PakTodayurdu.com

  • Home
  • PakTodayurdu.com

PakTodayurdu.com Pak Today Urdu is a Official website here you can Read Latest Urdu News . Articles and ShowBiz. Spor

اسلام آبادسپریم کورٹ نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی ...
16/03/2021

اسلام آباد

سپریم کورٹ نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن

کے فیصلے کو معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ

میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن

ایک آئینی ادارہ ہے، ہم کیس سنیں گے لیکن الیکشن بھی ضرور ہوں گے۔

معزز جج نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوں یا

صرف ان پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کرائے جائیں جہاں سے بدنظمی کی شکایات آئیں

ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کرسکتے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہم دوسری طرف کا مؤقف جانے بغیر فیصلہ نہیں دے سکتے

لہٰذا امیدوار تیار ی مکمل کریں اور اس حوالے سے سپریم کورٹ جلد فیصلہ دے دی۔

بعد ازاں عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن

کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی

لاہورساہیوال بائی پاس پر فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر فرنس آئل تھ...
16/03/2021

لاہور

ساہیوال بائی پاس پر فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر فرنس آئل تھا اور

حادثہ ٹینکر ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹینکر کی لیکج بند کرکے فرنس آئل کو سڑک پر بہنے سے روک دیا ہے

اور موٹروے پولیس نے آئل ٹینکر کو کوننگ کرکےمحفوظ کر دیا۔

کراچی حکومت سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بننے والے سب سے بڑے منصوبے ملیرایکسپریس وے کا روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ ...
16/03/2021

کراچی

حکومت سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بننے والے سب سے

بڑے منصوبے ملیرایکسپریس وے کا روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ملیر ایکسپریس وے کے ڈیزائن میں تبدیلی کرکے پی ایس 88 کے 20 سے زائد گوٹھوں کو بچا لیا گیا۔

بلاول نے ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
ذرائع کے مطابق نئے روٹ میں

اب قائد آباد پل کے بعد ایکسپریس وے کو موڑدیا جائے گا جس

سے لوگوں کے گھروں اور زرعی زمینوں کا نقصان بہت کم ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے روٹ میں زیادہ تر زمینیں سرکار کی ملکیت ہیں۔

ملیر ایکسپریس وے کے نئے روٹ میں جام کنڈا کے پاس پاس واقع گوٹھ گلشن مریم متاثر ہوگا

جب کہ نئے ڈیزائن کی منظوری سندھ کابینہ سے لی جائے گی

https://www.paktodayurdu.com/pakistan_main_24_hours_main_mazeed_58_afrad_halak/
16/03/2021

https://www.paktodayurdu.com/pakistan_main_24_hours_main_mazeed_58_afrad_halak/

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 ہلاکتیں سامنے آئیں۔ Advertisement پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر ....

لاہورمسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ استعفے دیئے بغیر 5 لاکھ لوگ بھی اکٹھے کر لیں وہ اثر نہیں پڑے گا جو اس...
16/03/2021

لاہور

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ استعفے دیئے بغیر 5 لاکھ لوگ

بھی اکٹھے کر لیں وہ اثر نہیں پڑے گا جو استعفے دینے سے ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان ڈیموکریٹک

موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تمام جماعتوں کو استعفے دینے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو استعفے دینے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔

مسلم لیگ( ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو سیاست ...
16/03/2021

مسلم لیگ( ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے

آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد ذاتی مفادات پر مبنی ہے

نواز شریف،آصف زرداری اور فضل الرحمان سیاسی تھکاوٹ کا شکار ہیں

لہٰذا یہ تینوں سیاست سے ریٹائر ہوکر اللہ اللہ کیا کریں۔

کراچی  گجرنالےکے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے مہینے بھی جاری ہے۔کراچی میں شفیق موڑ کےقریب گجرنالے پر تجاوزات کے خل...
15/03/2021

کراچی

گجرنالےکے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے مہینے بھی جاری ہے۔

کراچی میں شفیق موڑ کےقریب گجرنالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے

میں شفیق موڑ سے لنڈی کوتل چورنگی تک تجاوازت ہٹائی جارہی ہیں۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رینجرز اور پولیس بھی مدد کے لیئے موجود ہے۔

شہر کے 13 کلو میٹر طویل اور دو سو فٹ سے زائد چوڑے گجرنالے کو تجاوزات کی بہتات نے

سکیڑ کر چند فٹ تک محدود کر ڈالا ہے

انتظامیہ نے 5 کلومیٹر اور 25 فیصد سے زائد کام مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ پاکستان کو خوراک کی کمی کا سامنا ہےشجرکاری مہم کے ذریعے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنارہے ہی...
15/03/2021

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ پاکستان کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے

شجرکاری مہم کے ذریعے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنارہے ہیں۔

نوشہرہ میں زیتون کی شجر کاری مہم کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ

زیتون کی کاشت بڑھا کر پاکستان سے دنیا بھرکو زیتون برآمد کیاجاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے پھلوں کے درخت کی شجرکاری کو بلین ٹری منصوبے میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا

کہ اس مہم سے نوجوانوں کےلیئے روزگارکے مواقع میسرآئیں گے۔

لاہورشہباز گل ایک کیس میں پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے جہاں ان کو 2 انڈے مارے گئے جب کہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئ...
15/03/2021

لاہور

شہباز گل ایک کیس میں پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے جہاں ان کو 2 انڈے مارے گئے

جب کہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو کہ ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔

بعد ازاں شہباز گل کا میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیا۔ پھینکی گئی

سیاہی سے شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہوگئی۔

ڈاکٹر کے مطابق سیاہی میں موجود کیمیکل نے شہباز گل کی آنکھ میں انفیکشن کردیا ہے

ڈاکٹرز نے شہباز گل کی بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگا دی ہے۔

بلوچستان دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تین بچوں کو قتل کردیا۔نیو سریاب تھانے ک...
15/03/2021

بلوچستان

دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تین بچوں کو قتل کردیا۔

نیو سریاب تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) عبدالحئی نے بتایا کہ

نیوسریاب کی حدود میں سریاب کسٹم کے قریب غلام رسول پھاٹک کے

مقام پر نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کے جونیئر کلرک عطاء اللہ کے گھر میں گھس

کر تیز دھار آلے کے وار کرکے تین کمسن بچوں حسنین، زین اور اقصیٰ کو قتل

جبکہ کشمالہ نامی بچی کو شدید زخمی کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں انڈے اور سیاحی پھینکی گئی۔شہباز گل ایک کیس می...
15/03/2021

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر لاہور

ہائیکورٹ کے احاطے میں انڈے اور سیاحی پھینکی گئی۔

شہباز گل ایک کیس میں پیشی کے لیئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے۔

جب شہباز گل لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو وہاں پہلے سے مسلم لیگ ن کے کارکن بھی موجود تھے

جن میں موجود ایک شخص نے ان پر دو انڈے پھینکے۔

اس دوران ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو کہ ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی تاریخ میں پہلی بار ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ریٹائرمنٹ پر دوبارہ تقرری کی گئی ڈی جی نیب خیبر پ...
15/03/2021

قومی احتساب بیورو (نیب) کی تاریخ میں پہلی بار ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ریٹائرمنٹ پر دوبارہ تقرری کی گئی

ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فاروق ناصراعوان کی ریٹائرمنٹ

کے بعد ایک سال کے لیئے مزید تقرری کردی گئی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے فاروق ناصر اعوان کی ایک سال کے لیئے تقرری کی منظوری دےدی

سمری چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال اور وزارت قانون کی منظوری سے صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی۔

لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے ملک میں آنے میں حکومتی نااہلی کے تاثر کو مسترد کردی...
15/03/2021

لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم

کے ملک میں آنے میں حکومتی نااہلی کے تاثر کو مسترد کردیا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی برطانوی قسم پاکستان میں آچکی ہے

اور وائرس کی برطانوی قسم پاکستان آنے میں حکومت کی نا اہلی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے جو علاقے متاثر ہوئے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے

جب کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 2 ہفتوں کے لیئے تعلیمی بھی ادارے بند کیے گئے ہیں۔

فیصل آباد  11 سالہ بچےکو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس حراست سے فرار ہوتے ہوئے سیم نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔پو...
15/03/2021

فیصل آباد

11 سالہ بچےکو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس حراست سے فرار ہوتے ہوئے

سیم نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کےمطابق ماموں کانجن کےعلاقے میں چار روز قبل 11 سالہ اسد علی

کو گھرکے باہر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور قتل کرکےسیم نہر میں لاش پھینک دی گئی تھی۔

جب پولیس نے شبے کی بنیاد پرمحلے دار ذیشان کو حراست میں لےکرتفتیش کی

تو ملزم نے بچے کو اغوا کرنے اور زیادتی کے بعد قتل کرنےکا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ

اس نے بچے کو اغوا کیا پھر زیادتی کرکے قتل کیا اور لاش نہر میں پھینکی۔

پولیس نے کہا کہ

ملزم ذیشان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیئے سیم نہر پر لے جایا گیا

جہاں اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور اسی سیم نہر میں چھلانگ لگادی جس سے ملزم ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

کراچیکورنگی میں ایک شخص نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خود پر پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کر لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 12 مارچ...
15/03/2021

کراچی

کورنگی میں ایک شخص نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خود پر پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کر لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 12 مارچ کو کورنگی ڈھائی نمبر میں ایک شخص نے

پیٹرول چھڑک کر گھر کے سامنے ہی خود کو آگ لگا دی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا

جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں اور کاروبار کے اوقات کم کیے جانے پر تاجر سر...
15/03/2021

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن

کی پابندیوں اور کاروبار کے اوقات کم کیے جانے پر تاجر سراپا احتجاج ہیں۔

راولپنڈی کی مرکزی تنظیم تاجران نے حکومتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے

لاک ڈاؤن کو معاشی قتل قرار دیا

ادھر ریسٹورینٹس کی بندش کے خلاف آل پاکستان ریسٹورینٹس

ایسوسی ایشن نےلاہور میں احتجاج کیا۔

دوسری جانب ملتان کی مرکزی تنظیم تاجران کا کہنا ہے کہ پنجاب کے

چند شہربند ہیں لیکن باقی پورا پاکستان کھلا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ  قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماع...
15/03/2021

لاہور ہائیکورٹ

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں درخواست پر سماعت کرے گا۔

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست چیئرمین نیب نے ڈپٹی

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی ۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز اور

منی لارنڈرنگ کیسز میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں اور ضمانت

پر رہائی کے بعد سے مسلسل ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہیں۔

https://www.paktodayurdu.com/vehrat_kohlai_ny_aik_ore_aazaz_apny_nam_kr_lia/
15/03/2021

https://www.paktodayurdu.com/vehrat_kohlai_ny_aik_ore_aazaz_apny_nam_kr_lia/

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا Advertisement وہ بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار یا اُس سے زائد رنز بنانے والے پہلے مرد کرکٹر بن گئے ہیں۔...

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز کو سیل کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہےسیل کیےجانے والے...
14/03/2021

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد کے تین سب

سیکٹرز کو سیل کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

سیل کیےجانے والےسب سیکٹرز میں آئی ایٹ فور، ایف الیون ون اور آئی ٹین ٹو شامل ہیں

ان سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تہوار اور اجتماعات کو جاری تمام این او سی واپس لے لیئے گئے

، کسی بھی انڈور سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی

کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع کی صرف 2گھنٹےکے لیئے اجازت ہوگی۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔اسفند یار ولی کے بیٹے ایمل ولی خان نے ...
14/03/2021

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اسفند یار ولی کے بیٹے ایمل ولی خان نے ٹوئٹ کرکے والد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی

اور کہا کہ والد کی گزشتہ 4، 5 روز سے طبیعت خراب تھی جس کے باعث ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا ہے۔

ایمل ولی نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اسلام آبادوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ماحولیاتی پالیسیوں کو دنیا مان رہی ہے اور کورونا میں ہ...
14/03/2021

اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ماحولیاتی پالیسیوں کو دنیا مان رہی ہے

اور کورونا میں ہمارے گرین ریکوری پروگرام اور کلائمیٹ ایکشن پلان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کی پاکستان کی ماحول

دوست کاوشوں پر ویڈیو بھی اپنے پیغام میں شیئر کی۔

ویڈیو میں حکومت کی گرین پاکستان کوششوں کو دکھایا گیا ہے اور عالمی اقتصادی فورم کا کہنا ہے کہ

پاکستان 2030 تک 60 فیصد بجلی قابل تجدید وسائل سے حاصل کرے گا

پاکستان نے کوئلے سے بجلی بنانے کے تمام منصوبے منسوخ کرکے

انہیں پانی سے بجلی بنانے کے پراجیکٹس سے تبدیل کردیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کا کہنا ہےکہ پاکستان نے 85 ہزار سے زائد ’گرین‘ ملازمتیں پیدا کیں

درخت لگانے کا عمل شروع کرکے جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے

پاکستان نے 15 نئے نیشنل پارک بنائے اور 500 ملین ڈالر کے گرین یورو بانڈز لانچ کیئے۔

اسلام آباد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو...
14/03/2021

اسلام آباد

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ لیوی کی بنیاد پر پیٹرول ساڑھے 5 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے

اور ڈیزل کی قیمت میں پونے 6 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 65 پیسے

اور فی لیٹر ڈیزل پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 53 پیسے ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔

نارووال مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ سینیٹرز میں ک زوریاں ہیں۔ایک ب...
14/03/2021

نارووال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے اس بات میں

کوئی شبہ نہیں کہ کچھ سینیٹرز میں ک زوریاں ہیں۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ہر جماعت اپنی صفوں میں جائزہ لے گی کہ

کون سے سینیٹروں نے ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں سمجھوتا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں

جس کے لیئے کوئی سنجیدہ کوشش کی گئی تو اپوزیشن ضرور اس پر غور کرے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومت کے

امیدواروں کی کامیابی ہوئی جب کہ پی ڈی ایم کے امیدوار دونوں الیکشن ہار گئے۔

گجرات: مسلم لیگ (ق) کے صدر  چوہدری شجاعت کا کہنا ہےکہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا ف...
14/03/2021

گجرات: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا ہےکہ مہنگائی

اور بے روزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہیں

جب کہ عوام بھوک اور مہنگائی کی بگڑی ہوئی حالت پر آہ و بکا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا

قومی اور صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کو چاہیئے کہ وہ

اسمبلیوں کو چھوڑ کر عدالتوں کے احاطوں میں اپنا بوریا بستر لے کے چلے جائیں۔

ایران سے  آنے والا ریت کا طوفان چاغی کی تحصیل تفتان پہنچ گیا جس کے باعث تفتان میں حد نظر صفر ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطا...
14/03/2021

ایران سے آنے والا ریت کا طوفان چاغی کی تحصیل تفتان پہنچ گیا

جس کے باعث تفتان میں حد نظر صفر ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران سے آنے والے ریت کے طوفان نے ضلع چاغی کی تحصیل تفتان کو متاثر کیا

تفتان میں ریت کے طوفان کے باعث حد نظر صفر ہوگئی جب کہ

گردونواح میں آر سی ڈی شاہراہ اور ریلوے لائن ریت سے اٹ گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریت کے طوفان کے اتوار کو دالبندین اور

نوشکی کے علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے

طوفان سے پیدا کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی اور  اموات 26 لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں۔ورلڈ میٹر کے مطابق دنیا بھ...
14/03/2021

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی اور

اموات 26 لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں۔

ورلڈ میٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9 کروڑ 65 لاکھ

سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں کورونا سے7 ہزار افراد ہلاک
صرف امریکا

میں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ سے بڑھ گئی ہےجبکہ امریکی اخبار کا دعویٰ ہے

کہ امریکا میں کورونا سےر وزانہ تقریباً 1500افراد ہلاک ہورہے ہیں۔

https://www.paktodayurdu.com/shoib_malik_ka_carrer_khatray_main_par_gaya/
13/03/2021

https://www.paktodayurdu.com/shoib_malik_ka_carrer_khatray_main_par_gaya/

پاکستان کرکٹ بورڈ وٹیم منیجمنٹ نے شعیب ملک کے کیریئر پر لکیر کھینچ دی ہے. Advertisement شعیب ملک کا کیریئر اپنے اختتام کو پہنچا ہے اور ان کا اس سال ورلڈ ٹی 20کھیلنے کا خواب اب ...

کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ ک...
13/03/2021

کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ماسک کے

استعمال سے متعلق دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے

ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماسک کے استعمال سے متعلق دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ کیلئے ہوگا۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PakTodayurdu.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share