Azad Awaz

Azad Awaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azad Awaz, News & Media Website, .

25/06/2020

اب فیس بک کے تمام صارفین سوشل میڈیا نیٹ ورک پر موجود فائلوں کو گوگل فوٹوز میں ٹرانسفر کر سکیں گے۔ فیس بک کی الیگزینڈرو وئیکا نے بتایا کہ اب انہوں نے تمام صارفین کے لیے یہ فیچر جاری کر دیا ہے۔فیس بک کے صارفین اب Your Facebook Information میں جا کر اپنی تصاویر اور ویڈیو ز گوگل فوٹوز میں منتقل کر سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ صارفین ایک بار میں صرف تصاویر یا ویڈیو ٹرانسفر کر سکتے ہیں، دونوں کو ایک ساتھ ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا۔

فیس بک کا یہ فیچر ڈیٹا ٹرانسفر پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کی مختلف سروسز پر منتقلی کو آسان بنانا ہے۔اس کا ایک مقصد اینٹی ٹرسٹ ریگولیشنز کی سکرونٹی کو کم کرنا بھی ہے۔ظاہر ہے اس سب کا فائدہ براہ راست صارفین کو بھی ہے۔ اس طرح صارفین اپنے ڈیٹا کو کئی پلیٹ فارمز پر محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

25/06/2020

سیوا نخلستان مصر میں ایک دور دراز علاقہ اور مقبول سیاحتی مقام ہے۔ اس کی مقبولیت میں اس کے ایک چھوٹے سے علاقے میں قائم نمک کے تالابوں کا بڑا کردار ہے۔ ان تالابوں کے نیلگوں پانی میں لوگ تیر بھی سکتے ہیں۔
سیوا میں نمک رحمت بھی ہے اور زحمت بھی۔ برسوں پہلے لوگوں کو اندازہ ہوا کہ وہ نمک کی تجارت سے پیسے کما سکتے ہیں۔نمک کی کان کنی سے نمک کے یہ تالاب وجود میں آئے، جس کے لیے یہ نخلستان اب مقبول ہے۔
یہاں کی نمک سے بنائی اشیاء جیسے مجسمے اور لیمپ وغیرہ بھی سیاحوں میں مقبول ہیں لیکن سیاحوں کی زیادہ توجہ قدرتی نمک کے تالاب پر ہوتی ہے۔سوشل میڈیا خاص طور پر انسٹاگرام کے آنے کے بعد بہت زیادہ سیاح یہاں کا رخ کرنے لگے ہیں۔
نمک یہاں کے لیے مشکلات بھی پیدا کر رہا ہے۔

جیسے علاقے کے تازہ پانی کے چشمے اب نمکین ہو چکے ہیں۔ اس سے پانی نہ تو پیا جا سکتا ہے اور نہ اسے زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ علاقے میں زیتون اور کھجور وغیرہ ہی کاشت ہو سکتی ہیں۔اس کےعلاوہ سیوا کےعلاقے کا تمام پانی اتنا زیادہ نمکین ہو چکا ہے کہ اس میں کسی طرح کی سمندری حیات کا زندہ رہنا ناممکن ہے۔
اس جگہ کی مقامی آبادی نسلی سیوین ، جو سیوی زبان بولتے ہیں ، اور عربی بولنے والے مصریوں پر مشتمل ہے۔ یہ لوگ نمکین مٹی سے روایتی گارے کی اینٹیں بناتے ہیں اور اس سے اپنے گھر تعمیر کرتے ہیں۔
اس طرح بنائے گئے مکان نمک کی وجہ سے بہت مضبوط ہوتے ہیں لیکن جب بارش آئے تو نمک بہنا شروع ہوجاتا ہے اور ان مکانوں کے گرنے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔
علاقے میں نمک کے تالابوں میں اتنا زیادہ نمک ہوتا ہے کہ سیاحوں کو تیرنے کے لیے کسی قسم کی جدوجہد نہیں کرنی پڑتی۔وہ بے حس حرکت رہ کر بھی تیر سکتے ہیں۔پانی میں نمک کی زیادتی کی وجہ سے سیاحوں کو کہا جاتا ہے کہ وہ 25 منٹ سے زیادہ تالاب میں نہ رہیں۔

16/06/2020

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share