15/06/2023
(۔ 14 جون 2023ء - ) روشن ڈیجیٹل اکاونٹس خالی ہو گئے، آر ڈی اے کے 6 عشاریہ 1 ارب ڈالرز میں سے حکومت نے ساڑھے 3 ارب ڈالرز سے زائد خرچ کر ڈالے، باقی بچنے والے پیسے کھاتوں داروں نے نکال لیے۔ سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس تقریباً خالی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زیادہ تر پیسے حکومت نے خرچ کر ڈالے۔ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 2 سال کے دوران 6 عشاریہ 1 ارب ڈالرز اکٹھے ہوئے تھے، جس میں سے حکومت نے ساڑھے 3 ارب ڈالرز سے زائد خود خرچ دیے، جبکہ باقی بچنے والے پیسے اوورسیز پاکستانی کھاتے داروں نے نکال کر بینکوں میں ڈلوا دیے۔ واضح رہے کہ مئی 2023 تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.10ارب ڈالر رہا تھا ، سرمایہ کاری کا حجم 3.86ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا تھا
اسٹیٹ بینک کے اعداودشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے ستمبر2020 سے اپریل 2023 تک 6.102ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ رواں مالی سال اپریل تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد میں 12ہزار172کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اکائونٹس ہولڈرز کی تعداد 561617 ہوگئی۔ جبکہ اپریل 2023 تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری 3.86ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔ اپریل 2023 تک سمندرپار پاکستانیوں نے نیا پاکستان روایتی سرٹیفیکیٹ میں 1.921ارب ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 1.89ارب ڈالر اور سٹاک ایکسچینج میں 50ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی