12/04/2020
تحریر ۔ عظیم عادل شیخ
موذی مرض چلے گا لمبا
بتاریخ ۔ 13.4.2020
لڑ کر تو ھم جی سکتے ھیں ڈر کر ھم مر جائیں گے
موذی مرض چلے گا لمبا کتنے دن چھپ پائیں گے
ایس او پیز بنائیں ایسے جن سے پہیہ چل پائے
آجر کو پابند کریں کہ ان پہ ایکشن کروائے
گھر سے لانا چھوڑ کے آنا دور بٹھانا گاڑی میں
ہاتھ دھلانا، ماسک لگانا لازم ھو دیہاڑی میں
جو دوکانیں ھر گاھک کو دوری کا پابند کریں
بس انکو ھی کھلا رکھیں باقی سب کو بند کریں
دو سے ذیادہ کٹھے بیٹھے جو بھی کہیں پہ دکھ جائیں
انکو روڈ پہ مرغا بنائیں اٹھک بیٹھک لگوائیں
قوم کے ھیرو، لیڈر، رھبر سب مل کر آگے آئیں
سوشل ڈسٹنسنگ کا میسج ھر چینل سے چلوائیں
سیاسی ورکر اپنے محلوں کی خود ذمہ داری لیں
گھر گھر جا کر سمجھائیں کہ پاس نہ بیٹھیں دور رھیں
لاک ڈاؤن سے ھم نے آخر ایک ھی مقصد پانا ھے
کرونا سے کترانا ھے اور اسکو گھر نہی لانا ھے
میرے وطن کے پیارے لوگو خود ھی دوری اپناؤ
اپنے وطن کی اکنامی کا بیڑہ غرق نہ کرواؤ