔
ان میں فائبر ، کیلشیم اور اومیگا تھری پائے جاتے ہیں جو معدے ہڈیوں اور دل کے لیے بہت اچھے اجزاء سمجھے جاتے ہیں۔
تخم شربتی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو کہ کینسر جیسے موذی مرض سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ:
1۔دل کی بیماریوں سے بچاتے ہیں
2۔بلڈ پریشر کنٹرول کرتے ہیں
3۔وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں
4۔قبض کو دور کرتے ہیں
5۔ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں
6۔ کولیسٹرول کنٹرول کرتے ہیں
ضروری احتیاطیں
تخم شربتی chia seeds پانی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اگر ان کو بھگو کر نہ کھایا جائے تو یہ آپ کے جسم میں موجود پانی کو جذب کر کے قبض کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایک دن میں ایک سے ڈیڑھ چمچ سے زیادہ نہ لیں۔ اور کوشش کریں روزانہ کی بجائے ایک دن چھوڑ کر استعمال کریں۔
وہ تمام افراد جن کو پودینہ یا تل سے الرجی ہے chia seeds کھانے سے پرہیز کریں ۔
تخم شربتی آپ کو کسی بھی پنسار کی دکان سے بآسانی مل سکتے ہیں۔
بھگو کر پانی، دودھ میں یا لیموں پانی میں ڈال کر پئیں۔
اگر آپ ان کا پاوڈر بنا کر اپنے کھانوں پر چھڑک کر کھانا چاہتے ہیں تو ساتھ زیادہ پانی پئیں
***اہم نوٹ: یہ کسی دوا کا نعم البدل نہیں***
22/02/2022
15/02/2022
03/01/2022
DanishPak
05/09/2021
29/08/2021
26/08/2021
Subscribe now to Shabab Prepaid Package and enjoy the lowest price for data, minutes and SMS with only 30SR/MO. Sign up today!
Be the first to know and let us send you an email when Danish.JD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.