Live With Z.A.Aftab

  • Home
  • Live With Z.A.Aftab

Live With Z.A.Aftab ہم بنیں گے مظلوم کی آواز ۔ اپنے ساتھ ہونے والی ہر نا انص?

14/12/2022
06/12/2021
03/12/2021
سچ فرمایا میرے امام نے
27/11/2021

سچ فرمایا میرے امام نے

01/10/2021

کیا اہل زبان درست اردو بولتے ہیں؟
.... ...............................................
محترم قارئین کرام! آپ نے مختلف لوگوں کو اردو بولتے ہوئے سنا ھو گا لیکن کیا کبھی آپ نے غور کیا کہ کون درست اردو بولتا ہے اور کون غلط؟ آپ کو یہ پڑھ کر شاید حیرت ھو کہ اہلِ زبان جو اردو بولتے ہیں وہ اکثر غلط تلفظ ادا کر کے بولتے ہیں، آئیے اس کی چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں، پہلے اہل زبان کی بولی جانے والی پھر درست جملہ ھوگا
"میں نے اس کو بولا"(غلط)
"میں نے اس سے کہا" (درست)
"میں نے بات کری" (غلط)
میں نے بات کی (درست)
درد جسم میں فیل گیا (غلط)
درد جسم میں پھیل گیا (درست)
ابے یار (غلط)
ارے یار (درست)
تم نے میرے کو بولا (غلط)
تم نے مجھے کہا (درست)
وہ میرے کو بولتا ہے (غلط)
وہ مجھے کہتا ہے (درست)
قارئین کرام! اسی طرح کے کئی لفظ، تلفظ اور جملے ہیں جوکہ اہل زبان غلط بولتے اور ادا کرتے ہیں جوکہ گرائمر کے اعتبار سے غلط ہوتے ہیں، اس لیے آپ جب بھی آپ اُردو میں کوئی جملہ لکھیں یا بولیں تو اہل زبان کی نقل کرنے کے بجائے گرائمر کے مطابق لکھیں اور بولیں
(زیڈ اے آفتاب کوٹلی ،فون نمبر 03556166296 واٹس اپ نمبر 03214647545)

ٹھیکیدار چوہدری حسن محمد، جن کی موت پہ رشک آتا ہے..........................................................................
27/09/2021

ٹھیکیدار چوہدری حسن محمد، جن کی موت پہ رشک آتا ہے............................................................................
قارئین کرام! یہ جو تصویر آپ دیکھ رہے ہیں، پہلے اس شخصیت کا مختصر سا تعارف کرا دوں
ان کا نام چوہدری حسن محمد (المعروف ٹھیکیدار حسن محمد) ھے جو کہ 1947 میں راجوری کھوڑ بن سے ھجرت کر کے تحصیل فتح پور تھکیالہ کے علاقہ منڈھیتر میں معہ خاندان آباد ھو گے - انکے نام کے ساتھ ٹھیکیدار کے لفظ کی وجہ تسمیہ یہی ہے کہ وہ پنجاب پاکستان میں نہروں وغیرہ کے ٹھیکے لیتے اور کام کرواتے تھے _ٹھیکیدار صاحب (مرحوم) انتہائی دلیر، مدبر، سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے معاملہ فہم اور غریب پرور انسان تھے، سابقہ حلقہ 2 فتح پور تھکیالہ سے ھمیشہ وہی امیدوار اسمبلی کامیاب ھوتا تھا جس کی حمایت ٹھیکیدار صاحب (مرحوم) فرمایا کرتے تھے - ان سے میرا رشتہ دادا پوتا کا بنتا ھے _کیونکہ انکی زوجہ مغفوریہ میری دادی کی چھوٹی بہن تھی، ان کے بیٹوں میں چیئرمین چوہدری محمد ریاض آف منڈھیتر چوہدری ممتاز المعروف ماسٹر ممتاز آف برطانیہ، چوہدری سکندر حیات آف امریکہ اور چوہدری زبیر حسن ایڈووکیٹ آف امریکہ (سابق پی آر او وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان) شامل ہیں _ٹھیکیدار صاحب کی کبھی کوئی نماز، روزہ، اور اعتکاف ضائع و قضا نہ ھوئے _تہجد گزار بھی تھے روپے پیسے کی کمی نہ تھی، نوکروں چاکروں کی ایک فوج تھی، مگر انتہائی سادہ زندگی بسر فرماتے تھے میں نے اپنی آنکھوں سے انھیں دیکھا کہ وہ اپنے ملازموں کے ھاتھ خود دھلاتے تھے اور پھر ان کو ساتھ بٹھا کر وہی کھانا کھلاتے تھے جو وہ خود کھاتے تھے، ان کی ضروریات کا ایسے ہی خیال رکھتے تھے جیسے کوئی اپنے بچوں کا رکھتا ہے، اصولوں اور انصاف کے معاملہ انتہائی سخت تھے، انصاف کی تلوار کی زد میں اگر اپنی حقیقی اولاد بھی آ جاتی تو کبھی نرم نہ پڑتے اور معاف نہ کرتے تھے _
قارئین کرام! یہاں میں انکی خوبصورت اور قابل رشک موت کا تذکرہ ضروی سمجھتا ہوں، جسے پڑھ کر میری طرح آپ بھی یقیناً رشک کریں گے _ٹھیکیدار صاحب (مرحوم) کو دل کا مسئلہ تھا، چند دن بستر علالت پر رہے اور ستمبر 1993 بروز جمعہ کو سفر آخرت پر روانہ ہوگئے _
یہ اذان فجر سے چند منٹ قبل کا وقت تھا، جب انہوں نے اپنے پاس کھڑے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں سے پوچھا کہ ٹائم کیا ھوا ھے؟ جواباً بتایا گیا کہ اذان فجر کو چند منٹ باقی ھیں، جس پر انہوں نے اپنے بیٹے چئیرمین چوہدری ریاض صاحب کو قریب بلایا اور یوں اپنی وصیت شروع کی :
"دیکھو بیٹا لوگ دور دور سے میرے جنازے پر آئیں گے، جنازے کا ٹائم 3:15 بجے قبل از نماز عصر رکھنا تا کہ لوگ بر وقت شرکت بھی کر سکیں اور واپس بھی بر وقت روانہ ہو سکیں _جب جنازے کی صفیں کھڑی ہو جائیں تو میری طرف سے سب کو سلام کہنا اور اگر میری طرف سے کسی کے ساتھ دانستہ یا نا دانستہ طور پر کسی قسم کی کوئی زیادتی ھو گئ ھو تو وہ مجھے فی سبیل اللہ تعالیٰ معاف کر دے - میں نے کسی بھی شخص کا کوئی قرضہ نہیں دینا ھے، پھر بھی احتیاطاً پتہ کر لینا، ہاں البتہ اپنی بیٹی مقصود کے کچھ پیسے میں نے دینے ھیں، وہ اسکو ضرور ادا کر دینا، جہاں تک لوگوں سے قرضہ وصول کرنے کی بات ہے تو وہ تمام تفصیل میری ڈائری میں درج ھے لیکن آپ نے کسی شخص سے کوئی رقم نہیں لینی بلکہ وہ میں فی سبیل اللہ معاف کرتا ہوں "
اس کے بعد انہوں نے سب کو باری باری دیکھا اور پھر کہا کہ ایک سائیڈ پر ھو جائیں میرے کچھ مہمان آئے ھیں انکوراستہ دو، پھر دو تین بار کلمہ پڑھا اور پاس کھڑے بیٹے بیٹیوں سے استفسار کیا کہ کیا میں نے کلمہ درست پڑھا ہے؟ پھر اپنے جسم کو خود ہی سیدھا کر کے لیٹتے ھوئے سب کو آخری سلام کیا اور خدا حافظ کہہ کر یوں آنکھیں موند لیں جیسے زندگی کی تھکاوٹ ختم کر کے ھمیشہ کے لیے چین کی نیند سو رہے ہیں - انا للہ وانا الیہ راجعون
تو قارئین کرام اب آپ خود بتائیں کہ کیا ایسی موت پر رشک نہیں آئے گا؟ بیشک میں یہ کہنے میں درست اور حق بجانب ھوں انکی زندگی ھی نہیں بلکہ موت اس بھی زیادہ قابل رشک ہے، جو یقیناً اولیاء کرام کی طرح ھوئ
اللہ تعالیٰ انکی بخشش و مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ و عرفہ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین -
(زیڈ اے آفتاب 03556166296)

06/08/2021

اسلام علیکم دوستو؟ کیسے ھیں آپ سب؟
بہت جلد آپ سب سے اس پیج پہ صحافتی رابط ھو گا کوئی ساتھی کوئی تجویز یا رائے دینا چاہیے تو دے سکتا ہے ویلکم کہا جائے گا

02/05/2021

Share your videos with friends, family, and the world

29/04/2021
01/04/2021
11/12/2020
19/06/2020

Address

Kotli Azad Jammu Kashmir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Live With Z.A.Aftab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share