Ghowari News

Ghowari News ghowari news.com

اعلانِ مسرتانتہائی خوشی، فخر اور مسرت کے جذبات کے ساتھ ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ گینتھا غواڑی کی قابل فخر اور ہر دلعزیز شخ...
02/05/2025

اعلانِ مسرت
انتہائی خوشی، فخر اور مسرت کے جذبات کے ساتھ ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ گینتھا غواڑی کی قابل فخر اور ہر دلعزیز شخصیت، جناب محمد افضل ندیم صاحب، اپنی صلاحیتوں اور محنت کے بل بوتے پر محکمہ ریسکیو 1122 میں ایمرجنسی ٹیکنیشن (BPS-11) کے عہدے پر تعینات ہو چکے ہیں۔
یہ نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ افتخار لمحہ ہے۔ افضل ندیم صاحب نے جس ثابت قدمی، عزم اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا ہے، وہ نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے افضل صاحب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے اس نئے سفر میں کامیابیوں سے ہمکنار کرے، خدمتِ خلق کا جذبہ مزید پروان چڑھے، اور وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔
بہت بہت مبارک ہو، افضل بھائی۔۔۔

10/04/2025
فیس بک پر "زوہیر عباس" نامی ایک آئی ڈی، جس کا تعلق ضلع گانچھے، موضوع بلغار سے ہے، نے گزشتہ دنوں صحابہ کرام رضوان اللہ عل...
07/03/2025

فیس بک پر "زوہیر عباس" نامی ایک آئی ڈی، جس کا تعلق ضلع گانچھے، موضوع بلغار سے ہے، نے گزشتہ دنوں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، بالخصوص خلفائے راشدین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے ایک گستاخانہ پوسٹ شیئر کی۔ بعد میں اس شخص نے یہ کہتے ہوئے معافی مانگی کہ وہ ایک سادہ لوح انسان ہے اور کسی کے بہکاوے میں آ کر یہ انتہائی غلیظ حرکت کر بیٹھا۔ ساتھ ہی اس نے اپنی پروفائل بھی ڈیلیٹ کر دی۔ یہ ایک انتہائی تشویشناک اور افسوسناک معاملہ ہے جو نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ مذہبی جذبات کو بھی شدید مجروح کرتا ہے۔
یہ امر انتہائی غور طلب ہے کہ وہ کون شرپسند عناصر ہیں جو سادہ لوح افراد کو گمراہ کرکے ان سے ایسی گستاخانہ باتیں کہلواتے ہیں اور اس پر امن علاقے کے امن و امان کو خراب کرنے کی اور علاقے میں مذہبی فسادات پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے افراد نہ صرف فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مرتکب ہوتے ہیں بلکہ معاشرتی بدامنی پیدا کرنے کی ناپاک سازش بھی کرتے ہیں۔
ہم حکومتِ وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ نہ صرف اس شخص کو بلکہ ان پسِ پردہ عناصر کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے جو ایسی مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ان تمام مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ان مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے اور علاقے کے امن و امان کو خراب کرنے کی جرأت نہ کر سکے۔
ہم حکومتِ وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے دوبارہ درخواست کرتے ہیں کہ ایسے شرپسند عناصر، گستاخانہ پوسٹ کرنے والوں اور اس قبیح حرکت میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ بصورتِ دیگر، عوام احتجاج پر مجبور ہوگی، اور ایسے شرپسند عناصر کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیت عظام سے حقیقی معنوں میں محبت کرنے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

Address

Gwari

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghowari News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share