Voice of Fiazi

  • Home
  • Voice of Fiazi

Voice of Fiazi hello every welcome to my page plz like my page for news updates
(2)

03/09/2023

ایران سے تیل لیاتوامریکہ ناراض ہوجاۓگا
لیکن وہی تیل رات کو سمگلنگ کر کے ہمیں 300 میں بیچتے ہیں
😂😂😂

کیا آپ یہ سیب خریدیں گے۔                                                                          نہیں کیونکہ یہ استعمال...
03/09/2023

کیا آپ یہ سیب خریدیں گے۔ نہیں کیونکہ یہ استعمال ہوچکے ہیں۔ تو پھر ایسے لوگوں کو کیوں ووٹ دیتے ہیں۔ جو سالوں سے بار بار آزمائے جا چکے ہیں
#بائیکاٹ #کرپٹ #سیاستدان

جشن ازادی مبارک  #
13/08/2023

جشن ازادی مبارک #

کوئی بندہ چکوال سے ہے تو اس فیملی کی شناخت کریں سعودی عرب میں کار ایکسیڈنٹ میں ایک بچی زندہ ہے باقی فیملی کی ڈیتھ ہو گئی...
12/12/2022

کوئی بندہ چکوال سے ہے تو اس فیملی کی شناخت کریں سعودی عرب میں کار ایکسیڈنٹ میں ایک بچی زندہ ہے باقی فیملی کی ڈیتھ ہو گئی ہے۔۔
زیادہ سے زیادہ شیئر کریں 🙏

یہ تصویر اس بات کی گواہ ھے کہ انسان میں اگر غیرت اور خود داری زندہ ھو تو کوئ جسمانی معذوری اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن س...
12/12/2022

یہ تصویر اس بات کی گواہ ھے کہ انسان میں اگر غیرت اور خود داری زندہ ھو تو کوئ جسمانی معذوری اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی #✊🔨💪

میلہ چودھویں میں اس بھائی کا موبائل پولیس نے چور سے ریکور کیا ہے جو کوئی اس بھائی کو جانتا ہے یا کچھ اور موبائل بھی ہیں ...
17/10/2022

میلہ چودھویں میں اس بھائی کا موبائل پولیس نے چور سے ریکور کیا ہے جو کوئی اس بھائی کو جانتا ہے یا کچھ اور موبائل بھی ہیں جن کی بیک سائیڈ کی تصاویریں ساتھ ہیں اگر اس سے کوئی پہچان لے تو وہ تھانہ کروڑلعل عیسن رابطہ کرے

کسی کے پاس بہت کچھ ہے ___اُس خدا کا دیاکسی کے پاس سوائے خدا کے کچھ بھی نہیں!
28/08/2022

کسی کے پاس بہت کچھ ہے ___اُس خدا کا دیا
کسی کے پاس سوائے خدا کے کچھ بھی نہیں!

Picture of the dayتحصیل کروڑ شدید سیلاب کے دوران  یہ اسسٹنٹ کمشنر وجیہہ ثمرین اور پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبدا...
28/08/2022

Picture of the day
تحصیل کروڑ شدید سیلاب کے دوران یہ اسسٹنٹ کمشنر وجیہہ ثمرین اور پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبدالمجید خان نیازی ہیں،قوم کی بہادر بیٹی، فرض شناسی کی ایک مثال، قوم کو اِن پر فخر ھے۔-اُن کی خدمت نے بڑے نقصان سے بچالیا۔ انہوں نے تحصیل کروڑ کے قریبی آبادیوں کے مکینوں کو نکالنے کے لیے جہاں زمینی رابطہ منقطع ہو چکا تھا۔ خود 10 کلومیٹر کا سفر کشتیوں میں طے کر 2000 سے زائد لوگوں کو خود ریسکیو کیا۔بستی کھائی کے لوگ اپنے گھروں کو نہیں چھوڑ رہے تھے اسسٹنٹ کمشنر اور ایم این نے نے زبردستی سے انہیں خود ریسکیو کیا اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کی۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ گھر گھر گئے ،اور اپنی ڈیوٹی سے اُن کی غیر معمولی وابستگی نے بہت سی جانیں بچائیں۔ ہم قوم کی اس بیٹی اور ایم این اے کو دونوں ہاتھوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔اللہ پاک پورے پاکستان میں تمام لوگوں کو اپنے حفظ امان میں رکھے

دو تصویریں-ایک کہانی بہت سوں کے لیے قابل مثالویلڈن آئرن لیڈیز👍🏻
28/08/2022

دو تصویریں-ایک کہانی

بہت سوں کے لیے قابل مثال
ویلڈن آئرن لیڈیز👍🏻

فتح پور ۔ اعوان پٹرولیم سروس کے سامنے ایم ایم روڈ پر ڈالہ اور رکشہ میں تصادم ۔ حادثہ رکشہ کی اوور سپیڈ کی وجہ سے پیش آیا...
28/08/2022

فتح پور ۔ اعوان پٹرولیم سروس کے سامنے ایم ایم روڈ پر ڈالہ اور رکشہ میں تصادم ۔ حادثہ رکشہ کی اوور سپیڈ کی وجہ سے پیش آیا..

سیلاب زدگان کی فوری مدد کے لئے حاجی عبد المجید خان نیازی ،عبدالرحیم خان نیازی اور تحصیل انتظامیہ کی خدمات قابلِ تحسین ہی...
28/08/2022

سیلاب زدگان کی فوری مدد کے لئے حاجی عبد المجید خان نیازی ،عبدالرحیم خان نیازی اور تحصیل انتظامیہ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں

مجاھد عباس کار اے سی مکینک کے بیٹے حافظ زین عباس کی قرأن مجید پاک حفظ کرنے پر دستار بندی  کی گئی
28/08/2022

مجاھد عباس کار اے سی مکینک کے بیٹے حافظ زین عباس کی قرأن مجید پاک حفظ کرنے پر دستار بندی کی گئی

لیہ: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لیہ پولیس کی امدادی سر گرمیاںلیہ:پولیس بوٹس کے ذریعے سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو محفو...
28/08/2022

لیہ: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لیہ پولیس کی امدادی سر گرمیاں
لیہ:پولیس بوٹس کے ذریعے سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
لیہ :پولیس جوان مویشی و دیگر سامان کو بھی پانی سے باہر نکال رہے ہیں۔
لیہ:پولیس افسران و اہلکاران دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
لیہ:مصیبت کی اس گھڑی میں لیہ پولیس سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔
لیہ:سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں۔
لیہ:عوام کے مکمل انخلاءتک پولیس ریسکیو آپریشن جار ی رہے گا۔
ترجمان لیہ پولیس

خدا کا واسطہ ہے لوگوں کی عزت نفس مجروح کرنا چھوڑ دیں۔۔۔ اور نہ ہی اپنی آخرت خراب کریں، صرف اللّٰہ کی رضا کیلئے کریں۔۔
28/08/2022

خدا کا واسطہ ہے لوگوں کی عزت نفس مجروح کرنا چھوڑ دیں۔۔۔ اور نہ ہی اپنی آخرت خراب کریں، صرف اللّٰہ کی رضا کیلئے کریں۔۔

یہ جو بی بی چارپائی پر بیٹھی ہیں یہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس قراۃ العین وزیر ہیں، انہیں جب بتایا گیا کہ نوشہرہ میں اگلے 8 گ...
28/08/2022

یہ جو بی بی چارپائی پر بیٹھی ہیں یہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس قراۃ العین وزیر ہیں، انہیں جب بتایا گیا کہ نوشہرہ میں اگلے 8 گھنٹوں میں پانی داخل ہونے والا ہے تو انہوں نے کسی کو کہنے کی بجائے خود گھروں سے جا جا کر لوگوں کو کہا کہ ضروری سامان پیک کرو جلدی اور جہاں آپ کیلیئے انتظام کیا ہے وہاں پہنچیں، کئی لوگ تو فوراً نکل پڑے لیکن کچھ لوگوں نے اعلان پر توجہ نہ دی جس پر مس قراۃ العین صاحبہ نے چھڑی اٹھائی اور دروازے کھٹکھٹا کر زبردستی باہر نکالا پولیس کی نفری ساتھ لی تاکہ سامان رکھوانے میں مدد کی جائے ریڑی، ٹرالی جو جو ٹرانسپورٹ ملی استعمال میں لا کر رات سے پہلے سارا علاقہ خالی کروا کر انہیں مخصوص مقامات پر پہنچا دیا پھر رات 2 سے 3 کے درمیان علاقے میں پانی داخل ہوا لیکن سب گھر خالی ہو چکے تھے اسلیئے کوئی جانی نقصان نہ ہوا...

حسرت ہی ہے کہ ایسے کمشنر ڈپٹی کمشنر ایڈیشن ڈپٹی کمشنر ہر علاقے ہر صوبے میں ہوں... ویلڈن میڈم ❤️

ضلع لیہ کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے اور دربار پیر سواگ شریف سے متعلقہ تمام مریدین، متعلقین اور متوسلین سے اور اس کے علاو...
28/08/2022

ضلع لیہ کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے اور دربار پیر سواگ شریف سے متعلقہ تمام مریدین، متعلقین اور متوسلین سے اور اس کے علاوہ جو کوئی بھی چاہے وہ کسی بھی ضلع سے تعلق رکھتے ہیں سے گزارش ہے دربار شریف پر آنا چاہیں تو تشریف لے آئیں ان تمام لوگوں کے قیام وطعام کا انتظام کیا جائے گا۔
دعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی اپنے حبیب پاک حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے اپنی مخلوق پر کرم فرمائے آمین یا رب العالمین۔
منجانب:-
صاحبزادہ احمد حسن صاحب سجادہ نشین دربار عالیہ پیر سواگ شریف،
صاحبزادہ محبوب الحسن ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ڈیرہ غازی خان ڈویژن،
صاحبزادہ افتخار الحسن چیئرمین سواگ شریف ٹرسٹ ضلع لیہ۔

اس کا نام محمد اعجاز ہے سفید شلوار قمیض پہنے ہوئے ہیں کل سے گھر سے لاپتہ ہے جس بھائی کو نظر آئے یا ملے پلیز اس نمبر پر ر...
28/08/2022

اس کا نام محمد اعجاز ہے سفید شلوار قمیض پہنے ہوئے ہیں کل سے گھر سے لاپتہ ہے جس بھائی کو نظر آئے یا ملے پلیز اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
03316817183
0306876599

27/08/2022
الفاظ نہیں مولا بس اتنا جانتا ہوں تو ہر چیز پر قادر ہے اور انکی مدد فرمااور ان کی پریشانیاں دور فرما آمین  🤲
26/08/2022

الفاظ نہیں مولا بس اتنا جانتا ہوں تو ہر چیز پر قادر ہے اور انکی مدد فرمااور ان کی پریشانیاں دور فرما آمین 🤲

03/08/2022

کروڑ کے تاجروں کی ایک آواز
چوہدری عبدالمنان چوہدری عبدالمنان ۔۔۔مرکزی صدر انجمن تاجران کروڑ لعل عیسن عبدالمنان چودھری کی کال پر پورا شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال احتجاجی ریلی شروع
اہلیان کروڑ کی تمام تاجر برادری کا شکریہ۔ ۔۔۔

31/07/2022

دو جوان بیٹیوں سمیت سات بچے بیوی اور ضعیف ماں سیلابی ریلے میں بہہ گٸے 😥
سیاسی پارٹیوں کو کرسی ۔کرسی کے کھیل سے فرصت مل گٸی ہو تو اس جنوبی پنجاب کے غریب اور مظلوم شخص کی آہ وبکا بھی سن لیں
دل تڑپ جاٸے گا یہ چھوٹی سی ویڈیو دیکھ کر 😭

موجودہ صورتحال
25/07/2022

موجودہ صورتحال

لیہ تھانہ فتح پور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں سے زیادتی کے مرتکب ملزمان کوگرفتار کر لیا،ایس ایچ ا و زاہد ...
23/07/2022

لیہ تھانہ فتح پور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں سے زیادتی کے مرتکب ملزمان کوگرفتار کر لیا،ایس ایچ ا و زاہد لغاری کی زیر نگرانی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عدنان احمد اور مختیار حسین کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا ،ملزم مختیار حسین نے کمسن بچے زین علی ولد عارف جاوید بعمر 05سال جبکہ ملزم عدنان احمد نے کمسن بچے زین علی ولد زاہد بعمر 6سا ل کے ساتھ زیادتی کرکے ارتکاب جرم کیا،تھانہ فتح پور پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکیا ،ایس ایچ ا و زاہد لغاری کا کہنا ہے کہ والدین اپنے کم سن بچوں کی دیکھ بھال کریں ،ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں ،اپنے بچوں کی حفاظت والدین کی ذمہ داری ہے،والدین اپنی ذمہ داری بخوبی احسن ادا کریں۔

وارڈنمبر 1 محلہ گرہ شمالی کے حالات میونسپل کمیٹی ac صاحبہ اور تحصیل ایڈمنسٹریشن کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہاں ہیں...
23/07/2022

وارڈنمبر 1 محلہ گرہ شمالی کے حالات میونسپل کمیٹی ac صاحبہ اور تحصیل ایڈمنسٹریشن کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہاں ہیں ھمارے کونسلرز اور لیڈران کیا اس محلہ کے لاوارث لوگوں کا کوئی پرسان حال ہے ۔کل کس منہ سے لیڈر ووٹ مانگنے آئیں گے ۔۔۔

احساس ذمہ داری  کروڑ لعل عیسن  اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کروڑ وجیہ ثمرین رات کے ایک بجے برستی بارش میں  می...
22/07/2022

احساس ذمہ داری
کروڑ لعل عیسن اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کروڑ وجیہ ثمرین رات کے ایک بجے برستی بارش میں میونسپل کمیٹی کروڑ کے کام کی نگرانی کرتے ہوئے اپنے فرائض سے غافل نہیں کاش کہ تمام سرکاری ملازمین بھی اپنے فرائض اس طرح سر انجام دیتے

18/07/2022
پیاسا بلوچستان    تحریر محمد ہاشم فیاضی            کوئٹہ سے دلبیدین کی طرف سفر شروع ہو چکا ہے  پہاڑوں سے گزرتے ہوئے ہلکی...
18/07/2022

پیاسا بلوچستان
تحریر محمد ہاشم فیاضی
کوئٹہ سے دلبیدین کی طرف سفر شروع ہو چکا ہے پہاڑوں سے گزرتے ہوئے ہلکی پھلکی سردی محسوس ہو رہہی تھی لاہور سے جب نکلے تھے تو کافی گرمی تھی خشک پہاڑوں نے ہمارا استقبال کیا میں نے اپنے ساتھی سے سوال کیا کہ برف باری ہونے کے باوجود یہاں کے پہاڑ خشک کیوں ہیں تو میرے ساتھی نے جواب دیا بھائی جان یہ پہاڑ معدنیات سے بھرے پڑے ہیں آس وجہ سے یہاں پر سبزہ نہیں ہوتا لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ کسی حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی اور واقع میں نے رستے میں ایسے ایسے پہاڑ دیکھے کالے سیاہ جیسے کوئلے کے ذخائر موجود ہو ں لیکن ہماری بدقسمتی کے ہم ان سے فوائد حاصل نہ کر سگے راستے میں نوشکی چاغی کے مقام پر کچھ دیر کے لیے رکے آ بادی کا دور دور تک کوئی نشان نہیں تھا جہاں پر پانی کا بندوبست تھا وہاں پر لوگوں نے کچھ نہ کچھ کاشت کیا ہو تھا یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ پانی تھا سورج غروب ہونے کے قریب تھا اور ہمیں دلبیدین میں رات گزرنی تھی اور اخر کار دلبیدین پہنچ گئے یہاں پر دن کے وقت گرمی تھی لیکن رات کو کافی سردی محسوس ہوئی ہوا نے موسم کو کافی پرسکون بنا دیا ہماری اگلی منزل نوکنڈی تھی رخت سفر باندھا اور چل پڑے یہاں پر ایک چیز کا ذکر کرنا ضروری ہے راستے میں نیلے کلر کی سنگل کبین ہمیں بے شمار نظر آئی جن پر نیلے رنگ کے کین ایرانی تیل سے بھرے ہوئے اور راستے میں بے شمار پیٹرول پمپ بھی میرے اندازے کے مطابق ان سب پر ایرانی تیل ہی فروخت ہو رہا تھا یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش بھی یہی ہے اور اگر دیکھا جائے تو لوگ پیٹ پالنے کے لیے اور کیا کرئے ان خشک پہاڑوں میں ہے ہی کیا نوکنڈی میی کھارہ پانی تو شاید مل جائے لیکن میٹھے پانی کی شدید قلت ہے میٹھے پانی کے لیے گا ڑیاں دلبیدین سے پانی لے کر آ تی ہیں نوکنڈی میی قیام چند گھنٹوں کا تھا دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد تفتان کے لیے روانہ ہو ئے تقریبا سو کلومیٹر کا فاصلہ ہے راستے پر وہی ویرانی دور دور تک پہاڑ اور اور ریت کے ٹیلے راستے میں راکوڈیک کا بورڈ نظر آیا شاید کے اس منصوبے سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے وہاں پر موجود ذخیرہ کے بارے میں علم ہوا کے پاکستان کا قرضہ آ سانی سے اتر سکتا ہے کاش ہمارے حکمران اس منصوبے پر توجہ دے تب ہی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے اور اخر کا تفتان پہچ گئے تفتان سے آگے ایران کا شہر زیدان ہے جس کا فاصلہ تقریباً ایک سو سے زیادہ ہے تفتان بارڈر باقی جگہوں کی نسبت کافی آبادی تھی ہماری خواہش تھی کہ اج تفتان میں رکا جائے لیکن جن کے مہمان تھے ان کی خواہش کا احترام کرنا تھا ایک بات آپ کو بتانا بھول گیا کوئٹہ سے تفتان تک کارپٹ روڈ دیکھ کر دل خوش ہو گیا کے ہمارے حکمرانوں نے ایک یہی ایک اچھا کام کیا ہے کوئٹہ سے تفتان کا فاصلہ تقریباً آ ٹھ سو کلومیٹر ہے راستے میں سینڈک میں بھی کچھ دیر کے لیے رکے یہاں پر معدنیات کے ذخائر ہیں پاک چین کے تعاون سے ذخائر پر کام ہو رہا تھا لیکن ایک بات میرے دل کو اچھی نہیں لگی معدنیات کے ذخائر ہمارے ہیں لیکن ان کو نکلنے کے لئے ہم کسی اور ملک کے محتاج ہیں جن کی ہمیں بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے ریکوڈیک کا معاملہ آپ کے سامنے ہے اس علاقے کی سیکورٹی کو کافی سخت تھی اب ہماری اگلی منزل افغان سرحد تھی آ پ سوچ کر حیران ہو رہے ہو گے یہ کیا ایرانی بارڈر پر پہنچ کر افغان سرحد کہا سے آگئی جی ہاں مغرب کی طرف ایران ہے اور شمال کی طرف افغانستان پاک افغان سرحدی علاقے میں باڑ لگ رہی ہے اب گاڑیاں صحراء ہر دوڈانا شروع ہوچکی ہیں ٹائروں کی ہوا کم کردی گئی ہےبڑی مشکل ڈزٹ میں گاڑی چلانا اگر ایک دفعہ گاڑی رگ گئی تو اس ڈزٹ میں گاڑی نکالا مشکل ہو جاتی ہے اور آخر کار ہم ایف سی کی چیک پوسٹ پر پہنچ گئے جہاں پر ہمارا استقبال شاندار طریقے سے کیا گیا پاکستان آر می کے جوانوں سے گپ شپ ہوئی رات کو کھانا سب کے ساتھ مل کر کھایا کھانے کے بعدجوانوں محفل موسیقی کا رنگ جمایا رات کو ہلکی ہلکی ہوا موسم کو خوشگوار کر رہی تھی اور نوجوان کی آواز میں ایسا جادو تھا یا جیسے وہ اپنا درد بیان کر رہا تھا شاہد اس کو کسی کی یاد آرہی ہو گھر سے ہزاروں میل دور وطن کے محافظ کی ایک اپنی ہی زندگی ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فوج ملک کو کھا گئی ہے کاش وہ لوگ ایک دفعہ آ کر ان جوانوں کی حالت دیکھ لے کہ جوان کس طرح ملک کا دفاع کر ریے ہیں اور کسی طرح کی زندگی گزار رہے ہیں اگر صرف ایک بار چکر لگا کر دیکھ لیں تو ان کے رونگٹے کھڑے ہو جائے سیدھی سی بات ہے میرا دل تو گبھراہٹ کا شکار ہو گیا نہ انسان نہ جانور زندہ رہنے کے لیے پانی بھی موجود نہیں جہاں پر پانی ہے وہ پینے کے قابل نہیں اور سو کلومیٹر دورمیٹھے پانی لینے کے لیے گاڑیاں جاتی ہیں تب جا کر پانی کا بندوبست ہوتا ہے لیکن پاکستان آ رمی کے جوان کے چہرے دیکھ کر واقع میرا دل مطمئین ہو گیا کہ کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا جب تک اللہ تعالیٰ کی مدد اور پاکستان آرمی کے جوان موجود ہیں چند معلومات جو میں آ پ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں یہ علاقہ ریت کے ٹیلوں پر مشتمل ہے جہاں پر بھی نظر دوڑائیں دور دور تک ریت ہی ریت اور یہاں پر ہوا روز ہی چلتی ہے لیکن جب ریت کا طوفان آ تا ہے تو ہر زندگی گزارنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ریت کا طوفان صبح سے شام تک چلتا رہتا ہے جیسے ہی شام ہوتی ہے طوفان رک جاتا ہے یہاں کی رات جولائی میں بھی ٹھنڈی ہوتی ہے اور کبھی کبھی آپ سردی کی وجہ سےباہر سو نہیں سکتے لیکن دن کے وقت ہوا نہ چل رہی ہو تو سانس لینا بھی دشوار ہو جاتا ہے یہاں پر پاک افغان سرحدی علاقے میں باڑ لگ رہی ہے باڑ کے ساتھ ساتھ قلعے بھی بن رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کی آ زادنہ حرکت اور غیر قانونی سمگلنگ کو روکا جائے میں نے چولستان کے ڈزٹ اور اور صحراء تھر کے ٹیلوں پر بھی پاک فوج کے جوانوں کو ڈیوٹی سر انجام دیتے دیکھا ہے لیکن سب سے مشکل ڈزٹ یہ ہے نہ کوئی درخت نہ چرند پرند دور دور تک نظر نہیں آتے یہاں پر سب سے مشکل جنگ آ پ کے لیے پانی کی جنگ ہے پانی کے لیے آ پ کو سو کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے یہاں پر آ کر پانی کی قدر کا پتہ چلتا ہے ایک معجزہ کا ذکر کرتا چلوں یہاں پر ایک ایف سی کی پوسٹ ہے یہاں پر پانی کی تلاش میں انجینرنگ کے لوگ کھدائی کر رہے تھے چار سو فٹ تک کھدائی کرنے کے بعد بھی پانی کے آثار نہ ملے اور ناکام ہو کر واپس کمیپ میں چلے گئے اور صبح جب دوبار کھدائی کے لیے آئے تو دیکھ کر حیران رہ گئے کے اسی جگہ سے پانی کا چشمہ جاری ہے پانی بڑی تیزی سے نکل رہا ہے یہاں پر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر یقین ہو جاتا ہے کہ صرف وہی زات ہے جو ہر چیز پر قادر ہے اور نہ ممکن کو ممکن کر کے دیکھا دیتی ہے اے انسان تو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے

ضمنی انتخابات پی پی 282 ووٹنگ گا عمل جاری موسم ٹھنڈا ہونے کے باعث شہری پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے خواتین ووٹرز کا بھی رش ...
17/07/2022

ضمنی انتخابات پی پی 282 ووٹنگ گا عمل جاری
موسم ٹھنڈا ہونے کے باعث شہری پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے
خواتین ووٹرز کا بھی رش ٹرن آوٹ بڑھنے کے امکانات

3 پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں بی نظر آئیں

پولنگ ایجنٹ اسٹیکرز لگا کر اندر موجود ہیں

پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

16/07/2022

کروڑ لعل عیسن
انجمن تاجران کے صدر عبدالمنان چوہدری کی کال پر شہر بند ہونا شروع کروڑ تھانہ کے سامنے خلاف احتجاج شروع

16/07/2022

گرفتار کر لو ،نظر بند کر دو ،پرچے دے دو دھاندلی اور بدمعاشی نہیں کرنے دوں گا
عبدالمجید خان نیازی کا کھلا پیغام

سخت ہے مقابلہ  تحریک انصاف جیت اپنے نام کرئے پائے گی یا مسلم لیگ ن عوامی رائے ووٹ دے کر فیصلہ کریں
16/07/2022

سخت ہے مقابلہ
تحریک انصاف جیت اپنے نام کرئے پائے گی
یا
مسلم لیگ ن
عوامی رائے
ووٹ دے کر فیصلہ کریں

‏جو پانی سے نہاتے ہیں وہ صرف کپڑے بدلتے ہیںاور جو پسینے سے نہاتے ہیں وہ تاریخ بدل دیتے ہیں..یہ فیصلہ کن وقت ہے قوم کو اپ...
16/07/2022

‏جو پانی سے نہاتے ہیں وہ صرف کپڑے بدلتے ہیں
اور جو پسینے سے نہاتے ہیں وہ تاریخ بدل دیتے ہیں..
یہ فیصلہ کن وقت ہے قوم کو اپنی حقیقی آزادی کی خاطر باہر نکلنا ہوگا

جب سے مریم نے ضلع  لیہ کو تحصیل بنایا  عاشق تب سے شہزادی کو چوم رہے ہیں 😄😘
16/07/2022

جب سے مریم نے ضلع لیہ کو تحصیل بنایا عاشق تب سے شہزادی کو چوم رہے ہیں 😄😘

15/07/2022

رات کے جلسے میں حوصلہ افزائی ہوئی

تحریر ملک قاسم فیاضی انسانیت کہا کھو گئیجیسے ہی اخبار کو پڑھنا شروع کیا تو ایک خبر پر نظر پڑی  خبر یہ تھی کہ ایک جوان نے...
14/07/2022

تحریر ملک قاسم فیاضی
انسانیت کہا کھو گئی
جیسے ہی اخبار کو پڑھنا شروع کیا تو ایک خبر پر نظر پڑی خبر یہ تھی کہ ایک جوان نے رشتے کے انکار کرنے کی وجہ سے لڑکی کو اس کے گھر والوں کے سامنے قتل کر دیا ہے اور گھر والوں کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہماری نوجوان نسل کسی راستے پر چل نکلی ہے آس طرح کے واقعات پر ہم غور کریں تو سب سے زیادہ نقصان سوشل میڈیا جس میں ٹاک ٹاک اور دوسری سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ہیں جہاں پر ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہیں ان کے غلط استعمال نے نقصان پہنچا ہے اپنی انا کو تسکین پہنچ کے لیے انسانیت کو ہم نے کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے اس خبر نے میرے رونگٹے کھڑے کر دیے زندگی گزارنے کے لئے انسان کیا کیا کرتا ہے اور یہ معاشرہ انسان کا جینا دوبھر کر دیتا ہے کبھی ہم انسان دوسروں کی کامیابیوں س جیلس ہوتے رہتے ہیں تو کبھی ہماری غیرت جاگ جاتی ہے ہم خود جتنے بڑے بد ذات ہو لیکن ہمیں اپنی خامیاں نظر نہیں آتی دوسروں پر تو دل کھول کر تنقید کرتے ہیں لیکن اپنے گریبان میں جھانک کر نہیں دیکھتے اسی واقع سے جڑا یہ واقع ہے لاہور سے لیہ کا سفر کر رہا تھا پرائیویٹ کمپنی کی بس تھی میری ساتھ والی سیٹ پر دو جوان بیٹھے تھے بس لاہور سے چل پڑی مائیک پر روانگی کی دعا اور ضروری ہدایات دی میں موبائل فون پر مگن ہو گیا میری ساتھ والی سیٹ دو جوان کی حرکات سے معلوم ہوتا تھا کہ ان میں انسانیت نام کی چیز ہے ہی نہیں وہ بار بار سروس والی لڑکی کو بولتے کبھی پانی کے بہانے تو کبھی کسی اور وجہ سے جب وہ گزرتی ایسی حرکت کرتےمیں ان کی ان حرکتوں کو برداشت نہیں کر سگا تو میں نے ان کو سمجھا کہ بھائی جان آپ کی یہ حرکتیں غیر مناسب ہیں آپ بھی بہنوں کے بھائی ہو ساتھ کے لوگوں نے بھی سمجھایا تب جا کر وہ آرام سے بیٹھ گئے لیکن مجھے گھور گھور کےدیکھتے رہے لڑکی کی آنکھوں سے آنسوں نکل آئے راستے میں کچھ دیر کے لیے گاڑی رکی لوگ اترنے لگے تو میں بھی اتر گیا اور ہوٹل میں چلا گیا تو لڑکی چل کر میرے پاس آ گئی شکریہ بھائی جان اس میں شکریہ کی کیا بات یہ تو ہم سب کا حق بنتا ہے میں چائے پی رہا تھا اس کے لیے بھی چائے لے آیا میں نے اس سے پوچھا تم اس طرح کی جاب کیوں کر رہی ہو جہاں پر عزت بچانا مشکل ہو جائے تو وہ بولی کیا کرو والد صاحب اسی کمپنی میں ڈرائیور تھے ایک حادثے میں اللہ کو پیارے ہو گئے ابو جان کے وفات کے بعد گھر میں فاقے شروع ہو گئے گھر کا چولہا جلانے کے لئے امی لوگوں کے گھروں میں کام کرنا شروع کر دیا لیکن آج کل کے دور میں زندگی گزرنا بہت مشکل ہے اس لیے ماں کا سہارا بنی ایک بہن اور ایک بھائی پڑھ رہے ہیں ان کی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اور گھر کا چولہا جلتا رہے اس لیےکام کررہی ہو جو رشتے دار تھے ان لوگوں نے بھی منہ موڑ لیا ہے اب اپ ہی بتائیں میں کیا کرو زندہ رہنے کے لیے کام تو کرنا ہے لوگوں کی باتوں کی طرف توجہ دو تو ایک دن گزرنا مشکل ہے ایسے لوگ جنیے نہیں دیتے اس کی باتیں سن کر میں پریشان ہو گیا ہم کس معاشرے میں جی رہے ہیں کیا ہمارے اندر کی انسانیات مر چکی ہے ہم کسی کی مجبوریوں سے کیسے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اگر کوئی گھر سے نکل کر محنت سے کام کر رہا ہے کس کے آگے ہاتھ نہیں پھیلا رہا ان لوگوں کو ہم زندگی گزارنے نہی دے رہے اپنے گھر کی بچیوں تو ہمیں پیاری ہیں لیکن ہم دوسروں کی بچیوں کو اپنی بچیاں کیوں نہیں سمجھتے اس جرم میں ہم۔بھی برابر کے سب شریک ہیں ان کا ماحول خراب کرنے کے ہم بھی زمہ دار ہیں ہم نے اپنے بچوں سے منہ موڑ لیا ہے اخلاقیات کا درس جو ہم نے اپنے نے اپنے بڑوں سے لیا تھا وہ نوجوان نسل کو نہ دے سگے ان کو آ زادی تو دے دی لیکن انسانیت کا سبق دینا بھول گئے زینب قتل کیس ہو یا مینار پاکستان لاہور کا واقع ہو یہ واقعات انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں کبھی بیٹھ کر سوچا کریں

دو گھنٹوں میں، دو جگہ پر عوام کا سمندر صرف عمران خان ہی اکٹھا کرسکتا ہے۔۔‏لیہ نے بھکر کا ریکارڈ توڑدیا..🇧🇫❤
14/07/2022

دو گھنٹوں میں، دو جگہ پر عوام کا سمندر صرف عمران خان ہی اکٹھا کرسکتا ہے۔۔‏لیہ نے بھکر کا ریکارڈ توڑدیا..🇧🇫❤

12/07/2022

خان میانوالی سے نکل چکا ہے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق پی پی 90 دریا خان کے ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار نوید احسن نیاز کے انتخابی...
08/07/2022

امیر جماعت اسلامی سراج الحق پی پی 90 دریا خان کے ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار نوید احسن نیاز کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Fiazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share